| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
آج مجھے ایک دوست نے بہت اچھی نظم میل کی، شاید اس فورم پر بھی کسی نے پہلے پوسٹ کی ہو - اگر ایسا ہے تو معذرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقبال تیرے دیس کا حال کیا سناؤں دہقان تو مر کھپ گیا، اب کس کو جگاؤں ملتا ہے کہاں خوشہء گندم، کہ جلاؤں شاہین کا ہے گنبد شاہی پہ بسیرا کنجشکِ فرومایہ کو اب کس سے لڑاؤں اقبال تیرے دیس کا حال کیا سناؤں مکاری و عیاری و غداری و ہیجان اب بنتا ہے ان چار عناصر سے مسلمان قاری، اسے کہنا تو بڑی بات ہے یارو اس نے تو کبھی کھول کے دیکھا نہیں قرآن بیباکی و حق گوئ سے گھبراتا ہے مومن مکاری و روباہی پہ اتراتا ہے مومن جس رزق سے پرواز میں کوتاہی کا ڈر ہو وہ رزق بڑے شوق سے کھاتا ہے مومن شاہیں کا جہاں آج ممولے کا جہاں ہے ملتی ہوئ مُلّا سے، مجاہد کی ازاں ہے مانا کہ ستاروں سے بھی آگے ہیں جہاں اور شاہیں میں مگر طاقتِ پرواز کہاں ہے کردار کا، گفتار کا، اعمال کا مومن قائل نہیں ایسے کسی جنجال کا مومن سرحد کا ہے مومن، کوئ بنگال کا مومن ڈھونڈے سے بھی ملتا نہیں قرآن کا مومن ہر داڑھی میں تنکا ہے، ہر آنکھ میں شہتیر مومن کی نگاہوں سے اب بدلتی نہیں تقدیر توحید کی تلواروں سے خالی ہیں نیامیں اب ذوقِ یقیں سے نہیں کٹتی، کوئ زنجیر دیکھو تو محلوں کے پردوں کو اُٹھا کر شمشیرومناں رکھی ہیں، طاقوں میں سجا کر آتے ہیں نظر مسندِشاہی پہ رنگیلے تقدیرِامم سو گئ، طاؤس پہ آ کر مرمر کی سلوں سے کوئ بیزار نہیں ہے رہنے کو حرم میں کوئ تیار نہیں ہے کہنے کو ہر شخص مسلمان ہے لیکن دیکھو تو کہیں نام کو کردار نہیں ہے محمودوں کی صف، آج ایازوں سے پرے ہے جمہور سے سلطانی جمہور ورے ہے تھامے ہوئے دامن ہے، یہاں پر جو خودی کا مرمر کے جیئے ہے، کبھی جی جی کے مرے ہے پیدا کبھی ہوتی تھی سحر، جس کی اذاں سے اس بندہء مومن کو میں اب لاؤں کہاں سے وہ سجدہ، زمیں جس سے لرز جاتی تھی یارو اِک بار ہم چھٹ گئے، اس بارِگراں سے اقبال تیرے دیس کا حال کیا سناؤں !
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے Last edited by طاھر; 28-02-08 at 10:21 AM. |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ نے بہت ہی صیح تصویر کشی کی ہے۔ جس نے بھی لکھا ہے کمال کا لکھا ہے۔ آج کےمعاشرے میں جو ان باتوں پر عمل نہ کرئے اس کو للو کہا جاتا ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (18-05-09) |
![]() |
| Tags |
| فورم, کمال, پوسٹ, نظر, آج, تصویر, حال, دیس, دوست, داڑھی, شخص |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| گھریلو صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گیس کی بو ہو تو بجلی کے بٹن آن نہ کریں | گلاب خان | خبریں | 1 | 08-01-11 01:29 PM |
| بینظیر قتل کیس تفتیشی ٹیم گرفتار پولیس افسروں سے معلومات حاصل نہیں کر سکی | گلاب خان | خبریں | 0 | 27-12-10 05:11 AM |
| پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا | جاویداسد | خبریں | 0 | 29-09-10 06:32 PM |
| اقبال تیرے دیس کا کیا حال سُناوں!!! | شیراز احمد | شعر و شاعری | 3 | 19-11-09 07:54 PM |
| دنیا کے گِرد ریس کی تیاری | محمدعدنان | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 09-09-09 03:46 AM |