واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اردو زبان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-08-09, 11:28 AM   #1
Junior Member
اجنبی
 
KKTT9MM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 29
کمائي: 1,096
شکریہ: 107
18 مراسلہ میں 43 بارشکریہ ادا کیا گیا
KKTT9MM کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اردو زبان

اردو زبان

كہا جاتا ہے كہ انگريز جہاں سے جاتے ہيں وہاں كچھ نہ كچھ چھوڑ كر جاتے ہيں بر صغير سے جانے كے بعد بھي بہت كچھ چھوڑ كر گئے ہيں جن ميں سے ايك انگريزي زبان ہے. اس پيارے ملك كے معرض وجود ميں آنے كے بعد سے ليكر مادرِ ملت كے سال يعني آج تك يہاں انگريز كي انگريزي كا راج ہے, اردو جو كہ قومي زبان ہے صرف كہنے كي حد تك محدود ہے. ہم روزمرہ كي زندگي ميں بھي انگريزي بڑے شوق سے بولتے ہيں, ہمارے ہر شعبے ميں انگريزي چھائي ہوئي ہے. چاہے حكمران طبقے كے افراد ہو, سركاري محكمات ہو, تعليمي ادارے ہوں يا دفاتر ہوں, نجي شعبے كے ادارے ہوں, اسپتال ہوں, عدالتيں ہو, بازار ہوں, سڑكوں كے ساتھ لگے سائن بورڈ ہوں دفتروں كے باہر لگے بورڈ ہوں يا عوامي مقامات پر لگي ہدايات ہوں ہر طرف انگريزي كا دور دورہ ہے. حكمران اخباري نمائندگان سے بات چيت كر رہے ہوں يا كسي تقريب سے خطاب كر رہے ہوں انگريزي ان كا پيچھا نہيں چھوڑتي يا يہ اس كو نہيں چھوڑتے, ايسا معلوم ہوتا ہے كہ پاكستاني قوم صرف انگريزي جانتي ہے يا يہاں سارے انگريز رہتے ہيں.

بازاروں ميں جائيں تو كاروباري لوگ بھي اس انگريزي كي دوڑ ميں كہيں پيچھے نہيں ہيں. دوكانوں كے باہر بورڈ اور بينر بڑے ٹھاٹھ كے ساتھ انگريزي كو شہرت دوام بخش رہے ہوتے ہيں, اكثر ہم ديكھتے ہيں كہ عوامي گزرگاہوں پر ملك كي صفائي سے متعلق ارشادات انگريزي ميں درج ہوتے ہيں, جبكہ گزرنے والے اكثر لوگ اردو بھي مشكل سے پڑھتے ہيں, نظام تعليم بھي اميرزادوں اور غريبوں كيلئے الگ الگ ہے. يہاں بھي انگريزي نے فرق جما ركھا ہے. تعليم يافتہ ہونا انگريزي بولنے سے مشروط ہو گيا ہے, اگر كسي غريب كو بھولے بھٹكے كہيں سے انٹرويو كيلئے بلاوا آجائے تو معيار انگريزي ميں انٹرويو دينا ٹہرتا ہے. آج كل كئي پيشہ ور مرد وخواتين سماجي كاركن كے طور پر غريب كي غربت كا مزاق اڑانے كے چكر ميں منڈي ميں دستياب ہيں, ان كا بھي طريقہ واردات انگريزي سے شروع ہو كر انگريزي پر ختم ہوتا ہے. ہمارے ذرائع ابلاغ (خصوصاً برقي) بھي بجائے اردو كي ترويج كرنے كے اوٹ پٹانگ, اچھل كود والے انگريزي لے پالك بچوں كي بے سري موسيقي سنا كر لوگوں كا وقت ضائع كرتے رہتے ہيں. اردو كا مزاق اڑانے كي رہي سہي كسر پاپ موسيقي والوں نے پوري كردي.

انگريزي فلميں بھي ہمارے معاشرے ميں گہرے اثرات چھوڑ رہي ہيں. ہر "ويڈيو سينٹر" ميں نوجوانوں كي تباہي كا سامان موجود ہے اور ان سے كڑوڑوں روپے كے زرمبادلہ كا بھي نقصان ہو رہا ہے. كسي كي توجہ اس جانب نہيں ہے. كيبل اور انٹرنيٹ كے ذريعے بھي انگريزي كو علم كي بنياد قرار دينے كي كوششيں ہو رہي ہيں, حالانكہ ہمارے لئے ايك روشن مثال موجود ہے يعني ملك چين جو كہ ہم سے بعد ميں آزاد ہوا اور وہ ہمارا اتحادي بھي ہے آج معاشي وتعليمي اعتبار سے دنيا ميں اپنا ايك خاص مقام ركھتا ہے, اس كي بنيادي وجہ يہي ہے كہ ان كا نظام تعليم ان كي اپني قومي زبان ميں ہے جس كي وجہ سے وہاں تعليم كي ترويج ہوئي اور آج چين ترقي كي منزليں بہت تيزي سے طے كرتا چلا جارہا ہے اور اس ملك كے سفارتكار ہماري سركاري وغير سركاري تقاريب ميں اردو ميں تقرير كركے ہميں احساس دلانے كي كوشش كرتے ہيں كہ ہماري قومي زبان كسي زبان سے كم نہيں ہے, اس كو نظام زندگي ميں رائج كريں اگر مستقل ترقي چاہتے ہيں تو......؟
جو قوميں خود انحصاري پر يقين ركھتي ہيں, كشكول توڑنے كي طاقت ركھتي ہيں, محنت كو اپنا شعار بناليتي ہيں اور اپني معاشرت, بودوباش, ثقافت اور زبان كو فروغ دينے كيلئے كوشاں رہتي ہيں ترقي ان كے قدم چومتي ہے. ہم نے آزادي كي نصف صدي گزار دي ہے. اردو قومي زبان ہونے كے باوجود ابھي تك سركاري زبان بننے سے قاصر ہے. قومي اور ملكي ترقي كيلئے ضروري ہے كہ قومي زبان كو فروغ ديا جائے. تمام سركاري وغير سركاري تقاريب ميں اردو كو رينت ممبر ہونا چاہئے, نظام تعليم كو اردو ميں نافظ العمل ہونا چاہئے تاكہ ہر امير غريب كي يكساں طور پر علم تك رسائي ہو سكے۔
ملك خالد حسين
KKTT9MM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے KKTT9MM کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-08-09), پاکستانی (04-10-09), منتظمین (21-08-09), wajee (22-08-09), رضی (21-08-09)
پرانا 21-08-09, 03:20 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,166
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (21-08-09)
پرانا 21-08-09, 04:39 PM   #3
Junior Member
اجنبی
 
KKTT9MM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 29
کمائي: 1,096
شکریہ: 107
18 مراسلہ میں 43 بارشکریہ ادا کیا گیا
KKTT9MM کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیسے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟/
KKTT9MM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-08-09, 06:01 PM   #4
Junior Member
اجنبی
 
KKTT9MM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 29
کمائي: 1,096
شکریہ: 107
18 مراسلہ میں 43 بارشکریہ ادا کیا گیا
KKTT9MM کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی کوئی مجھکو بتائے گا. سرورق پر کیسے اپلائی کروں
KKTT9MM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-08-09, 06:48 PM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : KKTT9MM مراسلہ دیکھیں
کیسے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟/
بھائ سلام،
آپ کے نام کو اُردو میں کیسے لکھا اور پڑھا جائے؟

سرورق پر اپلائی کرنے کے لیئے مندرجہ ذیل تھریڈ کو وزٹ کریں:
http://pak.net/%D8%B4%D8%B9%D8%A8%DB...2%DB%81-31123/
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
KKTT9MM (21-08-09), رضی (22-08-09)
پرانا 21-08-09, 07:19 PM   #6
Junior Member
اجنبی
 
KKTT9MM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 29
کمائي: 1,096
شکریہ: 107
18 مراسلہ میں 43 بارشکریہ ادا کیا گیا
KKTT9MM کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سبحان اللہ جزاک اللہ شکریہ
KKTT9MM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-08-09, 02:20 AM   #7
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : KKTT9MM مراسلہ دیکھیں
سبحان اللہ جزاک اللہ شکریہ
سلام بھائی،
میرا سوال اب تک تشنہ ہے!
"آپ کے نام کو اُردو میں کیسے لکھا اور پڑھا جائے؟"
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-08-09, 05:20 AM   #8
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 12
کمائي: 267
شکریہ: 35
10 مراسلہ میں 16 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کے کے ٹی ٹی نائن ایم ایم
خان صاحب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خان صاحب کا شکریہ ادا کیا
KKTT9MM (22-08-09), shafresha (22-08-09)
پرانا 22-08-09, 10:44 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,615
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لکھا ہے ہم آزاد ہو کر بھی غلام ہیں
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
KKTT9MM (22-08-09)
پرانا 22-08-09, 11:57 AM   #10
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ جی واہ۔۔۔
محترم بھا ئی کے نام سے ہی اردو کی جو محبت جھلک رہی ہے۔۔ اس نے بہت مزہ دیا۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
KKTT9MM (22-08-09), shafresha (22-08-09)
پرانا 22-08-09, 12:02 PM   #11
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک جگہ بہت زیا دہ زوروشور ہورہا تھا۔۔
کسی نے پوچھا کیا ہورہا ہے۔
جواب آیا ۔ ہم خاموشی کے فوائد پر گفتگو کر رہے ہیں۔۔

بھائی ناراض نہ ہونا۔۔۔ میرا مقصد محض آپ پر تنقید نہیں۔۔
مجھ سمیت سب لوگوں کا رویہ اردو کے سا تھ ایسا ہی ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں من حیث القوم اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہے۔۔تب کہیں جا کے اردو کو اپنا جا ئز مقام ملے گا۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (22-08-09)
پرانا 22-08-09, 12:04 PM   #12
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم سب پاک نیٹ کے شکر گذار ہیں۔۔
ہمارا رابطہ اردو سے بحال کر نے میں سب سے اہم کردا ر ادا کر رہا ہے۔۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, پاک, قدم, لوگ, محبت, معلوم, آج, اللہ, اردو, بھائی, بچوں, سال, صفائي, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger