واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اتحاد امت - دیوانے کا خواب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-02-10, 02:24 PM   #1
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اتحاد امت - دیوانے کا خواب

اتحاد امت - دیوانے کا خواب

اسکول کے زمانے میں قرآن کے ترجمے اور عربی تعلیم کے لئے مسجد میں مولانا صاحب کے پاس جاتا تھا۔ والد صاحب کو بہت شوق تھا کہ بچے دینی تعلیم حاصل کریں۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے مجھے ساتھ والے محلے کی مسجد کے امام صاحب کے پاس بھیجنا شروع کیا۔ میں جلدی سیکھ جاتا تھا، اور پابندی سے صبح کی نماز کے بعد امام صاحب کے پاس جاتا۔

کچھ عرصے کے بعد قرآن کے ترجمے کے لئے ایک دوسرے مولوی صاحب کے پاس بھیجھا والد صاحب نے۔ یہ صاحب دیوبندی تھے، جبکہ پہلے والے بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے تھے۔ جب ان کو پتہ چلا تو کہنے لگے، دونوں میں سے ایک کو سلیکٹ کرلو، یا تو میرے پاس آنا یا پھر ان کے پاس جانا۔ میں نے کہا، میں دونوں سے سیکھنا چاہتا ہوں۔ کہنے لگے، نہیں۔ تم اس دیوبندی کے پاس کیوں گئے، میں ترجمہ نہیں پڑھاسکتا کیا؟ نتیجہ یہ ہوا کہ کچھ دنوں تک اس کشمکش میں رہنے کے بعد میں نے دونوں کے پاس جانا چھوڑ دیا۔

یہ ایک مثال ہے ہمارے معاشرے کی، کہ ہم صرف مسلک کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتے۔ حالانکہ مسلمان ہونے کے ناطے کسی سے بھی قطع تعلق کی اجازت اسلام نہیں دیتا۔  ہمارے نام نہاد مولوی صاحبان اسلام کی غلط تصویر پیش کرکے نوجوان نسل کو اسلام سے دور کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہماری پستی کی اس سے بڑی مثال کیا ہوسکتی ہے کہ مساجد پر بھی لکھا ہوتا ہے کہ مسلک حنفی دیوبندی بریلوی سلفی وغیرہ۔ تاکہ نماز کے لئے آنے والے کو پیشگی مطلع کیا جائے، کہ کہیں غلط جگہ نہ آجائے۔

ان حالات میں اتحاد اُمت دیوانے کا خواب لگتا ہے۔ جب بدی کے کاموں میں سب لوگ مسلک کو نہیں دیکھتے، کوئی دیوبندی یہ اعتراض نہیں کرتا کہ میں بریلوی کے ساتھ بیٹھ کر فلم نہیں دیکھ سکتا، تو نماز پڑھنے کے وقت ہی کیوں یہ تفرقہ بازی؟

نوجوان نسل پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عموماً نوجوان تعصب سے پاک ہوتے ہیں۔ اگر نوجوان یہ عہد کریں کہ ہم کسی بھی تفرقہ بازی کا حصہ نہیں بنیں گے تو ایسے عناصر کے لئے اپنی من مانی کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔ آپس کے اختلافات پر جدا ہونے کی بجائے اپنی قدر مشترک پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ مسلکی اختلافات کچھ بھی ہو، کلمہ تو ایک ہے، قرآن اور نبی صلی اللٰہ علیہ وسلم تو سب کے ہیں۔ اس کلمے پر تو ہمارا اتحاد ہوسکتا ہے۔ البتہ اس سے ان لوگوں کی ڈیڑھ اینٹ کی مسجدیں ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ اور ایسا وہ لوگ ہر گز نہیں ہونے دینگے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-02-10), منتظمین (13-02-10), راجہ اکرام (13-02-10), عارف اقبال (13-02-10), عبداللہ آدم (14-02-10), عبداللہ حیدر (13-02-10)
پرانا 13-02-10, 08:06 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-02-10), ھارون اعظم (13-02-10), راجہ اکرام (14-02-10)
جواب

Tags
ہے۔, فلم, کلمہ, کلمے, پاک, پسند, وقت, قرآن, لوگ, نماز, مقصد, مسلمان, مسجد, اسلام, تعلیم, تصویر, حصہ, شروع, عہد, عناصر, عائد, عربی, غلط, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 4 03-05-11 10:06 AM
ہاورڈ یونیورسٹی کے نمائندے کو معزول چیف جسٹس کو ایوارڈ دینے سے روک دیا گیا عبدالقدوس خبریں 1 01-03-11 08:30 PM
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع گلاب خان خبریں 1 01-03-11 08:25 PM
”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:51 PM
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger