| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,035
کمائي: 21,477
شکریہ: 3,240
791 مراسلہ میں 2,315 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فتنہ و فساد کے طوفان پر نظر ڈالنے سے بعض قابل غور اہم امور سامنے آتے ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ جو فتنہ اٹھا‘ بڑی تیزی سے اٹھا۔ اسود عنسی یمنی نے بڑے تھوڑے عرصہ میں ملک کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کر لیا اور اس کی حکومت مکہ مکرمہ اور طائف تک پھیل گئی۔ مسیلمہ اور طلیحہ نے بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ مسیلمہ‘ طلیحہ اور نقیط تینوں ایسے موقع کی تلاش میں تھے‘ جب وہ باقاعدہ بغاوت کا اعلان کر کے اسلامی حکومت کا تختہ الٹ سکیں۔ ابتدا میں ان تینوں نے جناب رسالت مآب
کی مخالفت کئے بغیر اپنا پراپیگنڈہ شروع کیا۔ تینوں کا دعویٰ تھا کہ انہیں بھی اپنی اپنی قوم کے لئے نبی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ حضور اکرم کے وصال کے بعد ان فتنوں کی آگ بھڑک اٹھی اور یہ آگ چاروں طرف پھیلنے لگی۔ اس فتنے کے اسباب بھی مختلف علاقوں میں علیحدہ علیحدہ تھے۔ ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ جن علاقوں میں ارتداد کا فتنہ پھیلا‘ وہ تہذیب و تمدن اور دولت و ثروت کے لحاظ سے سارے عرب میں نمایاں تھے۔ ان مدعیان نبوت کی عارضی کامیابی میں بعض اور عناصر بھی کارفرما تھے۔ مثلاً اسود عنسی کی کامیابی کی بڑی وجہ اہل یمن کی اہل حجاز سے سخت نفرت تھی۔ مسیلمہ اور طلیحہ نے بھی اپنی اپنی قوم کی عصبیت کو بھڑکایا۔ ’’یمن کی بغاوت نے بنی یمامہ اور بنی اسد کو اسلامی حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی جرات دلائی ورنہ ابتدا میں وہ علم بغاوت بلند کرنے سے خائف تھے‘‘۔ اس پس منظر میں سیدنا ابوبکر نے صرف سوا دو برس کی قلیل مدت میں ان تمام فتنوں کا مکمل استیصال کر دیا‘ بلکہ اس دور کی دو سپر پاورز ایران اور روم کی سرحدوں پر ان کی فوجوں نے کامیاب پیش قدمی بھی شروع کر دی۔ پہلا معرکہ مدینہ منورہ کے نواحی قبائل عبس اور ذبیان سے پیش آیا۔ یہ لوگ زکوٰۃ دینے سے انکار کرتے تھے۔ سیدنا ابوبکر نے فرمایا واللہ! میں صلوٰۃ اور زکوٰۃ میں فرق کرنے والوں کے خلاف ضرور جنگ کروں گا۔ اگر وہ اس مال میں سے جو حضور اکرم کے دور مبارک میں بطور زکوۃ ادا کرتے تھے‘ اونٹ کا گھٹنا باندھنے کی معمولی رسی دینے سے انکار کریں گے‘ تو میں انکے خلاف بھی جہاد کروں گا۔ حضور کے دور مبارک میں طائف کے ایک وفد نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں صلوٰۃ معاف کر دی جائے مگر آنجناب نے یہ فرما کر اسے رد کر دیا تھا کہ ’’اس دین میں کوئی بھلائی نہیں جس میں صلوٰۃ نہیں‘‘۔ اس وقت جب حضرت اسامہ کا لشکر مدینہ منورہ سے باہر دور شام کی سرحدوں پر لڑائی میں مصروف تھا‘ نواحی قبائل سے جنگ چھیڑ دینا بظاہر مصلحت کے خلاف نظر آتا تھا مگر سیدنا ابوبکر کے ایمان محکم اور آہنی عزم کے سامنے کسی مصلحت کی کوئی وقعت نہ تھی۔ازمحمد حسین ہیکل
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,496
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی معلومات شئیر کرنے کا شکریہ ۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,587
کمائي: 157,678
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس سے ہم کو پتہ چلتا ہے کہ آج ہم کو کتنے عزم اور حوصلہ کی ضرورت ہے اس لیے کہ ہم تو فتنوں کے دور میں ہی پیدا ہوئے ہیں۔
اور مصلحت کا نام لے کر ہم اپنی ذمہ داریوں سے بچ نہیں سکتے۔ |
|
|
|
| سحر کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (28-05-09) |
![]() |
| Tags |
| لوگ, نفرت, نظر, مکہ, مکمل, موقع, آج, ایمان, ایران, اللہ, اسلامی, بھائی, تلاش, خلاف, شام, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ملک کی تقدیر سنوارنے کیلئے ایک نئے عزم کی ضرورت ہے | جاویداسد | خبریں | 5 | 11-11-10 06:42 PM |
| عزم ۔۔۔۔!! | ARHAM | شعر و شاعری | 4 | 10-02-10 06:31 PM |
| عزم بلند | ابن آدم | عمومی بحث | 1 | 03-09-09 01:39 AM |
| عزم ، مسلسل محنت اور منزل | پاکستانی | اپکے کالم | 4 | 17-03-09 09:11 PM |
| عزم ، مسلسل محنت اور منزل | سیپ | پاک۔نیٹ پراجیکٹس | 2 | 21-01-09 09:20 PM |