واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


آخری وقت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-11-09, 08:12 AM   #1
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,587
کمائي: 157,678
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آخری وقت

آخری وقت

میرے ابو نے اپنے انتقال سے ایک ہفتے پہلے مجھے وصیت کی کہ جب میرا آخری وقت آئے تو ۔
میرے سرہانے سورۃ یسٰین پڑھنا اور مجھے کلمہ پڑھانا ۔ اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی ، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی ابو اس دنیا سے چلے جائیں گے ۔ لیکن ایک دو دن میں ہی ابو کی طبیعت اتنی خراب ہوئی کہ ان کو ہاسپٹل ایڈمٹ کرنا پڑا ۔ ہم پانچ دن ہاسپٹل میں ابو کے ساتھ رہے ۔ ابو کے انتقال کی رات میں دو گھنٹے کے لیے گھر گئی ،
تو ابو کی حالت مزید خراب ہوگئی اور ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ، ابو کی زبان پر اس وقت میرا ہی نام تھا ۔ سب گھر والے سمجھے کہ میں چونکہ گھر میں سب سے چھوٹی اور ابو کی چہیتی ہوں اس لیے ابو مجھے یاد کررہے ہیں ۔ بھائی مجھے لینے آئے اور بتایا کہ ابو تم کو یاد کررہے ہیں اور ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہے ۔ تب مجھے ابو کی وصیت یاد آئی ۔
میں نے ہاسپٹل پہنچ کر ابو کے سرہانے باآواز بلند سورۃ یسٰین پڑھی ۔ اس رات آئی ، سی ، یو کے تمام
مریضوں نے سورۃ یسٰین سنی ۔
جب ابو کی سانس اکحڑنے لگی تو ڈاکٹرز نے مجھے پیچھے کردیا ۔
اور ابو کو سی پی آر کرنے لگے ۔
جب ایلکٹرک شاک دینے لگے ۔ حالانکہ ڈآکٹرز کو بھی معلوم تھا اس سے کوئی فائدہ نہیں، اور ذیادہ تر
ڈاکٹرز آخری وقت میں سی پی آر اور ایلکٹرک شاک مریض کے گھر والوں کو مطمئن کرنے کے لیے کرتے ہیں
بھائی نے ڈاکٹرز کو روک دیا اور کہا کہ آخری وقت میں ویسے ہی انسان بہت تکلیف میں ہوتا ہے اس
کو مزید تکلیف نہ دیں اور ابو کو آسانی سے اس دنیا سے جانے دیں ۔
یہ کہہ کر بھائی نے ابو کو کلمہ پڑھایا اور ابو کا انتقال ہوگیا ۔

اس واقعے کو یہاں ذکر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ۔ جب ہمارا کوئی چاہنے والا اس دنیا سے جارہا ہو تو اپنی
محبت سے زیادہ اس کی تکلیف کا خیال کرنا چاہیے ۔
ہم آخری وقت تک جانے والے کے لیے زندگی کی ہی دعا کرتے ہیں ۔ اس کے آخری سفر کو آسان
ہونے کی دعا نہیں کرتے ۔ اس کی مغفرت کی دعا نہیں کرتے ۔
میں نے بہت سے لوگ دیکھیں ہیں جو اپنے چاہنے والوں جن کا انتقال ہونے والا ہوتا ہے ۔ ہفتوں
وینٹیلیٹر پر رکھتے ہیں اور اپنی محبت کے ہاتھوں اپنے ہی چاہنے والوں کو تکلیف میں مبتلا رکھتے ہیں ۔
اور ہم کو اپنے گھر والوں کو وصیت کرنی چاہیے کہ جب ہمارا اخری وقت آئے تو ہم کو کلمہ ضرور
پڑھائیں ۔
یااللہ تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کے آخری وقت کو آسان کردے اور ان کو کلمہ نصیب فرما
آمین
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (22-03-11), shafresha (30-11-09), فیصل ناصر (21-03-11), کنعان (31-03-11), گوندل (30-11-09), ھارون اعظم (21-03-11), منتظمین (30-11-09), مرزا عامر (21-03-11), مسٹر شیف (22-03-11), ابو عمار (30-11-09), حیدر (30-11-09), راجہ اکرام (08-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09), عامرشہزاد (30-11-09), عبداللہ آدم (30-03-11), عروج (21-03-11)
پرانا 30-11-09, 02:40 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سحر بہن بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (08-12-09), سحر (30-11-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 11:12 PM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یا اللہ سحر بہن کے ابو کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما ، انہیں اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھنا مولا ۔
بہنا جیسے آپ کے بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایک دین دار اور متقی انسان تھے ، ایسے لوگ تو یقینی طور پر جنتی ہوتے ہیں
اللہ آپ کو صبر کی دولت سے نوازے رکھے
واقعی ہمیں کلمہ کے ساتھ خاتمہ کی خواہش اور دعا کرنی چاہئیے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
کنعان (31-03-11), حیدر (30-11-09), راجہ اکرام (08-12-09), سحر (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 11:35 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,055
کمائي: 75,363
شکریہ: 50,030
10,114 مراسلہ میں 31,984 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ نے درست فرمایا محترمہ سحر صاحبہ۔
میں جب اپنی رشتہ دار کی نماز جنازہ پڑھنے گیا تو وہاں نمازجنازہ پڑھانے والے مولوی نے بڑی اچھی بات کی۔ اس نے کہا کہ ہم لوگوں میں بڑی غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ اگر کسی کا آخڑی وقت آسانی سے گزر جائے تو وہ نیک متقی اور اگر کسی کا آخری وقت سختی میں گزرے تو یقینا اس نے کوئی نہ کوئی ایسا گناہ کیا ہوگا جس کی اس کو اب سزا مل رہی ہے۔ تو اس مولوی نے کہاکہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ یہ اللہ کی اپنی مشیت ہے۔ کیونکہ ہم مسلمانوں کا یقین ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وسلم )کی ذات مبارکہ ہر قسم کے گناہوں و معصیات سے پاک صاف ہے اس کے باوجود آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا آخری وقت کافی سختی میں گزرا۔ چناچہ ہم کو ایسی باتیں کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ویسے بھی کسی کے گناہ ثواب اللہ کا اور اللہ کے بندے کا اپنا معاملہ ہے۔سوچا اچھی بات تھی اور ہمارے معاشرے میں یہ بات اکثر سنی جاتی ہے تو شئیر کر لوں

Last edited by فیصل ناصر; 21-03-11 at 07:51 PM. وجہ: spelling
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-03-11), کنعان (31-03-11), ھارون اعظم (21-03-11), راجہ اکرام (08-12-09), سحر (30-11-09)
پرانا 21-03-11, 07:06 PM   #5
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 8,482
کمائي: 264,203
شکریہ: 397
5,332 مراسلہ میں 12,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

اِنتہائی معذرت کہ میں نے یہ دھاگہ آج دیکھا۔ سحرسسٹراللہ سوہناآپکے والد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

بالکل بجا فرمایاآپ نے لیکن کچھ لوگ اس اُمید پر اُنکوتکلیف میں دیکھتے ہیں کہ شاید وہ شفایاب ہو جائے۔

اللہ آپکا حامی ہو اورمزید آسانیاں پھیلائیں آمین۔
زارا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-03-11, 07:24 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,837
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے اللہ آخرت میں ھم سب کے ساتھ بھی نرمی کا معاملہ فرمائیں۔آمین۔
عروج آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (21-03-11)
پرانا 21-03-11, 09:03 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 555
کمائي: 12,006
شکریہ: 8
388 مراسلہ میں 912 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
اس واقعے کو یہاں ذکر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ۔ جب ہمارا کوئی چاہنے والا اس دنیا سے جارہا ہو تو اپنی
محبت سے زیادہ اس کی تکلیف کا خیال کرنا چاہیے ۔
ہم آخری وقت تک جانے والے کے لیے زندگی کی ہی دعا کرتے ہیں ۔ اس کے آخری سفر کو آسان
ہونے کی دعا نہیں کرتے ۔ اس کی مغفرت کی دعا نہیں کرتے
زارا اور سحر

جزاک اللہ

آپ نے اتنی اچھی شیئرنگ کی ہے
اداس ساحل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-03-11, 12:14 PM   #8
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 37
مراسلات: 531
کمائي: 7,247
شکریہ: 1,193
350 مراسلہ میں 873 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

sahar behen...Allah aap k walid k darjaat buland kry...or unhein jannat-ul-firdous me jagah dy..ameen
aap k walid k aakhri waqt ka sun k apny baba ka aakhri time yaad aa gya...ager chey mein un k paas nai thi mgr sb ny aisa hi btaya ....Allah un k drjaat buland kry...or hmein un ka acha or qabil-e-fakhr sadqa-e-jaria ban'ny ki tofeeq ata frmaey. ameen
baba saudi arabia mein rehlat frma gye thy...mein yahan pakistan me hi thi....baqi sb behen bhai un k paas hi thy...
mama_shalla آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, کلمہ, پاک, وصیت, لوگ, نماز, معلوم, معذرت, آج, اللہ, انسان, بھائی, جگہ, جواب, جنت, دعا, رات, زندگی, سفر, سال, شاید, عورتوں, غلط, صاف, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger