واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ویلنٹائن ڈے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-01-10, 10:07 AM  
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,335
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ویلنٹائن ڈے

مصنف:- قمراحمد


چودہ فروری یعنی ویلنٹائن ڈے کوہر سال محبت کرنے والے یومِ اظہارِ محبت کی حیثیت سے مناتے ہیں۔ بالخصوص مغربی ممالک میں یہ دن بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ لیکن اسلامی ممالک میں اِس کا کوئی رواج نہیں ہے۔سب ممالک میں یہ دن مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے اور بعض ممالک بالخصوص ایشیائی اور مسلم ممالک میں اِس دن کو برا سمجھاجاتاہے۔
یہاں تک کہ ہندوستان میں جہاں ویلنٹائن ڈے نوجوانوں میں مشہور ہوتا جارہا ہے، ہر سال دائیں بازو کے سخت گیر ہندو کارکن محبت کے اِیسے جوڑوں کے خلاف دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔
چودہ فروری کو دنیا کے بیشتر ممالک میں ویلنٹائن ڈے منانے کارواج آج کل عام ہے اور اِس سلسلے میں بیشتر شہروں میں نوجوان اِسے تہوار کی طرح منانے لگے ہیں۔ویلنٹائن ڈے ایک اِیسا دن ہے جس روز آپ جسے پیار کرتے ہیں اُس کی جانب اپنے احساس کا اظہار کرتے ہیں۔ پیار کا اظہار آسان نہیں ہے اور کافی وقت لگتاہے اور ہوسکتا ہے کی کسی کو پوری عمر لگ جائے۔ تاہم بعض افراد کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے صرف ایک شخص کیلئے نہیں ہے جس سے آپ پیار کرتے ہیں۔ یہ اُن تمام افراد کیلئے ہونا چاہئے جن سے آپ کو پیار ہے۔یہ افراد آپ کے والدین ، بھائی، بہنیں،دوست یا رشتہ دار ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ محبت صرف ایک شخص کیلئے نہیں ہوتی ہے۔ اگر ویلنٹائن ڈے پیارکے اظہار کا دن ہے تو اِس میں اِن تمام لوگوں کو کیوں نہ شامل کریں جن سے آپ محبت کرتے ہیں؟

اِس کے آغاز کے بارے میں بہت سی روایات مشہور ہیں۔ بعض کے نزدیک یہ وہ دن ہے جب ”سینٹ ویلنٹائن“ نے روزہ رکھا تو اور لوگوں نے اُسے محبت کا دیوتا مان کر یہ دن اُسی کے نام کردیا۔ کئی لوگ اُسے” کیوپڈ “(محبت کے دیوتا)اور ”وینس“(حسن کی دیوی)سے موسوم کرتے ہیں جو کیوپڈ کی ماں تھی۔ یہ لوگ کیوپڈ کو ویلنٹائن ڈے کا مرکزی کردار کہتے ہیں جو اپنی محبت کے زہر بجھے تیر نوجوان دلوں پر چلا کر اُنھیں گھائل کرتا تھا۔تاریخی شواہد کے مطابق ویلنٹائن کے آغاز کے آثار قدیم رومن تہذیب کے عروج کے زمانے سے چلے آرہے ہیں۔ 14 فروری کا دن وہاں رومن دیوی، دیوتاؤں کی ملکہ” جونو“ کے اعزاز میں یوم ِتعطیل کے طور پرمنایا جاتا تھا۔اہلِ روم ملکہ جونو کو صنفِ نازک اور شادی کی دیوی کے نام سے موسوم کرتے ہیں ۔جبکہ 15 فروری ”لیوپرکس“ دیوتا کا دن مشہور تھا اور اِس دن اہلِ روم جشنِ زرخیزی مناتے تھے۔
اِس موقع پر وہ پورے روم میں رنگارنگ میلوں کا اہتمام کرتے۔جشن کی سب سے مشہور چیز لڑکے اور لڑکیوں کے نام نکالنے کی رسم تھی۔ہوتا یوں تھا کہ اِس رسم میں لڑکیوں کے نام لکھ کر ایک برتن میں ڈال دئیے جاتے اور وہاں موجود نوجوان اِس میں سے باری باری پرچی نکالتے اور پھر پرچی پر لکھا نام جشن کے اختتام تک اُس نوجوان کاساتھی بن جاتا جو آخر کار مستقل بند ھن یعنی شادی پر ختم ہوتا۔

ایک دوسری روایت میں اِس تہوار کے تاریخی پس منظر کودیکھا جائے تو اِس تہوار کا تعلق ”سینٹ ویلنٹائن“ سے جوڑا جاتا ہے۔ سینٹ ویلنٹائن نصرانی کنیسہ کے دوقدیم قربان ہونے والے اشخاص کا نام ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ دوشخص تھے،اور ایک قول میں ہے بلکہ اِس نام کا ایک ہی شخص تھا جو شہنشاہ” کلاڈیس“ کی تعذیب کی تاب نہ لاتے ہوئے 296 عیسوی میں ہلاک ہوگیا، اور جس جگہ یہ ہلاک ہو ا اُسی جگہ350 عیسوی میں بطور یادگار ایک کنیسہ تیار کیا گیا۔

جب رومیوں نے عیسائیت قبول کی تووہ اپنے اِس سابقہ تہوار یوم ِمحبت مناتے رہے لیکن اُنہوں نے اِسے بت پرستی کے مفہوم سے نکال کر محبت ِالہٰی میں تبدیل کرلیا اور دوسرے مفہوم محبت کے شہدا میں بدل لیا اور اُنہوں نے اِسے اپنے گمان کے مطابق محبت وسلامتی کی دعوت دینے والے سینٹ ویلنٹائن کے نام کردیا جسے اِس راستے میں شہید گردانتے ہیں اور اِسے عاشقوں کی عید اور تہوار کا نام دیا جاتا ہے اور سینٹ ویلنٹائن کو عاشقوں کا سفارشی اور اُن کا نگران شمار کرتے ہیں۔ اُن کے باطل اعتقادات اور اِس دن کی مشہور رسم یہ تھی کہ نوجوان اور شادی کی عمر میں پہنچنے والی لڑکیوں کے نام کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر ایک برتن میں ڈالے جاتے اور اُسے ٹیبل پر رکھ دیا جاتا اور شادی کی رغبت رکھنے والے نوجوان لڑکیوں کو دعوت دی جاتی کہ وہ اُس سے ایک ایک پرچی نکالیں لہٰذا جس کا نام اُس قرعہ میں نکل آتا وہ لڑکا اُس لڑکی کی ایک برس تک خدمت کرتا اور وہ ایک دوسرے کے اخلاق کا تجربہ کرتے پھر بعد میں شادی کرلیتے یا پھر آئندہ برس اُسی تہوار یومِ محبت میں دوبارہ قرعہ نکالتے۔

دین نصرانی کے عالموں نے اِس رسم سے بہت برا اثر لیا اور اِسے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے اخلاق خراب کرنے کا سبب قرار دیا لہٰذا اٹلی جہاں پر اِسے بہت شہرت حاصل تھی ، ناجائز قرار دے دیا گیا، پھر بعد میں اٹھار ویں اور انیسویں صدی میں دوبارہ زندہ کیاگیا۔وہ اِس طرح کہ کچھ یورپی ممالک میں چند بک ڈپوؤں پرایک کتاب ( ویلنٹائن کی کتاب کے نام سے ) فروخت شروع ہوئی جس میں عشق ومحبت کے اشعار ہیں،جسے عاشق قسم کے لوگ اپنی محبوبہ کو خطوط میں لکھنے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور اِس میں عشق ومحبت کے خطوط لکھنے کے بارہ میں چند تجاویز بھی درج ہیں۔

اِس تہوار کا ایک سبب یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ جب رومیوں نے نصرانیت قبول کی اور عیسائیت کے ظہور کے بعد اس میں داخل ہوئے تو تیسری صدی عیسوی میں شہنشاہ کلاڈیس دوم نے اپنی فوج کے لوگوں پر شادی کرنے کی پابندی لگا دی کیونکہ وہ بیویوں کی وجہ سے جنگوں میں نہیں جاتے تھے تو اُس نے یہ فیصلہ کیا۔لیکن سینٹ ویلنٹائن نے اِس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے چوری چھپے فوجیوں کی شادی کروانے کا اہتمام کیا اور جب کلاڈیس کو اِس کا علم ہوا تو اُس نے سینٹ ویلنٹائن کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا اور اُسے سزائے موت دے دی۔کہا جاتا ہے کہ قید کے دوران ہی سینٹ ویلنٹائن کو جیلر کی بیٹی سے محبت ہوگئی اور سب کچھ خفیہ ہوا کیونکہ پادریوں اور راہبوں پر عیسائیوں کے ہاں شادی کرنا اور محبت کے تعلقات قائم کرنا حرام ہیں۔نصاری کے ہاں اِس کی سفارش کی گئی کہ نصرانیت پر قائم رہو۔شہنشاہ نے اُسے عیسائیت ترک کرکے رومی دین قبول کرنے کا کہا کہ اگر وہ عیسائیت ترک کردے تو اُسے معاف کردیا جائے گااور وہ اُسے اپنا داماد بنانے کے ساتھ اپنے مصاحبین میں شامل کرے گا لیکن ویلنٹائن نے اس سے انکار کردیا اور عیسائیت کو ترجیح دی اور اِسی پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا تو 14 فروری 270 عیسوی کے دن اور 15 فروری کی رات اُسے پھانسی دے دی گئی۔ تواُس دن سے اُسے قدیس یعنی پاکباز بشپ کا خطاب دے دیا گیا۔ روایت کے مطابق اُس دن کی یاد میں محبت کرنے والوں کے درمیان پیار بھرے پیغامات کا تبادلہ ہوگیا۔

یہ ویلنٹائن کی وہ کہانی ہے جو مغرب میں بے انتہا مقبول ہے لیکن اِس روایت سے ہٹ کر ایک تاثر یہ ہے کہ عیسائی چرچ نے قدیم روم کے غیر عیسائی لپرکالیا فیسٹیول کے متبادل کے طور پر یوم ِویلنٹائن منانا شروع کیا۔ قدیم روم میں نیا سال15 فروری سے شروع ہوتا تھااور اِس کے آغاز پر لپرکالیا فیسٹیول منایا جاتا تھا جو نہ صرف زمین بلکہ عورتوں کی زرخیزی کا دن سمجھا جاتا تھا اور اِس سلسلے میں پادری بکرے کی قربانی دیتے تھے پھر اُس کے خون میں ڈبائی گئی پٹیاں عورتیں اُس عقیدے سے چھوتیں کہ اِس طرح نئے سال میں وہ زرخیز ہوجائیں گی۔

روایت کے مطابق اِسی دن روم کی نوجوان لڑکیا ں پرچیوں پر اپنے نام لکھ کر انہیں ایک بڑے مرتبان میں ڈالتی تھیں،یہ پرچیاں بعد میں نوجوان لڑکے نکالتے اور جس لڑکی کی پرچی اُن کے ہاتھ آتی اُسی سے اُن کی شادی ہو جاتی۔ چرچ کو یہ”لاٹری“سسٹم پسند نہیں تھا اِس لئے پوپ گیلاسیس نے498 عیسوی کے لگ بھگ ہر سال14 فروری کو سینٹ ویلنٹائن ڈے منانے کا اعلان کیا۔1835 میں روم کے سینٹ ویلنٹائن کی مبینہ باقیات پوپ گریکوری نے ایک آئریش پادری جان سپراٹ کے حوالے کردیں۔جان سپراٹ نے دورہ روم کے دروان اپنے انداز تبلیغ سے پوپ کو متاثر کیا تھا۔ ویلنٹائن کی یہ مبینہ باقیات آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں اب بھی موجود ہیں۔
برطانیہ میں یومِ ویلنٹائن کو مقبولیت سترہو یں صدی عیسوی میں ملی۔ اٹھارویں صدی کے وسط تک دوستوںاور محبت کرنے والوں کے درمیان اُس دن ہر پیغامات کا تبادلہ عام ہوگیا۔اِس صدی کے اختتام تک ویلنٹائن ڈے کے طباعت شدہ کارڈز سامنے آگئے جو جذبات کے اظہار کا آسان ذریعہ بنے۔یہ برطانیہ کا وہ دور تھا جب عورتوں مردوں کا گھلنا ملنا زیادہ اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔امریکیوں میں بھی ویلنٹائن ڈے کے پیغامات کا تبادلہ اٹھارویںصدی میں شروع ہوا۔ ویلنٹائن ڈے پر مختلف طرز کے تحفے دینے کا رواج ہے۔ا ِن تحائف میں پہلی بار جو تحفہ سامنے آیاوہ نقش ونگار والی پیپرلیس تھی جس کو امریکہ میں تیار کیا گیا تھا۔اِس کے بعد بر طانیہ میں ویلنٹائن ڈے کارڈ کا رواج عام ہوا۔

امریکن گریٹنگ کارڈ ایسوسی ایشن نے اندازہ لگایا ہے کی دنیا بھر میں اِ س دن تقریباََ ایک ارب کارڈ بھیجے جاتے ہیں اور اِسی لحاظ سے یہ دوسرا بڑا دن ہے جس دن اتنے کارڈ بھیجے جاتے ہیں۔دنیا میں سب سے ذیادہ کارڈ کرسمس پر لوگ ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے ایک اور اندازہ لگایا ہے کہ 85 فیصد عورتیں ویلنٹائن کی چیزیں خریدتی ہیں۔اُنیس ویں صدی میں ہاتھوں سے لکھے گئے خطوط اِس دن بھیجنے کا رواج تھا جس نے بعد میں گریٹنگ کارڈ کی شکل اختیار کرلی۔ یوم ِویلنٹائن اب ایک جشن ہی نہیں بلکہ بہت بڑے کاروبار کا دن بھی ہے۔رواں سال کینیا ، بھارت اور دیگر ممالک سے لاکھوں ڈالر کے سرخ گلاب برطانیہ پہنچے ہیں۔بیس ویں صدی میں امریکہ میں کارڈز کے ساتھ ساتھ مختلف تحائف بھی بھیجے جانے لگے جو کہ عموماََ مرد عورتوں کو بھیجتے تھے۔ اِن تحائف میں سرخ گلاب کے پھول اور چاکلیٹ جن کو دل کی شکل کے ڈبوں میں رکھ کر سرخ رنگ کے ربن کے ساتھ سجایا جاتا ہے شامل ہیں۔ ویلنٹائن ڈے والے دن ہیر ے کے جواہرا ت بھی تحفے میں دیئے جاتے ہیں۔ امریکہ کے بعض ایلیمنڑی اسکو لوں میں طلبہ سے اپنی جماعتوں کو سجانے کیلئے اور اپنی جماعت میں موجود تمام ساتھیوں کو ویلنٹائن کارڈ یا تحفہ دینے کیلئے کہا جاتا ہے۔برطانیہ سے رواج پانے والے اِس دن کو بعد میں امریکہ اور جرمنی میں بھی منا یا جانے لگا۔ تاہم جرمنی میں دوسری جنگِ عظیم تک یہ دن منانے کی روایت نہیں تھی۔

برطانیوی کاؤنٹی ویلز میں لکڑی کے چمچ14 فروری کو تحفے کے طور پر دیئے جانے کیلئے تراشے جاتے اور خوبصورتی کیلئے اِن کے اُوپر دل اور چابیاں لگائی جاتی تھیں جو تحفہ وصول کرنے والے کیلئے اِس بات کا اشارہ ہوتیں کہ تم ”میرے بند دل کو اپنی محبت کی چابی سے کھول سکتے ہو“۔
کچھ لوگ اِس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کی ویلنٹائن ڈے کو اگر کوئی چڑیا کسی عورت کے سر پر سے گزر جائے تو اُس کی شادی ملاح سے ہوتی ہے اور اگر عورت کوئی چڑیا دیکھ لے تو اُس کی شادی کسی غریب آدمی سے ہوتی ہے جبکہ زندگی بھی خوشگوار گزرے گی اور اگر عورت ویلنٹائن ڈے پر کسی سنہرے پرندے کو دیکھ لے تو اُس کی شادی کسی اُمیر کبیر شخص سے ہوگی اور زندگی ناخوشگوار گزرے گی۔امریکہ میں روایت مشہور ہے کی 14فروری کو وہ لڑکے لڑکیاں کو آپس میں شادی کرنا چاہتے ہیں سٹیم ہاؤس جاکر ڈانس کریں اور ایک دوسرے کے نام دہرائیں۔ جونہی رقص ختم ہوگا اور جو آخری نام اُن کے لبوں پر ہوگا۔ اُس سے ہی اِس کی شادی قرار پائے گی۔

دوسرے ممالک میں یہ دن مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے۔ برطانیہ میں ویلنٹائن ڈے کو علاقائی روایات مانا جاتا ہے۔نور فولک میں ”جیک“ نامی ایک کریکڑ گھروں کے پچھلے دروازوں پر دستک دتیا ہے اور بچوں کیلئے دورازے پر ٹا فیاں اور تحالف چھوڑ جاتا ہے۔ویلز میں بہت لوگ اِس دن کی جگہہ 25جنوری کو سینٹ ڈائینونز ڈے مناتے ہیں۔فرانس روایتی طور ہر ایک کیتھولک ملک ہے، یہاں ویلنٹائن ڈے کو” سینٹ ویلنٹین“ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہاں یہ دن مغربی ممالک کی طر ح ہی منا یا جاتا ہے اور سپین میں بھی یہ دن دوسرے مغربی ممالک کی طرح منایا جاتا ہے۔ڈنمارک اور ناروے میں یہ دن بڑے پیمانے پر نہیں منایا جایتا مگرکئی لوگ اِس دن اپنے ساتھی کے ساتھ رومانوی ڈنر پرجا تے ہیں اور ایک دوسرے کو کارڈز اور تحائف دیتے ہیں۔ سویڈن میں اِس دن کو ” آل ہارٹس ڈے“ کہا جاتا ہے اوریہاں یہ دن پہلی بار1960 میں منایا گیا جس کی بنیاد فلاور انڈسٹر ی نے رکھی تھی۔فن لینڈ میںاِس دن کو”فرینڈ ڈے“کہا جاتا ہے اور اِس دن کو خاص دوستوں کیلئے اور اُن کی یاد میںمنایا جاتا ہے۔ سلوانیا اور رومانیا میں یہ دن عام مغربی ممالک کی طرح منایا جاتا ہے۔ اور اِس دن روایتی طور پر چھٹی ہوتی ہے۔ برازیل میں اکیس جون کو” بوائے فرینڈ ڈے“ منایا جاتاہے اور اِس دن جوڑے آپس میں چاکلیٹ ، تحائف، کارڈز اور پھولوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ جاپان ، چین، کوریا اور دوسرے ایشیائی ممالک میں بھی یہ دن منایا جاتا ہے اور اِس دن تحائف، کارڈز اور خاص طور پر ایک دوسرے کو سر خ گلاب تحفے اور محبت کی نشانی کے طور پر دئیے جاتے ہیں۔ بھارت میں بھی اِس دن کو بہت جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔ کئی بھارتی تنظیمیں اِس دن کو منانے کے خلاف ہیں۔

مشرقی وسطیٰ کے
کئی ممالک میںاِس دن کو منانے پر پابندی ہے جن میں ایران، سعودی عرب اور دوسرے کئی ممالک شامل ہیں۔ سعودی عرب میںویلنٹائن ڈے پر تحائف کے طور پر دئیے جانے والی چیزوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

پاکستان میں بھی یہ دن منانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ٹی وی چینلز پر اِس دن کی خصوصی نشریات دکھائی جاتی ہیں۔ ایک دوسرے کو تحائف دینا، تفر یحی مقامات پر جانا اور کھانے کی دعوت دینا اِس دن کی مناسبت سے عام ہے۔پہلے محبت قربانی کا جذبہ مانگتی تھی، اب خرچہ مانگتی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں اِسے بھر پور اندازا میں منانے والے اِس بات سے لاعلم ہیں کہ اِسے کیوں منایا جاتا ہے۔ اِس دن شہر کی سڑکوں پر عجیب و غریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ پھولوں کی دکانوں سے پھول اچانک غائب ہوجاتے ہیں، بس اسٹاپ پر منچلے لڑکے لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرتے اور پھول پھینکتے ہوئے دکھا ئی دیتے ہیں جب کہ تما م پارکوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اور اِس دن کے لحاظ سے لڑکیوں نے سرخ لباس زیبِ تن کئے ہوتے ہیں تاکہ اِس دن بھر پور انداز میں لطف اندوز ہوا جاسکے۔ اِب یہ ایک فیشن بن گیا ہے اور پاکستان میں ہرکوئی اِس فیشن کو اپنانے کے لئے سرگرداں ہے۔ ویلنٹائن ڈے کیا ہے یہاں اِس کا ذکر انتہائی ضروری ہے خصوصا نئی نسل کے لئے جو ایسے فیشن اختیار کرتی ہے اور ایسے ایام خوشی سے مناتی ہے۔ جو ہمارے ہیں ہی نہیں۔ بلکہ اُس تہذیب سے بھیجے گئے ہیں جسے دیکھ کر ہم شرم سے جھک جاتے ہیں۔ اِس تناظر میںاِس امر کو ذہن نشین رکھنا ہوگا کہ مسلم ممالک خصوصاََ پاکستان پر تہذیب کی جنگ مسلط کردی گئی ہے چند سال پہلے کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ دنیا ”گلوبل ویلیج“ ہے ۔ گلوبل ویلیج کا نعرہ مغرب سے آیا اور مغرب کے پیروکاروں نے اِسے پھیلایا جس کا مقصد یہی ہے کہ دنیا کو ایک تہذیب کے زیر اثر لایا جائے جہاں ایک نظام ہو، ایک تہذیب ہو،اور اِسکے ہر رسم و رواج کو دوسری تہذیبیں قبول کریں۔ اِسے اپنی زندگی کا جزوِ لازم بنالیں اور اِسی منصوبے کی تکمیل کیلئے وہ جدوجہد میں مصروف ہیں۔
بہت سے لوگ اِسے ایک مغربی رسم قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جبکہ بہت سوں کا خیال ہے کہ جب ہم جنگیں لڑنے کے دن منا سکتے ہیں تو سال میں ایک دن باہمی محبت کے نام کیو ں نہیں کرسکتے؟۔ ہمیں مغربی انداز پسند نہیں تو اِپنی مذہبی ومعاشرتی اقدار میں رہتے ہوئے بھی ہم ”یومِ محبت“ منا سکتے ہیں۔لیکن ایک سوچ یہ بھی ہے کہ ہم جتنے پیسے اِس قسم کی سر گرمیوں پر خرچ کرتے ہیں اگر وہی رقم کسی ضرورت مند کو دے دیں تو کیا زیادہ مناسب نہیں ہوگا؟ ویلنٹائن ڈے کا مطلب ہے اپنے محبوب کو تحفہ دینا اور محبت نبھانے کا عہد کرنا ۔

ویلنٹائن ڈے پر تحقیق کرنے سے پتہ چلا کہ یہ صدیوں پرانی روایت ہے مگر وقت گزرنے کے سا تھ ساتھ اِب یہ جدید شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ جب سے کمیونیکیشن نے فاصلے کم کرنے شروع کیے ہیں ایک علاقے کے رسم و رواج دوسرے علاقوں میں تیزی سے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ٹی وی، ڈش، کیبل اور انٹرنیٹ نے اِب گھر کا کوئی فرد ایسا نہیں چھوڑا جو دوسرے خطوں کے رسم ورواج سے متاثر نہ ہواہو۔ انڈیا کی ثقا فت کی پاکستان پر یلغار سب کے سامنے ہے۔ ویلنٹائن ڈے بھی عاشقوں کیلئے ایک نعمت بن کر واردہوا ہے۔ اِب آپ جس سے محبت کرتے ہیں مگر اِب تک اظہار کرنے کی جرات نہیں کر پائے اُسے صرف پھول یا پھر ایک سستا سا کارڈ بھیج کر اپنے دل کی آواز اُس تک پہنچا سکتے ہیں۔آگے آپ کے محبوب کی مرضی ہے کہ وہ بہت ساری آفروں میں سے کس کی آفر قبول کرتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ہم نے ویلنٹائن ، بسنت اور ہندوانہ طرز کی شادی کی رسومات کو تو بہت آسانی سے اپنا لیا مگر یورپ اور ہندوستان کے اچھے اُصولوں کو نہیں اپنایا۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-01-10), فیصل ناصر (18-01-10), منتظمین (18-01-10), wajee (18-01-10), سحر (18-01-10)
پرانا 18-01-10, 11:02 PM   #16
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,335
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فروری کے مہینے میں ویلنٹاین ڈے کے خلاف مہم چلانا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-01-10, 02:55 AM   #17
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,968
کمائي: 276,743
شکریہ: 33,206
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ویسے میرے خیال میں ہم سب کو مل کر عملی طور پر اس بے حیا تہوار کی مخالفت کرنی چاہئے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
آپ پاک نیٹ کی بات کررہے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
جی میں اس سے آگے کی سوچ رہا ہوں اپنے حلقہ احباب میں اپنے محلے اور علاقے میں اس بات کو اجاگر کرنا اور لوگوًں کو اس کا بائیکاٹ کرنے پر راضی کرنا
خاص طور پر میڈیا کو اپنا احتجاج ضرور ریکارڈ کروانا جو اس قسم کی چیزوں کی زیادہ تشہیر کرتے ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (19-01-10)
پرانا 19-01-10, 07:27 AM   #18
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,291
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
بہت ہی اچھی تحریر ہے ۔ ویسے میں ایسے فضول کاموں میں نہیں پڑھتا
آپ کونسی جماعت میں پڑھتے ہیں؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدعمر مراسلہ دیکھیں
میں بھی اس طرح کی فضولیات کو نہیں مانتا۔
ہم اسلامی تہواروں کو تو بھولتے جا رہے ہیں اور غیر مسلموں کے تہواروں کو اہمیت دے رہے ہیں جیسے بسنت، ویلنٹائن ڈے وغیرہ
ایسا نہیں ہونا چاہئیے
بسنت میں کوئی خامی نہیں ہے اسے منایا جا سکتا ہے، خامی پتنگ میں ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (19-01-10)
پرانا 19-01-10, 11:34 AM   #19
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,335
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
آپ کونسی جماعت میں پڑھتے ہیں؟



بسنت میں کوئی خامی نہیں ہے اسے منایا جا سکتا ہے، خامی پتنگ میں ہے۔


الیاس بھائی ذرا وضآحت کے ساتھ فرمائے تاکہ
ہم سب بھی جان سکے ۔۔ شکریہ
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-01-10, 12:20 PM   #20
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

الیاس بھائی
خامی بسنت ہی میں ہے، پتنگ میں کوئی خامی نہیں

پتنگ اگر محفوظ جگہ پر، کھلے میدان میں اڑائی جائے تو اس کی خیر ہے۔ لیکن بسنت بطور تہوار منانا محل نظر ہے

کیا خیال ہے؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس (12-02-10)
پرانا 19-01-10, 12:44 PM   #21
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,335
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ اکرم بھائی بسنت کے بار میں ہمارا دین اسلام
کیا کہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا روشنی ڈالئے مہرابانی ہوگی
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-01-10, 12:57 PM   #22
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدنان بھائی
تفصیلی بات تو کوئی اہل علم ہی کرے گا
البتہ میں اتنا جانتا ہوں کہ ہمیں مشابہت اغیار سے منع کیا گیا ہے۔
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-01-10, 01:59 PM   #23
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,335
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ راجہ بھائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-01-10, 08:13 PM   #24
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,565
کمائي: 46,958
شکریہ: 97
1,023 مراسلہ میں 2,310 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
بسنت میں کوئی خامی نہیں ہے اسے منایا جا سکتا ہے، خامی پتنگ میں ہے۔
کیا یہ ایک اسلامی تہوار ہے؟
بسنت پر کروڑوں روپے خرچ کر دئے جاتے ہیں۔ جانیں الگ ضائع ہوتی ہیں۔
اور آپ کہتے ہیں کوئی خامی نہیں ہے
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔
محمدعمر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-01-10, 09:18 PM   #25
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,291
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدعمر مراسلہ دیکھیں
کیا یہ ایک اسلامی تہوار ہے؟
بسنت پر کروڑوں روپے خرچ کر دئے جاتے ہیں۔ جانیں الگ ضائع ہوتی ہیں۔
اور آپ کہتے ہیں کوئی خامی نہیں ہے
یہ دراصل علاقائی تہوار ہے جسکو موسم کی تبدیلی کے وقت جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اگر پہلی بارش ہو یا بہار کے اوائل ہوں‌تو خوش ہونے میں‌کوئی برائی نہیں ہے۔ برائی اس فضول خرچی میں‌ہے جسکا آپ جناب نے ذکر کیا ہے۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح منگنی اور شادی کے موقعہ پر خود ساختہ فضول رسموں پر کافی پیسہ لگایا جاتا ہے جبکہ اصل کام اس میں نکاح‌کے بعد خیرات کے طور پر لوگوں کو کھانا کھلانا ہے۔ اب لوگ اگر پروانے چھاپ کر دولتمند اور اپنے مطلب کے لوگوں کو بلاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ شادی کا کھانا ہے تو یہ بالکل ناجائز ہے۔
پتنگ کو اگر کھیل کے طور پر کھلے میدان میں‌ اُڑائیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں‌ہے کیونکہ اس میں پیچہ، ڈھیل، اور دھاگا کھینچنے میں‌ کافی مشقّت کی ورزش ہوتی ہے۔ مگر اس پر خرچہ اور اُڑانے کے وقت کی ایک حد مقرّر ہونی چاہئے۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-01-10), عدنان دانی (19-01-10)
پرانا 19-01-10, 10:55 PM   #26
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,335
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں الیاس بھائی کی باتوں سے متفق ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-01-10), محمد الیاس (12-02-10)
پرانا 20-01-10, 11:59 AM   #27
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,565
کمائي: 46,958
شکریہ: 97
1,023 مراسلہ میں 2,310 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ذرا اس پر بھی نظر دوڑا لیں
محمدعمر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (20-01-10), عدنان دانی (21-01-10)
پرانا 20-01-10, 01:12 PM   #28
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ عمر بھائی یہ تحریر شیئر کرنے کا

اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔۔ آمین
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-01-10, 03:46 PM   #29
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,335
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمر بھائی بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-02-10, 06:10 PM   #30
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,291
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدعمر مراسلہ دیکھیں
ذرا اس پر بھی نظر دوڑا لیں
ہر بات کا مشورہ ملّا سے نہ لیا کریں، انکی عادت ہوتی ہے کہ ہر چیز کو تنگ سے زیادہ تنگ اور سخت سے زیادہ سخت کر کے پیش کرتے رہتے ہیں جبکہ اس اصول کو اپنے آپ پر موقعہ ملنے پر لاگو نہیں ‌سمجھتے۔
ملّاؤں‌کے بارے میں‌ مختلف زبانوں کے محاورے ذیل ہیں؛
مفت شراب ملّا کو حلال ہے۔
دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت۔
ما کلام العالم الّا لا (عالم کا کلام اور کچھ نہیں‌، بس 'نہیں' ہی کہنا ہے)
ملا کا کہا مانو کیا نہ کرو۔
مصر کے ملک میں‌ یورپ والوں‌نے مملوک حکومت کی ترقّی دیکھ کر پہلی دفعہ بندوق ایجاد کر کے پہنچائی کہ یہ لڑائی کے لئے بہترین ہتھیار ہے تو وہاں کے ملّاؤں نے یہ فتوٰی دیا کہ ہمکو تلوار سے لڑنا سنّت قرار دیا گیا ہے اور ہم بزدل نہیں‌کہ دور سے دشمن پر گولی پھینک کر ماریں لہٰذا ہم اسکو رد کرتے ہیں۔ ان لوگوں‌نے مایوس ہو کر یہ کہا کہ ٹھیک ہے ہم یہ لے جارے ہیں مگر یہی آئیندہ تم لوگوں‌ کو محکوم کرے گی۔ اسی طرح‌اکبر بادشاہ کے دور میں سنا ہے کہ چھاپہ خانہ کے خلاف ملّاؤں‌نے فتوٰی دیا تھا کہ الفاظ دبا کر لکھنا کفر ہے۔ وہی چھاپہ خانہ پھر کئی سو سال بعد ہندوستان آیا۔
تو ملّا کیوں‌ہر چیز کی مخالفت کرتا ہے؟ وہ خود سست اور نالائق ہے اور خیرات پر پل بڑھ کر محنت کا عادی نہیں‌ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, گمان, پھول, پسند, قید, ناروے, مکمل, موت, ماں, محبت, معلوم, آج, آدمی, انٹرنیٹ, امریکہ, اسلامی, اشعار, بچوں, جیل, حسن, خون, خلاف, روزہ, عشق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ وجی دلچسپ اور عجیب 2 05-02-09 04:20 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 10:39 AM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger