واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


سانحہ کراچی : ذمہ دار کون ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-12-09, 05:21 PM  
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سانحہ کراچی : ذمہ دار کون ؟

محرم کے جلوس میں ہونے والے دھماکے اور اس کے بعد لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ میں لوٹ مار کے بعد آتش زدگی، جانی مالی نقصان انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ شاید ہی کوئی ہو جس نے اس کی مذمت نہیں کی۔

اس حوالے تفتیش اور ان کی دوبارہ بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے، عوامی سطح پر اور سرکاری سطح پر ان کے غم کا مداوا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ یہ سچ ہے کہ اس غم کا مداوا ممکن نہیں، جن کے بیٹے، بھائی والدین چل بسے انہیں کوئی کیا دے سکتا ہے سوائے دلاسے کے۔

لیکن اہم سوال جو تاحال حل طلب ہے وہ یہ ہے کہ اس واقعے کا ذمہ دار کون ہے؟
یوں تو ہر طرح کی طرح اس واقعے کی ذمہ داری بھی کچھ حلقوں کی جانب سے طالبان پر ڈال دی گئی اور دیگر واقعات کی طرح اس کو بھی نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس واقعے کی حساسیت، اس میں ہونے والے نقصان، اس واقعے کے طریقہ واردات، لوٹ گھسوٹ، جلاؤ گھیراؤ اور پھر اس کے بعد شہر بھر میں لگنے والے بینرز نے یہ چال کامیاب نہ ہونے دی۔

اب تک کی صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف طالبان کے ایک گروہ نے ذمہ داری قبول کر لی ہے، لیکن اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ جس کی کچھ وجوہات ہیں۔
ایک تو ذمہ داری قبول کرنے والا عصمت اللہ شاہین تحریک طالبان کا ذمہ دار نہیں ہے۔
اور آج کی اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعے سے اظہار لا تعلقی کر دیا ہے
تحریک طالبان، کراچی حملے سے لاتعلقی

اس کے علاوہ ایف آئی اے کے مطابق یہ خودکش حملہ نہیں تھا
سندھ کے قوم پرست رہنما قادر منگسی نے بھی چیلنج کیا ہے کہ نہ یہ خود کش حملہ ہے اور نہ ہی یہ طالبان کی کاروائی ہے۔
عومی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا بیان بھی یہی ظاہر کرتا ہے کہ طالبان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب صورتحال یہ ہے کہہ ابتدائی خبروں کے مطابق نشتر پارک سے کھارہ در کے درمیان کوئی 275 سی سی ٹی کیمرے لگائے گئے تھے۔ لیکن ان 275 میں سے کسی ایک کیمرے کی بھی فلم جاری نہیں ہوئی۔
صرف ایک کیمرے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جو کہ وہاں عموما بھی لگا رہتا ہے اس پروگرام میں سیکیورٹی کے لئے نہیں لگایا گیا تھا۔

کراچی کے باشندوں کا کہنا یہ بھی ہے کہ ’’آگ لگانے کا طریقہ کار وہ ہی تھا جو ہم وکلاء ایک بار 9 اپریل 2007 میں دیکھ چکے تھے۔‘

جو فلم ریلیز ہوئی اس پر تا حال کیا ایکشن لیا گیا یہ بھی کسی کو معلوم نہیں، شاید کچھ جانے پہچانے چہرے نکل آئے ہیں۔۔۔

اس تمام صورتحال میں آپ کیا سوچتے ہیں کہ اس واقعے کا ذمہ دار کون ہے؟
کیوں کاروائی اور تفتیش میں تاخیر ہو رہی ہے؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (31-12-09), فیصل ناصر (31-12-09), یحیٰی (31-12-09), ام طلحہ (01-01-10), ابو عمار (31-12-09), بزم خیال (31-12-09), حیدر (31-12-09), سحر (31-12-09), عامرشہزاد (03-01-10)
پرانا 01-01-10, 10:49 PM   #16
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,354
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
Dr Shahid Qureshi is senior award wining investigative journalist and writer on security, foreign policy, and terrorism based in London
یہ آرٹیکل متحدہ کےدشمن نے تحریر کیا ہے بنا کسی ثبوت کہ۔ بیوقوف آدمی ہے یہ
اخبار لندن کا ہے اور ساری خبریں پاکستان کی ہیں اس پر ۔
بیوقوف اخبار ہا ہا ہا
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-01-10, 11:12 PM   #17
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
یہ آرٹیکل متحدہ کےدشمن نے تحریر کیا ہے بنا کسی ثبوت کہ۔ بیوقوف آدمی ہے یہ
اخبار لندن کا ہے اور ساری خبریں پاکستان کی ہیں اس پر ۔
بیوقوف اخبار ہا ہا ہا
بھائی جی
بھائی جان
اگر لندن میں بیٹھ کر کراچی گورنمنٹ کو موم کی ناک کی طرح گھمایا جا سکتا ہے تو کیا لندن میں بیٹھ کر پاکستان کی خبریں نہیں دی جا سکتیں؟
ویسے تو مصفطی کمال کو بیسٹ میئر بھی بیرونی میڈیا کے کسی گمنام رسالے کی رپورٹ پر بنا دیا تھا
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (04-01-10), طاھر (02-01-10)
جواب

Tags
color, pakistan, فلم, کوشش, کراچی, پاکستان, واقعات, نظر, ممکن, معلوم, آج, اللہ, انداز, بھائی, بینرز, حل, خودکش, خودکش حملہ, شہر, طالبان, عوامی, عصمت, غم, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger