واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


حقیقت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-10-09, 04:39 PM  
Senior Member
مقبول
 
S_S_G_Commando's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 31
مراسلات: 167
کمائي: 2,085
شکریہ: 156
81 مراسلہ میں 193 بارشکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں S_S_G_Commando کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default حقیقت

ایک عرصہ ہو گیا ہے ہر طرف دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان میں" طالبان+امریکہ+بھارت +اسرائیل" کا نام چل رہا ہے۔ حقیقت کیا ہے ؟؟؟
نہایت اختصار کے ساتھ۔۔۔۔۔۔
طالبان کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو کہ پاکستان کے ایک مخصوص مکتبہ فکر کےمدارس سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ افغانستان اور روس کی جنگ کے سلسہ میں افغانستان گئے۔ وہاں ان لوگوں‌نے کتنا جہاد کیا اور کتنا فساد کیا یہ میرا موضوع نہیں۔وہاں کے مقامی لوگ جو کہ طالبان کے ساتھ ملے وہ افغانی طالبان اور پاکستان سے گئے ہوئے لوگ پاکستانی طالبان کہلانے لگے۔افغان جنگ کے بعد آپس کے لڑائیوں کے بعدطالبان نے افغانستان پر اقتدار سنبھالا، اور وہاں‌پر اپنے من پسن اسلامی قوانین کے نفاذ کااعلان کر دیا۔ جس سے ساری دنیا میں یہ لوگ اسلامی لہذا شدت پسند " اسلام پر سختی سے عمل کرنے والے " کہلانے لگے۔
غیر مسلم چونکہ ہمیشہ سے اسلام دشمن رہے ان کو اسلامی پاکستان اور وہ بھی ایک ایٹمی مسلم ملک کسی طرح پسند نہیں۔ یہاں میں آپ کو ایک بات بتانا چاہوں گا کہ یہودی اور عیسائی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بہت لمبی، صدیوں لمبی گیمز کھیلتے ہیں۔یہی معاملہ یہاں‌ بھی ہو رہا ہے، 9/11 کے واقعہ کو کروانےکا مقصد بھی انہی مقاصد میں شامل ہے، القائدہ، اسامہ بن لادن وغیرہم بھی اسی سلسلے کا حصہ ہیں اگر آپ میں سے کسی نے تاریخ کا مطالعہ کیا ہو تو یہ " صلیبی" لوگ القائدہ جیسی تنظیمیں بنانا توکیا، اپنی بیٹیوں تک کی عزتوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ کئ صورتوں‌میں اب بھی جاری ہے۔
پاکستان کو تباہ کرنے کے دو حل غیر مسلموں‌کے پاس تھے ایک تو یہ کہ پاکستان پر کسی بہانے براہ راست حملہ کیا جائے یا پھر دوسرا حل یہ کہ پاکستان میں کسی طرح اندرونی تباہی برپا کی جائے ، المختصر 9/11 کراونے اور القائدہ سے بیانات دلوانے کے بعد افغانستان پر چڑھائی کا ارادہ کیا گیا پاکستان سے اس سلسلے میں امداد طلب کی گئی بصورت دیگر پاکستان کو سخت نتائج کے سامنے کی دھمکیاں دی گئیں، اس صورت حال کے پیش نظر ملکی مفاد کے پیش نظرحکومت پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا، اس طرح پہلا حل تو نہیں ہوا مگر دوسرے تباہی کے حل کی راہ ہموار ہوگئی، بہر حال اس میں بذات خود خاص طور پر امریکہ کو کافی نقصان اٹھانا پڑا اپنی ساری اور عربوں‌ کی لی ہوئی دولت بھی جنگ و جدل میں لٹا دی حتی کہ عالمی معیشت تک کو شدید دھچکہ لگا، افغانستان میں بہت زیادہ نقصان کی اصل وجہ کافی ساری ہیں جو کہ یہاں‌ بتانا ممکن نہیں۔
المختصر طالبان نے پاکستان کا رخ کرنا شروع کر دیا، اب اگلی گیم سٹارٹ ہو گئی،
البان پاکستان آنا شروع ہوگئے ان کے ساتھ غیر ممالک کی ایجنسیز کے لوگ بھی پاکستان آنا شروع ہو گئے ان لوگوں نے پاکستان میں آتے ہی اپنی گیم پلان سٹارٹ کردی۔اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے۔۔
1۔ بلوچستان میں کچھ خاص لوگوں کو بلوچستان کی محرومیوں کا احساس دلا کر پاکستان کے خلاف ابھارنا شروع کر دیا۔ان لوگوں نے بلوچستان کے لیے شور مچانا شروع کر دیا،حالانکہ جب یہ لوگ پاکستان کے MNAاور MPA اور وزیر اعلی رہے تو اس وقت ان کو بلوچستان کی ترقی کا خیال بلکل نہ آیا، " میرا یہاں مقصد بلوچستان کی ترقی کے خلاف بولنا نہیں صرف ان غیر ممالک کی کاروائیوں اور ان کے زیر اثر لوگوں کا پاکستان کے خلاف شازشوں کا تذکرہ کرنا ہے"، ان لوگوں کو پاکستان اور آرمی کے خلاف اکسایا گیا یہاں تک کہ ان لوگوں کو اسلحہ اور ڈالرز بھی فراہم کئے جانے لگے، پھر جگہ جگہ تباہکاریوں کا سلسلہ شروع کروایا گیا، گوکہ یہ کام امریکہ کے افغانستان میں آنے سے پہلے ‌بھی کچھ نہ کچھ جاری تھا مگر امریکہ کے افعانستان میں آنے کے بعد اس کو مزید فروغ ملا۔
2۔ افغانستان سے آئے ہوئے طالبان کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنا، بیرونی ایجنٹوں نے اپنے آپ کو مسلمان اور اسلام کا ہمدرد ظاہر کر کے طالبان کو استعمال کرنے کا پروگرام بنایا۔ایک تو طالبان کو یہ باور کرایا گیا کہ پاکستان نے افغانستان میں ان کی حکومت کو ختم کروایا۔ دوسرا چونکہ طالبان اپنے من پسند اسلامی قوانین میں شدت پسند تھے لہذا ان کی اس ہی کمزوری کو استعمال کیا گیا،ان کی نظر میں پاکستان کو غیر اسلامی مملکت کے طور پر ابھارنے کی کوشش کی گئی، اور یہ ذہن دیا گیا کہ غیر مسلم سے مقابلے کے لیے اپنی اسلامی مملکت کا ہونا ضروری ہے جس میں اپنی مرضی سے کام کیا جا سکے، اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی غیر اسلامی مملکت کو اپنی من پسنداسلامی مملکت بنایا جائے، اور اس کے اٹیمی اسلحہ کو حاصل کیا جائے تا کہ کافروں کا مقابلہ کیا جاسکے،اس کے لیے فی الوقت اگر کسی دوسرے ملک کی امداد بھی حاصل کی جائے تو بھی غلط نہ ہوگا،کیونکہ ہمارا اولین مقصد اپنی مملکت بنانا ہے،اس کے لیے اولین کام پاکستان میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کیا جائے جو کہ ہمارے اسلامی قوانین کے مطابق ہو،جو کہ ممکن نہیں لہذا پھر پاکستان کی حکومت اور فوج کے خلاف کاروائیاں کی جائیں تا کہ ہم مملکت کے حصول کی طرف آگے بڑھ سکیں، کیونکہ پاکستانی فوج حکومت کے انڈر ہے لہذا یہ مسلمانوں کی اسلامی فوج نہیں ان پر حملے کرنا جائز ہے۔
میں یہاں یہ بتا دوں کے طالبان کو ان تمام باتوں پر اکسانے کا مقصد نفاذ شریعت نہیں بلکہ ان کو پاکستان میں تباہی کے لیے استعمال کرنا تھا۔شروع میں تو اس میں ایک دو ممالک تھے مگر بعد میں مزید ممالک جن میں‌کچھ آستین کے سانپ بھی شامل ہوگئے،
شروع میں تو بلوچستان میں تخریبی کاروائیاں کی گئیں جو کہ پاکستان کے لیے خطرہ کا باعث تھیں حکومت پاکستان نے خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے بلوچستان میں ایف سی کی خدمات حاصل کیں اور اس مقصد کے تحت فوجی چھاؤنی بنانے کا پروگرام بنایا،مگر ملک دشمن سرداروں نے جو کہ غیر ملکی ہاتھوں کھیل رہے تھے اس کی مخالفت کی،
یوں آہستہ آہستہ بلوچستان کے حالات مزید خراب ہونا شروع ہوگئے، طالبان نے "جو کہ غیر ملکی ہاتھوں کھیل رہے ہیں جس کا شاید ان کو احساس ضرور ہوگا،اور غیر ملکی ایجنسیز نے" بلوچستان میں مزید کاروائیاں شروع کیں، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امریکہ نے پاکستان سے طالبان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تا کہ طالبان کو پاکستانی حکومت کے مزیدخلاف کیا جا سکے اور طالبان کو فوج کے خلاف امداد دے کر لڑایا جائے اس طرح دونوں‌کو کمزور کیا جائےتا کہ وقت مناسب پر ان میں سے کوئی بھی ہمارے خلاف مزاحمت کی سکت نہ رکھے،گو کہ کافی طالبان ایسے بھی تھے جو کہ امریکہ کے خلاف برسر پیرکار تھے، مگر پاکستان کوامریکہ سے قطع نظر اپنی سلامتی کے پیش نظر بھی طالبان کی پاکستان مخالف کاروائیوں کی وجہ سے طالبان کے خلاف کاروائیاں کرنی پڑی،
صلیبیوں نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے طالبان کو بہت ہی عمدہ انداز سے استعمال کیا ہے۔
طالبان جن کوغیر ممالک کی امداد حاصل ہے نے سرحد میں بھی پنجے گاڑے ، سوات میں تباہی پھلائی گئی اس تباہی کو امن معاہدے کے لیے استعمال کیا گیا " اس امن معاہدے کے پیچھے دشمن کے بہت ہی خطرناک اور پاکستان کو تباہ کرنے کے منصوبے تھے، جن کو اللہ تعالی نے ناکام بنایا، اگر سوات آپریشن نہ کیا جاتا تو شاید کچھ عرصہ بعد یا اب ہی پاکستان کی حالت یہ ہوتی جیسے شب برات،
کئی بار حکومت اور طالبان کے معاہدے ہوئے مگر سب فیل ہوئے کیونکہ طالبان کے پیچھے غیرملکی ہاتھ موجود ہیں، جن کے مطابق یا تو معاہدے ان کے مفاد کے ہوں ورنہ ہوں تو ٹوٹ جائیں، بلوچستان اور سوات میں امن معاہدے سے پہلے یا بعدکاروائیوں میں جو دہشت گرد ہلاک ہوئے ان میں‌ سے ایسے طالبان بھی تھے جو کہ اہم شماروں میں تھے جب ان کی مکمل چیکنگ کے لیے ان کے لباس اتارے گئے تو وہ غیر مسلم تھے، اس طرح کی خبریں تو اخباروں میں بھی چھپتی رہی ہیں،دوسری جانب طالبان کو ایک اور ذریعے سے بھی تباہی کے لیے استعمال کیا گیا اور وہ ہے اپنے مخالف عقائد کے لوگوں کے علماء ، مزارات، مساجد ، امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا جو کہ اب طالبان اور ایجنسیز ملکر کر رہے ہیں، اور یہی شریعت طالبانی ہے، جس کا اسلام سے تعلق واسطہ نہیں، طالبان کے اسی فرقہ وارانہ ذہن کو ایران کے خلاف بھی استعمال کیا جائے گا ٬ پاکستان سے طالبان کے ذریعے "ان کوشیعہ مسلک کے خلاف بھڑکا کر" ایران کے اندرتباہی کا انتظام کیاجا سکتا ہے جس سے پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب ہو نگے دشمن ایجنسیز کا مقصدتباہی پھیلانا ہے اس لیے طالبان کا اسلامی لہذا سے شدت پسند ہونا ان کے لیے بہت فائدہ ماند ثابت ہو رہا ہے، جس سے دوسرے مخالف فرقہ کے لوگوں کو نشانہ بنانا خاص طور پرکسی ملک میں فسادات کا کام کرتا ہے ، اب ان طالبان اور ایجنسیز کے ساتھ پاکستان میں موجود ان کی ہم مسلک کالعدم تنظیمیں بھی شامل ہو گئی ہیں، ان سب+ طالبان کو جدید تربیت اور جدیداسلحہ پاکستان دشمن اپنے مقاصد کے حصول کے لیے فراہم کر رہے ہیں طالبان کو جھوٹے سپنے دکھا کر۔
ایک طرف تو امریکہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ پاکستان سے طالبان ختم ہوں کیونکہ اس طرح اس کا پاکستان میں کاروائی کا کوئی جواز نہیں رہےگا اس لیے وہ اسرائیل بھارت و کو ان کی امداد سے نہیں روکتا،مگر دوسری جانب وہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیار طالبان یا طالبان کو چلانے والوں کے ہاتھ لگ جائیں کیونکہ طالبان کو چلانے والوں میں اب وہ ممالک بھی شامل ہو گئے ہیں جن کی امریکہ سے سرد جنگ ہے، جبکہ دیگر ممالک خاص طور پر انڈیا کے منہ میں پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے پانی آ رہا ہے، غیر مسلم اس وقت طالبان کے ساتھ وہی کچھ کرنے جا رہے ہیں جو کہ امریکہ پہلے ان کے ساتھ جنگ افغانستان سے لے کرآج تک کر رہا ہے، طالبان کو چلانے والے غیر مسلم غیر ملکی ایجنٹس اپنے آپ کو بہت پکے سچے مسلمان کے طور پر طالبان کے سامنے پیش کر کے اور ان کوبہت ہی خوبصورت انداز میں پاکستان کو اپنی " طالبان کی" نام نہاد اسلامی مملکت اور پھر یہاں سے دنیا بھر میں جہاد کا جھانسا دے کر امداد ، اسلحہ اور بہت کچھ دے کر اپنے چنگل میں لے آئے ہیں، جہاں سے اب خود طالبان کا نکلنابھی مشکل ہے۔
میرا خیال ہے کہ میری اس مختصر گفتگو سے آپ اصل حقیقت کو سمجھ گئے ہونگے مگر یہ بات پکی ہے کہ خدانخواسطہ اگر پاکستان کو کچھ ہوا تو ملنا طالبان کو کچھ بھی نہیں سب ان لوگوں کے ہاتھ ہوگا جو آج ان کو چلا رہے ہیں،، مگر ان شآ اللہ پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا۔ پاکستان کی ایجنسیزاس وقت بہت کام کر رہی ہیں مگر وہ بیچاری کریں تو کیا کریں خود ایجنسیز میں دشمن کے لوگ، طالبان الگ فتنہ، غیر ممالک کی ایجنسیز الگ مسلہ، دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والے مدارس الگ پریشانی، ہر طرف سے اس وقت پاکستان آرمی اور ایجنسیز سخت مشکالات کا شکار ہیں،اگر صرف طالبان کی بات ہوتی تو پاکستان آرمی ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ان کا قیمہ بنا کر رکھ دیتی، مگر طالبان کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے والے ان کو سپورٹ،امداد، جدیداسلحہ، جدیدکمیونیکشن نظام،تربیت وغیرہم فراہم کرنے والے اصل پرابلم ہیں مگر ان شآ اللہ عزوجل ایک دن پاکستان کے دشمن منہ کی کھائیں گے۔
جب اپنے ہی جسم کا کوئی حصہ اتنا خراب ہو جائے کہ اس سے دوسرا حصہ بھی متاثر ہونا شروع ہو جائے تو پھر اس اپنے ہی حصے کو کاٹنا پڑتا ہے اسی طرح طالبان کو آپریشن کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
س وقت کئی وہ تنظیمیں جن کو کالعدم قرار دیا گیا تھاجس میں مشہور زمانہ سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی ،لشکر اسلام، -- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - وغیرہم بھی شامل ہیں جو کہ بلا واسطہ یا بلواسطہ غیر ملکی ایجنٹوں کا آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔ ان تنظیموں میں سے کئ لوگوں‌ نے آپس میں‌ ملکر مزید کئی چھوٹی چھوٹی دہشت گرد تنظیمیں بنالی ہیں۔ ان سب کا مقصد صرف اور صرف پاکستانی فوج، اور حکومت کو کمزور کر کے پاکستان پراپنی عملداری قائم کرنا ہے۔
القائدہ حقیقت میں مسلمانوں‌ کی نہیں بلکہ صلیبیوں‌ کی مسلمانوں‌کو اسی طرح کو چکر دے کر بنائی ہوئی تنظیم ہے جس کا مقصد مسلمان ملکوں میں‌تباہی پھیلانا ہے، تا کہ یہاں‌پر اپنی عملداری قائم کی جاسکے اور بعد میں اس میں شامل بڑے بڑے عہدوں پر موجود بظاہر مسلمان مگر حقیقتاصیلبی اس حصہ پر صلیبیوں کا قبضہ کروا دیں۔اسی القائدہ کے پاکستان میں موجود طالبان اور دیگر تنظیموں‌سے بھی اسی سلسلے میں‌رابطے بھی رہتے ہیں۔

Last edited by S_S_G_Commando; 29-10-09 at 04:42 PM.
S_S_G_Commando آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے S_S_G_Commando کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-10-09), Student (18-10-09), فاروق سرورخان (27-10-09), یاسر عمران مرزا (27-10-09), اخترحسین (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 09:43 PM   #16
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,030
شکریہ: 8,651
3,901 مراسلہ میں 11,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ یہاں تو بہت عمدہ گفتگو ہو رہی ہے، ایس ایس جی کمانڈو صاحب، آپ کی تحاریر بہت اچھی اور حقائق کے قریب ہیں، فاروق صاحب کی بات سے بھی اتفاق کروں گا۔
بہت شکریہ، میں بھی بہت جلد اسی سلسلے میں کچھ لکھوں گا۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-10-09, 10:53 PM   #17
Senior Member
 
Student's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 308
کمائي: 6,951
شکریہ: 401
228 مراسلہ میں 534 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Commando بھائی اگر آپ اپنی ساری تحریر ایک ہی تھریڈ میں جمع کر دیں تو شاید نئے پڑھنے والوں کے لیے آسانی ہو گی۔
__________________

http://newsreportingroom.com/
http://mobileinfoandupdate.blogspot.com/
Student آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 09:12 AM   #18
Senior Member
 
Student's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 308
کمائي: 6,951
شکریہ: 401
228 مراسلہ میں 534 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مالدیپ کی طرف سے انڈیا کے دورے میں بیان آیا ہے کہ طالبان پاکستان میں‌تعلیم کے لیے آئے ہوئے اسکے سینکڑوں طالب علموں کو بھرتی کر رہے ہیں۔
پاکستانی اور افغانی طالبان میں ایک ہی گروپ کے دو نام ہیں ۔؟؟
Student آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 10:25 AM   #19
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن میرے خیال میں یہ کنفرم کر لیا جائے کہ پاکستان میں مالدیپ کے سینکڑوں طلبہ ہیں بھی یا نہیں؟؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 10:27 AM   #20
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

طالبان طالبان کرنے والے غور فرمائیں
کہ کون ھے جو طالبان کا بھیس بناکر ہمیں اسلام کا دشمن بنانے کی سازش کر رہا ھے
Attached Thumbnails
news-06-gif  
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 10:57 AM   #21
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مدارس کے خلاف جتنا مرضی زہر اگلا جائے مگر کارگر ثابت نہیں ھونے والا
Attached Thumbnails
news-57-gif  
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 11:02 AM   #22
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرا مشورہ ھے مدارس سے خوف کھانے والے لوگوں کو کہ وہ جس مدرسے کو سب سے زیادہ برین واش کرنے والا سمجھتے ہیں اس میں داخلہ لے لیں (تجربہ کی خاطر) اور وہاں مقیم رہ کر دیکھیں کہ ان مدارس میں کب کلاشنکوف اور دستی بموں کی تربیت دی جاتی ھے اور کس وقت خودکش جیکٹ بنانا سکھایا جاتا ھے،
شرم آنی چاھئے خالص دینی اداروں کے خلاف بے سند باتیں بنانے والوں کو،
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 11:05 AM   #23
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس بات میں تو میں بھی آپ کے ساتھ متفق ہوں کہ مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔
انہی مدارس نے ہر دور میں علم کی روشنی پھیلائی ہے اور دین علوم کی ترویج کی ہے۔
اور میری متواضع رائے میں ان مدارس کو مورد الزام ٹھہرانا خود حفاظتی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 11:55 AM   #24
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مدارس پر برین واشنگ کا بھونڈا الزام لگانے والے غور کریں کہ زمین پر بچھی چٹائی پر کوئی کسی کو کیسے برین واش کرے گا؟؟؟؟ اگر کرے گا بھی یا برین واش کرنے کی ٹیکنالوجی مدارس کے پاس ھوتی تو مدارس والے مسلمانوں کو سب سے پہلے گناھوں سے واش کرتے، اور عبادات کا پابند کرتے،وغیرہ وغیرہ
مجھے تو لگتا ھے کچھ دن بعد ہمارے بڑے بڑے عقل مند دماغ جو امریکی روشنیوں سے منور ہیں وہ یہ بھی کہہ دیں گے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لوگوں کا برین واش کردیا تھا(نعوذبااللہ) اور قرآن بھی برین واش کرنے کا کلام ھے(نعوذبااللہ)کیوں کہ اللہ تعالٰی قرآن میں فرماتا ھے کہ
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُواْ نَصِيبًا مِّنَ الْكِتَابِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ هَؤُلاَءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُواْ سَبِيلاً (4:51)
کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں (آسمانی) کتاب کا حصہ دیا گیا ہے (پھر بھی) وہ بتوں اور شیطان پر ایمان رکھتے ہیں اور کافروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی نسبت یہ (کافر) زیادہ سیدھی راہ پر ہیں
أُوْلَـئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللّهُ وَمَن يَلْعَنِ اللّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا (4:52)یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی، اور جس پر اللہ لعنت کرے تُو اس کے لئے ہرگز کوئی مددگار نہ پائے گا

اب غور کریں آج ھر روشن خیال کافر کو مسلمان سے اعلٰی مانتا ھے کہ نہیں ؟؟؟

اور دیکھیں

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ بِآيَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِيهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُواْ الْعَذَابَ إِنَّ اللّهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا (4:56)
بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا ہم عنقریب انہیں (دوزخ کی) آگ میں جھونک دیں گے، جب ان کی کھالیں جل جائیں گی تو ہم انہیں دوسری کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ (مسلسل) عذاب (کا مزہ) چکھتے رہیں، بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے

اب روشن خیال فرمائیں کیا کہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟ اللہ تعالٰی برین واش کر رہے ہیں کہ کافروں کو آگ میں جلایا جائے گا

اور دیکھیں

فَلْيُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللّهِ الَّذِينَ يَشْرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ وَمَن يُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللّهِ فَيُقْتَلْ أَو يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا (4:74)
پس ان (مؤمنوں) کو اللہ کی راہ میں (دین کی سربلندی کے لئے) لڑنا چاہئے جو آخرت کے عوض دنیوی زندگی کو بیچ دیتے ہیں، اور جو کوئی اللہ کی راہ میں جنگ کرے، خواہ وہ (خود) قتل ہو جائے یا غالب آجائے توہم (دونوں صورتوں میں) عنقریب اسے عظیم اجر عطا فرمائیں گے

اور اللہ کی یہ بات تو روشن خیالوں کو بہت چبھتی ھے



الَّذِينَ آمَنُواْ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَالَّذِينَ كَفَرُواْ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُواْ أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفًا (4:76)


جو لوگ ایمان لائے وہ اللہ کی راہ میں (نیک مقاصد کے لئے) جنگ کرتے ہیں اورجنہوں نے کفر کیا وہ شیطان کی راہ میں (طاغوتی مقاصد کے لئے) جنگ کرتے ہیں، پس (اے مؤمنو!) تم شیطان کے دوستوں (یعنی شیطانی مشن کے مددگاروں) سے لڑو، بیشک شیطان کا داؤ کمزور ہے


اب پوچھیں روشن خیالوں سے کہ قرآن کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟؟؟
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 03:15 PM   #25
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وَإِذَا كُنتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلاَةَ فَلْتَقُمْ طَآئِفَةٌ مِّنْهُم مَّعَكَ وَلْيَأْخُذُواْ أَسْلِحَتَهُمْ فَإِذَا سَجَدُواْ فَلْيَكُونُواْ مِن وَرَآئِكُمْ وَلْتَأْتِ طَآئِفَةٌ أُخْرَى لَمْ يُصَلُّواْ فَلْيُصَلُّواْ مَعَكَ وَلْيَأْخُذُواْ حِذْرَهُمْ وَأَسْلِحَتَهُمْ وَدَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ لَوْ تَغْفُلُونَ عَنْ أَسْلِحَتِكُمْ وَأَمْتِعَتِكُمْ فَيَمِيلُونَ عَلَيْكُم مَّيْلَةً وَاحِدَةً وَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن كَانَ بِكُمْ أَذًى مِّن مَّطَرٍ أَوْ كُنتُم مَّرْضَى أَن تَضَعُواْ أَسْلِحَتَكُمْ وَخُذُواْ حِذْرَكُمْ إِنَّ اللّهَ أَعَدَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا (4:102)

اور (اے محبوب!) جب آپ ان (مجاہدوں) میں (تشریف فرما) ہوں تو ان کے لئے نماز (کی جماعت) قائم کریں پس ان میں سے ایک جماعت کو (پہلے) آپ کے ساتھ (اقتداءً) کھڑا ہونا چاہئے اور انہیں اپنے ہتھیار بھی لئے رہنا چاہئیں، پھر جب وہ سجدہ کر چکیں تو (ہٹ کر) تم لوگوں کے پیچھے ہو جائیں اور (اب) دوسری جماعت کو جنہوں نے (ابھی) نماز نہیں پڑھی آجانا چاہیے پھر وہ آپ کے ساتھ (مقتدی بن کر) نماز پڑھیں اور چاہئے کہ وہ (بھی بدستور) اپنے اسبابِ حفاظت اور اپنے ہتھیار لئے رہیں، کافر چاہتے ہیں کہ کہیں تم اپنے ہتھیاروں اور اپنے اسباب سے غافل ہو جاؤ تو وہ تم پر دفعۃً حملہ کر دیں، اور تم پر کچھ مضائقہ نہیں کہ اگر تمہیں بارش کی وجہ سے کوئی تکلیف ہو یا بیمار ہو تو اپنے ہتھیار (اُتار کر) رکھ دو، اوراپنا سامانِ حفاظت لئے رہو۔ بیشک اللہ نے کافروں کے لئے ذلّت انگیز عذاب تیار کر رکھا ہے

سبحان اللہ
اللہ اپنے نبی امام المجاھدین صلی اللہ علیہ وسلم کو حالت جہاد میں نماذ کا منفرد طریقہ سمجھا رہا ھے ، کیوں کچھ سمجھ میں آیا ؟
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 03:24 PM   #26
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَتُرِيدُونَ أَن تَجْعَلُواْ لِلّهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا مُّبِينًا (4:144)


اے ایمان والو! مسلمانوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بناؤ، کیا تم چاہتے ہو کہ (نافرمانوں کی دوستی کے ذریعے) اپنے خلاف اللہ کی صریح حجت قائم کر لو

اب کافروں کے دوست اور ہمدردی رکھنے والے کیا کہیں گے؟؟؟؟؟
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 03:33 PM   #27
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَن يُفَرِّقُواْ بَيْنَ اللّهِ وَرُسُلِهِ وَيقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَن يَتَّخِذُواْ بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلاً (4:150)

بلا شبہ جو لوگ اﷲ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اﷲ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اس (ایمان و کفر) کے درمیان کوئی راہ نکال لیں


أُوْلَـئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا (4:151)

ایسے ہی لوگ درحقیقت کافر ہیں، اور ہم نے کافروں کے لئے رُسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے



اب بتائیں اللہ کے اس کلام مبارک کو بھی دھشت گردی کہیں گے روشن خیال لوگ؟؟؟
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 03:42 PM   #28
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ وَظَلَمُواْ لَمْ يَكُنِ اللّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلاَ لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيقاً (4:168 )



بیشک جنہوں نے (اﷲ کی گواہی کو نہ مان کر) کفر کیا اور (رسول کی شان کو نہ مان کر) ظلم کیا، اﷲ ہرگز (ایسا) نہیں کہ انہیں بخش دے اور نہ (ایسا ہے کہ آخرت میں) انہیں کوئی راستہ دکھائے



روشن خیال مسلمانوں !!!! تمہیں اللہ کا واسطہ ھے ایسے کافروں کی حمایت نہ کرو جن کو اللہ بھی معاف نہیں کرے گا،
اللہ ہم سب مسلمانوں کو ایسے فتنے سے محفوظ رکھے جس میں ملوث ھوکر مسلمان کافر کو مسلمان پر ترجیع دے،
آمین
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 09:03 PM   #29
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کی بہت سی آیات دیکھیں، ان آیات سے آپ نے ثابت کیا کہ یہ جہاد کافروں کے خلاف ہے۔ کافر امریکی ہیں۔ پاکستان کی فوج امریکہ کا ساتھ دیتی ہے وہ بھی کافر ہے۔ پاکستانی حکومت افواج کو بجٹ دیتی ہے وہ بھی کافر ہے۔ پاکستانی عوام اس حکومت کو چلانے میں مدد دیتے ہیں ۔ وہ بھی کافر ہیں۔ یہ سب کافر واجب القتل ہیں۔ اس لئے خودکشی کی جیکٹ باندھو اور مارو معصوم عوام کو۔

یہاں اس فورم پر بھی اور پاکستان میں بھی دو قسم کے لوگ ہیں۔

1۔ وہ جو شرمندہ ہیں

2۔ وہ جو شرمندہ نہیں ہیں۔

1۔ وہ جو شرمندہ ہیں
آپ شرمندہ ہیں پاکستان اور امریکی کی دوستی پر۔ آپ شرمندہ ہیں کہ پاکستان میں اسلامی نظام نہیں ہے۔ آپ شرمندہ ہیں کہ پاکستان میں اسکولوں کا بہترین نظام موجود ہے۔ آپ شرمندہ ہیں کہ یہ مان بھی نہیں سکتے کہ آپ "اسلامی نطام" کے داعی ہیں۔ آپ شرمندہ ہیں کہ امریکہ نے القاعدہ اور دہشت گردوں کی افغانستان میں بیخ‌کنی کی۔

2۔ آپ جو خوش ہیں اور فخر کرتے ہیں کہ:
کہ پاکستان اور امریکہ ایک بہترین دوست ہیں، کہ پاکستان کی افواج ایک بہترین مسلمانوں کی فوج ہے۔ آپ کو فخر ہے کہ پاکستان کی حکومت ایک بہتری حکومت ہے ، جس نے 62 سالوں میں ملک کو ترقی دی۔ آپ کو فخر ہے کہ پاکستان نے اپنے اسلامی نظام حکومت کی وجہ سے ترقی کی ہے۔ آپ کو فخر ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کر اپنی معلومات کی بناء پر درست جگہ حملہ کرکے دہشت گردوں کی بیخ‌کنی کررہا ہے۔

صاحب آُ اس پراپیگنڈہ کا شکار ہیں جو آپ کو "عظیم اسلامی نظام" کی آڑ میں یہ یقین دلاتا ہے کہ پاکستان آرمی کا جنوبی وزیرستان پر حملہ بے وقوفی ہے۔ اس وقت پاکستان کے ہر اس مدرسے میں‌جہاں دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے ، لوگوں کا کچا پھل بنایا جارہا ہے۔ امریکہ کا مصنوعی ہوّا کھڑا کرکے ۔ امریکہ نے پاکستان پر کتنی بار حملہ کیا ہے؟ یا ایسے ہی ڈر رہے ہیں؟

پھر آپ سے یہ سوال، آپ جو سب کچھ جاننے کا دعوی کرتے ہیں کہ یہ بتائیے کہ امریکہ افغانستان سے مستقبل قریب میں‌کیوں‌ نہیں جائے گا؟

روشن خیال مسلمانو، کافروں کی حمایت نہیں کرو، خود کش جیکٹ‌باندھ باندھ کر معصوم مسلمانوں کو کراچی سے خیبر تک دھماکہ سے اڑا دو۔ اس طرح ان نام نہاد اسلام کا نام لیوا کفار کی حمایت کر جو پاکستان میں فساد کرنا چاہتے ہیں۔

فساد وہ بھی بزدلی کے ساتھ۔

ثبوت
سہج صاحب، میں‌ایک بے ضرر انسان ہوں، کیا آپ پورا نام اور فون نمبر معہ پتہ ذپ کرسکتے ہیں۔ دیکھتے ہے کہ سہج کے پیچھے کونسا مسلم چھپا بیٹھا ہے یہ چھپ چھپ کر کب تک وار کرتے رہیں‌گے‌؟
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 28-10-09 at 09:10 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
Student (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 09:09 PM   #30
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پراپیگنڈہ کے لئے قرآن کے استعمال کا نمونہ آُ سہج کے بیانات سے دیکھ سکتے ہیں۔ لگتا یہ ہے کہ یہ ایک ملین فوج بے قوف ہے ، ساری معلومات سہج کو حاصل ہے۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
Student (28-10-09)
جواب

Tags
9/11, گمان, پاکستان, پاکستانی, پسند, وزیر, لوگ, نظر, ممکن, ایران, اللہ, امریکہ, اسلامی, حل, حماس, حال, خلاف, زمانہ, طالبان, عیسائی, عالمی, عرصہ, صحابہ, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger