| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
| 7 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | Arabian (29-06-09), فیصل ناصر (29-06-09), فاروق سرورخان (16-07-10), فرحان دانش (13-11-09), نورالدین (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), حیدر (16-07-10) |
|
|
#16 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پھر راجہ صاحب "ملائیت" پر الزامات کی ایک طویل فہرست بیان کرتے ہیں اور آخر میں یہ کہتے ہیں کہ یورپ نے ملایت کے زہریلے ناگ کے دانت اپنے جسم سے باہر نکال پھینکے اور اب سکون سے ہے وغیرہ۔
میں پھر کہوں گا کہ ملائیت نے یورپ میں جو حماقتیں کیں،انکی تاید نہیں کی جا سکتی۔لیکن جب سے یورپ نے بقول آپ کے اس زہریلے ناگ کو نکال دیا ہے تب سے کیا یورپ سکون میں ہے؟ کیا آپ نے کبھی اعداد و شمار پڑھے ہیں کہ کتنی خودکشیئاں روزانہ ہوتی ہیں؟ کتنے زنا روزانہ ہوتے ہیں؟ کتنے حرامی بچے روزانہ پیدا ہوتے ہیں؟ کیتنی طلاقیں روزانہ ہوتی ہیں؟ کتنے ماں باپ اپنے بچوں کی شکل دیکھنے کو ترس جاتے ہیں؟ کتنے نو عمر لڑکیاں 12 سال سے قبل ہی ناجایز بچوں کی ماں بن جاتی ہیںِ؟ کس طرح لڑکیوں کو تہذیب کے نام پر عریاں کر دیا گیا ہے؟ کس طرح زنا کی عوامی اجازت کے باوجود روزانہ سیکڑوں زنا بالجبر ہوتے ہیں؟ کبھی ان پر بھی نظر کی ہے راجہ صاحب آپ نے؟ وہاں کی ملائیت سے تو چند گناہ ہوئے ۔چند عورتوں کو جلایا گیااورملائیت کو پھانسی پر لگا دیا گیا۔اب جو روزانہ انسانیت سسک سسک کر مر رہی ہے۔۔۔اس پر آپکی خاموشی کیا معنی رکھتی ہے؟ کیا اس ملائیت کی طرح موجودہ جمہوریت کو بھی دفن نہ کر دیا جائے کہ جس نے انسانیت کو جیتا جاگتا ناسور بنا دیا؟ اس پر آپ کی رائے کیا ہوگی؟ میں بھئ آپ کے بیان کردہ الزامات سے متفق ہوں ۔ لیکن میرا رویہ آپ سے مختلف ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ چند افارد کے جرائم کی سزا پوری قوم کو نہیں دینی چاہیے ۔یہ انصاف نہیں ایک اور ظلم ہوتا ہے اور شاید زیادہ بڑا ظلم۔ ضرورت مسئلہ کو درست کرنے کی ہوتی ہے نہ کہ مسئلہ کو قتل کر دینے کی۔ آپ نے کہا کہ ملائیت جہالت کے سائے میں زندہ رہ سکتی ہے۔ آئیے میں آپ کی اس رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔ میں آپ سے کہتا ہوں کہ آئیے قدم بڑھایئے۔ ۔ ۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں پاکستان میں موجود ان ملاؤؤں کی فہرست تیار کیجیے جنہوں نے تعلیم کی مخالفت کی۔ جنہیوں نے قراں سے شادی کی یا دیگر جرائم کی حمایت کی۔۔۔پھر انکو سنگسار کر دیتے ہیں۔ یا اور کچھھ نہیں ان کے جرائم کو پبلش کورا دیتے ہیں تاکہ عوام الناس ان سے محتاط رہیں۔ کیا خیال ہے آپکا کہ اس طرح زیادہ اچھے طریقے سے گند صاف نہ ہوگا؟ جناب محض الزامات لگانے سے کچھھ نہیں ہوتا۔اگر آپکی نیت صاف ہے تو آپکو ایسے ملاؤؤں کی فہرست بمع ثبوت اکھٹے کرنے میں محض چند دن لگیں گے۔ اور میں آپکو یہ بھی چیلنج کرتا ہوں کہ آپ نے جن ملاؤؤں کو اپنی پوسٹ میں مطعون کیا ہے یعنی مودودی،حسن البنا وغیرہ ۔ ۔ ۔۔ تو اگر آپ ان کے خلاف ایک بھی ثبوت لا سکیں کہ انہوں نے مسلمانوں کو تعلیم سے دور ہونے کا مشورہ دیا ہو ۔ ۔ ۔ تو جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر پر گندے ٹماٹر اور پتھر پھینکنے والا اور اس کے امیر کا سر بازار گریبان پکڑنے والا پہلا بندہ ہونگا۔آپ تو صرف باتین کر سکتے ہیں Last edited by حیدر; 03-09-09 at 11:40 AM. |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (04-09-09), فاروق سرورخان (16-07-10), ھارون اعظم (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), راجہ اکرام (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10) |
|
|
#17 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
راجہ صاحب نے "دو قومی نظریہ" اور "نظریہ پاکستان" کے بارے میں کچھھ روح افزا باتیں کی ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ راجہ صاحب کو دو قومی نظریہ کا پتا ہی نہ تھا کہ کیا ہے اسی طرح انہوں نے محض جماعت اسلامی کے تعصب میں نظریہ پاکستان کو پڑھا ہی نہیں۔یا پھر وہ ملائیت دشمنی میں اتنے آگے چلے گئے ہیں کہ انکو اسلام کے نام سے ہی چڑ ہوتی ہے۔ کیا وہ اور انکے حآمی وضاحت کریں گے کہ ان دونوں مٰن کیا فرق ہے اور نظریہ پاکستان میں انکو یکایک کیا خامیاں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں؟ کچھ ہم کو بھی پتا چلے۔ پھر فرماتے ہیں کہ "تو کسی مذہبی جماعت نے یہ کہ کر حمایت کرنے سے انکار کر دیا کہ اگر پاکستان بن گیا تو وہاں ”مسلمانوں کی کافرانہ حکومت“ ہوگی جس سے ہمیں کیا سروکار! اور آگے چل کر جب پاکستان بن گیا تو کشمیر کے لئے جہاد کو بھی حرام قرار دے دیا۔" کیا راجہ صاحب وضاحت کریں گے کہ کیا مسلمانوں کی" کافرانہ حکومت" جائز ہے؟ اس سلسلہ میں اور کچھ نہیں پوچھنا۔ محض اسی سوال کا جواب چاہیے۔ اور رہی بات کشمیر جہاد کی۔ تو جناب محض کتابوں کے حوالے دے کر مطمئن نہ کیجیے گا ۔مجھے ایسا حوالہ دیں کہ میں مان سکوں اایسا کیا تھا جماعت اسلامی نے۔ حقیقت یہ ہے کہ پہلے پہل حکومت پاکستان کشمیر میں جاری جنگ کی کھلے عام مدد نہیں کر رہی تھی۔بلکہ اس سے لا تعلقی کا علان کر رہے تھے۔اس پر کسی نے سید مودودی سے پوچھا کہ کیا کشمیر کا جہاد جائز ہے ۔تو انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت اعلان نہیں کرتی تب تک ایسا جہاد جائز نہیں ہوتا۔ اب یہ ایک فقیہی مسئلہ ہے جس کو وجہ تنازع بنانا کیوں؟ اگر تب مودودی غلط تھا تو پھر آج حکومت حافظ سعید کو کشمیر میں گوریلے بھیجنے سے کیوں روکتی ہے؟ اسکو نظر بند کیوں کیا ہوا ہے؟ کچھھ تو اللہ کا خوف کریں۔ کم از کم مودودی کی دشمنی میں اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی تو نہ کریں۔ جماعت اسلامی کی پاکستان مخالفت پر تو میں ایک علحدہ ٹاپک میں ڈسکس کر چکا ہوں اس سلسلہ میں مزید کچھ کہنا عبث ہے۔ تاہم انکا یہ دعویٰ حیران کن ہے کہ "تحریک ازادی ہند اور مسلمان" کی تیسری جلد غائب کر دی گئی ہے۔ نہ صرف یہ دعوای بے بنیاد بلکہ گمراہ کن ہے۔ ان کتابوں کی اصل اور ترمیم شدہ دونوں جلدیں بازار سے باسانی دستیاب ہیں۔ کوئی بھی انکو پڑھ کر معلوم کر سکتا ہے کہ جماعت اسلامی نے مخالفت کی تھی یا نہیں۔ تاہم ان کتابوں کا میسر نہ ہونے کا دعوی انتہائی لغو ہے۔ یہ کتابیں تو انٹرنیٹ پر بھی مل جاتی ہیں۔ |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (04-09-09), فاروق سرورخان (16-07-10), ھارون اعظم (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), راجہ اکرام (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10) |
|
|
#18 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قادیانیت کا مسئلہ: مجھے لگتا ہے کہ موصوف واقعی جماعت اسلامی کی دشمنی میں اس حد تک آگے نکل گئے ہیں کہ انصاف کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے ہیں اور اپنی اس دشمنی میں جماعت اسلامی کے قابل تعریف کردار کو بھی برا بھال کہہ رہے ہیں۔ لگتا ہے موصوف کو اس بات کا سخت قلق ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم کیوں قرار دیا گیا۔ جناب اگر تو انہوں نے "واقعی" پاکستان کی حمایت کی تھی تو یہ ایک الگ معاملہ ہے اور انکی دینی حیثیت کا تعین کرنا ایک الگ معاملہ۔ ایک دنیاوی معاملہ تھا اور انکو غیر مسلم قرار دینا دین کا معاملہ۔ اسکا آپس میں کیا جوڑ؟ جن ہندؤؤں نے پاکستان کی حمایت کی تو کیا اس خوشی میں انکو بھی مسلمان قرار دے دیا جائے؟ افسوس کہ راجہ صاحب کو خوف خدا بالکل نہیں تھا یہ بات کہتے ہوئے۔ |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (16-07-10), ھارون اعظم (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), راجہ اکرام (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10) |
|
|
#19 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاید ہی کوئی مذہبی فرقہ ہو جس نے باقی فرقوں کو اپنے فتوے سے کافر قرار نہ دے رکھا ہو۔ اس ”کافر سازی“ ہی کا نتیجہ ہے کہ آگے چل کر مساجد اور امام بارگاہوں کے در و دیوار عبادت گزاروں کے خون سے رنگیں ہونے لگے اور اب تو مزاروں کو بھی اڑایا جانے لگا ہے۔ جب ریاست کو مذہبی ریاست قرار دیا جائے گا تو لازماً وہاں کا اکثریتی فرقہ اپنے فہم کا اسلامی نظام نافذ کرے گاجو دوسرے فرقوں کے لئے قابل قبول نہ ہوگا جیسے جنرل ضیاء الحق نے زکوٰة نافذ کی تو دوسرے نمبر پر ایک بڑے فرقے نے اس پر عمل کرنے سے صاف انکار کر دیا اور آمر ضیاء اور اس کے حامی ملاؤں نے اس فرقے کو ”چھوٹ“ دے دی۔
کیا زیر خط الفاظ ۔ ۔ ۔ مصنف کی فاتر العقلی اور تضاد بیانی کو ظاہر نہیں کر رہے؟ ایک طرف وہ دعوی فرما رہے ہیں کہ مذہبی ریاست میں ایک فرقی اپنی رائے سبھی پر تھوپے گا۔ اور اسی پر مطعون بھی کر رہے ہیں ۔ جب ضیا الحق کے دور میں ایک فرقہ نے اپنی رائے دوسرے فرقہ پر نہیں تھوپی اور اگلے فرقہ کی رائے کا احترام کیا تو بھی وہ ملا مطعون۔ آخر راجہ صاحب چاہتے کیا ہیں؟ حالانکہ انکا بیان کردہ ضیاالحق کے دور کا واقعہ تو اعتماد،روا داری اور اتحآد بین المسلیمین کی ایک جیتی جاگتی مثال تھا۔ بجائے اس کو سراہنے کے مصنف موصوف اسکو بھی برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ اس سے مصنف کے اس کالم کو لکھنے کا مقصد معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ ملا کے نہیں بلکہ اسلام کے خلاف بات کر رہے ہیں/۔ ورنہ کسی اچھی بات پر بھی اس پر تنقید کر دینا ۔ ۔ ۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (16-07-10), ھارون اعظم (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), راجہ اکرام (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10) |
|
|
#20 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مشرقی پاکستان میں ان کے الشمس اور البدر دستوں نے بنگالیوں کا کتنا خون بہایا ا
مجھے لگتا ہے کہ جماعت اسلامی کے مخالفین کسی ایک بات پر بھی متفق نہیں۔ ایک مخالف کہتا ہے (ٹاپک:ملک کو چوروں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا) کہ البدر اور الشمس نے پاکستانی افواج اور مغربی پاکستانیوں کا خون بہایا۔ اور یہ مصنف فرما رہے ہیں کہ ان تنظیموں نے بنگالیوں کا خون بہایا۔ بہتر ہوتا کہ مصنف یہ بھی بتا دیتے کہ وہ بنگالی معصوم مکتی باہنی سے تعلق رکھتے تھے۔ وہی مکتی باہنی جو پاکستانی فوجیوں اور مغربی پاکستانیوں کو "پھولوں کے ہار" پہنایا کرتی تھے۔ حد ہوتی ہے بلکہ شاید کوئی حد نہیں ہوتی |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (04-09-09), فیصل ناصر (04-09-09), فاروق سرورخان (16-07-10), ھارون اعظم (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), راجہ اکرام (04-09-09), سحر (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10) |
|
|
#21 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ان کی ”اسلامی ریاست“ میں جماعت کا مسلمانوں کو ”مسلمان“ بنانے کا پروگرام واضح ہے کہ ایک سال کے اندرصحیح مسلمان بن جاؤ ورنہ خود کو غیر مسلم قرار دے کر دائرہٴ اسلام سے خود کو خارج سمجھ لو ذمّی ہو جاؤ۔
کوئی پایش تو کرے یہ والا صفحہ تو میں بھی مانوں۔ آدھے فقرے پیش کر کے تو قرآن کو بھی غلط ثابت کیا جا سکتا ہے۔ |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (04-09-09), فاروق سرورخان (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), راجہ اکرام (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10) |
|
|
#22 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خلاصہ: اگر کوئی بھی محض عقیدت کی عینک اتار کر۔ ۔ ۔ تنقیدی نظر سے راجہ صاحب کی پوسٹس کو انالائز کرے تو اسکو مندرجہ ذیل حقیقتیں معلوم ہوں گی
1۔ انکو غم ہے کہ قادیانیوں کو کیوں غیر مسلم قرار دیا گیا جبکہ انہوں نے تو پاکستان کی "حمایت" کی تھی 2۔ انکو فکر ہے کہ مذہبی ریاست میں ایک فرقہ اپنی رائے دوسرے فرقہ پرتھوپے گا جسکی وجہ سے خؤن ریزی ہوگی۔ لیکن خود ہی ایک واقعہ بیان کرتے ہیں جس میں ایک فرقہ کی طرف سے دوسرے فرقہ کی رائے کا احترام کرنے پر اس کو برا بھلا کہا گیا 3۔ موصوف تمام علما بشمول امام کعبہ کو برا سمجھتے ہیں۔ 4۔ موصوف پاکستان کو سیکولر سیاست بنانا چاہتے ہیں۔ اور ساری پوسٹ در حقیقت اسی نظریہ کے گرد گھوم رہی ہے۔ 5۔موصوف ملائیت کی جان جہالت میں سمجھتے ہیں لیکن اپنے پورے کالم میں ایک بھی ایسا ثبوت مہیا کرنے میں ناکامیاب رہے جس میں مودودی یا حسن البنا نے کہا ہو کہ تعلیم سے دور رہو۔ 6۔ راجہ صاحب کی ساری تان اسی پر ٹوٹتی ہے کہ اسلام کا یہ کام کیوں ہوا اور وہ کیوں ہوا۔ یا یہ کام ان کے ذریعے کیوں ہوا 7۔مصنف ۔ ۔ ۔ دو قومی نظریہ اور نظریہ پاکستان کو الگ الگ چیز گردانتے ہیں اور انکا ماننا ہے کہ پاکستان اسلام کے لیے نہیں حاصل کیا گیا (کیا وہ جماعت اسلامی کا تب کا موقف درست ثابت کرنا چاہ رہے ہیں) 8۔موصوف ملائیت کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دیتے ہوئے یورپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ملائیت سے جان چھڑوا کر اچھا کیا اور جمہوریت لے آئے۔ مگر انہوں نے ملائیت کے بعد کے حالات پر کسی قسم کی روشنی نہیں ڈالی کی کہا اب وہاں ناجائز بچے پیدا نہیں ہوتے؟کیا وہاں اب زنا بالرضا نہیں ہوتے؟ کیا اب وہاں زنا بالجبر نہیں ہوتے؟ کیا اب وہاں ماں باپ کا زیادہ احترام ہو رہا ہے وغیرہ انکے جماعت اسلامی اور اخوان المسلمون والے موقف کو بالفرض درست مان بھی لیں تو بھی ایسا شخص جس کی ذہنی سطح مندرجہ بالا نکات کی طرف اشارہ کر رہی ہو وہ اتنا قابل اعتماد ہو سکتا ہے کہ اسکی رائے پر اعتبار کیا جائے؟ نہ جانے لوگ کیوں نہیں سوچتے سمجھتے |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (04-09-09), فاروق سرورخان (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), راجہ اکرام (04-09-09), سحر (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10) |
|
|
#23 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امید ہے کہ سافریشہ بھائی جنہوں نے راجہ صاحب کی اتنی طویل پوسٹ کو لکھنے کی زحمت کی وہ اتنا وقت ضرور نکالیں گے ۔ ۔ ۔ ۔کہ اس کالم پر میرا تبصرہ پڑھ سکیں۔ اور یہ بھی امید کرتا ہوں کہ وہ کچھھ جاننے کے لیے پڑھیں گے نہ کہ محض الفاظ کا مین میخ نکالنے کے لیے۔
اگر کوئی غلطی ہو گئی ہو تو معاف کیجیے گا السلام' |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (03-09-09), فیصل ناصر (04-09-09), فاروق سرورخان (16-07-10), ھارون اعظم (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), راجہ اکرام (04-09-09), طاھر (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10), عبداللہ حیدر (03-09-09) |
|
|
#24 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بدر بھائی سلام،
آپ کے تبصرے پر تبصرہ اُدھار رہا جلد ہی بات ہوگی! |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#25 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انشااللہ بھائی میں کچھ سیکھنے کے جذبے کے ساتھ آپکی رائے کا انتظار کروں گا۔
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (04-09-09), فیصل ناصر (04-09-09), فاروق سرورخان (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), راجہ اکرام (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09) |
|
|
#26 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھائی بدرالزمان، ایک دفعہ پھر دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ کو بدر الاسلام بنائے ، بھائی شافریشہ نے جس کا جو کچھ یہاں نقل کیا اور جن بھائیوں نے اس کو پسند کیا ، ان سے مجھے کچھ دریافت کرنا ہے ::: ::::: ملائیت اور ملا کیا ہیں ؟ ::::: بھائی شافریشہ نے """ کلین شیوز """ کو ہائی لائٹ کیا ہے ، بہت اچھا کیا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حکم کی خلاف ورزی والے حلیے کو پسند کرنا یا اسے کوئی خوبی سمجھنا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے محبت کی مقدار کا خوب پتہ دیتا ہے ، کیا """ کلین شیو """ لوگوں نے اگر کوئی ایسا کام کیا جسا کچھ لوگ اچھا سمجھتے ہوں اور داڑھی والوں نے بے شمار وہ کام کیے جنہیں اللہ اچھا سمجھتا ہو تو آپ کس معیار کو درست قرار دیں گے ؟ ::::: علم اور جہالت کی کیا خوب سمجھ ہے صاحب مضمون کی ، دنیاوی علوم جاننے والے ان کے لیے عالم اور اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ و علی آلہ وسلم کے احکام کی تعلیم دینے والے ان پر عمل کرنے اور کروانےوالے جاھل !!! ایسی سوچ رکھنے والا خود جاھل ہے ، اور یقینا جاھل ہے ، دُنیا کا سب سے زیادہ ذہین اور دنیاوی علوم کا سب سے بڑا ماہر بھی اگر اللہ کو نہیں پہچانتا ، اللہ سے نہیں ڈرتا ، اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا مقام اور ان کے حقوق نہیں جانتا اوردین دار لوگوں کا مذاق آڑا کر خود کو بڑا """ عالم """ اور """ جدید تعلیم یافتہ """ تصور کرتا ہے تو وہ دنیا کے سب سے برے جاھلوں میں سے ایک ہے ، جی ، یہ کس ایک کی ذات پر تنقید نہیں ، اللہ کے ہاں وہ جاھل ہے ، بالکل جاھل ، سنیے یہ اللہ کا فرمان ہے ، غور کیجیے """ عالم """ ہونے کی اللہ کے ہاں کیا کسوٹی ہے ((((( إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاء إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ ::: یقینا اللہ کے بندوں میں سے اللہ سے ڈرنے والے ہی عُلما ہیں ))))) سورت فاطر، آیت 28 ، جن کو سوائے اللہ کے دین میں نقص نکالنے ، دین دار طبقے کی توھین کرنے اور کسی علم اور حجت کے بغیر ملاء اور ملائیت کا مذاق اڑانے اور ان کو جاھل قرار دینے کے سوا کچھ اور نہیں آتا یقینا وہ اللہ سے ڈرنے والے نہیں ، اور اللہ کے ہاں جاھل ہیں ، راجہ صاحب یا ان کی ان خرافاتی سوچوں کو درست سمجھنے والے ذرا اپنے اعمال کا جائزہ لیں کہ کل جب اللہ ان سے پوچھے گا کہ تم لوگوں کو پتہ چل گیا تھا کہ ملاء نے تو صرف فساد پھیلایا ہے اور پھیلانا ہے تو تم لوگوں نے کون سی اصلاح کی ، میرے اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کا مذاق اڑاتے رہے ، میرے اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کی خلاف وزری کرتے رہے ، میرے اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کے خلاف کام کرنے کے لیے اپنا پورا زور صرف کرتے رہے ، میرے اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کو دقیانوسی سمجھتے رہے اور ایسا ہی سمجھانے کے لیے اپنے دن رات خرچ کرتے رہے ، میرے اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تعلیمات کو جہالت کہتے رہے ، کیا کہیں گے ملائیت اور ملاء کا مذاق اڑا کر اپنی اسلامی دشمنی کا اظہار کرنے والے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ (((((( وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ قُلْ أَبِٱللَّهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِءُونَ ::: اور اگر آپ ان (مذاق اڑانے والوں) سے دریافت فرمائیں (کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں ) تو وہ ضرور کہیں گے ہم تو صرف آپس میں ہنسی مذاق کر کر رہے تھے اور کھیل رہے تھے ، (اے رسول ) آپ فرما دیجیے کیا تم لوگوں کو ہنسی مزاق کے لیے اللہ اور اس کی آیات اور اس کے رسول ہی ملے تھے * لاَ تَعْتَذِرُواْ قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ إِن نَّعْفُ عَن طَآئِفَةٍ منْكُمْ نُعَذبْ طَآئِفَةً بِأَنَّهُمْ كَانُواْ مُجْرِمِينَ ::: اب تم لوگ کوئی بہانے مت بناؤ تم لوگ اپنے ایمان کے بعد ( اس طرح کا مذاق کر کے ) کفر کر چکے ہو اگر ہم تُم لوگوں میں سے کچھ سے درگزر کر بھی لیں تو کچھ لوگوں کو ضرور سنگین سزا دیں گے ))))) سورت التوبہ ، آیات 65 , 66 , بھائی بدر الزمان ایک دفعہ پھر جزاک اللہ خیرا ، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ::: اس سبب پر لاکھوں کو لے کر چلنے والا کوئی ایک بھی """" کلین شیو عالم """ نہیں تھا ، سب ہی بے چارے """ جاھل ملاء """ تھے ، کیا راجہ صاحب یا ان کی ان مذکورہ تاریخی غلط بیاینوں کو پسند کرنے والے میرے بھائی یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ تحریک پاکستان کی اساس """ دو قومی نظریہ """ کیا جدت کے حصول کے لیے تھا یا دینی آزادی کے حصول کے لیے ؟؟؟ پاکستان اس پودے کا پھل ہے جسے """ کلین شیو عُلماء اور ان کے متاثرین """ جنگ غدر کہتے ہیں ، جو اصل میں ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کی آزادی کا پہلا جہاد تھا ، اس """ جنگ آزادی """ کو لڑنے والے کوئی """ کلین شیوعلماء ""' تھے ، یا ""' جاھل ملاء """ ؟ سکولز اور کالجز کی تعلیم ہی اگر درستگی اور اصلاح کی دلیل ہے تو پوری دنیا میں ایسی تعلیم پانے والے """ علماء ""' کی طرف سے اللہ کے احکام کے نفاذ کے لیے کیا کیا جاتا ہے ؟ اپنے پاکستان میں ہی بتایے ، شرم و حیاء ، امانت داری ، حقوق انسان ، غیرت و حمیت ، کے پرخچے اڑانے ، اور پاکستان کے لیے اپنے جان مال اور عزتوں کی قربانی دینے والوں کی محنتوں کا مول بٹورنے والوں میں ""' جاھل ملاء ""' کتنے رہے ہیں ؟ اور """ کلین شیو یا ان سے ملتے جلتے عُلماء ""' کتنے ؟ فی الحال بھائی شاھد صدیقی کے مزید جوابات یا """ مدلل جوابات """ کے لیے اپنی بات اس تجویز پر روکتا ہوں کہ """ سید احمد خان """ صاحب کی جدید تعلیم اور اس کے خلاف """ جاھل ملاؤں """ کے شور وغوغے کے بیان کے لیے ایک الگ دھاگہ کھولا جانا چاہیے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), تفسیر حیدر (04-09-09), حیدر (04-09-09), راجہ اکرام (04-09-09), سحر (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10), عبداللہ حیدر (04-09-09) |
|
|
#27 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بدر بھائی جزاک اللہ خیر عادل سہیل بھائی جزا ک اللہ خیر اللہ آپ حضرات کی توانائیوں میںاضافہ کرے۔تا کہ اسلام ، اہل اسلام اور پاکستان کا دفاع کرتے رہیں۔ مذکورہ بالا مضمون پڑھ کر میںبھی قلم برداشتہ ہو رہا تھا لیکن بدر بھائی کی تفصیلی گزارشات ملاحظہ کرنے کے بعد سوچا کہ اگر کسی کو اس کے بعد بھی بات سمجھ میںنہ آتے تو مزید لکھنے کو کوئی فائدہ نہیں۔ اور پھر عادل سہیل بھائی نے بھی بڑے ہی اچھے انداز میں یہ بتا دیا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا طرز فکر کیا ہونا چاہیے۔ اللہ دونوں احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#28 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک مغالطہ
نہ صرف فاضل مضمون نگار بلکہ مغرب کے فاضلین اور سوشلسٹ اکابر کے بہت سے خوشہ چین اس بات پر ایمان کی حد تک متیقن ہیں کہ ترقی کی ساری شاہراہیں سیکولرزم کے دوراہے سے گزر کر جاتی ہیں۔ اس کی ایک ہی مثال گزشتہ کئی صدیوں سے چلتی آرہی ہے۔ لیکن میری سمجھ کے مطابق یہ ایک مغالطہ ہے کہ مذہب بیزاری یا مذہب سے دوری ترقی کا راز ہے، بلکہ جو بات میری سمجھ میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ مذہب کبھی بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں رہا بلکہ ترقی ، کامیابی اور حکمرانی مذہب کی مرہون منت رہی ہے لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ مذہب پر عمل اس کی تعلیمات کے مطابق کیا جائے۔ اگر جناب صاحب مضمون تاریخ کا مطالعہ کرنے کی زحمت فرماتے تو انہیں پتہ چل جاتا کہ یورپ میں عیسائیت نافذ تھی وہ عیسی علیہ السلام کی لائی ہوئی تعلیمات پر مبنی نہیں تھی، بلکہ پادریوں کی ایجاد کردہ تھی جسے مخصوص مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، مذہبی افراد کی رائے سے اختلاف اور ان کے خلاف آواز اٹھانے کا تصور بھی نہ تھا، کلیسا سے اختلاف کی سزا سر عام جلا دینا تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الغرض تو کیا یہی وہ تعلیمات ہیں جن کے ساتھ سیدنا عیسی علیہ السلام کو مبعوث فرمایا گیا تھا؟ ہر گز نہیں۔ تو جب مخصوص مقاصد کے لئے خودساختہ مذہبی تعلیمات کا استعمال ہو رہا ہو اسے مذہب کی ناکامی کہنا سراسر جہالت یا مذہب سے عناد کا نتیجہ ہے۔ اگر صحیح مذہبی تعلیمات پر عمل کیا جاتا تو کوئی شک نہیں کہ عہد تاریک بھی روشن خیالی کا دور ہوتا، تعمیر و ترقی کا دور ہوتا، یہ تو ہے یورپی ملائیت کی بات ہماری تاریخ اس سے یکسر مختلف ہے، اسلام پر یورپی حالات کا اطلاق کسی طور درست نہیں کیوں کہ اللہ تعالی نے مسلمانوں سے تمکن فی الارض کا وعدہ صرف مذہبی تعلیمات کی پیروی پر کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب تک مسلمان مذہب پر اس کی روح کے مطابق کاربند رہے، دنیا پر حکومت کرتے رہے، اور جیسے جیسے احکامات خداوندی سے انحراف کے مرتکب ہوتے گئے قعر مذلت میںگرتے چلے گئے۔ اگر یہ مثال دی جا سکتی ہے کہ یورپ نے ملائیت سے چھٹکارا حاصل کیاتو ترقی اور کامیابی ملی تو یہ مثال آخر کیوں نہیں دی جاتی کہ عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور عہد خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین میں مسلمان اسلامی تعلیمات پر کاربند تھے اس لئے کامیابی اور حکمرانی ان کا مقدر تھی۔ ہمیںبھی مذہب کی طرف پلٹنا چاہیے۔ لیکن وہ ایسی مثال کیوں دیں گے۔ وہ تو پرچارک ہیں سیکولرزم کے، انہیں تو معاوضہ ہی اسی کا ملتا ہے کہ مسلمان ہو کراندر سے اسلام کی جڑیں کھوکھلی کرو، اسلامی اقدار کی توہین کرو، اسلامی شخصیات کا تمسخر کرو، اسلامی قوانین کا استہزا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں بحیثیت مسلمان اپنا انداز فکر اور زاویہ نظر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر اقوام کے عروج و زوال کے قصے عبرت کے لئے ضرور پڑھیں لیکن تقلید کے لئے نہیں۔ چیزوں کو پرکھنے کا معیار اور کسوٹی اسلامی ہو مغربی نہیں، ہماری اپنی تاریخ اتنی جامع ہے کہ اپنے عروج و زوال کے سارے اسباب ہم جان سکتے ہیں۔ لیکن اگر اسے اہمیت دیں، اس پر غور کریں اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں عقل سلیم کا استعمال کرنے اور نقل صحیح کے مطابق زندگیاں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اگر میں غلط ہوں تو اصلاح آپ کا فرض ہے ، اور ضرض عین ہے، |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), حیدر (04-09-09), عادل سہیل (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10), عبداللہ حیدر (04-09-09) |
|
|
#29 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، راجہ بھائی ، اللہ تعالیٰ پم سب کو اس کے دین کے خدمت گاروں میں قبول فرمائے ، راجہ بھائی ، گو کہ بدر بھائی نے خوب جوابات دیے ہیں، اھر ہم لوگ کچھ نہ بولیں تو بھی ان کی بات کافی ہے ، لیکن ہم سب کا یہ فرض ہے کہ اللہ کے دین ، اور اس دین پر چلنے والوں کا حسب استطاعت دفاع کریں ، بالخصوص ایسے لوگوں سے جنہیںبذات خود تو دین کی کوئی سمجھ نہیں ، ان کی """ خرد """ اللہ کے دین کی مخالفت میں استعمال ہوتی ہے اور بھر خود کو """ اہل خرد و دانش """ سمجھتے ہیں ، پس ظاہر ہے ملا تو ان لوگوں کو ان کی اس دین دشمن """ خرد """ کا دشمن ہی لگے گا ، ان کا معاملہ یہ ہے کہ ((((( وَإِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللَّهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ وَلَبِئْسَ الْمِهَادُ ::: اور جب اسے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے بچو (تو) اسے اس کی عزت ( یعنی اپنی شخصیت کا گھمنڈ اور انا پرستی ) گناہ کے لیے پکڑ لیتی ہے لہذا اس کو جہنم ہی کافی ہے اور (یہ جہنم ) بد ترین جگہ ہے ))))) سورت البقرۃ ، آیت 206 ، ان لوگوں کو اپنی اس عقل پر گھمنڈ ہے جو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کو مذاق بناتے ہیں ، ان پر تنقید کرتے ہیں ، اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات اور تعیلمات کو نافذ کرنے کی کوشش میں مشغول لوگوں کو """ جاھل """ سمجھتے ہیں ان جسیوں کی """ خرد """ کا معاملہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یوں سمجھایا ہے کہ ((((( وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيراً مِّنَ الْجِنِّ وَالإِنْسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لاَّ يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لاَّ يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لاَّ يَسْمَعُونَ بِهَآ أُوْلَـئِكَ كَالأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُوْلَـئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ ::: اور ہم نے بہت سے انسان اور جِن جہنم کے لیے ہی بنائے ہیں ان کے دل تو ہیں لیکن ان دِلوں سے وہ لوگ سمجھتے نہیں ( خرد دشمن ہیں ) اور ان کے آنکھیں (بھی) ہیں لیکن ان آنکھوں سے وہ (حق) کو دیکھتے نہیں اور ان کے کان (بھی) ہیں لیکن ان کانوں سے وہ (حق) سنتے نہیں یہ لوگ چوپایوں کی طرح ( بغیر خرد ) کے ہیں بلکہ ان چوپایوں سے بھی زیادہ گمراہ ہیں یہی لوگ (حق سے) غافل ہیں ))))) سورت الأعراف ، آیت 179 ، باقی ان شاء اللہ پھر ، کسی بھائی کو یہ اعتراض نہ ہو کہ میں نے کسی """ خرد دوست """ انسان کو جانور کہا ہے ، یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا فرمان ہے ، جسے میں نے صرف ترجمہ کے ساتھ ذکر کیا ہے ، اپنی طرف سے کوئی """ خرد ی قلابازی """ نہیں دکھائی ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | shafresha (04-09-09), فیصل ناصر (04-09-09), فاروق سرورخان (16-07-10), مرزا عامر (13-07-10), حیدر (04-09-09), راجہ اکرام (04-09-09), عبداللہ آدم (14-07-10), عبداللہ حیدر (04-09-09) |
|
|
#30 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
سلام دوستوں،
اپنی پوسٹنگ کے بعد سے ایک عرصے تک یہ تھریڈ یونہی پڑا رہا مگر اب صاحبان علم صاھب تحریر کے خوب لتے لے رہے ہیں۔ مجھے اس تھریڈپر عادل صاحب کا تبصرہ اور عبداللہ بھائی کا شکریہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اللہ عزوجل آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے! آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| ہندو, فروخت, پیارے, پوسٹ, پاکستان, پسند, قرآنی, لڑکی, مکمل, موت, موجودہ, متوقع, معذرت, آج, اکبر, انسان, امیر, اسلامی, بھائی, تعلیم, خان, دوست, طالبان, عورت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ریمنڈ کے معاملہ پر سفارتی برادری امریکا کی حمایت نہیں کررہی | گلاب خان | خبریں | 2 | 14-02-11 10:56 AM |
| بھارتی وفد کی مقبوضہ کشمیر آمد،حریت رہنماﺅں کا ملنے سے انکار،وادی میں کرفیو جاری | جاویداسد | خبریں | 0 | 20-09-10 05:58 PM |
| مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت ۔3کشیمری شہید | جاویداسد | خبریں | 0 | 07-07-10 07:03 PM |
| ق لیگ کے اہم رہنماؤں کی ڈاکٹر قدیر سے ملاقات، حمایت پر کچھ رعایتیں مل سکتی ہیں | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 17-12-07 09:36 AM |
| ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 08-12-07 09:13 AM |