واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ایک مدت سے میری ماں سوئی نہیں تابش،میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-05-09, 08:54 PM  
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ایک مدت سے میری ماں سوئی نہیں تابش،میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے

ایسی ہستی کے بارے میں جو احترام و ادب،محبت و عشق اور جنوں کی حدوں کو پہنچی ہو اسکے بارے میں کچھ لکھنے کےلئے الفاظ ڈھونڈنا اور پھر استعمال کرنا بہت مشکل کام ہے
ماں کے لئے لکھنے بیٹھا تو بہت دیر تلک ایک جملہ ہی نہ بن پایا یہی سوچتا رہا کہ کہاں سے شروع کروں اور کہاں ختم پھر جو ذہن میں آتا گیا اسے تحریر کرتا چلا گیا دل بہت بوجھل ہو گیا اور آنکھ بھر آئی کیونکہ ماں ہی وہ ٹھنڈی چھاں ہے جس کے شفیق اور مہربان سائے تلے آکر اسیا لگتا ہے جیسے تپتی دوپہر میں سایہ مل گیا ہو اور ماں کی دعائیں ہی انسان کو کامیاب بناتی ہیں
سب مائیں ایک جیسی ہوتی ہیں اور ان کی دعائیں بھی ایک جیسی ہوتی ہیں گھر کی دہلیز کے ادنر قدم رکھتے ہوئے ٹھنڈک اور طمانیت کا احساس ماں کے وجود سے ہی ہوتا ہے اسی لئے ماں سے توٹ کر محبت کرنے والے کہتے ہیں کہ
”ماں کی دعا ،جنت کی ہوا“
ہر انسان کی کامرانیوں کے پیچھے انکی ماں کی طاقتور دعائیں ہوتی ہیں کیونکہ ماں کی گود اور اس کا فیضان و طمانیت کی بانہوں میں سمیٹے رکھتا ہے ،
ماں کی شان کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ دو جہانوں کے رب نے ماں کو اس معراج تک پہنچایا کہ جنت اس کے قدموں تلے رکھ دیاور نبی کریم(ص) نے فرمایا کہ
”ماں باپ کے چہرے پر ایک نگاہ ڈالنا ایک حج اکبر کے برابر ہے،جتنی بار ماں باپ کے چہرے کی جانب دیکھو سمجھو تم نے اتنی بار حج ادا کیا“
شیخ سعدی فرماتے ہیں کہ
”ماں کی‌کوشنودی دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں باعث نجات ہے“
ماں ایک ایسا پختہ مقدس اور دائمی رشتہ ہے جس سے بڑا تعلق پوری دنیا میں نہیں کیونکہ ماں
شفقتوں،محبتوں،ٹھنڈکوں،بہا روں،خوشبوئوں،اور راحتوں کا استعمارہ ،راہنمائی و روشنی کی علامت ہے
چند روز قبل عالمی یوم ماں نہایت جذباتی انداز میں منایا گیا تھا
ہر گھر چونکہ ماں کی محبت و شفقت بے پایاں سے معمور ہوتا ہے اس لئے تقریبا ہر گھر میں اولاد اپنی والدہ ماجدہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے اور جن کیمائیں اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں ان مسلمانوں کےلئے اللہ تعالی نے یہ عظیم نعمت عطا فرمائی ہے کہ وہ اپنے آگے گئے ہوئے پیاروں کی بخشش و مغفرت کےلئے ایصال‌ ثواب کر کے ان پر جنت الفردوس کے دروازے کھل جانے کا سبب بن سکتے ہیں ،کہتے ہیں مسلمان نیک اولاد اسی لئے مانگتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں وفات پا جانے والے والدین اور دیگر پیاروں کی بخشش و مغفرت کےلئے دعا کر سکیں
یہ احساس ہی اولاد کو کرب میں مبتلا کر دیتا ہے کہ اس کےلئے شب و روز دعائیں مانگنے والی ہستی خاک نشین ہو چکی ہے اس کی آمد کی منتظر نگاہیں ہمیشہ ہمیشہ کےلئے بندہو چکی ہیں (دوستوں یہاں میں اپنے ایک دوست کے الفاظ ایڈ کرتا ہوں جو اخبار فروش یونین کا جزل سیکرٹری ہے جس کی والدہ محترمہ کی آج صبح پہلی سالانہ برسی تھی)
جب بھی کسی ماں کی دنیا سے رخصت ہونے کی خبر سنتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے کیونکہ رحمتوں ،برکتوں اور دعائوں کی یہ آغوش ایک سال قبل ہم سے چھن گئی تھی ماں جی کے دنیا سے منہ موڑ جانے کے بعدمجھے اپنا دل و دماغ ہی نہیں بلکہ اپنا وجود بھی ریزہ ریزہ پوتا محسوس ہوا ایسا لگا کہ دنیا ختم ہو گئی ہے وہ ایسے وقت رخصت ہوئی جب میں پوری طرح اپنے پیروں پر کھڑا بھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس قابل تھا کہ ان کی خدمت کر سکوں،کوئی سوچ سمجھ ہی نہیں تھی لیکن ان کے جانے کے بعد احساس ہوا کہ جس گھر میں ماں نہیں ہوتی وہ گھر گھر نہیں صرف مکان ہوتا ہے کیونکہ گھر رشتوں سے بنتے ہیں اور رشتوں کی لڑی اس وقت تک ہی جڑی رہتی ہے جب تک سارے رشتوں کو جوڑنے والی ڈور سلامت رہی سارے رشتوں کا اس وقت ہی اندازہ ہوا جب وہ ہم میں نہین تھی وہ بظاہر تو ہم سے دور چلی گئی لیکن ان کی دعائوں کا سلسلہ اسی طرح میرے ساتھ رہا بس یہی افسوس ہے کہ ہم ان کی خدمت نہیں کر سکے ( دوستوں گفتگو اس دوست کی ہے مگر الفاظ کا انتخاب میرا ہے)


دوستوں بہت اچھا لگتا ہے جب ہم کسی کو اپنی ماں کو”ماں جی“والدہ“یا امی جان کہہ کر بلاتے ہیں یا دیکھتے ہیں
اور خدمت کرتے ہوئے دیکھں تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے کیونکہ ان الفاظ میں جو مٹھاس اور خوبصورتی ہے وہ دوسرے لفظوں میں نہیں لیکن دوسری طرف کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کی بہت خدمت کی ہے جبکہ میرے نزدیک ماں کی خدمت کرنے،خیال رکھنے اور اسے ہر طرح کا سکون و اطمنیان بہم پہنچانے کا دعوی کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بلا شبہ”ہم اپنی ماں کی ایک رات کی خدمت کا قرض ہی نہیں چکا سکتے جب وہ خود گیلے بستر پر سوتی ہے اور ہمیں خشک جگہ پر سلاتی ہے
دوستوں
آئو عہد کریں کہ وہ تمام لوگجن کی ٹھنڈی چھائین موجود ہیں وہ اسکی ٹھنڈک کو اپنی روحوں میں اتاریں اور جن کی مائیں آسودہ خاک ہیں وہ ان سے روحانی فیض حاصل کریں اور یہ دعا کریں کہ
آسمان ان کی لحد پہ شبنم اشفانی کرے
کیونکہ افراتفری اور انتشار کے عالم میں اگر کہیں پناہ ملتی ہے تو وہ‌خدا کی بارگاہ ہے یا ماں کی دعا ہے یہ ماں ہی ہے جس کے دل سے نکلی ہوئی دعا کبھی در نہیں ہوتی اور عرش بریں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ماں سے محبت کا اظہار کرنے کےلئے صرف ایک دن کو ہی مخصوص نہیں ہونا چاہیئے بلکہ وقتا فوقتا اس عمل کو جاری رکھنا ہم سب کا فرض ہے کیونکہ ماں جیسی ہستی دوبارہ نہیں ملتی
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جن کی مائیں زندہ ہیں وہ انہیں ان کی خدمت اور احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ جو اس ہستی سے محروم ہو چکے ہیں انہیں صبر و جمیل عطا فرماتے ہوئے انہیں اپنے نیک اعمال کے ذریعے ثواب پہنچانے کی ہمت فرمائے آمین ثم آمین
نوٹ: دوستوں مذکورہ تحریر میں میرے استاد محترم جناب محمد عظیم اقبال نے میری حوصلہ افزائی فرمائی اور چند ایک مقامات ہر الفاظ کی درستگی کی اور مذکورہ تحریر ایک دوست کی والدہ ماجدہ کی پہلی سالانہ برسی پر لکھی تھی جب وہ ماں کو یاد کر کے راقم کے گلے لگ کر رویا تھا
اور دوستوں میں گناہ گار بندہ ہوں اور اللہ کا خاص کرم ہے کہ جب بھی رخصت پر گھر جاتا ہوں اپنی امی کے قدموں تلے دونوں ہاتھ رکھ کر لیٹ جاتا ہوں اور گفتگو شروع کرتا ہوں اور میں اپنی ماں کا لاڈلا بیٹا ہوں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں سید انجم شاہ اپنی ماں بنا کچھ بھی نہیں ہوں کچھ بھی نہیں ہوں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی میری ماں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین




Last edited by ایس اے نقوی; 02-12-09 at 12:36 PM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-05-09), ڈاکٹرنور (25-07-09), مرزا محمد فاروق (04-06-09), مزمل فاروق (08-05-09), wajee (25-07-09), ام غزل (09-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسنین ایوب (05-09-09), خرم شہزاد خرم (09-05-09), رانا امر (13-05-09), رضی (11-05-09), شاہ جی 90 (01-12-09), طارق راحیل (05-12-09), علی....Ali (04-06-09), عدنان دانی (01-12-09)
کمائي نے ایس اے نقوی کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
01-12-09 شاہ جی 90 ماں کے بارے میں اتنی پیاری تحریر پر ہماری جانب سے 150
پرانا 04-06-09, 05:21 AM   #16
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,495
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے سرورق کے لیئے پیش کر دی ہے ۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
پرانا 04-06-09, 01:17 PM   #17
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ رازی آپ کا میں آپ کا انتہائی مشکور و ممنون ہوں
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
حسینیت زندہ باد (24-07-09), خرم شہزاد خرم (04-06-09), رضی (04-06-09)
پرانا 04-06-09, 01:43 PM   #18
Senior Member
 
مرزا محمد فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: lalamusa
مراسلات: 2,361
کمائي: 27,394
شکریہ: 5,971
1,796 مراسلہ میں 3,732 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قبر کی آغوش میں‌تھک کے سو جاتی ہے ماں۔
تب کہیں جا کر کہیں‌تھوڑا سکوں پاتی ہے ماں۔
فکر میں بچوں کی کچھ اس طرح گھل جاتی ہے ماں۔
نوجواں‌ہوتے ہوئے بوڑھی نظر آتی ہے ماں‌۔
روح کی جذبوں کی ےہ گہرائیاں‌تو دیکھئیے۔
چوٹ لگتی ہے ہمیں اور چلاتی ہے ماں۔
کب ضرورت ہو میرے بچے کو اتنا سوچ کر ۔
جاگتی رہتی ہیں‌آنکھیں اور سو جاتی ہے ماں۔
جب پریشانی میں گر جاتا ہوں میں‌پردیس میں‌۔
آنسوئوں کو پونچھنے خوابوں‌میں آجاتی ہے ماں۔
چاہے ہم خوشیوں‌میں ماں‌کو اپنی بھول جائیں‌لیکن۔
جب مصیبت سر پہ آجائے تو یاد آتی ہے ماں۔
؛لوٹ کر سفر سے میں‌جب گھر کو آتا ہوں‌۔
ڈال کر بانہیں گلے میں سر کو سہلاتی ہے ماں۔
شکریہ ہو ہی نہیں‌سکتا کبھی اُس کا ادا۔
مرتے مرتے بھی دعا جینے کی دے جاتی ہے ماں۔
پیار کہتے ہیں کسے اور مامتا کیا چیز ہے۔
یہ تو ان بچوں‌سے پوچھو جن کی مر جاتی ہے ماں۔


ماں‌کا رتبہ بہت بلند ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کی مائوں‌کو سلامت رکھے اور اُن کا سایہ تا دیر ہمارے سروں‌پر رہے آمین ثم آمین
__________________
مرزا محمد فاروق
مرزا محمد فاروق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مرزا محمد فاروق کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (04-06-09), ام غزل (12-08-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رضی (04-06-09), سحر (04-06-09)
پرانا 04-06-09, 01:46 PM   #19
Senior Member
 
مرزا محمد فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: lalamusa
مراسلات: 2,361
کمائي: 27,394
شکریہ: 5,971
1,796 مراسلہ میں 3,732 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی آپ نے بہت اچھی تحریر لکھی ہے پڑھتے پڑھتے آنکھوں‌میں‌آنسو آگئے تھے الحمد اللہ میری ماں‌زندہ ہے لیکن پھر بھی جب ماں‌کے بارے میں سوچتا ہوں‌تو آنکھیں‌بھر آتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ‌ہماری مائوں کو سلامت رکھے آمین
بہت اچھی تحریر ہے
مرزا محمد فاروق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا محمد فاروق کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (04-06-09), ام غزل (12-08-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رضی (04-06-09)
پرانا 04-06-09, 09:12 PM   #20
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مرزا محمد فاروق صاحب میں آپ کا شکر گزار ہوں اور آپ کی والدہ ماجدہ کےلئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انکو صحت عطا فرمائے آمین ثم آمین
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
پرانا 05-06-09, 12:08 AM   #21
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,495
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہم سب کی ماؤں پر رحم کرے
اور ان پر اپنا کرم کرے آمین

Last edited by ایس اے نقوی; 01-12-09 at 06:48 PM.
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
پرانا 24-07-09, 07:50 PM   #22
Banned
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 170
کمائي: 556
شکریہ: 482
124 مراسلہ میں 332 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ جن احباب کی والدہ محترمہ حیات
ہیں اللہ انکو اپنے پیارے حبیب حضرت
محمد ص کے صدقے صحت عطا فرما آمین
جن کی والدہ ماجدہ دنیا فانے سے
رحلت فرما چکی ہیں
انکی قبروں کو کشادہ فرما آمین
ان پر اپنی رحمت کے بادل برسا آمین
ان کے کردہ ناکردہ گناہوں کی بخشش
فرما آمین
ان کو اپنی رحمت کے سائے میں
رہتے ہوئے جنت کے باغوں میں سے
باغ عطا فرما آمین
اور
اے اللہ جن کی مائیں حیات ہیں انکو انکی خد مت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
بے شک تو ہی قادر ہے تو ہی دعائیں قبول کرنے والا ہے

Last edited by ایس اے نقوی; 01-12-09 at 06:51 PM.
حسینیت زندہ باد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسینیت زندہ باد کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (12-08-09), رضی (24-07-09)
پرانا 24-07-09, 10:41 PM   #23
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,495
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دعا

اقتباس:
اللہ جن احباب کی والدہ محترمہ حیات ہیں اللہ انکو اپنے پیارے حبیب حضرت محمد ص کے صدقے صحت عطا فرما آمین
جن کی والدہ ماجدہ دنیا فانے سے رحلت فرما چکی ہیں

انکی قبروں کو کشادہ فرما آمین
ان پر اپنی رحمت کے بادل برسا آمین
ان کے کردہ ناکردہ گناہوں کی بخشش فرما آمین

ان کو اپنی رحمت کے سائے میں رہتے ہوئے جنت کے باغوں میں سے باغ عطا فرما آمین
اور
اے اللہ جن کی مائیں حیات ہیں انکو انکی خد مت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
بے شک تو ہی قادر ہے تو ہی دعائیں قبول کرنے والا ہے
آمین ۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 25-07-09, 11:23 AM   #24
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,614
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی عمدہ تحریر انجم بھائی
اے پروردگار میری زندگی بھی
میری ماں کے دیں دے آمین
میری ماں کو تو ہمیشہ خوش رکھ
اسکو کبھی قریب سے بھی غم
نہ گزرے آمین
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.

Last edited by ایس اے نقوی; 01-12-09 at 06:54 PM.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (25-07-09), ایس اے نقوی (12-08-09), رضی (25-07-09)
پرانا 12-08-09, 09:01 PM   #25
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دوستوں ماں وہ عظم ہستی ہے
جس کے بارے میں لکھنے کےلئے
الفاظ کا چنائو کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے
اللہ تعالی ان تمام دوستوں احباب جنکی
ماں اس دنیا فانے سے رحلت فرما چکی
ہیں کے درجات بلند کرے اور انکو جنت
الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین الہی آمین
اللہ تعالی انکے کردہ نا کردہ گناہوں کی
بخشش کرے اور ان پر اپنا رحم و کرم کرے
آمین الہی آمین

میں نہیں چاہتا کہ میرا لکھاہوا یہ دھاگہ گم ہو جائے اس لئے اسکو پھر سے نظروں میں لانے کی کوشش کی ہے

Last edited by ایس اے نقوی; 01-12-09 at 06:56 PM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-08-09, 11:42 AM   #26
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دوستوں ایک بار اس تھریڈ کوسامنے لے آیا ہوں اب دیکھیں آپ لوگ کیا سلوک کرتے ہیں
اسکے ساتھ ہی
برائے کرم یہاں تشریف لائیں

انجم شاہ کی والدہ کے لیئے دعا کریں - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز
دعا کی درخواست ہے آپ سب سے اور رازی کا مشکور ہوں جس نے مجھ پر یہ احسان کیا
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-08-09, 06:29 PM   #27
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,495
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماں کی بات ہے ۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 04-09-09, 11:54 AM   #28
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محترمہ نورین خان کی کاوش پیش خدمت ہے


ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-12-09, 10:02 AM   #29
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماں تجھے سلام

دوستوں ایک اور سلسلہ شروع کرنے لگا ہوں پاک نیٹ پر آج تک ماں پر جو کچھ لکھا گیا ہے اسکی ایک ویڈیو بنائے جائے گی جو پاک نیٹ کے نام سے ہو گی امید ہے کہ دوست احباب اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں گے شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-12-09, 10:20 AM   #30
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دوستوں نئے اراکین سے درخواست ہے کہ ماں پر چند ایک جملے ضرور تحریر کریں کیونکہ آج شام تک ماں کی عظمت پر پاک نیٹ پر جو کچھ بھی لکھا گیا ہے ایڈمن عدنان صاحب کے تعاون سے اسکی ایک ویڈیو بنائے جائے گی امید ہے کہ تعاون کریں گے شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پیاروں, پاک, قدم, لوگ, ماں, معذرت, معراج, آج, اللہ, بھائی, تحریر, جواب, خواتین, خوش, دیکھو, دعا, زندگی, سال, عشق, غم, غزل, صاحبہ, صحت, صدقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حضرت نوح کی کشتی میں 16 ہزار اقسام کے جانوروں کا ایک ایک جوڑا سوار تھا وجدان دلچسپ اور عجیب 26 21-09-11 01:25 PM
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف ابن جلال کمپیوٹر کی باتیں 2 25-09-08 12:10 AM
نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں غیر ملکی کی شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،دفتر عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger