| علوم قرآن کریم علوم قرآن کریم |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ سوچ بہت عام ہے کہ قرآن سمجھنے کے لے بہت ہی مشکل کتاب ہے یا یہ کہ اس کے سمجھنے کے لئے بہت سارے علوم درکار ہیں۔ یہ ہماری سمجھ میں آ ہی نہیںسکتی ہے۔ جہاں قرآن یہ طے کردیتا ہے کہ یہ ان لوگوںکے لئے ہدایت ہے جو تقوی اختیار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں وہاں قرآن مزید معلومات بھی فراہم کرتا ہے ۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن کیا کہتاہے۔ کیا قرآن کو چھونے کے لئے پاکیزہ ہونا ضروری ہے؟ 56:77 إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ 56:78 فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ 56:79 لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ 56:80 تَنْزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ 56:77 بیشک یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے (جو بڑی عظمت والے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اتر رہا ہے) 56:78 (اس سے پہلے یہ) لوحِ محفوظ میں (لکھا ہوا) ہے 56:79 اس کو پاک (طہارت والے) لوگوں کے سوا کوئی نہیں چُھوئے گا 56:80 تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے اتارا گیا ہے یہاں باطنی اور ظاہری دونوں طرح کی طہارت مطلوب ہیں کہ اللہ کا فرمان ، رسول اللہ کی زبان سے ادا ہوا قرآن انسان کی باطنی نشو نما ہی کرتا ہے ۔ لہذا ضروری ہے کہ اس کو کسی بھی قسم کے پہلے سے طے خیالات سے پاک ہوکر پڑھا جائے اور اللہ تعالی سے ہدایت کی دعا کے ساتھ پڑھا جائے۔ کیا قرآن نصیحت حاصل کرنے کے لئے ایک مشکل کتاب ہے؟ 54:17، 54:22 ، 54:32 ، 54:40 : وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کر دیا ہے تو کیا کوئی نصیحت قبول کرنے والا ہے کیا ایمان لانے والے لوگوںکے لئے اس کتاب کے احکام مشکل ہیں؟ 18:88 وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاءً الْحُسْنَى وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا اور جو شخص ایمان لے آئے گا اور نیک عمل کرے گا تو اس کے لئے بہتر جزا ہے اور ہم (بھی) اس کے لئے اپنے احکام میں آسان بات کہیں گے 19:97 فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِ قَوْمًا لُّدًّا سو بیشک ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان میں ہی آسان کر دیا ہے تاکہ آپ اس کے ذریعہ پرہیزگاروں کو خوشخبری سنا سکیں اور اس کے ذریعہ جھگڑالو قوم کو ڈر سنا سکیں 44:58 فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ بس ہم نے آپ ہی کی زبان میں اس (قرآن) کو آسان کر دیا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں اللہ تعالی کی فراہم کردہ ان گواہیوںکے بعد یہ سمجھنا کہ قرآن ایک مشکل کتاب ہے یا اللہ تعالی نے اس کو سمجھنے میں بہت مشکل رکھی ہے کوئی مناسب عذر نہیں ہے۔ ہم سب کو چاہئیے کہ صدق دل سے ہدایت حاصل کرنے کے لئے قرآن کا باقاعدہ مطالعہ کریں اور اللہ تعالی سے عقل و دانش اور ہدایت کی دعا کریں۔ اللہ تعالی ہماری یہ کاوش قبول فرمائے۔ آمین۔ والسلام |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا | چیتا چالباز (29-12-08), نورالدین (30-03-10), میاں شاہد (28-10-08), مون لائیٹ آفریدی (29-10-08), عبداللہ حیدر (28-10-08), عرفان حیدر (27-10-08) |
|
|
#2 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 11
کمائي: 105
شکریہ: 1
8 مراسلہ میں 12 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماشا اللہ، سبحان اللہ
![]() آپ نے بہت عمدہ اور بہترین باتیں پیش کی ہیں اللہ پاک ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین آپ کا بہت بہت شکریہ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے Rahim.Zulfiqar کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
قرآن کریم ایک آسان کتاب ہے لیکن اسی سے لوگ اپنی مطلب کی چیزیں نکال کر خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی کرتے ہیں۔ تو ایسے میں ہم کسطرح سے قرآن کو سمجھیں کہ گمراہ ہونے سے محفوظ رہیں۔ وسلام |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (27-10-08), نورالدین (30-03-10), میاں شاہد (28-10-08), ابن جلال (28-10-08), عبداللہ حیدر (28-10-08) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی عرفان حیدر، سلام۔
جیسا کہ میںنے پہلے عرض کیا کہ میں ان نظریات کے حوالے پیش کررہا ہوں جو نظریات عام فہم ، عام طور پر قابل قبول اور قرآن سے ثابت ہیں۔ اگر غور سے دیکھئے تو آپ کے سوال میں تین عدد سوالات پنہاں ہیں اور تینوں ہی بہت بہترین سوالات ہیں۔ 1۔ قرآن کریم ایک آسان کتاب ہے 2۔ اسی سے لوگ اپنی مطلب کی چیزیں نکال کر خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی کرتے ہیں۔ 3۔ تو ایسے میں ہم کسطرح سے قرآن کو سمجھیں کہ گمراہ ہونے سے محفوظ رہیں۔ یہ 3 عدد قرآنی نظریات ہوئے، جن کے بارے میں آپ نے پوچھا۔ آپ دیکھئے تو صرف پہلے نظریہ کے حوالہ جات یہاں فراہم کئے ہیں۔ نمبر 2 - کیا قرآن گمراہ کرسکتا ہے؟ اگر ہاں تو کس کو اور کیسے؟ اس کے حوالے انشاء اللہ ، آئندہ چند آرٹیکل کے بعد۔ نمبر 3۔ تو ایسے میں ہم کسطرح سے قرآن کو سمجھیں کہ گمراہ ہونے سے محفوظ رہیں؟ اس کا کچھ جواب اسی آرٹیکل اور" قرآن کس کے لئے ہدایت ہے" میں دیا گیا ہے ۔ کہ باطنی اور ظاہری پاکیزگی۔ تعوذ و بسم اللہ اور اس دعا کہ ساتھ کہ اللہ تعالی ہم کو ہدایت دیں تو گمراہی کا امکان بہت کم ہے۔ مزید اس گمراہی سے بچنے کے حوالے انشاء اللہ آئندہ آرٹیکلز میں۔ اگر ہم اس طرف دیکھیں ( قرآن خود ایسا کہتا ہے ) کہ ایسا ممکن ہے کہ قرآن پڑھنے سے گمراہی بھی ممکن ہے تو بھی یہ بات اپنی جگہ درست ہی ٹھیرے گی کہ قرآن سمجھنے اور نصیحت کے لئے ایک آسان کتاب ہے۔ جو اس سے ہدایت پانے کی شرائط ، خاص طور پر تقوی کی خواہش رکھتا ہے وہ اس کو آسان پائے گا اور گمراہ نہیں ہوگا۔ امید اور دعا کرتا ہوںکہ نطریات اور ان کے بارے میں حوالوں کا یہ سلسلہ ہم سب کے لئے مددگار اور ذریعہ ہدایت ثابت ہوگا۔ آمین والسلام Last edited by فاروق سرورخان; 27-10-08 at 11:14 AM. |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا | چیتا چالباز (29-12-08), نورالدین (30-03-10), میاں شاہد (28-10-08), عبداللہ حیدر (28-10-08), عرفان حیدر (28-10-08) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,503
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,346 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، ماشا اللہ بھائی عرفان ، بہت اہم سوال کیے ہیں آپ نے ، دیکھیے ، بھائی فاروق سرور صاحب کیا جواب دیتے ہیں ، ویسے اسی موضوع کے متعلق بھائی عبداللہ حیدر اور میرے بھی ایک دو مضامین """ علوم قران کریم """ والے فورمز میں ارسال کیے گئے ہیں ، ان پر بھی نظر رکھیے گا ، اللہ ہم سب کو اُس کا کلام اُس طرح سُجھائے َ سمجھائے جس طرح اس کو مطلوب ہے ، اور وہ صرف اور صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی قولی اور عملی شرح و تفسیر کے ذریعے ہی ممکن ہے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (27-10-08), نورالدین (30-03-10), میاں شاہد (28-10-08), ابن جلال (28-10-08), عبداللہ حیدر (28-10-08), عرفان حیدر (28-10-08) |
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,503
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,346 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
فاروق بھائی ، اللہ آپ کا عمل قبول فرمائے ، مندرجہ ذیل گذارشات آپ کی توجہ کی طلب گار ہیں ::: (1) کچھ کہنا ، ایک ایسا فعل ہے جس کے لیے فاعل کا ذی روح اور ذی شعور اور صاحب زُبان ہونا ضروری ہے ، اللہ اکیلے خالق نے اپنی مخلوق میں سے جس جس کو بھی یہ صفات عطا فرمائی وہ نظر آتی ہیں ، قران میں ان میں سے کون سی صفت کہ وہ ’’’ کہتا ہے ‘‘‘ ، کیا آپ قران کو مخلوق سمجھتے ہیں ؟؟؟ (2) ظاہری اور باطنی ’’’ طہارت ‘‘‘ کی وضاحت فرما دیجیے ، اور اصول کے مطابق اُس سے پہلے ’’’ طہارت ‘‘‘ کا معنی و مفہوم بھی سمجھایے ، (3) قران کو چھونے کے لیے کس طہارت کی ضرورت ہے ؟؟؟ ظاہری یا باطنی ؟؟؟ اس موضوع پر آپ کی اور میری کچھ گفتگو ہوئی تھی ، کیا اسے یہاں دوبارہ شروع کیا جائے ؟؟؟ اللہ ہمارا بھلا کرے ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
سلام علیکم
سب سے پہلے تو آپ سب کی توجہ کا شکریہ۔ آپ کی توجہ مجھے یقین دلاتی ہے کہ آپ سب کی موجودگی میں یہاں غلطی کی مناسب درستگی کا انتظام ہے۔ اقتباس: (1) کچھ کہنا ، ایک ایسا فعل ہے جس کے لیے فاعل کا ذی روح اور ذی شعور اور صاحب زُبان ہونا ضروری ہے ، اللہ اکیلے خالق نے اپنی مخلوق میں سے جس جس کو بھی یہ صفات عطا فرمائی وہ نظر آتی ہیں ، قران میں ان میں سے کون سی صفت کہ وہ ’’’ کہتا ہے ‘‘‘ ، کیا آپ قران کو مخلوق سمجھتے ہیں ؟؟؟ جی نہیں میں قران کو مخلوق نہیں سمجھتا۔ قرآن اللہ تعالی کا فرمان ہے جو اس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا۔ اردو زبان میں عام طور پر کہا جاتا ہے " قانون کیا کہتا ہے" اسی طرز پر ان آرٹیکلز کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔ آپ اس سے یہ مطلب لیجئے کہ اللہ تعالی قرآن میں کیا فرماتے ہیں؟ (2) ظاہری اور باطنی ’’’ طہارت ‘‘‘ کی وضاحت فرما دیجیے ، اور اصول کے مطابق اُس سے پہلے ’’’ طہارت ‘‘‘ کا معنی و مفہوم بھی سمجھایے ، میرا خیال ہے کہ میں یہ بہت بار واضح کرچکا ہوں کہ یہ تفہیم اور تفسیر کا سلسلہ نہیں ہے۔ بلکہ ریفرنس اور حوالہ جات کا سلسلہ ہے۔ ممکن ہے یہ آپ کی حد درجہ زیادہ معلومات کے باعث آپ کے لئے اتنا فائیدہ مند نہ ہو۔ لیکن جو لوگ ان آیات کے بارے میں نہیںجانتے ہیں وہ ان آیات کے ریفرنس کے بعد کسی اچھی تفہیم یا تفسیر کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ میرا مقصد ایک اچھا ریفرنس فراہم کرنا ہے۔ شاید یہ بات آپ کو کچھ مشکل لگ رہی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو بخوشی تفہیم، تفسیر، احادیث ان آیات کے ساتھ فراہم کرسکتے ہیں۔ یا اگر ریفرنس میں کوئی کمی ہو تو اس میں اضافہ فرما سکتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ اس کا آپ کو اجر دے۔ (3) قران کو چھونے کے لیے کس طہارت کی ضرورت ہے ؟؟؟ ظاہری یا باطنی ؟؟؟ اس موضوع پر آپ کی اور میری کچھ گفتگو ہوئی تھی ، کیا اسے یہاں دوبارہ شروع کیا جائے ؟؟؟ اللہ ہمارا بھلا کرے آپ نے طہارت پر سوالات ضرور شروع کئے تھے، لیکن میںنے اس میںکوئی حصہ نہیںلیا تھا۔ اگر آپ کوئی مناطرہ شروع کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کیجئے۔ معذرت چاہتا ہوں کہ ا س موضوع پر سیر حاصل معلومات کی موجودگی میں میں اس قسم کے مناظرہ شرکت نہیں کرسکوں گا۔ آپ سے سوالات: (مقصد آپ کے علم کا امتحان نہیں بلکہ یہ واضح کرنا ہے کہ کوئی ریفرنس قران میں موجود ہے یا نہیں؟ ) کیا آپ اس سلسلے کا مقصد سمجھ چکے ہیں کہ یہ عام فہم نظریات کے لئے آیات کے ایک ریفرنس کا کام دے گا تاکہ برادران و خواہران ان آیات کی تفسیر و تفہیم اپنی ضرورت کے لحاظ سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ کو ان آیات میں موضوع کے لحاظ سے کوئی بامناسبت نظر آئے تو مہربانی فرماکر نشاندہی کریں تاکہ اس کی درستگی کی جاسکے۔ آپ کی فراہم کی ہوئی سابقہ ایک عدد نشاندہی کا شکریہ۔ کچھ سوالات سے اپنا مطمع نظر واضح کرنے کی کوشش کروں گا۔ کیا مہر کی کوئی مقدار قرآن میں کسی طور بیان کی گئی ہے؟ کیا اس کا کوئی ریفرنس قرآن میں ہے؟ حکومت یا صاحب اقتدار افراد، مسلمانوں سے جمع شدہ زکواۃ یا صدقات میں کس کس کا حق ہے کس طور معلوم کریں، کیا اس کا کوئی ریفرنس قرآن میں ہے؟ اگر آپ ان سوالات کے جوابات فراہم فرما سکیں تو مجھے اپنا مؤقف واضح کرنے میں گراں قدر مدد ملے گی کہ کس طرح یہ سلسلہ صرف ریفرنس فراہم کرنےتک محدود ہے۔ تاکہ مزید معلومات لوگ ان آیات کی تفہیم سے پڑھ سکیں۔ میں نے دیکھا کہ اس آرٹیکل کا صرف عرفان حیدر نے شکریہ ادا کیا ۔ کیا اس آرٹیکل میں فراہم کی ہوئی آیات یا ان کے ترجمے میںکوئی غلطی ہے؟ والسلام Last edited by فاروق سرورخان; 28-10-08 at 11:56 AM. |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
اور اگر خاص طور پر شکریہ کا تقاضا ہو تو اس کئے لئے یہاںایک مخصوص کوڈ رائج ہے " بٹن دباکے" وہ لکھ دیا کریں ورنہ ہم خود بھی یہ کام کرتے رہتے ہیں
__________________
![]() |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (28-10-08), عبداللہ حیدر (28-10-08) |
|
|
#9 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
يُضِلُّ بِهِ كَثِيراً وَيَهْدِي بِهِ كَثِيراً وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلاَّ الْفَاسِقِينَ اس سے (اللہ) بہتوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو ہدایت بخشتا ہے اور گمراہ بھی کرتا تو نافرمانوں ہی کو۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ قرآن سے گمراہی حاصل کرتے ہیں وہ درحقیقت نافرمانوں کا ٹولہ ہوتے ہیں جو قرآن کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ایسوں کی حق کی جانب رہنمائی نہیں کی جاتی، جبکہ فرمانبرداروں کی لئے اس سے پہلے فرمایا گیا کہ: هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ [یہ کتاب] ڈرنے والوں کی رہنما ہے |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا | عادل سہیل (03-11-08), عبداللہ حیدر (28-10-08) |
|
|
#10 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
میں صرف یہ جاننا چہتا ہوںکہ ان آیات میں یا ترجمہ میںکوئی غلطی ہے؟ اپ کا مزید شکریہ کہ آپ نے وضاحت فرمائی اور حوالہ فراہم کیا کہ اللہ تعالی اس کتاب سے نافرمانوں کو گمراہ بھی کردیتے ہیں۔ والسلام |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| arabic, color, فورمز, پاک, قرآن, قرآنی, قران, لوگ, نظر, ممکن, معلوم, ایمان, اللہ, انسان, اردو, بہترین, بھائی, جواب, دل, دعا, شخص, عقل, صفات, صفت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تمام انسانوں تک نبی ا کا پیغام پہنچایاجائے،پیرنصیر الدین نصیر | عبدالقدوس | خبریں | 1 | 19-05-11 09:12 AM |
| اہم تنصیبات اور شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے لشکر جھنگوی کے سات دہشت گرد گرفتار | جاویداسد | خبریں | 0 | 14-10-10 03:08 PM |
| باپ بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئےکہانصیحت | The Great | قہقہے ہی قہقے | 0 | 16-09-09 05:07 PM |
| نصیب اپنا تیرے نصیب سے | شیراز احمد | شاعری اور مصوری | 2 | 24-07-09 11:01 AM |
| فرخ نصیر کے انتقال پر ممتاز شخصیات کا اظہار تعزیت | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 02-07-08 02:03 PM |