| علوم قرآن کریم علوم قرآن کریم |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 84
کمائي: 3,477
شکریہ: 103
78 مراسلہ میں 281 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محترم قارئین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ہم سب زندگی کے مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے اللہ کی طرف چلے جا رہے ہیں اور اس سے ملنے والے ہیں۔ زندگی کے ان تمام سٹیجز سے گزرتے ہوئے ہم محض تقدیر کے پابند ہیں اور جو جیسے اللہ نے مقرر کر دیا ہے اس سے ہم کوئی انحراف نہیں کر سکتے۔ ہماری پیدائش،پھر بچپن، لڑکپن، نوجوانی، جوانی، ادھیڑ عمری، بڑھاپا اور موت۔۔۔۔یہ وہ مراحل ہیں جن میں سے ہم گزرتے ہیں اور کوئی تو زندگی کے کسی بھی سٹیج پر واپس بلا لیا جاتا ہے اور ان معاملات میں کہیں بھی ہماری مرضی نہیں چلتی۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں تو جوان ہی رہوں گا یا میں مرنا نہیں چاہتا یا مجھے بچپن ہی اچھا لگتا ہے یہیں رہنے دیجیے۔جن راستوں سے رب گزارتا ہے وہاں سے گزرنا پڑتا ہے، جو خوشیاں یا غم وہ دکھاتا ہے وہ دیکھنے پڑتے ہیں ۔اس ضمن میں نہ ہمار ی مرضی پیدائش میں، نہ زندگی کی گزرنے میں مختلف مراحل پر اور نہ ہی موت کوروک سکنے میں۔۔کچھ مراحل اس کے بعد بھی ہیں جیسے برزخ، قیامت اور پھر جنت یا دوزخ ۔ اقبال نے بڑے خوبصورت انداز میں لکھا ہےکہ : موت کو سمجھے ہیں غافل اختتامِ زندگی اب قرآن یہ کہتا ہے جب ان پچھلے تمام مراحل میں تمہاری رضا مندی نہیں پوچھی گئی اور نہ کہیں تمہاری مرضی چل سکی تو اللہ جب موت کے بعد قیامت کے دن دوبارہ زندہ فرمائے گا تو بھی تم اسے ایسا کرنے سے روک نہ سکو گے۔ اور اس کے زندہ کرنے پر تمہیں زندہ ہونا پڑے گا اور اس کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ پھر تمہاری زندگی کی آخری منزل کامیابی کی صورت میں ہمیشگی کی جنت ہے اور ناکامی کی صورت میں ہمیشگی کی دوزخ ہے اور اسی لیے قرآن میں بہت سارے مقامات پر فرمایا گیا کہ تم اللہ کے ساتھ کیسے کفر کرتے ہو جبکہ تم مردہ تھے، اس نے تمہیں زندہ کیا، بھر وہ تمھیں موت دیتا ہے اور وہی تمہیں پھر زندہ کرے گا اور اسی کی طرف تم پلٹائے جاؤ گے۔ہے یہ شامِ زندگی صبحِ دوامِ زندگي اسی لیے آنے والے تمام مراحل سے بھی ہمیں گزرنا ہی پڑے گا۔انہی مراحلِ حیات میں ایک مرحلہ قیامت کا بھی ہے کہ جس ہم سب نے بہرحال گزرنا ہے۔ قرآن نے قیامت کے دن کے نقشے بالکل واضح کر دیے ہیں کہ وہاں ہمیں کیا کیا دیکھنا پڑے گا اور کن کن حالات سے سابقہ پیش آئےگا، بتلا دیا گیا ہے۔ پرچہ آؤٹ ہو چکا ہے اور کیا اور کس طرح اس کی تیاری کرنی ہے یہ بھی خفیہ نہیں رکھا گیا۔ آئیے اپنی ہی زندگی کے کچھ مراحل کو جو آنے والے ہیں اور جن سے ہم کو بہر حال سابقہ پیش آنا ہے آج ہی دیکھ لیتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے قرآن کے پیش کردہ قیامت کے مناظر: صور کا پھونکا جانا Playing of the Trumpet ابتدائی مراحل ِ قیامت میں زمین و آسمان کی کیفیت Heavens and Earth on the Day of Judgment قبروں کا کھولا جانا اور ابدی زندگی کا آغاز Opening of the Graves, Beginning of the Eternal Life on the Day of Judgment اگلی پچھلی تمام نسلوں کا بیک وقت اٹھایا جانا Resurrection of all Generations on the Day of Judgment قیامت کی ہولناکی، شدت اور سختی Terror of the Day of Judgment مومنین کا اس دن کی سختیوں سے محفوظ رہنا Safe, Happy, Successful Believers on the Day of Judgment سب کا گروہوں میں تقسیم ہو جانا Humanity in Different Groups on the Day of Judgment قیامت میں اولاد، رشتہ دار اور دوست Family, Friends and Relatives on the Day of Judgment قیامت کے دن مال و دولت کی حیثیت Value of Wealth on the Day of Judgment کامیاب مومنین کی عزت افزائی اور روشن چہرے Happy Believers Being Respected with Bright Faces اہلِ ایمان کو نور کا ملنا Lights of the Believers on the Day of Judgment مجرموں کی ذلت، رسوائی اور سیاہ چہرے Criminals with Black Faces Being Insulted on the Day of Judgment Last edited by Aurangzeb Yousaf; 07-09-10 at 05:18 PM. |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے Aurangzeb Yousaf کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
بہت اچھےشکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,209
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کیا ہی اچھا ہوتا اگر اپ اتنے سارے لنک دینے کی بجائے مواد کو یہاں پر ہی اکھٹا کر دیتے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|