واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم



علوم قرآن کریم علوم قرآن کریم


اللہ مشارق اور مغارب کا رب ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-09, 04:38 PM   #1
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: سعودی عرب
مراسلات: 91
کمائي: 3,759
شکریہ: 107
79 مراسلہ میں 306 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق اقبال کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Arrow اللہ مشارق اور مغارب کا رب ہے

اللہ مشارق اور مغارب کا رب ہے

اللہ مشارق اورمغارب کا رب ہے
قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :
»رَبُّ المَشرِقَینِ وَرَبُّ المَغرِبَینِ«
’’دونوں مشر ق اوردونوں مغرب ،سب کامالک وپروردگار وہی ہے ‘‘ (الرحمٰن۔ 55:17 )
عربی زبان میں جمع دو طرح کا ہوتاہے۔ ایک تثنیہ اور دوسرا ‘جمع۔ دو اشیا ہوں تو ان کو تثنیہ کہتے ہیں جبکہ دو سے زاید اشیا کو عربی میں جمع کہتے ہیں۔
( آسان لغاتِ قرآن ، صفحہ 25 )
اس آیت کریمہ میں لفظ تثنیہ استعمال ہواہے۔ یعنی دومشرقوں اور دو مغربوں کا رب۔جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سورج مشرق سے طلوع ہوتاہے اورمغرب میں غروب ہوتاہے۔ سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ سورج کے طلوع ہونے کازاویہ ہر روز مختلف ہوتاہے اوراسی طرح جب یہ مغرب میں غروب ہوتاہے تو اس کا زاویہ بھی ہر روزمختلف ہوتاہے۔ سال میں صرف دودن ایسے ہیں کہ سورج مشرق کے انتہائی دور دراز مقا م سے طلوع ہوتا ہے اور پھر اسی کے مطابق مغرب کے انتہائی دوردراز مقامات پر غروب ہوتاہے۔ علاوہ ازیں سال میں دو دن20/21مارچ اور22/23ستمبرکوسورج کچھ وقت کے لیے عین خط استواء کے مقام سے گزرتاہے ۔اس تاریخ کورات اوردن کی لمبائی ایک جیسی ہوتی ہے ان وقتوں کو Equinox کہاجاتاہے۔ 21جون کو سورج مشرق سے شمال کی جانب 23.5درجے سے طلوع ہوتاہے اورپھر اسی مناسبت سے مغرب میں 23.5درجے شمال کی جانب غروب ہوتاہے۔ یہ موسم گرما کا سب سے لمبا دن ہوتاہے جس کو (Summer Solstice)کہتے ہیں۔علاوہ ازیں اس وقت زمین کے نصف شمالی کرۂ میں موسم گرما ہوتاہے اور باقی نصف کرہ ٔ جنوبی میں موسم سرما ہوتاہے۔ یعنی یہ دن کرۂ شمالی والو ں کے لیے تو (Summer Solstice)کہلائے گا مگر کرۂ جنوبی والوں کے لیے (Winter Solstice)کہلائے گا۔
اسی طرح 21/22دسمبر کو سورج مشرق سے جنوب کی جانب 23.5درجے سے طلوع ہوتاہے اوراسی مناسبت سے یہ مغرب میں 23.5درجے جنوب کی جانب غروب ہوتاہے۔ یہ موسم سرما کاسب سے چھوٹا دن ہوتاہے۔ اس کو (Winter Solstice)کہتے ہیں۔ ا س وقت زمین کے نصف کرہ جنوبی میں موسم گرما ہوتاہے اورباقی نصف کرۂ شمالی میں موسم سرما ہوتاہے۔ یعنی یہ دن کرۂ شمالی والو ں کے لیے تو (Winter Solstice)کہلائے گا مگر کرۂ جنوبی والوں کے لیےSummer Solstice) کہلائے گا۔چنانچہ سال میں دو دن سورج مشرق کے دوانتہائی مقامات (جن کے درمیان 47درجے کافاصلہ ہے )سے طلوع ہوتاہے اورپھر اسی ترتیب سے مغرب کے دو انتہائی مقامات پر غروب ہوتاہے۔ چنانچہ مندرجہ بالا آیت سے یہ ہی مراد معلوم ہوتی ہے کہ رب دو مشرقوں اور دو مغربوں کا رب ہے۔(واللہ اعلم)۔ مگر قرآ ن مجید میں ایک اور جگہ فرمایا گیا ہے:
»فَلَآ اُقسِمُ بِرَبِّ المَشٰرِقِ وَالمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُونَ«
’’پس نہیں ،میں قَسم کھاتاہوں مشرقوں اورمغربوں کے مالک کی ،بے شک ہم ہر چیز پر قادرہیں‘‘( المعارج ، 70:40 )
اس آیت میں لفظ مشارق اور مغارب ،تثنیہ نہی بلکہ جمع ہے یعنی کئی مشرق اور کئی مغرب۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ سورج سال میں صرف دودن مشرق اورمغرب کے انتہائی دوردراز مقامات سے طلوع ہوتاہے جبکہ باقی دنوں میں وہ ہر روز ایک نئے درجے سے طلوع وغروب ہوتا ہے۔ ا س لحاظ سے سورج کے کئی مشارق اورمغارب ہوئے۔ چنانچہ جدید سائنس اورقرآن کی مندرجہ بالا آیات میں زبردست مطابقت پائی جاتی ہے۔اوراس میں کوئی اختلاف نظر نہیں آتا ۔باقی اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان آیات کی صحیح مفہوم کیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ مستقبل کی جدید سائنس ہمیںان آیات کے مفہوم اور زیادہ بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے مزید معلومات فراہم کردے ۔ (واللہ اعلم)
طارق اقبال سوہدروی
جدہ
tiks88@hotmail.com
Attached Thumbnails
sun-rises2-jpg  
طارق اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
طارق اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (14-11-09)
جواب

Tags
com, email, hotmail, قرآن, نظر, مجید, معلوم, اللہ, سال, سائنس, غروب, صفحہ, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger