واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم



علوم قرآن کریم علوم قرآن کریم


قران کے نسخے کن ہاتھوں سے ہمارے ہاتھوں تک پہنچے؟ ابتدائی قرآن کی کتابت کی تاریخ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-10-09, 10:32 AM  
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,764
شکریہ: 6,463
2,600 مراسلہ میں 7,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default قران کے نسخے کن ہاتھوں سے ہمارے ہاتھوں تک پہنچے؟ ابتدائی قرآن کی کتابت کی تاریخ

السلام علیکم۔

یہ سوال آپ کو بہت سے حلقوں سے ملے گا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں‌ مکمل لکھا ہوا قرآن موجود نہیں تھا۔ اس مراسلہ میں کوشش کی گئی ہے کہ ‌آپ کو وہ روایات مل جائیں جو قرآن کے پہلے دو نسخوں‌کی تدوین کے بارے میں‌ہیں۔ اگر کوئی دوست ان روایات کا اردو اور عربی ترجمہ بھی فراہم کرسکیں‌تو لنک اور متن دونوں‌ذیل میں‌کٹ پیسٹ کردیں اور شکریہ قبول کیجئے۔


قران حکیم ، فرمان رب عظیم اللہ تعالی کسی کی سنی سنائی اسناد سے آج ہم تک نہیں پہنچا۔ یہ رسول اللہ صلعم پر نازل ہوا، خود ان کے فرمان کے مطابق‌ لکھایا گیا۔ ہر آیت -- لکھی ہوئی -- کم از کم دو اصحابہ کے پاس ملی، جس سے مصحف عثمانی ترتیب دیا گیا۔ ہوں۔ اس ریسرچ کے بغیر بھی ایک مسلمان ‌اس پر یقین رکھتا ہے اور یہ ہمارا ایمان ہے۔ کہ قرآن کی حفاظت اللہ تعالی خود فرماتے ہیں۔

"قرآن اپنے نزول کے ساتھ ساتھ لکھا جاتا رہا۔ حفاظ‌ نے اس کو ذاتی طور پر یاد بھی رکھا لیکن لکھا ہوا ہمیشہ موجود تھا اور وہ مصحف عثمانی جس کی ہر آٰیت کم از کم دو اصحابہ کو یاد تھی اور ساتھ ساتھ لکھی ہوئی بھی تھی، اس مصحف ّعثمانی کی کم از کم 3 کاپیاں میری ریسرچ کے مطابق موجود ہیں اور ایک سے زائید آزاد تحقیق کے مطابق اس کا عربی مواد لفظ بہ لفظ موجودہ قرآن سے ملتا ہے۔ "‌ میری استدعا ہے کہ آپ اس موضوع پر ذاتی ریسرچ کیجئے۔ اس کو پڑھنے میں وقت لگے گا، اور حوالہ جات کو پڑھنے میں‌بھی وقت لگے گا۔

گواہیوں کے لنک نیچے فراہمکررہا ہوں۔ یہ گواہیاں‌تاریخی امور سے ہیں ۔

1۔ اصحابہ کرام سے منسوب روایتوں‌ میں درج ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کا ترتیب دیا ہوا قران، حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس رہا اور اس کے بعد حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس رہا۔ اس قرآن سے حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے ترتیب کرائے ہوئے قرآن کا موازنہ کیا گیا۔
CRCC: Center For Muslim-Jewish Engagement: Resources: Religious Texts

قرآن کی ان کاپیوں‌کا لنک جو آج بھی موجود ہیں :
‌وہ قرآن جو حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ شہادت کے وقت پڑھ رہے تھے۔ توپ کاپی میں
Care2 - Photo Sharing

مصحف عثمانی کی ایک اور کاپی ازبکستان - تاشقند میں
IslamiCity.com - The oldest Quran in the world
BBC NEWS | Asia-Pacific | Tashkent's hidden Islamic relic

کویتی کاپی مصحف عثمانی کی
Kuwait displays copy of Othman Quran

قاہرہ مصر کی کاپی مصحف عثمانی کی
The "Qur'an Of Uthman" At The Al-Hussein Mosque, Cairo, Egypt, From 1st / 2nd Century Hijra


ابتدائی قرآن کی کتابت کی تاریخ:
قرآن کا اولیں نسخہ:
1۔ حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم ، قرآن اپنی نگرانی میں‌لکھواتے تھے اور حفاظ اس کو یاد بھی کرلیتے تھے۔ رسول اکرم صلعم کی موجودگی میں ان لکھوائے ہوئے اوراق کی مدد سے اور حفاظ کرام کی مدد سے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ نے پہلا نسخہ زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کی نگرانی میں ترتیب دلوایا، کہ زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کو رسول اکرم خود لکھوایا کرتے تھے (‌حوالہ نیچے)۔ اور ایک مزید نسخہ بعد میں‌ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے انہی شرائط پر دوبارہ ترتیب دلوایا۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے اس نسخہ کا حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کے نسخے کو حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس سے منگوا کر موازنہ کروایا ( گواہی کا حوالہ نیچے دیکھئے)

2۔ حضرت حفصہ بنت عمر الخطاب رضی اللہ تعالی عنہا ، رسول اکرم کی ازواج مطہرات میں سے ہیں۔ قرآن کا ایک نسخہ ان کے پاس موجود تھا۔ (حوالہ نیچے دیکھیں) یہ نسخہ جناب ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے کاغذ پر لکھے ہوئے کی مدد سے اور حفاظ کرام کی مدد سے سے لکھوایا تھا، یہ کام زید بن ثابت نے کیا ۔ یہ نسخہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس پہنچا اور پھر حضرت حفصہ بنت عمر کے پاس پہنچا۔

حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے قرآن کا ایک دوسرا نسخہ ترتیب دلوایا ۔ یہ نسخہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ، حضرت عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ تعالی عنہ ، سعید بن العاص رضی اللہ تعالی عنہ اور عبدالرحمان بن حارث بن ہاشم کی مدد سے ترتیب دیا گیا۔

اس ترتیب دینے کی شرائط یہ تھیں۔
1۔ ہر وہ شخص‌جسے قرآن کی ایک بھی آٰیت یاد تھی ، وہ زید بن ثابت کے پاس آیا اور وہ آٰیت دہرائی۔
2۔ جس کسی نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کوئی آیت لکھی تھی وہ زید بن ثابت کے پاس لے کر آیا
3۔ زید بن ثابت نے کوئی بھی ایسی آیت قبول نہیں‌کی جو رسول اکرم کی موجودگی میں‌ نہیں لکھی گئی تھی۔
4۔ صرف یاد کئے ہوئے یا صرف لکھے ہوئے پر بھروسہ نہیں‌کیا گیا بلکہ لکھے ہوئے کا موازنہ یاد کئے ہوئے سے کیا گیا۔
5۔ جناب زید بن ثابت نے کوئی آیسی آیت قبول نہیں‌کی جس کے گواہ دو حفاظ نہیں‌تھے۔ زیدبن ثابت خود ایک گواہ تھے، اس طرح ہر آیت پر تین گواہیاں بن گئیں
6۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے جنابہ حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس سے جناب ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کا ترتیب دیا ہوا قرآن منگوایا اور ان دونوں‌ مصحف‌ کا آپس میں‌ موازنہ کیا گیا۔

اس قرآن کی متعدد کاپیاں‌بنوائی گئیں ، جن میں‌کم از کم 3 عدد مستند مقامات پر موجود ہیں۔

جب پم میں سے کسی ‌ کو یہ قرآن پڑھوایا جاتا ہے تو مندرجہ بالاء میں سے کچھ بھی نہیں‌بتایا جاتا۔ ہم سب ‌ اس قرآن پر اپنی مرضی اور اپنے والدین کی ہدایت پر ایمان لایے۔ اگر ہم میں‌سے کسی نے یہ سب کچھ نہ بھی پڑھا ہوتا تو بھی ہمارا ایمان ایسے ہی پختہ ہوتا۔ کہ اس کو اللہ تعالی نے نازل کیا ہے اور وہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔


حوالہ جات:
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کی گواہی کہ قرآن کو رسول اکرم کے سامنے لکھے ہوئے سے لکھا گیا، صرف زبانی حفظ سے کام نہیں چلایا گیا
CRCC: Center For Muslim-Jewish Engagement: Resources: Religious Texts

قرآن کا املا کرایا جارہا ہے ، ایک اور گواہی:
CRCC: Center For Muslim-Jewish Engagement: Resources: Religious Texts

مزید صحابہ کی گواہی کہ اس وقت تک کا مکمل لکھا ہو قرآن رسول اکرم کی زندگی میں موجود تھا:
CRCC: Center For Muslim-Jewish Engagement: Resources: Religious Texts

املا لکھانے کی ایک اور مثال:
CRCC: Center For Muslim-Jewish Engagement: Resources: Religious Texts

جو قرآن ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ نے زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کی مدد سے ترتیب دلوایا وہ کاپی عثمان رضی اللہ تعالی عنہ تک پہنچی، یہ تمام کا تمام قرآن لکھے ہوئے قرآن سے اور حفاظ‌ کی گواہی سے ترتیب دیا گیا۔ اس کی گواہی
CRCC: Center For Muslim-Jewish Engagement: Resources: Religious Texts

لکھے ہوئے سے جمع کرنے کی ایک اور گواہی:
CRCC: Center For Muslim-Jewish Engagement: Resources: Religious Texts

میں نے سوچا کہ ان معلومات پر مشتمل کچھ مزید لنک بھی ہونے چاہئیے۔

ملتی جلتی معلومات پر مشتمل ایک اور لنک،
-
یہ لنک میں نے بعد میں ڈھونڈھا۔ کوئی بھی مماثلت اتفاقیہ ہے۔
تھوڑی سے مختلف معلومات پر مشتمل ایک اور لنک

اللہ تعالی قرآن حکیم میں بھی بیان فرماتے ہیں‌کہ یہ لکھا ہوا قران ہے۔

بحیثیت ایک مسلمان ہمارا یہ فرض‌ہے کہ ہم مذہبی کتب کو قرآن حکیم یعنی اللہ کے فرمان کی روشنی میں دیکھیں۔ قرآن نئی اور تمام کتب کے لئےکسوٹی ہے۔


آپ فیصلہ کرلیجئے کہ آپ نئی اور پرانی مذہبی کتب کو قرآن کی مدد سے پرکھیں گے

یا کہ
فرمان الہی قرآن حکیم جو رسول اللہ صلعم کی زبان مبارک سے ادا ہوا، کیا اس کتاب کو کسی بھی انسانوں کی لکھی ہوئی نئی پرانی کتب کی مدد سے پرکھا جانا چاہئیے کہ قران حکیم میں‌ درست کیا ہے اور غلط کیا ہے؟ یقیناً ‌نہیں۔


نوٹ: اگر کسی بھائی کو اس مراسلہ میں کوئی غلطی نظر آئے تو سب کے فائیدہ کے لئے مجھے مطلع فرمائیے تاکہ اس غلطی کو فوراً درست کیا جاسکے۔

والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (03-12-11), shafresha (22-10-09), مرزا عامر (22-07-10), ابرارحسین (22-07-10), طارق راحیل (11-10-10)
پرانا 25-10-09, 02:42 PM   #16
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,764
شکریہ: 6,463
2,600 مراسلہ میں 7,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عادل صاحب،

آپ کو پرانے سے پرانے قرآن کی تصاویر فراہم کی ہیں جو کہ کاغذ‌پر ہیں۔ آپ ایسا کیجئے کہ ایک گواہ ، ایک تصویر، ایک ایسی تصویر دیکھنے والا گواہ فراہم کیجئے جس نے قران کو پتھروں اور ہڈیوں پر لکھا دیکھا ہو۔ کسی میوزیم کا ریفرنس، ورنہ اپنی ذاتی گواہی کہ آپ نے قرآن حکیم کی آیات کو پتھر اور ہڈیوں پر لکھا دیکھا ہے جو کہ رسول اللہ کے زمانے کا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ کاغذ پر لکھا ہوا آسانی سے تلف ہوجاتا ہے ، اور پتھروں پر لکھا مشکل سے۔

نوٹ :‌یہاں‌کاغذ سے مراد ہرن کی کھال کا، کپڑے کا اور مصری قسم کا کاغذ‌ہے جو کہ فرعون کے دور میں بھی موجود تھا۔ جو کہ آج کے جدید کاغذ سے مختلف ہوتا ہے۔

ایسا ضرور ممکن ہےکہ کچھ صحابہ نے مختلف طریقوں سے قران کو لکھ کر رکھا ہو لیکن ایک قرآن حکیم کی موجودگی جو رسول اللہ لکھواتے رہے باقاعدگی سے ملتی ہے۔ خود قرآن سے بھی ، روایات سے بھی اور تاریخ‌سے بھی۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (22-07-10)
پرانا 25-10-09, 02:53 PM   #17
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,764
شکریہ: 6,463
2,600 مراسلہ میں 7,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کے تمام سوالات جن میں ؟؟؟‌ لگا ہے ، ان کے جوابات دے چکا ہوں ۔۔ آپ درستگی نہیں کرتے صاحب، آپ اپنے عقائد زبردستی نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کام میں آپ ان صاف صاف الفاظ کے معانی کو بھی جھٹلا دیتے ہیں جن کے معانی بہت ہی عام اور مظبوط ہیں۔ میں‌نے قرآن کو جھٹلانے کی یہ روش پہلی بار دیکھی ہے۔

قرآن کے معانی ۔۔۔۔ پڑھا جانے والا۔۔۔۔ آپ کو قبول نہیں
قرات کے معانی ---- پڑھا جانا ---- آپ کو قبول نہیں
مسطور ۔۔۔ سطر بہ سطر لکھا ہوا آپ کا قبول نہیں۔
معاہدہ کو لکھانے کا حکم ۔۔۔۔ آپ کو قبول نہیں۔

یہ اپنی پسند کی آیات، اپنے پسند کے معانی اور اپنی پسند کی کتب سے قرآن کو درست و غلط ثابت کرنا ، یہ کونسا مذہب ہے صاحب؟ جس مذہب میں قرآن کو غلط ثاب کرنے کی روش ہو کیا وہ اسلام ہوسکتا ہے؟
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (22-07-10)
پرانا 30-10-09, 03:59 AM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
فاروق بھائی ، حقائق کو قبول کرنے کے لیے بڑا حوصلہ چاہیے ہوتا ہے ، خاص طور پر جب حقیقت اپنے من گھڑت فلسفوں کے خلاف ہو ،
محترم بھائی ، میں نے آپ کی خلاف قران قران فہمی کے بارے میں بات کی ، اور باتوں کو دائیں بائیں گھما پھرا کر سوالات کے جوابات سے بھاگ نکلنے کی آپ کی عادت کا ذکر کیا اور آپ انتے ناراض ہو گئے کہ بھائی چارے کو بھی ایک طرف رکھ دیا ،
بڑے بھائی ، اپنے سارے سابقہ مراسلات پر غور فرمایے ، آپ کی باتیں ایک دوسرے کی نکیر ہیں ، غور فرمایے ،
اس تھریڈ کے موضوع پر آپ جو جو فلسفہ بیان کرنا چاہیں کر لیجیے ، جب آپ کے خود ساختہ من گھڑت فہم کے دلائل ختم ہو جائیں تو بتا دیجیے گا ، ان شا اللہ ان کی حقیقت قران اور صحیح ثابت شدہ احادیث سے پیش کر دوں گا ،
جنہیں آپ جیسے لوگ ذاتی سوچ و فکر کے پیوند لگاتے ہیں ، تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے اقوال مبارک قبول نہیں ہوتے ،
میں اگلے ایک ہفتہ تا دس دن تک مشغول ہوں ، اس دوران اپنی بات مکمل فرما لیجیے ان شا اللہ اس کے بعد آپ کی اس موضوع پر قران فہمی کی وضاحت بھی کر دی جائے گی ، باذن الرحمان ، الذی انزل الفرقان لیبین بہ الحق ، و جعلہ للمومنین برھان ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (30-10-09), مرزا عامر (22-07-10), ضِرار Derar (09-10-10)
پرانا 30-10-09, 09:36 AM   #19
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,764
شکریہ: 6,463
2,600 مراسلہ میں 7,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں ہمہ تن گوش ہوں حضور۔
والسلام
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-10-09, 02:11 PM   #20
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,764
شکریہ: 6,463
2,600 مراسلہ میں 7,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

برادر عادل سہیل سلام ۔

بہت ہی افسوس کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ حسب دستور آپ بے کار کی بات کررہے ہیں۔ شاید مخالفت کی وجہ انا ہے کہ ایک ایمانی حقیقت کو جھٹلا رہے ہیں۔ جس کتاب پر ایمان اسی کی غیر موجودگی پر کمر بستہ؟

بڑے بھائی ، اپنے سارے سابقہ مراسلات پر غور فرمایے ، آپ کی باتیں ایک دوسرے کی نکیر ہیں ، غور فرمایے
حقائق کو قبول کرنے کے لیے بڑا حوصلہ چاہیے ہوتا ہے ، خاص طور پر جب حقیقت اپنے من گھڑت فلسفوں کے خلاف ہو ،
اس تھریڈ کے موضوع پر آپ جو جو فلسفہ بیان کرنا چاہیں کر لیجیے ، جب آپ کے خود ساختہ من گھڑت فہم کے دلائل ختم ہو جائیں تو بتا دیجیے گا

برادر من ان فلسفیانہ خیالات کا شکریہ۔
کوئی مناسب دلیل لائیے کہ

1۔ اللہ کا بزرگ ترین نبی، اللہ کی کتاب اس کے بندوں تک کتاب کی شکل میں پہنچانے میں ناکام رہا۔
آخری خطبہ پڑھئے۔ آپ کو رسول اکرم ---- اللہ کی کتاب اور اپنی سنت ---- کے بارے میں اللہ تعالی اور لوگوں سے گواہی مانگتے نطر آتے ہیں۔

یہاں تو لوگوں نے نہیں کہا کہ ------ کونسی کتاب؟؟؟‌ -----

کسی ہڈی ، پتھر ، لکڑی پر کندہ تحریر کو کتاب نہیں کہتے صاحب۔ کوئی اچھی دلیل لائیے، ان فلسفیانہ باتوں سے صرف معصوم ذہنوں کو مسموم کیا جاسکتا ہے۔

والسلام
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (22-07-10)
پرانا 13-11-09, 08:01 PM   #21
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
فاروق بھائی ، میری باتوں پر مسکرانے پر شکریہ ، اُس دن کا خیال فرمایے جب ہمیں اپنے ہر ایک عمل کا جواب دینا ہو گا ، وہاں خود ساختہ خیالات کے بنا پر اللہ کے کلام کی ان تاویلات کا جواب دینتے ہوئے یہ مسکراہٹ کام نہ آئے گی ،
ان شا اللہ دو تین دن بعد کچھ فراغت میسر ہونے کا امکان ہے ، اللہ پاک نے چاہا تو اس تھریڈ میں آپ کے مراسلات کے جوابات ارسال کروں گا ،
محترم بھائی ، عصمت صرف اور صرف انبیا اور رسولوں کے لیے تھی ، اُن کے علاوہ کوئی معصوم نہ تھا نہ ہے نہ ہو سکتا ہے ، نہ جزوی طور پر نہ کلی طور پر ،
اللہ کرے کہ وہ آپ کی سمجھ میں آ جائیں ، اور آپ کے فلسفوں کے """ سُم """ سے انجان اذہان اور قلوب کو محفوظ رکھے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (22-07-10), ضِرار Derar (09-10-10), عبداللہ حیدر (18-11-09)
پرانا 13-11-09, 11:28 PM   #22
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
فاروق بھائی سورت القیامہ کی مندرجہ ذیل آیات مبارکہ کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے ؟؟؟
((((( لاَ تُحَركْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ o إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ o فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَٱتَّبِعْ قُرْآنَهُ o ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ o)))))
ان شاء اللہ تعالیٰ تین چار دن بعد آپ سے مزید گفتگو کے لیے حاضر ہوں گا ، و السلام علیکم۔

Last edited by عادل سہیل; 13-11-09 at 11:54 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (18-11-09), مرزا عامر (22-07-10), ضِرار Derar (09-10-10), عبداللہ حیدر (14-11-09)
پرانا 18-11-09, 12:17 AM   #23
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
فاروق بھائی ، آپ نے میرے آخری مراسلے میں مذکور آیت مبارکہ کے بارے میں کچھ ارشاد نہیں فرمایا ، غالبا آپ میرے تھریڈ ''' قران کی حفاظت """ میں آپ کے جھوٹے بیانات اور لاعلمی سے بھرے ہوئے الزامات کی قلعی کھلتے دیکھ کر کسی طور اپنے جھوٹے فلسفوں کو بچانے میں مشغول ہیں ،
آیے وہاں کے ساتھ ساتھ یہاں بھی آپ کی غلط تاویلات کا نظارہ فرمایے ،
جی تو فاروق بھائی قطع نظر ان الزامات کے جو جواب نہ ہونے کی صورت میں """ حسب (آپکا ) دستور """ آپ سائل پر عائد کر کے اپنی غلطیوں اور آپ پر کیے جانے والے سوالات سے جان چھڑانے کے لیے موضوع بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ، اللہ آپ کو معاف فرمائے میں یہاں صرف آپ کے """ اپنے کام """ کے بارے میں بات کرتا ہوں ،
بھائی صاحب ، اگر """ اپنا کام ""' ویسا کرنا مقصود ہے جیسا آپ کرتے ہیں کہ اپنی کم علمی اور ذاتی افکار کی بنیاد پر اللہ کے کلام کی تاویلات کرتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ثابت شدہ سنت کو رد کرتے ہیں اور ہر تھوڑی دیر بعد پینترے بدلتے ہیں ، اپنی ہی باتوں کا خود انکار کرتے ہیں ، تو اللہ مجھے اور ہر ایک مسلمان کو ایسے """ اپنے کام """ سے محفوظ رکھے ، اور ہم سب کو اُس راہ پر چلائے جو اُس کی رضا تک پہنچنے والی ہو اور اُس راہ پر استقامت عطاء فرمائے ،
اور ہمیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت مبارکہ ، صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین ، تابعین تبع تابعین اور اُمت کے اماموں اور علماء کے کام کا مطالعہ کر کے اس میں سے دین سمجھنے اور سمجھانے کی توفیق دیے رکھے ،
اب اِن شاء اللہ ، آپ کے """ اپنے کام """ کی کچھ مثالیں پیش کرنے کے بعد آپ """ اپنے کام """ کی علمیت پر بات کرتا ہوں ،
آپ کے """ حسب دستور """ """ اپنے کاموں """ میں سے """ ایک اہم اور مستقل کام """ اپنے ہی اقوال سے مخالفت ہے ، ملاحظہ فرمایے :::
::::::: آپ نے یہاں اپنے اس تھریڈ کے بنیادی مراسلہ رقم ایک میں یہ تو درست لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اپنی زندگی مبارک میں اپنے کاتبین وحی صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کو قران لکھواتے تھے ، اور یہ بھی درست لکھا کہ سب سے پہلے ایک مجموعہ کی صورت میں ترتیب پانے والا قران زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے امیر المومنین ابو بکر الصدیق کے حکم پر مرتب کیا ، جو یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی وفات کے بعد کا واقعہ ہے ،
ان دو باتوں میں ہمارا اور آپ کا تو کیا سوائے ایک مخصوص فرقے کے کسی بھی مسلمان کا کوئی اختلاف نہیں ،
میری اورآپ کی گفتگو میں اختلاف ، ان دو حقائق کے بارے میں نہیں ،
بلکہ اختلاف ، آپ کا ان مذکورہ بالا دو حقائق کو خود ہی بیان کرنے کے بعد خود ہی ان کا انکار کرنے ، اور اُس انکار کے لیے خلاف حقیقت فلسفے بیان کرنے اور اُن فلسفوں کو درست ثابت کرنے کے لیے قران پاک کی آیات مبارکہ کی غلط تاویلات کرنے پر ہے ،
::::::: جی ، تو آپ نے اپنے مراسلہ رقم ایک میں خود سے لکھی ہوئی اپنی ہی باتوں اوراپنے ہی دیے ہوئے حوالہ جات کی مخالفت میں اپنے مراسلہ رقم تین میں اس کا انکار کرتے ہوئے قران کی دو آیات کی غلط خود ساختہ تاویل کرتے ہوئے یہ ثابت کرنا چاہا کہ قران ایک نسخے کی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے پاس موجود تھا ، اور مکی زندگی میں ہی موجود تھا ،
آپ کی ان غلط تاویلات کا پول مراسلہ رقم چھ میں کھولا گیا ، اور آپ سے کچھ سوالات کیے گئے جن کا جواب دینے کی بجائے آپ نے حسب عادت مختلف الزامات لگاتے ہوئے اور اپنی ہی باتوں کا مزید انکار کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کی ،
::::::: لہذا اپنی مراسلہ رقم تین والی تاویلات کا انکار مراسلہ رقم دس میں کر دیا ، اور مان لیا کہ
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
سب سے پہلے نسخہ کے بارے میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہی نسخہ تھا جو حضرت حفصہ (ر) کے پاس تھا،
یہ الگ بات ہے کہ اس بات کا پھر کسی اور انداز میں انکار کر دیا ،
آپ نے اسی مراسلہ رقم دس میں کتابت کے وجود کے ثبوت کے لیے ایک آیت پیش کی ، جب کہ یہ بات تو زیر بحث تھی ہی نہیں کہ نزول قران کے وقت عربوں میں کتابت ہوتی تھی یا نہیں ، بہر حال ،،،،،،، آیت پیش کر کے آپ نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ صحابہ رضی اللہ عنہم اپنے معاھدے وغیرہ کاغذ یا کپڑے وغیرہ پر لکھا کرتے تھے ، اور یہ سار زور صرف اس لیے لگایا گیا کہ آپ کی ""' اپنی """ قران فہمی میں یہ قابل قبول نہیں کہ اس وقت اُس معاشرے میں کسی قسم کی کوئی کتابت لکڑی ، چھال ، یا ہڈی پتھر وغیرہ پر ہوتی تھی ، اس کی بات ان شاء اللہ آگے کروں گا ،
یہاں تو یہ دکھا رہا ہوں کہ اس آیت کو پیش کرنے کے بعد آپ نے """ اپنی """ قران فہمی کے زعم میں قائم کیے ہوئے مفروضہ کی بنا پر لکھا :::
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
اگر معاہدے عام طور پر لکھوائے جاتے تھے تو کیا وجہ ہے کہ نبی اکرم صلعم نے مکمل قرآن حکیم کاغذ پر نہیں لکھوایا؟ اور یہ وہی قران حکیم کیوں نہ مانا جائے جو کہ حضرت حفصہ (ر) کے پاس موجود تھا
اور آپ کی یہ بات آپ کی سابقہ تینوں باتوں کا انکار ہے !!!
غور فرمایے ، اور خوب غور فرمایے ، نقل مارنے والوں کا حال ایسا ہی ہوتا ہے ، جسے آپ کی مرغوب زبان میں کٹ پیسٹ یا کاپی پیسٹ کہا جاتا ہے ،
آپ اپنے مراسلہ رقم دس میں مان چکے ہیں کہ :::
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
سب سے پہلے نسخہ کے بارے میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہی نسخہ تھا جو حضرت حفصہ (ر) کے پاس تھا،
لیکن چونکہ آپ نے اپنے پہلے مراسلہ میں دیے ہوئے حوالہ جات کا ٹھیک سے مطالعہ نہیں کیا اس لیے آپ اُم المومنین حفصہ رضی اللہ عنھا کے پاس موجود نسخے کوکوئی ایسا نسخہ سمجھ رہے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنی زندگی میں لکھوا کر ایک کتاب کی صورت میں مرتب کروایا ہو،
جب کہ حقیقت میں ایسا نہیں ، اپنے دیے ہوئے حوالہ جات ، جن کو یقیناً آپ نے قابل اعتماد ، مقبول اور حتمی جان کر ہی اپنی بات کے لیے دلیل بنایا ہو گا ، اگر انہی حوالہ جات کا مکمل مطالعہ کر لیتے تو ایسی غلطیوں سے بچ سکتے تھے ، لیکن ،،،،، قدر اللہ ماشاء و فَعل ،،،،،، اللہ جو چاہتا ہے مقدر کرتا ہے اور جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے ،،،،،
مزید مثالیں بھی ان شا اللہ ابھی پیش کرتا ہوں ۔
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (22-07-10), ضِرار Derar (09-10-10)
پرانا 18-11-09, 12:36 AM   #24
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
16:98 فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
سو جب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو شیطان مردود (کی وسوسہ اندازیوں) سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کریں

7:204 وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
فاروق بھائی ،اس سے پہلے آپ نے مراسلہ رقم تین میں قران پاک کی آیات مبارکہ کو """ اپنی """ قران فہمی کے مطابق غلط مفہوم دے کر اپنے ایک غلط فلسفے کو بیان کیا جسکی غلطی کو میں نے مراسلہ رقم چھ میں واضح کیا ، کچھ سولات کیے اور """ حسب (آپکا ) دستور """ آپ نے اپنی لاعلمی اور غلطیوں کی طرف سے توجہ پٹانے کے لیے اللہ کے کلام میں سے کچھ اور آیات کی غلط تاویلات کر دیں ،
افسوس صد افسوس ، کہ اپنی غلط قران فہمی کے مطابق اختیار کیے ہوئے غلط فلسفے کو درست ثابت کرنے کے لیے اللہ کے کلام کو استعمال کرنے کی کوشش کی ،
میں پہلے بھی کئی دفعہ کہہ چکا ہوں میرے بھائی کہ قران پاک کی اس طرح من مانی خود ساختہ تاویلات مت کیا کیجیے ،

اور فاروق بھائی ، یہ بھی کہہ چکا ہوں کہ محض الفاظ کی مشابہت کی بنا پر کسی سرچ انجن سے آیات تلاش کر کے انہیں اپنی مرضی کے مفاہیم دینے سے باز رہا کیجیے ، کسی اور سے پہلے اس میں آپ کا ہی بھلا ہو گا ، اور باز نہ آنے کی صورت میں کسی اور سے پہلے آپ کا ہی سب سے زیادہ نقصان ہو گا ،
یاد رکھیے ، بھائی صاحب کہ اللہ کو جواب دینا بہت ہی بھاری پڑے گا اور ان غلط تاویلات کا شکار ہو کر گمراہ ہونے والوں کی گمراہی کا وزن بہت بڑھ جائے گا ، جس میں گمراہ کرنے والے کا برابر کا حصہ ہو گا ،
محترم بڑے بھائی خصوصی درخواست ہے کہ کچھ تو غور فرمایے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے فرمان ((((( فَإِذَا قَرَأتَ القُرآنَ فَاستَعِذ بِاللّهِ مِنَ الشَّيطَانِ الرَّجِيمِ ::: سو جب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو شیطان مردود (کی وسوسہ اندازیوں) سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کریں ))))) اور ((((( وَإِذَا قُرِئَ القُرآنُ فَاستَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا لَعَلَّكُم تُرحَمُونَ ::: اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے )))))
میں """ قران """ کی """ قرأت """ کے ذکر یا حکم یا آداب کے ذکر سے یہ کہاں لازم آتا ہے کہ جِس وقت یہ آیات نازل فرمائی گئیں تِھیں اُس وقت قران لکھا ہوا موجود تھا اور ہر ایک کے پاس موجود تھا ؟؟؟ جسے آپ کے فلسفے کے مطابق کے دیکھ کر پڑھنے کا حکم دیا گیا !!!!!!!!!!؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ اپنے سابقہ مراسلات میں اپنے اس فلسفے کے خلاف لکھ چکے ہیں ، غور کیجیے !!!!!!!!!!!
بھائی جی آپ تو خود ہی اپنے فلسفوں کو اپنے ہی دیگر فلسفوں سے جُھٹلاتے ہیں ، کسی کو یہ حاجت نہیں رہتی کہ آٓپ کے فلسفوں کو ، آپ کی طرف سے پیش کی جانے والی غلط تاویلات کو جُھٹلائے بس ان کی معمولی سے وضاحت ہر صاحب عقل کو ان کی حقیقت دکھانے کے لیے کافی ہے ، ان شاء اللہ ،
چلیے آگے چلتے ہیں ، بھائی صاحب ۔
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (21-11-09), مرزا عامر (22-07-10), ضِرار Derar (09-10-10), عبداللہ حیدر (18-11-09)
پرانا 18-11-09, 01:12 AM   #25
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,764
شکریہ: 6,463
2,600 مراسلہ میں 7,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں آپ کے جوابات پڑھ رہا ہوں ۔ اب تک آپ کا نکتہ نہیں‌ سمجھ پایا۔

اس مراسلہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ قرآن جوں‌جوں نازل ہوتا رہا، ویسے ویسے لکھوایا بھی جاتا رہا۔ حتی کہ رسول اللہ نے اپنے آخری خطبہ میں فرمایا کہ "اللہ کی کتاب" چھوڑ کر جارہے ہیں۔

کیا آپ کو اس سے اختلاف ہے؟

مزید یہ کہ اس کتاب کی مدد سے حضرت ابوبکر (ر)نے ایک قرآن کا نسخہ ترتیب دلوایا اور پھر یہی کام حضرت عثمان (ر) نے مزید نسخے ترتیب دلوائے؟

کیا آپ کو اس سے اختلاف ہے؟

بجائے آپ مجھ پر اپنی توجہ رکھنے کے ۔ ہمیں وہ وجوہات بتائیے کہ جن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ قرآن حکیم جیسے جیسے نازل ہوتا گیا، ویسے ویسے لکھوایا نہیں‌ جاتا تھا۔ ؟

کیا آپ اس فلسفہ کے قائیل ہیں کہ قرآن کی باقاعدہ کتابت کبھی نہیں‌ ہوئی تھی یہ صرف ذہنوں‌ میں موجود تھا ، ذہنوں سے کتابوں تک لانا انہی محدثین کا کارنامہ تھا جنہوں نے کتب روایات ترتیب دیں؟

امید ہے کہ آپ ان سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں گے۔ اب تک تو یہ لگ رہا ہے کہ آپ صرف اور صرف کردار کشی میں‌مصروف ہیں کہ فاروق سرور خاں جو معلوماتلے کر آتا ہے اس کی مخالفت برائے مخالفت کی جائے۔ صرف اس وجہ سے کہ جناب نے کبھی قرآن حکیم پر غور نہیں‌کیا اور کبھی توجہ نہیں دی کہ یہ کتاب بھی کچھ علم فراہم کرتی ہے۔

میں‌ جناب کا رویہ یہ دیکھ رہا ہوں کہ اگر روایت کی کتاب میں لکھا ہے کہ قرآن لکھوایا جاتا رہا تو یہ درست ہے۔ اور اگر قرآن میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ یہ کتاب رسول اکرم لکھوا تے رہے تو یہ درست نہیں؟؟؟

میں‌مجبور ہوں‌ کہ یہ سوال کروں کیا آپ کا ایمان قرآن حکیم پر ہے؟
آپ کیوں قرآن کے الفاظ کے اپنے پن پسند معانی پسند فرماتے ہیں۔

جب صاف صاف لکھا ہے کہ یہ ایک لکھا ہوا قرآن ہے تو یہ کیوں کہتے ہیں کہ "نہیں جناب ! اس کے معانی تو کچھ اور ہیں "



والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 18-11-09 at 01:51 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (22-07-10)
پرانا 18-11-09, 01:13 AM   #26
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،
فاروق بھائی ، آپ نے اپنے سابقہ فلسفے کی دلیل ایک اور فلسفے کو بناتے ہوئے اور جذبات میں بے قابو ہوتے ہوئے اللہ کی شان میں بھی ایک نازیبا بات لکھ ماری کہ :::
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
بغیر لکھے کو کیسے پڑھیں گے؟ اگر لکھی ہوئی کتاب نہیں تھی تو اللہ تعالی پڑھنے پر توجہ دینے پر کیا اپنے الفاظ ضائع کررہے ہیں؟ پھر اس کتاب کا نام دیکھئے "قرآن" ۔ پڑھا جانے والا۔ تو صاحب ، لکھا ہی نہیں تھا تو پڑھا کیسے جاتا۔ آپ کہیں‌گے کہ یہ وہ پڑھنا نہیں بلکہ یہ کوئی اور پڑھنا ہے۔ اس دوسرے والے پڑھنے کی بھی آیت ملاحظہ فرمائیے تاکہ آپ کو یقین ہوجائے کہ یہ کتاب پڑھنے والا پڑھنا ہی ہے۔
لا حول ولا قوۃ الا باللہ ، و انا للہ و انا الیہ راجعون ،
بڑے بھائی ، ماشاء اللہ آپ کی اُردو تو کافی """ اچھی """ ہے ، کیا """ پڑھے جانے """ یا """ پڑھنے """ کے ذکر سے جسے پڑھا جاتا ہو اُس کا کتابی صورت میں سامنے ہونا لازم ہے ؟ ہر گز نہیں ، یہ آپ کی محدود سوچ کا ہی شاخسانہ ہے ،
محترم ، ہم مسلمانوں میں صدیوں سے قُران کے حافظوں کی تعداد لاکھوں میں رہی ہے ، یعنی قران پاک انہیں اللہ نے زبانی یاد کروایا رکھا ہے ، اور ان میں سے اکثر نابینا ہوتے تھے اور ہوتے ہیں ،
کیا خیال ہے جناب جب یہ لوگ قران یاد کرتے ہیں کہیں لکھا ہوا دیکھ کر یاد کرتے ہیں !!!!!!!!؟؟؟
جب یہ لوگ قران """ پڑہتے """ ہیں ، قران کی """ قرأت """ کرتے ہیں ، قران کی ""' تلاوت """ کرتے ہیں تو کیا کہیں سے لکھا ہوا دیکھ کر پڑھ رہے ہوتے ہیں !!!!!!!!!!!!!!؟؟؟
بڑے بھائی کچھ تو سوچ سمجھ لیا کیجیے ، پھر کہتا ہوں اگر ان آیات سے یہ سمجھا جائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے پاس قران کو کوئی نسخہ لکھا ہوا موجود تھا اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے پاس بھی ایسے قران تھے تو امیر المؤمنین أبو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ اور زید ابن ثابت رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو اتنی مشقت کر کے ایک نسخہ جمع کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟؟؟
::::::: آپ نے اپنے فلسفے کو مزید قوت بخشنے کے لیے اللہ تبارک و تعالیٰ کا یہ فرمان بھی لکھا ((((( و رَتِّل القُرآن تَرتِیلا ::: اور قُران کو آہستگی اور درستگی کے ساتھ پڑھا کییجیے )))))
اوربہت نفاست سے بات کو اپنے ڈھب میں ڈھالنے کے لیے لکھا :::
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
آپ کہیں‌گے کہ یہ وہ پڑھنا نہیں بلکہ یہ کوئی اور پڑھنا ہے۔ اس دوسرے والے پڑھنے کی بھی آیت ملاحظہ فرمائیے تاکہ آپ کو یقین ہوجائے کہ یہ کتاب پڑھنے والا پڑھنا ہی ہے۔

73:4 أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا
یا اس پر کچھ زیادہ کر دیں اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کریں
بڑے بھائی ، آیت کو پورا تو لکھتے ، یاد ہو گا کہ بہت پہلے آپ مجھ پر اعتراض کر چکے ہیں کہ آیت پوری نہیں لکھی ، اور میں نے جواباً کہا تھا کہ آیت میں سے اپنے موضوع سے متلعق حصہ ذکر کر دیا تھا پوری آیت لکھنے سے بھی الحمد للہ میرے لیے دلیل ہونے میں کمی نہیں آتی ،
اب آپ نے یہاں پوری آیت نہیں لکھی ، اگر لکھتے تو آیت کے ایک حصے کو جس طرح غلط طور پر اپنی غلط ذاتی سوچ کے لیے دلیل بنانے کی کوشش فرمائی ہے وہ نہ فرما سکتے ،
جی ہاں ، پوری آیت پڑہیے ، بلکہ پڑہی تو ہو گی ہی ، کیا میں یہ نہ سمجھوں کہ جان بوجھ کر آپ نے اس آیت کو پورا نہیں لکھا کیونکہ پورا لکھنے کی صورت میں آپ یہ غلط تاویل ظاہر نہ کر سکتے تھے ،
بہرحال ، اسی کو لے کر آگے چلتے ہیں ،
کیا آپ یہ بتانا پسند فرمائیں گے (یقینا نہیں فرمائیں گے کیونکہ آپ کو اس کا پتہ ہی نہ ہو گا ) ، کہ
اللہ تعالیٰ اس مفہوم کو کہیں زیادہ آسان اور عام فہم الفاظ میں بھی فرما سکتا تھا اُس نے """ ترتیل """ کا ذکر کیوں فرمایا ؟؟؟
میں یہاں صِرف یہ کہنا چاہتا ہوں جس طرح """ قرأت """ اور خاص طور پر قران پاک کی """ قرأت '"' کے لیے قاری کے سامنے قران کے کسی نسخے کا موجود ہونا لازم نہیں اسی طرح قران پاک کی """ مرتل قرأت """ کے لیے بھی قطعاً لازم نہیں ،
بھائی جی ، آپ کہیں باجماعت نماز پڑھتے ہی ہوں گے ، فجر، مغرب اور عشاء میں امام صاحب """ مرتل قرأت """ کرتے ہوں گے ، کیا """ قران پاک """ میں سے لکھا ہوا دیکھ کر کرتے ہیں ؟؟؟
فاروق بھائی ، اللہ کے کلام کو اس طرح اپنے بے تکے فلسفوں کی دلیل بنانے کی کوشش مت کیا کیجیے ، یقین مانیے اللہ پاک کو اپنے ایک ایک قول اور فعل کا جواب دینا ہو گا اور اللہ کے کلام کی ایسی تاویلات اور ان کی بنا پر گمراہ ہونے والوں کی گمراہی کا حساب بہت مہنگا پڑے گا ۔
معذرت کے ساتھ بات مکمل کیے بغیر جا رہا ہوں ، ان شاء اللہ تعالیٰ کل """ ترتیل """ کے بارے میں کچھ اور بات کروں گا۔ و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (18-11-09), مرزا عامر (22-07-10), ضِرار Derar (09-10-10), عبداللہ حیدر (18-11-09)
پرانا 18-11-09, 01:24 AM   #27
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,335
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہت زبردست!!!!!!!!!!!!!!
اللہ آپ کو اس کا جزا دے
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
پرانا 18-11-09, 01:38 AM   #28
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
میں آپ کے جوابات پڑھ رہا ہوں ۔ اب تک آپ کا نکتہ نہیں‌ سمجھ پایا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جواب ابھی ابھی ارسال کر چکا ہوں :::
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
::::::: آپ نے یہاں اپنے اس تھریڈ کے بنیادی مراسلہ رقم ایک میں یہ تو درست لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اپنی زندگی مبارک میں اپنے کاتبین وحی صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کو قران لکھواتے تھے ، اور یہ بھی درست لکھا کہ سب سے پہلے ایک مجموعہ کی صورت میں ترتیب پانے والا قران زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے امیر المومنین ابو بکر الصدیق کے حکم پر مرتب کیا ، جو یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی وفات کے بعد کا واقعہ ہے ،
ان دو باتوں میں ہمارا اور آپ کا تو کیا سوائے ایک مخصوص فرقے کے کسی بھی مسلمان کا کوئی اختلاف نہیں ،
میری اورآپ کی گفتگو میں اختلاف ، ان دو حقائق کے بارے میں نہیں ،
بلکہ اختلاف ، آپ کا ان مذکورہ بالا دو حقائق کو خود ہی بیان کرنے کے بعد خود ہی ان کا انکار کرنے ، اور اُس انکار کے لیے خلاف حقیقت فلسفے بیان کرنے اور اُن فلسفوں کو درست ثابت کرنے کے لیے قران پاک کی آیات مبارکہ کی غلط تاویلات کرنے پر ہے ،
:::::::
باقی باتیں ان شاء اللہ کل پیش کروں گا ، کتاب کے بارے میں اور ہڈیوں پتھروں اور پتوں پر لکھے جانے کے بارے میں ، ان شاء اللہ ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (18-11-09), کنعان (21-11-09), مرزا عامر (22-07-10), ضِرار Derar (09-10-10), عبداللہ حیدر (18-11-09)
پرانا 18-11-09, 01:39 AM   #29
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Adnandani مراسلہ دیکھیں
بہت بہت زبردست!!!!!!!!!!!!!!
اللہ آپ کو اس کا جزا دے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے عدنان بھائی ، لیکن یہ دعا ہے کس کے لیے ؟ و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (18-11-09), مرزا عامر (22-07-10), ضِرار Derar (09-10-10)
پرانا 18-11-09, 02:37 AM   #30
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,764
شکریہ: 6,463
2,600 مراسلہ میں 7,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جناب محترم عادل سہیل صاحب، سلام علیکم،

آپ اگر ترتیل والا مراسلہ بغور پڑھتے تو آپ پر واضح ہوتا کہ "ترتیل" کی مثال اس لئے دی گئی تھی کہ اس سے پیشتر آیت میں ترتیل کے ساتھ پڑھنے کے بارے میں یعنی زبان سے پڑھنے کے بارے میں نہیں بتایا جارہا۔ بلکہ آنکھ سے دیکھ کر پڑھنے کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ آپ نے میرے اس نکتے کو مزید واضح کیا، شکریہ۔

اب بھی یہ واضح‌ نہیں‌کہ آپ مخالفت کس امر کی کررہے ہیں؟

مجھے تو اب یہ لگ رہا ہے کہ آپ کا مؤقف یہ ہے کہ نعوذ‌باللہ اگر قرآن میں‌لکھا ہے کہ قرآن لکھا ہوا ہے تو درست نہیں ---- اگر کتب روایت میں لکھا ہے کہ قرآن لکھا گیا تھا تو درست ہے ---- نعوذ باللہ۔

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 18-11-09 at 02:55 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (22-07-10)
جواب

Tags
asia, color, com, hidden, hit, php, کوشش, قرآن, قرآن حکیم, قران, نظر, مکمل, موجودہ, world, آج, ایمان, اللہ, اردو, بھائی, دوست, زندگی, غلط, غلطی, صدیق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بیوی کے ہاتھوں میاں کی پٹائی کا منظر گوہر عمومی بحث 2 15-10-10 08:33 AM
میرے ہاتھوں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیپ سیدہ ثوبیہ ناز 7 12-03-09 10:14 AM
تمہارے ہاتھوں کے لئے ایک دعا محمدعدنان وصی شاہ 3 04-01-09 06:09 PM
وقت ہاتھوں سے نکلا جا رہا ہے محمدعدنان کرکٹ 0 17-12-08 07:21 AM
حیات بٹنے لگی ہے فنا کے ہاتھوں سے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 01-07-08 06:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger