واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث



علوم حدیث علوم حدیث


کتابت حدیث کی مختصر حدیث

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-07, 01:35 PM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,165
کمائي: 74,736
شکریہ: 8,791
2,969 مراسلہ میں 10,825 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کتابت حدیث کی مختصر حدیث

کتابت حدیث کی مختصر حدیث

کتابتِ حدیث کی مختصر تاریخ
یہ حقیقت ہے کہ صحابہ کرام کے دور سے لے کر ائمہ محدثین کے دور تک متواتر حدیث کی کتابت ہوتی رہی ہے۔
صحابہ کرام کے تحریری مجموعے
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دور میں جو تحریری مجموعے مرتب کیے گئے ان میں صحیفہ صادقہ (عبد اللہ بن عمرو بن عاص)، صحیفہ عمر رضی اللہ عنہ، صحیفہ علی رضی اللہ عنہ، صحیفہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ، خطبہ حجۃ الوداع، مسند ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، صحیفہ ہمام بن منبہ، صحیفہ بشیر بن نہیک، صحیفہ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ، عائشہ رضی اللہ عنہ کی مرویات جو ان کے شاگرد عروہ بن زبیر نے لکھیں، ابن عباس رضی اللہ عنہ کی مرویات جنہیں سعید بن زبیر تابعی نے مرتب کیا، صحیفہ عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ، رسالہ سمرہ بن جندب، صحیفہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور رسالہ سعد بن عبادہ انصاری وغیرہ شامل تھے۔ یہ وہ مجموعے تھے جن میں سے بیشتر صحابہ کرام نے خود لکھے یا لکھوائے۔ اگر منعِ کتابتِ حدیث والی حدیث کا حکم عام تھا تو کیا یہ سب صحابہ (معاذ اللہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نافرمان ہو گئے تھے؟
عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا کارنامہ
99 ھ میں عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے سرکاری طور پر حدیث کو جمع کرنے کے احکامات جاری فرمائے تھے۔ مدینہ کے حاکم کو لکھا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مرویات بھیجنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہمارے پاس پہلے سے لکھی ہوئی موجود ہیں۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی مرویات کا تحریری مجموعہ انہیں اپنے والد عبدالعزیز بن مروان (م 86ھ) کی وراثت سے ملا تھا۔ عمربن عبد العزیز نے مختلف دیار و امصار میں فرمان جاری کیے اور بارہ ماہر محدثین کو اس کام کے لیے منتخب کیا جن کی کمیٹی کے سربراہ ابن شہاب زہری تھے۔ ان بارہ اشخاص نے الگ الگ مجموعے مرتب کیے اور انہیں دارالخلافہ بھیج دیا۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ بکھری ہوئی احادیث جمع ہو گئیں اور بعد میں آنے والے محدثین نے ان تحریری مجموعوں کو اپنی تصانیف میں ضم کر لیا۔
موطا امام مالک اور دوسری اہم تصانیف
اس کے بعد بھی حدیث کی کتابت جاری رہی اور مختلف مجموعے مرتب ہوئے۔ امام مالک کی موطا کی تالیف کا دور 130ھ سے شروع ہو کر 141 ھ پر ختم ہوتا ہے۔ یہی حال دوسری تصانیف کا ہے۔ ذیل میں ان کتابوں کے نام اور ان کے مولفین کے سال وفات دیے جاتے ہیں جسے دیکھنے سے واضح ہو جائے گا کہ اس پورے عرصے میں کبھی بھی ایسا دور نہیں گزرا جب حدیث نہ لکھی جاتی رہی ہو۔
جامع ابن جریج (وفات150ھ)، مسند امام ابوحنیفہ (150ھ)، جامع امام اوزاعی (157ھ)، جامع سفیان ثوری (161ھ)، جامع ابن المبارک (181ھ)، کتاب الخراج امام ابو یوسف (182ھ)، کتاب الآثار امام محمد بن حسن شیبانی (189ھ)،
اس دور میں مندرجہ ذیل مسانید مرتب کی گئیں۔
مسند امام شافعی (204ھ)، مسند البزاز حماد بن سلمہ بن دینار بصری (197ھ) مسند امام موسٰی بن جعفر کاظم (183ھ)، مسند ابوسفیان وکیع بن جراح (197ھ) وغیرہ۔
اس تفصیل کے بعد اس دعوے کی کیا وقعت باقی رہ جاتی ہے کہ" رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے اڑھائی سو سال بعد تک صحیح احادیث کا کوئی مجموعہ امت کے پاس موجود نہ تھا"؟ صحابہ کے تحریری مجموعوں کا ذکر ہم کر چکے ہیں۔ ان کے بعد تابعین کے پاس جو تحریری مجموعے تھے ان کا شمار بھی مشکل ہے اور تابعین کا دور ختم نہیں ہوا تھا کہ سات عدد مسانید جن کا ذکر ہو چکا ہے منظر عام پر آ گئیں اسی زمانے میں موطا امام مالک کی تکمیل ہوئی جو صحت اور جامعیت کے اعتبار سے کتب ستہ میں شمار ہوتی ہے جبکہ صحیح البخاری 233ھ سے پہلے منظر عام پر آ چکی تھی، کیونکہ امام بخاری نے یہ کتاب امام یحیٰی بن معین، علی بن المدینی اور احمد بن حنبل رحمہم اللہ پر پیش کی تھی جن کے سال وفات بالترتیب 234ھ، 233ھ، اور 240 ھ ہیں۔
کتابت کے علاوہ حفظِ حدیث کا بھی عام رواج تھا۔ عربوں کے بے مثال حافظے نے حدیث کی حفاظت میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ایک مستقل موضوع ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-11-07, 05:06 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,549
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


السلام علیکم ورحمۃُ اللہ و برکاتہُ
محترم بھائی عبداللہ حیدر صاحب ،
اللہ تعالیٰ آپ کی محنت قبول فرمائے اور آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے ، اور حدیث نبوی علی صاحبھا الصلاۃ و السلام سے آپ کی محبت میں اضافہ فرمائے ،
آپ کا مضمون ''' بعنوان کتابتِ حدیث کی مختصر حدیث ''' میں کافی اچھی معلومات ہیں ، لیکن اِن میں سے کچھ ایسی ہیں جو پایہ ثبوت تک نہیں پہنچتی ، اگر معاملہ عِلم اور امانت کا نہ ہوتا تو شاید میں اِس بارے میں آپ کو تنگ نہ کرتا لیکن چونکہ کچھ باتیں ایسی ہیں جِن کی وضاحت ضروری ہے ، لہذا چندمُلاحظات پیش کرتا ہوں ،
::: مُلاحظہ (١) :::آپ کے مضمون میں ایک ذیلی عنوان ''' صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم ) کے تحریری مجموعے ''' اور پھر اُس میں لکھے گئے فقرے ''' یہ وہ مجموعے ہیں جِن میں سے بیشتر صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم ) نے خود لِکھے یا لِکھوائے ''' سے مجھ جیسے عام آدمی کو یہ ہی سمجھ آتا ہے کہ ، صحابہ رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سُن کر ، احادیث خود تحریر کر کے محفوظ کی تِھیں ، یا لِکھوائی تِھیں ،
پیارے بھائی ، ایسا تو ہوا ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے وقتا فوقتاً اپنے خطوط میں حسبِ ضرورت نصیحت و احکام کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین لکھے ، جیسا کہ ابو بکر الصدیق ،ابو بکر الثقفی ، اُسید بن حضیر ، جابر بن سمرۃ ، زید بن الارقم ، جریر بن عبداللہ ،سمرۃ بن جندب ، عائشہ بنت ابی بکر الصدیق ، اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہم اجمعین ، کے بارے میں اِس قِسم کی روایات موجود ہیں ،
لیکن صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ یہ بات منسوب کرنا کہ ''' یہ وہ مجموعے ہیں جِن میں سے بیشتر صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم ) نے خود لِکھے یا لِکھوائے ''' درست نہیں ،
سِوائے عبداللہ بن عَمرو بن العاص ، عبداللہ ابن عباس جو کہ ابی رافع سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پوچھ کر لکھوایا کرتے تھے ، اور جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم اجمعین جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کا سفر لکھ کر محفوظ کیا ہوا تھا ، جِس میں سے اِمام مسلم نے اپنی صحیح میں روایات کی ہیں ، اِنکے عِلاوہ کِسی بھی صحابی کے بارے میں یہ بات پایہ ثبوت تک نہیں پہنچتی کہ اُنہوں نے احادیث صحیفوں (کتابچوں) میں لکھ کر محفوظ کر رکھی تھی ، اور نہ ہی یہ کہ کِسی صحابی نے قصداً احادیث لِکھوائی ہوں ،
جی ہاں ، اگر آپ کا منشاء کلام یہ کہ ''صحابہ رضی اللہ عنہم کے دور میں اُن کے شاگردوں نے اُن سے سُن کر لکھی تھیں اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی خاموشی اُن کی اجازت اور رضامندی کا اظہار ہے ، اور کِسی ایک صحابی سے یہ توقع عبث ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کِسی حُکم کو جاننے کے بعد اُس کی نافرمانی کرے تو اتنے زیادہ صحابہ رضی اللہ عنہم کیسے کتابتِ حدیث کی ممانعت کی خِلاف ورزی کر سکتے ہیں '' تو یہ درست ہے ، اور اِس کا بہت کثرت سے ذِکر ملتا ہے کہ تابعین صحابہ رضی اللہ عنہم کی مجلسوں میں اُن سے سُن کر احادیث لکھا کرتے تھے،
::: مُلاحظہ (٢) ::: عمر بن عبدالعزیز رحمہُ اللہ تعالیٰ ، کے بارے میں جو روایت آپ نے بیان فرمائی ، وہ اُن کے والد عبدالعزیز بن مروان بن الحکم کے بارے میں ہے نہ کہ عمر بن عبدالعزیز کے بارے میں ، اور یہ روایت ''' الطبقات الکبری ''' جو عام طور پر ''' طبقات ابن سعد ''' کے نام سے مشہور ہے ، میں ہے ، اور اِس کی حکایت ایک قصہ ہے جو عبدالعزیز بن مروان بن الحکم کے والد مروان بن الحکم کے بارے میں ''' تاریخ مدینۃ الدمشق / ذِکر سالم الزعیزعۃ مولیٰ (کاتب) مروان بن الحکم اور ''' سیر الاعلام النبلاء /ترجمہ ١٢٦ ابو ہُریرہ ''' میں مذکور ہے ،
::: مُلاحظہ (٣) ::: ''' مؤطا مالک ''' کی تصنیف کے بارے میں آپ نے لکھا ''' اِس کی تالیف کا دور ١٣٠ھ سے شروع ہو کر ١٤١ھ میں ختم ہو جاتا ہے ـ''' ، جبکہ اِمام السیوطی نے ''' تنویر الحوالک شرح مؤطا اِمام مالک ''' کے مقدمہ میں اِمام الاوزاعی کا یہ قول نقل کیا کہ ''' ہم نے (اِمام ) مالک کو چالیس دِن میں مؤطا(لکھ) کر دِکھائی ، تو اُنہوں نے کہا ::: جو کتاب میں نے چالیس سال میں تالیف کی تُم لوگوں نے وہ چالیس دِن میں لے لی ، کتنا کم ہے وہ جو تُم اِس میں سے سمجھ پائے ؟ ::: '''
::: مُلاحظہ (٤) ::: آخری پیرا گراف میں آپ نے ''' مؤطا مالک ''' کو صحت اور جامعیت کی بنا پر''' کتبِ ستہ '''میں شامل لکھا ہے ، جزاک اللہ خیر کہ آپ نے ''' صحاح ستہ ''' نہیں کہا ، جو کہ عام طور پر اور غلط کہا جاتا ہے ، بھائی ، ''' مؤطا مالک ''' کو ''' الصحاح ''' یعنی ''' صحیح البخاری ، صحیح مُسلم ، مؤطا مالک ، صحیح ابن خزیمہ ، صحیح ابن حبان ،المستدرک علی الصحیحین معروف بالمستدرک الحاکم ''' میں تو شمار کیا جاتا ہے ''' کتبِ ستہ''' یعنی ''' صحیح البخاری ، صحیح مُسلم ، سنن الترمذی ، سنن النسائی ، سنن ابن ماجہ ، سنن ابی داؤد ''' میں نہیں ،
میں نہیں جانتا کہ آپ نے یہ معلومات کہاں سے حاصل کی ہیں ، اِن کا منبع و مصدر کیا ہے ، یا ہیں ؟ بہرحال ، مشورۃً عرض کرتا ہوں کہ آپ ''' تاریخ تدوینِ حدیث ''' کے لیے مندرجہ ذیل کتب کا مطالعہ یا کم از کم مراجع کیجیئے ، اِنشاء اللہ تعالیٰ بہت فائدہ ہو گا ::: (١) فتح الباری ، لِابن حَجر العسقلانی /کتاب العلم (٢) المستدرک الحاکم مع تمضینات الاِمام الذہبی (٣) شرح علل الترمذی للاِمام الحافظ ابن رجب الحنبلی (٤) میزان الاعتدال للاِمام الذہبی (٥) تذکرۃ الحفاظ للاِمام الذہبی(٥) سیر اعلام النبلاء للاِمام الذہبی (٦) طبقات الکبریٰ لابن سعد ۔
والسلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
طلبگارِ دُعا ، عادِل سُہیل ظفر ،

Last edited by عبداللہ حیدر; 02-07-08 at 02:28 AM.
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (04-01-09), کنعان (10-10-09), پیاسا (20-08-08), مون لائیٹ آفریدی (20-08-08), ماسٹر مقسود (05-01-09), عبداللہ حیدر (22-11-07)
پرانا 22-11-07, 07:02 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,165
کمائي: 74,736
شکریہ: 8,791
2,969 مراسلہ میں 10,825 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کتابت حدیث کی مختصر حدیث

شکریہ عادل بھائی! میں نے یہ مضمون عبدالرحمٰن کیلانی کی کتاب "آئینہ پرویزیت" سے لکھا ہے۔ علم حدیث میں مجھے درک حاصل نہیں ہے اس لیے ان کی تحقیق پر اعتماد کرتے ہوئے لکھ دیا تھا۔ آپ جانتے ہیں کہ ان کی مذکورہ کتاب اپنے موضوع پر معیاری تصنیف سمجھی جاتی ہے۔ جیسا کہ دوسری جگہ بھی لکھ چکا ہوں، اگر یہ کتابیں غلطیوں سے مبرا نہیں تو آپ جیسے لوگون کو آگے آ کر منکرین حدیث کے اعتراضات کا مدلل جواب لکھنا چاہیے، شاید آپ کو معلوم ہو کہ اس وقت مختلف فورمز پر منکرین حدیث نے یلغار کر رکھی ہے۔ ایک ایک تھریڈ کو ہزارون لوگ پرھتے ہین۔ میرے جیسے عامی تو اتنا ہی کر سکتے ہین کہ جو جواب علماء نے لکھے انہین مناسب جگہ پوسٹ کر دین لیکن آپ جیسے صاحبان علم کو اس میدان مین آگے آنا چاہیے تاکہ مستند معلومات سامنے آ سکیں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (04-01-09), پیاسا (20-08-08), مون لائیٹ آفریدی (20-08-08)
پرانا 23-11-07, 10:37 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,549
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کتابت حدیث کی مختصر حدیث

السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
محترم بھائی ، آپ کا مشورہ ، اور آپ کی محبت حدیث دونوں ہی بہت پیاری ہیں ، میری خواہش ہے اور دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے عِلم میں اضافہ فرمائے ، اور آپ اِس میدان میں کام کریں ، اللہ تعالیٰ ہمارے نیک اعمال قبول فرمائے اور غلیطوں کوتاہیوں سے درگزر فرمائے
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
پیاسا (20-08-08), مون لائیٹ آفریدی (20-08-08)
پرانا 20-08-08, 06:42 PM   #5
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,012
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کتابت حدیث کی مختصر حدیث

جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مون لائیٹ آفریدی کا شکریہ ادا کیا گیا
پیاسا (20-08-08)
پرانا 04-01-09, 06:09 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مراسلات: 226
کمائي: 3,743
شکریہ: 616
120 مراسلہ میں 184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کتابت حدیث کی مختصر حدیث

جزاک اللہ ۔
arshad khan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, فورمز, کتابوں, پیارے, پوسٹ, معلوم, آئینہ, اللہ, المبارک, بھائی, تحریری, جواب, حکم, حال, حدیث, حدیث نبوی, حسن, زہری, شاگرد, علی, صحیفہ, صحیح, صحابہ, صحابی, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مختصر تاریخ اسلام آباد گلاب خان اپکے کالم 0 19-02-11 07:04 AM
حج پر ایک مختصر نظر چاچا کمال عمرہ و حج 2 04-12-08 09:43 PM
مختصر مختصر---یورب سے مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 04:17 PM
غمِ مختصر میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 11:04 AM
طلب تصدیق ,,,,نیر ندیم خرم شہزاد خرم اپکے کالم 0 19-12-07 09:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger