| علاقائی زبانیں علاقائی زبانیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
حکیم محمد عمر خیّام گیارھویں صدی کا ایک عظیم ریاضی دان، حکیم(فلسفی)، دین اسلام، فلکیات اور طب کا عالم ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھا اور اسکی رباعیات بہت مشہور ہیں۔عمر خیام کی رباعیات کا اب تک 56 زبانوںمیں ترجمہ ہوا ہے اور کئی زبانوں میں اس کے اشعار کو اپنی زبان میں ڈھال کر نقل کی شاعری کی گئی ہے جنمیں عربی، اردو، جرمنی، انگریزی وغیرہ شامل ہیں۔ انگریزی میںاس کے اشعار کے معانی پر لکھے گئے اشعار کا شاعر ایڈورڈ فٹز جرالڈ کو صرف اس وجہ سے انگریزی ادب میں ایک عظیم شاعر کا مقام حاصل ہے۔ میں حکیم عمر خیام کی رباعیاں یہاں لکھ کر انکا ترجمہ لکھتا ہوں اگر کوئی فارسی جانتا ہو یا اس کے ترجمے کے پہلوؤں پر بحث ہو سکتی ہے کہ آخر اس کی شاعری میں کیا ایسی شہرت پانے والی بات تھی۔ عمر خیام کی زندگی زیادہ پُر آسائش نہیں گزری، معلوم ہوا ہے کہ اسکے افکار کا اندازہ نہ لگا سکنے کے باعث اسکو دھریہ گردان کر بستی سے بھی نکالا گیا تھا مگر پھر لوگ اس سے معافی مانگ کر واپس لے آئے اور پھر اس کی کافی شہرت ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اسماعیلیوں کے شیخ الجبل اور نظام الملک طوسی کا ہم مکتب تھا اور یہ ایک جماعت میں پڑھتے تھے۔ فارسی کا ایک الگ خانہ کھول دیا جائے تو زیادہ بہتر ہو سکتا ہے بہر حال دو دو کے حساب سے اسکی رباعیاں اور مصرعوں کے حساب سے سیدھا سادہ لفظی ترجمہ ہر رباعی کے نیچے لکھتا ہوں؛
رباعی - 1 اسرار ازل را نہ تو دانی و نہ من و این حرفِ معمّہ نہ تو خوانی و نہ من است از پسِ پردہ گفتگوئ من و تو چون پردہ بر اُفتد نہ تو مانی و نہ من ترجمہ؛ ازل کے رازوں کو نہ تو سمجھتا ہے اور نہ میں اور یہ معمّے کاحرف نہ تو پڑھتا ہے اور نہ میں پردے کے پیچھے میرے اور تیرے بارے میں گفتگو جاری ہے جب یہ پردہ اُٹھتا ہے توپھر نہ تو باقی ہوتا ہے اور نہ میں۔ رباعی - 2 ازاں پیش کہ بر سرت شبخون آرند فرمائ کہ تا بادہء گلگون آرند تو زر نہ ای غافل ناداں کہ ترا در خاک نہند و باز بیرون آرند ترجمہ؛ اس سے پہلے کہ تجھ پر شبخون ماریں(یعنی موت آئے) تشریف رکھو تا کہ گُلاب کے رنگ کا شراب لے آئیں تو کوئی سونا/مال نہیں ہے اے غافل اور نادان کہ تُجھ کو مٹّی میں رکھیں اور باہر نکال لیں گے ۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا | shafresha (19-02-10), ھارون اعظم (20-02-10), محمدخلیل (19-02-10), اویسی (03-05-10), عارف اقبال (18-02-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
رباعی - 3
در فصل بہار اگر بُتی حور سرشت یک ساغر می دہد مرا بر لب کشت ہر گز بنزد عامہ این باشد زشت سگ بہ از من است اگر برم نام بہشت ترجمہ؛ اگر حور جیسی مزاج رکھنے والی بت بہار کے (سبزہ و گل کے) فصل میں ایک پیالہ مجھ کو کھیت کے کنارے آ کر دیتا ہے تو یقینا" یہ عام لوگوںکے نزدیک ایک بُرا کام سمجھا جائے گا کُتا بھی مجھ سے بہتر ہو اگر میں پھر جنّت کا نام لوں۔ رباعی - 4 فصل گل و طرف جوئیبار و لب کشت با یک دو سہ اہل و لعبتی حور سرشت پیش آر قدح کہ بادہ نوشان صبوح آسودہ زمسجد اند و فارغ زِ کنشت ترجمہ؛ پھولوں کی فصل میں چھوٹی نہر کے کنارے کھیت کے ساتھ (کچھ) ایک دو تین دوستوں اور ایک (حسین) حور جیسے کھلونے کے ساتھ ہوتے لے آؤ پیالہ اسلئے کہ صبح سویرے کے شراب پینے والے مسجد کی طرف سے سکون سے ہیں اور(پارسیوں کی عبادتگاہ) کنشت سے فارغ ہیں رباعی - 5 افسوس کہ نامہء جوانی طی شد وآن تازہ بہار زندگانی دی شد آن مرغ طرب کہ نام او بود شباب فریاد ندانم کئی آمد و کی شد۔ ترجمہ ؛ افسوس کہ جوانی کا پیغام گزر گیا اور زندگی کا وہ تازہ بہار (گزرا ہوا) کل ہو کر رہ گیا وہ خوشی کا پرندہ جس کا نام شباب تھا ایک فریاد تھی نہیںجانتا کہ کب آئی اور کیا ہو گئی۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ کا ترجمہ اچہا ہے ۔ شکریہ بھائی
آپ کی فارسی اچھی ہے۔ جس طرح آپ نے کہا غالباً دنیا کے کسی اور شاعر کا اتنی زبانوں میں ترجمہ نہیں کیا گیا جتنا عمر خیام کا- شاعری کا ترجمہ کرنا پلِ صراط پر چلنے سے کم نہیں۔اس لیے اکثر ترجمہ کے ساتھ تشریح کرنا بھی لازمی ہے آپ خیام کے علاوہ حافظ اور رومی کے اشعار بھی پڑھ لیجیئے بہت بہت شکریہ ![]() ![]()
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
مولانا اور حافظ بھی یقینا" بڑے لوگ ہیں۔ ان پر بحث کسی اور شوشے میں داغ دیں گے۔ شیخ سعدی شیرازی کی بھی بہترین غزلیں ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایران کی فارسی زبان زوال پذیر ہے، اپنی زبان کی جگہ عربی، فرانسوی اور انگریزی زبان کے الفا ظ زبان میں گھستے چلے جار ہے ہیں۔ اصل فارسی کو وہ لوگ پُرانی فارسی کہتے ہیں۔ فضول گانے بجانے کرتے ہیں مگر حافظ اور سعدی کی غزلیں بالکل نہیں گاتے ہیں اور اگر ان سے سعدی کی غزل نشریہ پر سنیں تو جیسے نوحہ گاتے ہیں باقاعدہ رونے کی طرز ہوتی ہے ۔
Last edited by محمد الیاس; 20-02-10 at 09:37 PM. |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
رباعی - 6
آن قصر کہ جمشید در او جام گرفت آھو بچہ کرد و روباہ آرام گرفت بہرام کہ گور می گرفتی ہمہ عمر دیدی کہ چگونہ گور بہرام گرفت ترجمہ؛ اس محل میں کہ جس میں جمشید(بادشاہ) پیالہ اُٹھاتا تھا اس میں ہرن نے بچّہ جنا اور لومڑی نے آرام کیا بہرام (بادشاہ) جو کہ پوری زندگی گورخر پکڑتا تھا تو نے دیکھا کہ کس طرح قبر نے اس کو پکڑ لیا رباعی - 7 ہر گز دل من زعلم محروم نشد کم ماند ز اسرار کہ معلوم نشد ہفتاد و دُو سال فکر کردم شب و روز معلومم شد کہ ھیچ معلوم نشد ترجمہ؛ میرا دل کبھی بھی علم سے محروم نہیں ہوا رازوں میں سے کم راز رہ گئے جو کہ مجھے معلوم نہیں ہوئے میں نے بہتّر سال دن رات غور و فکر میں گزارے مجھے یہ معلوم ہوا کہ کچھ بھی معلوم نہ ہوا۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا | اویسی (03-05-10), عارف اقبال (21-02-10) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی زبان ایک زندہ موجود کی طرح رشد اور ترقی کرتی ہے
پرانی فارسی اور آج کل کی فارسی میں تھوڑا فرق ہے جو ہونا ہی چاہئیے فارسی ادبی زبان ہونے کے علاوہ علمی زبان بھی ہے جس کے ذریعے پوری علمی مضامین پڑھائی جاتی ہے اور مجھے اکثر اس بات کی افسوس ہوتی ہے میرے پاکستانی بھائیوں بےتحاشا انگریزی الفاظ کا یوزکرتے ہیں یہ بات ہمارے لوگوں کے لیے جو اردو سکھ رہے ہیں بھی عجیب ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں اگر کوئی انگریزی الفاظ کا استعمال کرے تو لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور لوگوں کے گھروں میں قرآن پاک کے ساتھ ساتھ دیوان حافظ ضرور ہے۔ اس بات سے بھی متفق ہوں کہ آپ لوگ شاعری سے ایرانی لوگوں سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اگر ہماری بات بُری لگے تو بصد ادب معذرت ۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا | اویسی (03-05-10) |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
یہ ٹھیک ہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں اردو زبان کی عوامی نہیں بلکہ حکومتی سطح پر ہی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔ اگر آپ پاکستان کے حکمرانوں سے بھی کہیں کہ وہ اپنی زبان میں کوئی بات کرے تو انگریزی الفاظ کی مدد کے بغیر وہ پوری نہیںکر سکے گا۔ اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ انگریزی کے ماہر ہیں بلکہ وہ انگریزی بھی اوٹ پٹانگ بولتے ہیں مگر بولتے ضرور ہیں۔ صدر پرویز مشرّف نے اپنے آقا بوش کے کہنے پر مکتب میں اسلامیات کی تعلیم پر بھی پابندی لگانے کی کوشش کی تھی جو وہ کر نہ سکا۔ بوش کا اعتراض تھا کہ اسلامیات میں جہاد کی تعلیم ہے۔ مشرّف بنیادی طور پر ہندوستانی ہوتے ہوئے اردو صحیح نہیں بول سکتا تھا۔ پاکستان میں قومی زبان کی حوصلہ شکنی کی بڑی وجوہات دو ہیں؛ 1- لوگ اور حکومت احساس کمتری میں ہیں اور انگریزوں کی دُم پکڑے رہنے کو اپنی نجات اور بقا کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ مثلا" بے نظیر نے پاکستان آتے ہوئے امریکی حکومت کو نشریہ پر کہا تھا کہ میں یہ یہ اصلاحات نافذ کرانے اپنے ملک جا رہی ہوں تم لوگ میری حفاظت کرنا۔ 2- پاکستان کے اکثر حکمران باہر سے متعیّن ہو کر آتے ہیں جو اپنی جائدادیں باہر ملکوں میںرکھتے ہوئے حکومت چلانے کو اس ملک کا دورہ کرتے ہیں۔ انکی دلچسپی کُرسی تک ہوتی ہے اور انگریزی کے کُچھ دفتری الفاظ انکے منہ پر پہلے سے چڑھے ہوتے ہیں۔ |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا | اویسی (03-05-10), عارف اقبال (21-02-10) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
رباعی - 8
گویند بہشت و حور عین خواہد بود آنجا جام مئی و شیر و انگبین خواہد بود گر ما مئی و معشوقہ گزیدیم چہ باک چون عاقبت کار چنیں خواہد بود ترجمہ؛ کہتے ہیں کہ بہشت اور حور عین ہوگا وہاں شراب کا پیالہ اور دودھ اور شہد ہوگا اگر میں نے شراب اور معشوقہ کا لطف اُٹھایا ہے تو کیا خوف ہے جب آخر کار اسی طرح ہی ہونا ہے۔ رباعی - 9 اے دیدہ اگر کور نئی گور ببیں واین عالم پُرفتنہ و پُر شور ببیں شاھان و سران و سروران زیر گلند رُوھائ چو مہ در دھن مور ببیں ترجمہ؛ اے دیکھنے والی آنکھ اگر تُو اندھی نہیں ہے تو قبر دیکھ اور یہ فتنہ اور شور سے بھری دنیا دیکھ بادشاہ اور سرکردہ لوگ اور معزّزین کیچڑ کے نیچے ہیں چاند جیسے چہروں کو چیونٹی کے منہ میں دیکھ۔ Last edited by محمد الیاس; 22-03-10 at 11:19 AM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا | اویسی (03-05-10), عارف اقبال (22-03-10) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سبحان اللہ۔ بہت خوب محمد الیاس بھائی۔
|
|
|
|
| عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا | محمد الیاس (22-03-10) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
رباعی - 10
گویند مرا کہ دوزخی باشد مست قولی است خلاف دل دراں نتوان بست گر عاشق و میخوارہ بہ دوزخی باشند فردا بینی بہشت ہمچون کف دست ترجمہ ؛ مجھے کہتے ہیں مست انسان دوزخی ہوتا ہے یہ قول مناسب نہیں ہے اور اسکو دل نہیں مانتا ہے اگر عاشق اور شرابی دوزخی ہوں تو کل کو دیکھو گے کہ جنّت بالکل ہتھیلی کی طرح خالی ہوگا۔ رباعی - 11 اے آمدہ ازعالم روحانئ تفت حیران شدہ در چہار و پنج و شش و ہفت مئ نوش ندانی از کُجا آمدہ ئی خوش باش ندانی بکُجا خواہی رفت ترجمہ؛ اے جو کہ گرم روحانی دنیا سے آیا ہے اور چار، پانچ اور چھے اور سات میں حیران ہوکر رہ گیا ہے شراب پی کہ تُجھ کو معلوم نہیں کہ تُو کہاں سے آیا ہے خوش رہ کہ تُجھکو معلوم نہیں کہ تُو کہاں جائے گا۔ |
|
|
|
| محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا | اویسی (03-05-10) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم محمد الیاس صاحب ۔ اچھا سلسلہ ہے۔ اسے آگے بڑھاتے رہیے گا۔
![]() ![]()
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا | محمد الیاس (26-03-10), اویسی (03-05-10) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() |
وعلیکم سلام، جیتے رہئے یونس عارف صاحب۔ عمر خیّام کی شاعری میرے حافظے میں ہی ہے۔
|
|
|
|
| محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا | عارف اقبال (26-03-10) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
می بر کف من کہ دلم در تاب است
وین عمر گریزپای چون سيماب است دریاب کہ آتش جوانی آب است هشدار که بيداری دولت خواب است مجھے اس روباہی کے اردو میں ترجمے کی تلاش ھے۔ اگر کوہی ساحب اس کاترجمہ کر سکتے ہیں یا وب پہ ترجمے کا لنک دے سکتے ہیں تو شکریہ ھو گا۔ |
|
|
|
| Nasiwise کا شکریہ ادا کیا گیا | اویسی (03-05-10) |
|
|
#14 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 996
کمائي: 17,628
شکریہ: 8,777
719 مراسلہ میں 1,813 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
Sht+s شکریہ
__________________
![]() باخدا دیوانہ باشد بامحمد ہوشیار!طالبان اور امریکہ کا ایک ہی مقصد ۔ مسلم کشی |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتا, ہے۔, کوئی, گئی, پہلے, لکھے, لوگ, موت, مقام, معلوم, این, انگریزی, ادب, اشعار, ترجمہ, جائے, حال, رنگ, زندگی, شاعری, عالم, عظیم, غافل, صدی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| " آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے عید ملیں گے؟ " | سیپ | عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ | 57 | 06-09-11 02:49 PM |
| پھر دو عیدیں: خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ملک بھر میں عید ہفتے کو ہو گی | جاویداسد | خبریں | 13 | 10-09-10 10:35 PM |
| سیلاب متاثرین کو عید سے پہلے امداد ملے گی۔۔۔۔ مگرکونسی عید سے پہلے | جاویداسد | خبریں | 0 | 09-09-10 02:23 PM |
| سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیںآیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا | جاویداسد | خبریں | 0 | 08-09-10 10:43 PM |
| عید الضحی کے پرمسرت موقع پر ایک آفر | ایس اے نقوی | عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ | 70 | 27-11-09 04:51 PM |