| عبادات عبادات |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
رفع یدین کرنا چاہیے کہ نہیں، ذکر بالجہر کی فضیلت زیادہ ہے یا نہیں، اذان سے قبل الصلاہ والسلام پڑھنا چاہیے کہ نہیں، نماز کے بعد درود سلام پڑھنا چاہیے کہ نہیں، انگوٹھے چومنے چاہییں کہ نہیں، شلوار ٹخنوں سے اونچی کرنی ہے کہ نہیں، سر پر ٹوپی پہننی ہے کہ نہیں، دعا مانگنی ہے یا نہیں، نبئی پاک صلی اللہ علیہ وسلم غیب کا علم جانتے تھے کہ نہیں، جیسے ان گنت مسائل اس وقت مسلمانوں کی اکثریت کے زیر بحث رہتے ہیں۔ مسلمان ان مباحث کو حقیقی اور پورا دین مان کر ایک دوسرے کو اسی پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ہر کوئی اپنی دلیل لا رہا ہوتا ہے اور جب اگلا اسکی اس دلیل کے جواب میں اپنی دلیل لاتا ہے تو کچھھ ہی عرصہ میں بات دلیل سے بڑھ کر طنز و تشنیع اور پھر گروپ بندی کی طرف بڑھ جاتی ہے جسکو عرف عام میں فرقہ بندی بھی کہا جاتا ہے۔
عام مسلمانوں کا کیا شکوہ کرنا ۔ ۔ ۔ مولویوں اور مولاناؤں کا کی باتوں کا کیا دکھ کرنا ۔ ۔ ۔ افسوس تو تب ہوتا ہے جب پڑھے لکھے مسلمان ان مسئل میں گھرے رہتے ہیں اور اسی کو کل اسلام مان لیتے ہیں۔دور کیوں جائیں انٹرنیٹ کے فورمز استعمال کرنا ہر ایرے غیرے کا کام نہیں۔ ۔ ۔ میں نے اسی فورم پر اکثر مسلمانوں کو اسی کا شکار ہوتے دیکھا ہے۔ جب ایک ٹاپک میں بحث مباحثہ اپنی حدود سے بڑھ کر طنز و تشنیع بلکہ فرقہ بندی تک پہنچ گیا تھا تو میں نے سوچا تھا کہ کیوں نہ میں ادھر وہ بات شئر کروں جو مجھے اللہ نے سکھلائی۔ سوال پھر وہی پیدا ہو جاتا ہے کہ آخر ااسلام ہے کیا۔ وہ کیا چیزیں ہیں جن پر ہم کو زیادہ توجہ دینی چاہیے اور وہ کونسی چیزیں ہیں جو اتنی زیادہ اہمیت کی حامل نہیں۔ مندرجہ بالا مباحث کیا اسلام نہیں ہیں؟ ان پر بحث کرنے کا کیوں فائدہ نہیں اور یہ کہ اگر ان مباحچ پر گفتگو کرنا نیکی نہیں تو اصل میں نیکی کیا ہے؟ وغیرہ وغیرہ اگر ہم لوگ سمجھ لیں کہ اسلام ہے کیا اور ہم سے کیا چاہتا ہے تو شاید مفہوم واضح ہو جائے۔ میں ایک مرتبہ قرآن پڑھ رہا تھا توایک آیت پر نظر پڑی اور ادھر ہی جم گئی ۔ کیا خوبصورت آیت تھی جس میں اسلام کی جامع وضاحت کی گئی تھی۔ اس آیت میں نہ صرف اسلام کے بارے میں بتا دیا گیا بلکہ یہ بھی بتا دیا گیا کہ اللہ کے نزدیک کن باتوں کی اہمیت ہے۔ اللہ نے تھیک ٹھیک ترتیب قائم کر کے ہم کو بتایا کہ وہ ہم سے کیا چاہتا ہے۔ اس آیت سے قبل کی ایات میں اللہ نے کچھھ لوگوں کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ لوگ قرآن کے احکامات کو دنیاوی فائدوں کے لیے چھپاتے ہیں۔ ان لوگوں نے گمراہی کو پریفر کیا اور ہدایت کو چھوڑ دیا۔ اوراللہ ان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ کیسے لوگ ہیں کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کو تیار ہیں۔پھر اللہ نے اس سارے معاملے کی وجہ بتائی کہ یہ اس لیے ہوا کہ ان لوگوں نے اللہ کی حق کتاب میں سے بھی جھگڑے نکال لیے۔اور اس قدر اختلافات کیے کہ حق سے دور سے دور ہوتے چلے گئے۔ اور پھر وہ عظیم الشان آیت آتی ہے جس میں اللہ ہم جیسے کم علم مسلمانوں کو ان کے ہتھکنڈوں سے بچنے کے لیے اسلام کو کھول کھول کر بیان کر دیا تاکہ لوگ ان جھگڑوں میں نہ پڑیں۔ نیکی یہ نہیں کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی جانب کر لیے ہیں یا مغرب کی طرف بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ کو، یوم آخر کو اور ملائکہ کو اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب اور اس کے پیغمبروں کو دل سے مانے اوراللہ کی محبت میں اپنا دلپسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر مسکینوں اور مسافروں پر، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی رہائی پر خرچ کرے نماز قائم کرے اور زکواۃ دے اور نیک وہ لوگ ہیں جو عہد کریں تو اسے وفا کریں اور تنگی اور مصیبت کے وقت میں اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کریں یہ ہیں راستباز لوگ اور یہی لوگ متقی ہیں اگر کوئی بھی اس آیت کی ترتیب کو غور سے دیکھو تو اس کو واضح نظر آئے گا کہ اللہ نے پہلے تو اسلام کو Defineکر دیا کہ اسلام یہ ہے کہ اللہ کو ، کتاب کو، فرشتوں کو، پیغمبروں کو اور ملائکہ کو ماننا ہے۔ اس لحاظ سے تو ہم سب مسلمان ہی ہیں اس کے بعد سب سے پہلے نیکی یہ بتائی ہے کہ اپنا دلپسند مال اللہ کی راہ میں خرچ کرو اس اسکی مدات بھی بتا دیں کہ جہاں مرضی خرچ کرو۔ پھر آخر میں جا کر نماز کی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی کہہ دیا کہ عہد پورا کرنے والے، صبر کرنے والے لوگ ہی اصل میں سیدھے راستے پر ہیں۔/ اس آیت میں نوٹ کرنے والی اصل بات یہ ہے کہ "نیکی یہ نہیں کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی جانب کیے ہیں یا مغرب کی جانب"۔ تو یہ حصہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اللہ نے طریقہ کے اختلاف کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیکی یہ نہیں کہ تم رفع یدین کرتے ہو کہ نہیں۔ نیکی یہ نہیں کہ تم الصلاۃ والسلام پڑھتے ہو کہ نہیں، نیکی یہ نہیں کہ تم ذکر بالجہر کرتے ہو یا خفی، نیکی یہ نہیں کہ تم سر پر ٹوپی لے کر نماز پڑھتے ہو یا نہیں، نیکی یہ نہیں کہ تم پینٹ شرٹ پہن کر نماز پڑھتے ہو یا شلوار قمیص میں۔نیکی یہ نہیں کہ تم نماز اول وقت میں پڑھتے ہو یا آخر وقت میں۔نیکی یہ نہیں کہ تم ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہو یا چھوڑ کرنیکی یہ نہیں کہ تم نماز میں ہاتھ سینے پر باندھتے ہو یا ناف پر۔علیٰ ہذا القیاس بلکہ نیکی تو وہ ہے جسکا حکم اللہ نے اس آیت میں ترتیب سے دے دیا ہے۔ جب ہم اس آیت کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو نئے دریچے کھل جاتے ہیں ذہن میں۔ ہم اسلام کو ایک نئے رخ سے دیکھنے لگ پڑتے ہیں۔ بڑے بڑے مسائل ہیچ لگنے لگ پڑتے ہیں۔ ہم کو اسلام کا اصل رخ نظر آنے لگ پڑتا ہے۔ ہم کو اسلام میں موجود آسانی نظر آنے لگ پڑتی ہے۔ ہم کو وہ طریقہ نظر آنے لگ پڑتا ہے جس کو اختیار کرکے ہم فرقہ واریت کو جڑ سے ختم کر سکتے ہیں۔ |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (27-08-09), فیصل ناصر (27-08-09), منتظمین (28-08-09), معظم (29-08-09), خرم شہزاد خرم (27-08-09), راجہ اکرام (27-08-09), سحر (27-08-09), عبداللہ حیدر (27-08-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ریفرنس:سورۃ البقرہ آیت نمبر 172 تا 177
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسلام کو دوسروں کے سکھائے کے بجائے خود سمجھنے کی کوشش کریں |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
سلام،
درست فرمایا بھائی آپ نے! |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (28-08-09), راجہ اکرام (27-08-09) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی
اللہ آپ کو خوش رکھے حقیقت یہی ہے میں 100 فیصد متفق ہوں آپ کی بات سے |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (27-08-09), راجہ اکرام (27-08-09) |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
صحیح کہا راجہ بھائی
لیکن آپ کی جگہ ہمیشہ مخصوص رہے گی
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (28-08-09), راجہ اکرام (27-08-09) |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بدر الزمان بھائی آپ نے بالکل صحیح سمت رہنمائی فرمائی ہے۔ در اصل ہم لوگ اصول کو چھوڑ کر فروعات میں ایسے الجھ گئے ہیں یا الجھا دیئےگئے ہیں کہ انہیں ہی اصل سمجھ بیٹھے ہیں۔ اور دلائل نہ ہونے کی بنا پر جب جھنجھلاہٹ اور خجالت ہوتی ہے تو اسے چھپانے کے لئے لڑائی جھگڑے اور طعن و تشنیع کا سہارا لے کر معاشرے کے سکون کو سبوتاژ کرتے ہیں لیکن اس سے واپسی کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے اصول کو فروعات پر ترجیح دینا۔ اور اپنی بات سمجھانے کے لئے متحمل مزاجی، بردباری، غیر جذباتی انداز اور حکمت سے کام لینا۔ اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کی تحریرالحمد اللہ مذکورہ تمام صفات کو مد نظر رکھ کر مرتب کی ہوتی ہے اسی انداز کو اپنانے اور عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ آپ کے علم، عمل، رزق اور عمر میں برکت عطا فرمائے، اور وطن عزیز کو ترقی کی راہوںپر گامزن فرمائے۔آمین محتاج دعا آپکا بھائی راجہ اکرام
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی کے اس تھریڈ نے مجھے بھی اکسایا ہے کے اسی قسم کا ایک تھریڈ بنا کر مسلکی اختلاف کے بارے میں اپنے خیالات کو بیان کروں
انشااللہ جلد ہی ان خیالات کو مجتمع کرنے کی کوشش کرتا ہون فلحال صرف اتنا ہی کہوں گا اپنی رائے کو حق ثابت کرنے کے بجائے اگر ہمارا نظریہ اگر مختلف آراء میں موجود سچ کو تلاش کرنے پر مبنی ہو تو شاید ہم اختلاف کو ذاتیات تک پہنچانے سے بچ جائیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (28-08-09), چیتا چالباز (27-08-09) |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ سب بھائیوں کا شکریہ کہ آپ لوگوں نے میری بات کو سمجھا ورنہ ڈر ہی لگا رہتا ہے۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
منتظمین کے جملے کا انتظار ہے
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بلاشبہ اپکی تحریر نہائت جامع ہے۔ سرورق کی عزت افزائی کریں۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
کیا تم کو احساس ہے کے تم نے کتنی پیاری بات کہہ دی ہے؟ سلام اُس لمحے پر جس وقت تمھاری اُنگلیاں کی بورڈ پر یہ سطریںٹائپ کرہی تھیں! میںتمھارے خیالات سے متفق ہوں میرے دوست! |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ شاہد بھائی
آپ کی ذرہ نوازی ہے حقیقت یہ ہے کے میں "مولوی صاحب" نہیں ہوں اور نا ہی بننا چاہتا ہوں لیکن دین کی فہم حاصل کرنا ضروری سمجھتا ہوں بھائی لوگوں نے تو بلا وجہ ہی فریق بنادیا ![]() البتہ صاحب علم کی قدر و منزلت میں کمی کرنا میرے نزدیک جرم ہے میں نے کبھی شخصیت کو مسلکی بنیاد پر فوقیت دینے کی کوشش نہیں کی وہ صفدر ہمدانی ہوں یا رئیس امروہوی ، مولانا یوسف لدھیانوی ہوں یا محترم سرفراز نعیمی ، ڈاکٹر غلام مصطفی ہوں یا ڈاکٹر اسرار احمد، میرے لئے یہ تمام افراد ہی قابل احترام ہیں حتہ کے دنیاوی علم کے اعتبار سے آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے لوگوں کی بھی میں دل سے عزت کرتا ہوں یہاں تک کے ممتاز مفتی جیسے شخص کے کچھ خیالات سے اتفاق کرتا ہوں ( مجھے علم نہیں کے ابھی تک ان پر کفر کا فتوی لگا یا نہیں ) |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, فورمز, فرقہ واریت, کوشش, پاک, وفا, قرآن, لوگ, نماز, نظر, محبت, مسائل, اللہ, انٹرنیٹ, اسلام, جواب, حکم, دیکھو, دعا, عظیم, غیب, غور, غلاموں, صبر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ترقی پذیر ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم وتربیت | زارا | عائلی زندگی | 2 | 25-02-11 08:50 AM |
| وزیراعظم گیلانی کی شہباز شریف کو گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق پیر کے اجلاس میں شرکت کی دعوت | گلاب خان | خبریں | 0 | 17-12-10 07:33 AM |
| یہودی مدارس میں عسکریت کی تعلیم | sahj | عمومی بحث | 1 | 07-03-10 11:29 AM |
| دور حاضر میں خواتین کا کردار اور بچوں کی تعلیم و تربیت | ام غزل | والدین اور بچوں کے حقوق | 8 | 07-06-09 06:59 AM |
| روس اور بھارت میں مشترکہ شٹل خلا میں بھیجنے اور جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کے معاہدے | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 13-11-07 10:14 AM |