واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عائلی زندگی



عائلی زندگی عائلی زندگی اور اس کے نشیب و فراز


جہیز اچھی زندگی کی بنیاد؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-11-09, 02:45 PM   #1
جہیز اچھی زندگی کی بنیاد؟؟؟
ام طلحہ ام طلحہ آف لائن ہے 24-11-09, 02:45 PM

ہمارے معاشرے میں جب بھی لڑکی کی پیدائش ہوتی ہے تو سب ملنے والوں میں کئی ایسے ضرور ہوتے ہیں جو افسوس کرنے کے انداز میں مبارکباد دیتے ہیں۔ یہ جملہ تو ہے ہی عام کہ " چلو اللہ قسمت اچھی کرے۔ اور مائیں وہیں انکی قسمت کا سوچ کر ہولنے لگتی ہیں۔ بچیاں جب چھ سات سال کی ہوتی ہیں تو غریب اور اوسط طبقے کی مائیں جمع جوڑ شروع کر دیتی ہیں۔ باپ کی ریٹائرمنٹ کے پیسے سے بھی جو خیالی بجٹ بنتا ہے اس کا اہم شعبہ لڑکی کا جہیز ہوتا ہے۔
ہم جہیز کیوں دیتے ہیں؟
شاید ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جہیذ لڑکی کا رتبہ اونچا کرے گا یا اسے آرام دے گا، کیا حقیقت یہی ہے؟ شاید نہیں۔ ہونی کو تو بڑے سے بڑا جہیز بھی نہیں ٹال سکتا اگر رشتہ سوچ سمجھ کر نہ طے کیا جائے۔میں اس ضمن میں چند مثالیں اپکے سامنے لانا چاہتی ہوں۔ درست یا غلط کا فیصلہ اپ خود ہی کر لیں گے۔
ایک بڑے گھرانے کے والد صاحب نے اپنی بیٹی کی شادی اپنے بھتیجے سے طے کی۔شادی طے ہوتے ہی بھتیجا اپنے سسر/چچا کے پاس آیا اور درخواست کی کہ اسے جہیز کے نام پر ایک سوئی بھی نہ دی جائے۔بزرگوار حیران ہو گئے اور کہا کہ یہ میری اکلوتی بیٹی ہے۔ اسے نہیں دوں گا تو پیسے کا کیا کروں گالڑکے نے دست بستہ عرض کی، "میرے والد نے مجھے حق حلال کی کمائی سے پڑھایا لکھایا ہے اور اپنے زور بازو سے زندگی گزارنے کی عادت ڈالی ہے۔ میری غیرت یہ برداشت ہی نہیں کرتی کہ میں اپنی نئی زندگی کی شروعات اپنی بیوی کے سہارے، اسکے لائے ہوئے سامان پر کروں۔ اسے جس چیز کی بھی ضرورت ہو گی میں خود اسے اپنی کمائی سے بنا کر دوں گا۔ 
اس بات نے اس کی بیوی کے دل میں اسکے لئے جو احترام جگایا وہ کوئی وضاحت طلب بات نہیں۔ یعنی دونوں نے بہت مثالی زندگی گزاری اور گزار رہے ہیں۔


ایک اور فیملی میں رشتہ طے ہوا۔ لڑکی والے تیاریوں کے وسائل کی کمی کی وجہ سے تاریخ نہیں دے پا رہے تھے۔اچانک ایک دن لڑکے نے اعلان کیا کہ فوری نکاح کر دیا جائے اور رخصتی دو سال بعد کر دی جائے۔ لڑکی والے اپنے مسائل کے باعث سادگی سے نکاح پر راضی ہو گئے اور صرف گھر کے چند افراد بلا کر نکاح پڑھا دیا گیا۔ جب لڑکے والے گھر واپسی کیلئے کھڑے ہوئے تو لڑکے نے کہا، لائیں میری امانت میرے ساتھ کر دیں۔سب حیران پریشان رہ گئے تو لڑکے نے کہا کہ اگر اب بھی نکاح نہ کرتا تو آپ لوگ جہیز کی تیاریوں اور اصراف میں ہی لگے رہتے۔اب نکاح ہو چکا ہے تو اس اصراف کی ضرورت نہیں۔ میری بیوی کو دو کپڑوں میں رخصت کر دیں۔
یہ عمل بھی کسقدر احترام کا موجب بنا ہو گا۔

متوسط خاندان نے امیر ترین خاندان کی لڑکی سے بیٹے کی شادی کی۔ شادی کے بعد بہو کو اپنے انداز میں کچن کی باندی بنا کر رکھنے کی کوشش کی جس کی وہ لڑکی عادی نہ تھی جس کے باعث فساد بڑھتا گیا۔اسکا جہیز کا سامان اپنے ڈرائنگ روم کی زینت بنایا گیا اور لڑکی کو ان میں سے کوئی چیز استعمال کی اجازت نہ دی گئی۔حتیٰ کہ اس میں سے کچن کی مشینری،برتن وغیرہ اپنی بیٹی کے جہیز میں دے دی گئی۔لڑکی کے گھر والوں کو جب ان حالات کا احساس ہوا تو انہوں نے بات چیت کی کوشش کی تو بات بن ہی نہیں سکی،اسی میں کہیں جہیز کا معاملہ بھی آگیا تو لڑکے والوں نے اسے طعنہ اور اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ یہ شادی سال کے اندر اندر ختم ہو گئی۔جہیز کا مقدمہ آج تک چل رہا ہے۔
متوسط گھرانے نےبیٹی کو قرضے لے لے کر جہیز بنا کر دیا مگر بیٹی اسی زعم میں سسرال والوں پر رعب ڈالنے لگی جو کہ انہی کے لیول کا خاندان تھا۔ ماں باپ نے قرضے کیسے اتارے یہ الگ کہانی ہے لیکن لڑکی پھر بھی گھر میں خوشی سے نہیں بس سکی اور کچھ عرصے میںمیکے آبیٹھی۔ چھ ماہ کی منت سماجت کے بعد بیٹی کو واپس بھیجا گیا تو یہ بتانا ضروری نہیں لگتا کہ اسکے رعب داب کا کیا حال ہوا ہو گا۔

سب کچھ کہنے کا مقصد یہی ہے کہ بیٹی کو کچھ اور دیں نہ دیں اچھی تعلیم وتربیت ضرور دیں،جس سے بہتر جہیز کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ میرا پیغام بیٹوں اور بیٹیوں دونوں کے والدین کیلئے ہے۔ تبدیلی کا آغاز اپنے گھر سے کریں۔ آج جو آپ اپنی بیٹیوں کو دیں گے کل دوسرے آپکی بہوؤں یعنی اپنی بیٹیوں کو دیں گے۔میرا اشارہ تربیت کی طرف ہے۔ اسی طرح آج جو کچھ آپ دوسروں کی بیٹیوں کے لئے بوئیں گے، اسکا پھل آپ ہی کی بیٹیاں کھائیں گے۔ یقین کیجئے کہ اس عمل سے آپ کے بچوں کمی زندگی میں جتنا سکون بھر آئے گا اسکا تصوربھی محال ہے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین

 
ام طلحہ's Avatar
ام طلحہ
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 478
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (05-03-10), shafresha (21-03-10), فاروق سرورخان (25-11-09), کنعان (24-11-09), ھارون اعظم (09-03-10), نورالدین (05-03-10), مہر (20-03-10), مسٹر شیف (08-03-10), ابن حسن (11-12-09), بزم خیال (10-03-10), راجہ اکرام (11-12-09), سائرہ علی (25-11-09), سحر (24-11-09)
پرانا 25-11-09, 12:40 PM   #2
Senior Member
 
سائرہ علی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: خوابوں کی سرزمین
مراسلات: 262
کمائي: 6,401
شکریہ: 366
216 مراسلہ میں 640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ام طلحہ آپ نے بہت اچھے انداز میں آج کے دور کی ایک معاشرتی برائی کی جانب اشارہ کیا ہے ۔ عام طور پہ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر گھروں میں ایسا ہوتا ہے کہ بچی کی پیدائش پہ سب کے منہ لٹک جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ یا گھرانے ایسے بھی ہیں جہاں پہ بچیوں کی پیدائش پہ بھی ویسی ہی خوشیا ں منائیں جاتی ہیں جیسا کہ بچوں کی یا بیٹوں کی پیدائش پہ ۔
اور جہیز کے حوالے سے میں یہ کہوں گی کہ کم ظرف لوگ ایسا کرتے ہیں
__________________
مجھے تم سے محبت ہے !
سائرہ علی آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے سائرہ علی کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (25-11-09), نورالدین (05-03-10), ام طلحہ (25-11-09), ابن حسن (11-12-09), بزم خیال (10-03-10), راجہ اکرام (11-12-09), سحر (25-11-09)
پرانا 11-12-09, 12:05 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,590
کمائي: 315,434
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
بہت ہی بہترین ام طلحہ بہن ۔۔ اللہ مزید توفیق عطا فرمائے ۔۔ آمین
اتنا اہم مضمون گوشہ گمنامی میں کیوں پڑا ہے ؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (05-03-10), ام طلحہ (30-12-09), بزم خیال (10-03-10)
پرانا 11-12-09, 12:06 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,590
کمائي: 315,434
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
سب کچھ کہنے کا مقصد یہی ہے کہ بیٹی کو کچھ اور دیں نہ دیں اچھی تعلیم وتربیت ضرور دیں،جس سے بہتر جہیز کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔
بے شک اس سے بہتر کوئی زیور نہیں کوئی جہیز نہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (05-03-10), ام طلحہ (30-12-09), بزم خیال (10-03-10)
پرانا 11-12-09, 02:52 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,655
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔۔۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (05-03-10), بزم خیال (10-03-10)
پرانا 12-12-09, 07:38 PM   #6
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,969
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لکھا ہے، جہیز اچھی زندگی کی بنیاد نہیں ہو سکتا ، اچھی زندگی کی بنیاد اعتماد، انڈرسٹینڈنگ، کمپرومائز اور محبت دینے کا نام ہے ، لینے کا نہیں
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (05-03-10), ام طلحہ (30-12-09), بزم خیال (10-03-10)
پرانا 05-03-10, 11:27 AM   #7
Senior Member
 
مجیب انڑ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: خیرپور۔کراچی۔سندھ
عمر: 29
مراسلات: 344
کمائي: 4,360
شکریہ: 287
195 مراسلہ میں 365 بارشکریہ ادا کیا گیا
مجیب انڑ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مجیب انڑ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ۔بھن۔نہایت بصیرت افروز مضمون ہے
مجیب انڑ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مجیب انڑ کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (05-03-10), ام طلحہ (09-03-10), بزم خیال (10-03-10)
پرانا 07-03-10, 02:22 PM   #8
Senior Member
 
مجیب انڑ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: خیرپور۔کراچی۔سندھ
عمر: 29
مراسلات: 344
کمائي: 4,360
شکریہ: 287
195 مراسلہ میں 365 بارشکریہ ادا کیا گیا
مجیب انڑ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مجیب انڑ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جہیز ایک ایسا فیشن ہوگیا ہے کہ دین دار گھرانے بھی اب اس کے چکر میں پھنس رہے ہیں
مجیب انڑ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مجیب انڑ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-03-10), ام طلحہ (09-03-10), بزم خیال (10-03-10)
پرانا 09-03-10, 08:51 AM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,663
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مجیب انڑ مراسلہ دیکھیں
جہیز ایک ایسا فیشن ہوگیا ہے کہ دین دار گھرانے بھی اب اس کے چکر میں پھنس رہے ہیں
اور سہارا بنایا جاتا ہے اس جہیز کو جو حضرت محمد صلیّ اللہ علیہ وسلم نے حضرت بی بی فاطمہ کو دیا۔ میں نے اکثر لوگوں کو یہ مثال دیتے سنا ہے کہ حضور صلیّ اللہ علیہ وسلم نے تو خود جہیز دیا تھا، اس سے منع نہیں فرمایا تھا۔اللہ رحم فرمائے ہم پر،۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-03-10), بزم خیال (10-03-10)
پرانا 20-03-10, 06:43 PM   #10
Senior Member
 
مجیب انڑ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: خیرپور۔کراچی۔سندھ
عمر: 29
مراسلات: 344
کمائي: 4,360
شکریہ: 287
195 مراسلہ میں 365 بارشکریہ ادا کیا گیا
مجیب انڑ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مجیب انڑ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اور جتنا کچھ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا اسے یہ لوگ بیان ہی نہیں کرتے
مجیب انڑ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مجیب انڑ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-03-10), ام طلحہ (22-03-10)
جواب

Tags
color, green, کوشش, لوگ, لڑکی, ماں, مسائل, آج, اللہ, امیر, بیوی, بچوں, تعلیم, دل, درخواست, زندگی, سال, شادی, عادی, عادت, عرض, غیرت, غلط, غریب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا آپ نے کبھی ایسا خبرنامہ سُنا ہے؟؟؟ محمد عاصم قہقہے ہی قہقے 9 19-10-11 06:29 PM
عید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کس چیز کی قربانی دے رھے ھیں ؟؟؟ Haya 786 گپ شپ 12 17-11-10 06:32 AM
اگر آپ کو اپنی سب سے پسندیدہ چیز منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے؟؟؟/ راجہ اکرام گپ شپ 8 19-09-09 08:11 PM
عشق کا اظہار بھی کیا چیز ہے The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 11:50 AM
یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی آٹا مہنگا؟؟؟ میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 2 06-05-08 08:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger