واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > صحافت




شہید کی جو موت ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:محمداحمد ترازی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-08-09, 01:42 AM   #1
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,503
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شہید کی جو موت ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:محمداحمد ترازی

شہید کی جو موت ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:محمداحمد ترازی

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مالا کنڈ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوچکی ہے ،اس سے قبل چارسدہ،مردان،صوابی،نوشہرہ اور نواحی علاقوں کے کیمپوں میں مقیم متاثرین بونیر اور سوات کے مختلف علاقوں میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں، بھاری تعداد میں متاثرین کی واپسی کے بعد مینگورہ میں بھی زندگی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں اور اب بیشتر بازاروں میں گہما گہمی نظر آنے لگی ہے ، مختلف نوعیت کے کاروبار سے وابستہ افراد پھر سے اپنے کاروبار میں مصروف دکھائی دینے لگے ہیں،دوسری طرف اسکولوں میں مقیم پناہ گزینوں کی اپنے علاقوں کی طرف روانگی بھی شروع ہوچکی ہے اور اگلے مرحلے میں رشتہ داروں کے ہاں یا کرائے کے مکانات میں رہائش پزیر متاثرین کی واپسی ہوگئی،مندرجہ بالا صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن سے متعلق معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، لیکن اس سارے معاملے میں ایک پہلو دکھ کا بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ اس آپریشن کے دوران ہماری مسلح افواج کے ان متعدد اعلیٰ افسروں اور جوانوں کی شہادت ہے ،جنھوں نے اس نیک مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کرکے قوم کوان دہشت گردوں سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جنھوں نے عوام کی زندگی ہی اجیرن نہیں بنائی تھی بلکہ وہ اس قدر طاقتور اور خود سربھی ہوگئے تھے کہ حکومت کو بلیک میل کرتے اور معاہدوں کو کاغذ کے ٹکڑوں سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے تھے، ظاہر ہے ان حالات میں حکومت کے پاس ایک ہی راستہ بچا تھا کہ یہ علاقے یا تو ملک دشمن عسکریت پسندوں کے حوالے کردیتی یا پھر ان کے خلاف بھر پور فوجی کاروائی کرتی،چنانچہ ان حالات میں آپریشن ایک ناگزیر عمل تھا،جو پاک آرمی نے اپنے جوانوں کی شہادت اور عوام کی مدد سے ممکن بنایا ،سوات اور بو نیر میں آپریشن کی کامیابی کے بعد امید ہوچلی ہے کہ وہ علاقے بھی جلد عسکریت پسندوں سے خالی کرالیے جائیں گے جہاں عسکریت پسند جا چھپے ہیں اور ان علاقوں کے مکین بھی جلد ہی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کل تک جو علاقے شورش زدہ اور دہشت گردوں کے کنٹرول میں تھے ، آج پرامن اور عسکریت پسندوں سے مکمل طور پر صاف ہوچکے ہیں،ان علاقوں سے دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کا خاتمہ ،امن و امان کی بہتری ،حکومتی رٹ کا قیام اور متاثرین مالاکنڈ ،بونیر اور سوات کی اپنے گھروں کو واپسی کا کریڈٹ بلاشبہ پاکستان کی مسلح افواج کو جاتا ہے،جس کی بروقت ،بھر پور اور منظم کاروائی کے نتیجے میں شورش زدہ علاقوں سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ ممکن ہوا، اور حکومتی رٹ بحال ہوئی،کل تک یہی علاقے دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کا مضبوط گڑھ قرار دیئے جاتے تھے اور عسکریت پسندوں کے نام نہاد اسلام کے نام پر قتل و غارت گری اور لوٹ مارکے سلسلے نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور اور ریاست کے اندر ریاست کے قیام نے حکومتی رٹ کو بھی چیلنج کیا ہوا تھا،لیکن پاکستان آرمی نے ان علاقوں کو عسکریت پسندوں سے خالی کراکر جو کامیابی حاصل کی ہے، وہ بلاشبہ عسکریت پسندوں کے خلاف پاک فوج کی بہترین حکمت عملی اور اعلی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،جس کو پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ممکن بنایا، تب کہیں جاکر نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے گھروں کو واپسی ممکن ہوئی۔حقیقت یہ ہے کہ ملک دشمن دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف اس آپریشن میں پاک فوج کے بہت سے اعلی افسروں اور سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا،جن کا تذکرہ وقتاً فوقتاً قومی اخبارات و میڈیا میںآتا رہا ہے ،وطن عزیز کی حفاظت میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ان مجاہدین کی طویل فہرست میں سپاہی ملک آصف نواز شہید جو ہمارے عزیز دوست ملک زاہد اعوان کے کزن تھے، کا نام بھی شامل ہے، جوسوات میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ،ملک آصف نواز 1982میں صوبیدار میجر (ر) ملک نواز کے گھر پیدا ہوا ہوئے،ان کا تعلق ضلع تحصیل ایبٹ آباد کے ایک گاؤں ،،کا کوٹ،، سے تھا،والد ،چچا اور دیگر خاندان کے افراد کا تعلق فوج سے ہونے کی وجہ سے انہیں بچپن ہی سے فوج میں جانے کا شوق تھا ، ملک آصف نواز شہیدسات بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے ،انہوں نے دینی تعلیم گاؤں کے مدرسے میں حاصل کی اور میڑک کرنے کے بعد 2000ء میں پاکستان آرمی جوائن کی،شہادت کے وقت وہ ،، SSG Unit 1بٹالین(کمال کمپنی)،، میں بطور سپاہی خدمات انجام دے رہے تھے،وہ 11 اور 12مئی کی درمیانی شب اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ تحریک طالبان سوات کے سربراہ فضل اللہ اور اس کے ساتھیوں کا پیچھا کرتے ہوئے اپنے 23ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوگئے،وطن کی مٹی سے محبت کرنے والے ملک آصف نواز ایک بہادر اور نڈر سپاہی تھے ، شہادت کی رات وہ نہایت ہی بے جگری سے دشمن سے برسرپیکار تھے اوراپنے کمپنی کمانڈر کے ساتھ بھاگتے ہوئے عسکریت پسندوں کا پیچھا کررہے تھے، ایک موقع پر جب عسکریت پسندوں کی جوابی گولی سے ان کاکمپنی کمانڈر زخمی ہوگیا توملک آصف نواز نے فوراً ہی اپنے زخمی کمپنی کمانڈر کو اپنے کاندھوںپر اٹھا یا اور دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے کیمپ پہنچے ،کمپنی کمانڈر کو بحفاظت کیمپ پہنچاکر جب وہ دوبارہ عسکریت پسندوں کے پیچھے روانہ ہونے لگے تو ساتھیوں نے ان کو بہت منع کیا لیکن اس وقت ملک آصف نواز پر عسکریت پسندوں کو کچل دینے کا جنون سوار تھا،اس معرکے میں ان کے ہاتھوں چھ عسکریت پسند بھی مارے گئے اور وہ خود بھی اپنے 23ساتھیوں کے ساتھ جام شہادت نوش کر گئے،ان کے سینے پر دو اور ماتھے پر ایک گولی لگی تھی۔شہیدملک آصف نواز بہت رحم دل ،ہردلعزیز اور دوست نواز شخصیت تھے ،وہ ایک صالح اور دیندار اور عبادت گزار نوجوان تھے، وہ اپنے دوستوںمیں بے انتہا مقبول تھے،دوسال قبل ہی ان کی شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصہ بعد ان کے یہاں بچے کی ولادت متوقع ہے ،اپنی شہادت سے چھ دن قبل رخصت ہوتے وقت، انہوں نے اپنی بیوی ،والدہ اور دیگر عزیز و اقارب سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ میری آخری ملاقات ہو،آپ لوگ میری تمام غلطیاں اور خطائیں معاف کردینا،میں چاہتا ہوں کہ میرا ہونے والا بیٹا بھی اپنے باپ دادا اور دیگر رشتہ داروں کی طرح فوج میں جائے اور دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دے ،شہید کے والد ملک نواز اور شہید کی والدہ کو اپنے بیٹے کی شہادت پر بہت فخر ہے ،ان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمارے بیٹے نے بہادروں کی طرح سینے پر گولیاں کھاکر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور اس شہادت نے ہمیں بھی شہداء کے والدین کی ہم رکابی کا شرف بخشا ہے،ہم شہید کے والدین کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور ان تمام عظیم والدین اور بالخصوس ماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کے جگر گوشوں کی قربانیاں پاکستان کی سالمیت، تحفظ ،بقاء اورآزادی کی ضامن ہیں،یہی لوگ ملک و قوم کے ماتھے کا جھومر اور درخشندہ ستارے ہیں،کسی شاعر نے کیاخوب کہا ہے
شہید کی موت ہے
وہ قوم کی حیات ہے
یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج صرف سرحدوں پر دشمن سے ملک کی حفاظت نہیں کرتی بلکہ ملک کے اندر بھی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ اور پاکستانی عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت بھی کرتی ہے ،ہم ملک آصف نواز شہید سمیت دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہدا ء کی عظمت کو سلام کرتے ہیں اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
پھر ایک جواں نے گواہی دے کر،فسانہ عشق مومناں میں
جو سرخ سا رنگ بھر دیا ہے ،زمیں کو سیراب کردیا ہے
شہید آصف تیرے لہو سے افق پہ لالی سے سی چھاگئی ہے
مایوس ،خوفزدہ چہروں پہ اک مسکراہٹ سی آگئی ہے
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (04-08-09), ایس اے نقوی (04-08-09)
کمائي نے رضی کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
04-08-09 ایس اے نقوی دستیاب نہیں 150
پرانا 04-08-09, 01:20 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق پر پیش کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (04-08-09), رضی (04-08-09)
جواب

Tags
کمال, پاک, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نظر, مکمل, موت, ممکن, متوقع, محبت, آپریشن, آج, اللہ, اسلام, اعلیٰ, بہترین, بچپن, تعلیم, دوست, راستہ, ستارے, طالبان, عبادت, عشق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 02:54 PM
پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر فاروق سرورخان خبریں 0 13-01-11 06:53 AM
نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت عبداللہ حیدر عقیدہ رسالت 12 31-12-10 03:09 PM
خبردار ! قوت تیر اندازی ھے sahj مطالعہ حدیث 2 13-08-09 11:09 PM
امریکی افواج پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر کے ایٹمی قوت سے جنگ کا خطرہ مول لے رہی ہیں ‘ امریکی ابن جلال خبریں 1 20-09-08 01:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger