واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > صحافت




خبر کی تعریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-11-08, 05:41 AM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default خبر کی تعریف

خبر کی تعریف

خبر کی تعریف

جب کسی انتہائی سادہ، عام فہم اور جانے پہچانے لفظ کو بھی تعریف کے ترازو میں تولا جائے یا تعریف کے نقطہء نظر سے دیکھا اور پرکھا جائے تو وہ لفظ اپنی ظاہری ساخت اور ہئیت کے اندر بے پناہ معافی و مطالب لیے ہوئے نظر آتا ہے اور علم و عرفان کے ایسے ایسے در کھلتے ہیں کہ عقل و خردو رطہء حیرت میں ڈوب جاتی ہے ۔ یہی کیفیت لفظ خبر ایسے سادہ اور عام فہم لفظ پر طاری ہے ۔ شروع میں جب اس سمت کسی نے توجہ دی ہوگی تو ممکن ہے بعض دوسرے احباب نے اسے غیر سنجیدہ انداز میں دیکھا ہو کہ بھلا خبر کی تعریف ہے ۔ خبر کا مفہوم اور مطلب ہر کس و ناکس پر واضح ہے اس لفظ میں نہ کوئی گہرائی ہے اور نہ ہی گیرائی لیکن فکر و جستجو کرنے والوں نے تین حروف پر مشتمل اس انتہائی سادہ اور عام تلفظ کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیے وہ وہ انداز اور ایسا ایسا پیرایہ اختیار کیا کہ بات ختم ہونے کا نام نہیں لیتی اور آج ممتاز صحافی اور صحافت کے نامور استاد کوئی ایسی تعریف اس مختصر سے لفظ کی پیش نہیں کرسکے جس پر تمام مکاتب فکر کو اتفاق ہو۔ کسی ایک تعریف پر ماہرین صحافت کا متفق نہ ہونا بجائے خود اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہ لفظ اپنے اندر کتنی وسعت و ہمہ گیری سمیٹے ہوئے ہے ۔ اور آج خبر کو اطلاع یا تازہ اطلاع کہہ دینا کافی نظر نہیں آتا۔ یہ بات بھی قبول نہیں کی جاسکتی کہ خبر خبر ہے ۔
اس سادہ سے لفظ کی تعریف اور پھر اسے ناقدانہ انداز سے پرکھنے سے پہلے ہر ماہر صحافی نے اس کے اندر چُھپے ہوئے مطالب کوتلاش کیا ور پھر انہی مطالب کو الفاظ کا جامہ پنا کر لوگوں کے سامنے پیش کردیا یہی خبر کی تعریف بنتی گئی۔ ایک تعریر پر ماہرین کا متفق نہ ہونا اس بات کا بھی غماز ہے کہ اس لفظ کا سمجھنا جتنا آسان ہے دوسروں کو اپنی زبان میں سمجھانا اتنا ہی مشکل ہے ۔


خبر کی چند تعریفیں درج ذیل ہیں

لارڈ نارتھ کلف جنہیں برطانوی عوام پسند صحافت کا باوا آدم کہتے ہیں،خبر کی تعریف یوں کرتے ہیں۔
‘‘ اگر کتا انسان کو کاٹ لے تو یہ خبر نہیں البتہ اگر انسان کتے کو کاٹے تو یہ خبر ہے ِِ
ولبسٹر ڈکشنری کے مطابق خبر’’تازہ واقعات کی رپورٹ‘‘ کا نام ہے ۔

آکسفورڈ لغت(انگریزی) میں خبر ’’ نئی اطلاع، تازہ واقعات کی رپورٹ کو کہتے ہیں۔"

رحم علی شاہ کے مطابق خبر کو انگریزی زبان میں Newsکہتے ہیں اوریہ لفظNewsسے بنا ہے جس کے معنی تازہ اور جدید کے ہیں"

عربی لفظ خبر کے مفہوم سے بھی تازہ ہونا ہی مترشح ہے ۔

Newsکے چاروں حرف سےNorth, East, West,Southیعنی شمال، مشرق، مغرب اور جنوب بنتا ہے گویا چاروں اطراف ہونے والا ہر واقعہ خبر ہے ۔

ڈاکٹر عبدالسلام خورشید فنِٕ صحافت میں خبر کی تعریف یوں کرتے ہیں ’‘ خبر کا تعلق ایسے واقعات اور مشاہدات سے ہوتا ہے جو معمول سے ہٹ کر ہوں"

حامد جلالHere is the News میں رقمطرانہ ہیں۔’’خبر اس نئی یا اہم اطلاع کو کہتے ہیں جو سامعین کی دلچسپی کا باعث ہو یا اس سے ان کی کچھ تربیت ہوتی ہو۔"

پال ڈبلیو وائٹ نے News on the Air میں لکھا ہے ’’ خبر ایسے دلچسپ ، تازہ اور مصدقہ واقعات کا بیان ہے جو رونما ہوچکے ہوں ، ہورہے ہوں یا ہونے والے ہوں یاتوقع کے مطابق نہیں ہوئے ، نہیں ہورہے اور نہ ہونے کی امید ہے"

ول ارنWill Irwin اپنی کتابPropaganda and News میں خبر کو یوں بیان کرتے ہیں۔’’

ایسا واقعہ جو مانوس اور معمول کی دنیا کے متعلق قاری کے تصور سے مختلف ہوتا ہے ۔ یہ متصادم طاقتوں کی کشمکش کا نام ہے ۔

کارل وارن نے Radio News Writing میں لکھا ہے ’’ خبر عموماً وہ رپورٹ ہوتی ہے جو اس سے پہلے عام لوگوں کو معلوم نہیں ہوتی۔ یہ رپورٹ بنی نوع انسان کی ایسی سرگرمیوں کے متعلق ہوتی ہے جو قارئین یا سامعین کے لیے دلچسپی ، تفریح یا معلومات کا موجب ہوں،،۔ اسی نام کی کتاب ولیم ایف بروکس نے بھی لکھی ہے جس میں وہ خبر کو اس انداز سے بیان کرتے ہیں ’’ خبر دراصل غیر متوقع کا مترادف ہے ،،
ویلکم سٹیڈ کے مطابق ’’ ہر وہ چیز جو غیر معمولی اور انوکھی ہو خبر کہلاتی ہے ،،۔
امریکی صحافی فراسٹر بانڈ کے مطابق’’ کوئی واقعہ خبر نہیں اس کا بیان خبر ہے ،،۔


ہیگ، وہنس، اسمیچ اور ہارٹیجن خبر کی تعریف کرتے ہوئے جن باتوں کو ضروری قرار دیتے ہیں وہ ہیں ۔

1۔ اہم ہو

2۔لوگوں کومتاثر کرے

3۔ لوگوں میں تجسس پیدا کرے

4۔ لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہو


ڈاکٹر مسکین علی حجازی اپنی کتاب فنِ ادارت میں خبر کی تعریف یوں کرتے ہیں ۔’’ ہر وہ واقعہ خبر ہے جو درست ہو ۔لوگوں کے لیے دلچسی کا باعث ہو جس کے متعلق لوگ جاننا اور اخبار نویس بتانا چاہیئے۔

جیرا لڈ ڈبلیو جانسن کے مطابق ’’ خبر ایسے واقعات کا بیان ہے جن کو لکھنے اور شائع کرنے میں ایک اعلیٰ پایہ کا اخبار نویس اطمینان محسوس کرے ِِ۔


ممتاز صحافی اے آر خالد نے اپنی کتاب ’’فن خبر نویسی‘‘ میں خبر کی تعریف یوں کی ہے ’’ہر وہ واقعہ جو عوام سے متعلق ہو مگر اس کی اشاعت ، براڈ کاسٹ یا ٹیلی کاسٹ سے پہلے اس کے بارے میں عوام کچھ نہ جانتے ہوں یا پوری معلومات نہ رکھتے ہو خبر کہلاتا ہے ۔،،








باقی پھر کبھی

آپ کی آراء‌کا انتظار رہے گا۔

Last edited by ابن جلال; 09-11-08 at 05:44 AM.
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (12-11-08), ام طلحہ (12-11-08), دین محمد وطن پال (10-12-10), عارف اقبال (25-02-10), عبدالقدوس (09-11-08)
پرانا 09-11-08, 07:10 PM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

لگتا ہے یہ تھریڈ‌کسی کو پسند نہیں‌آیا
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-11-08, 07:56 AM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,150
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: خبر کی تعریف

بہت اچھا تھریڈ ہے بھائی
شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-11-08, 02:47 PM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

پسند کرنے کا شکریہ
َِ
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-11-08, 03:28 PM   #5
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

بہت اچھا ہے بھائی
دل چھوٹا نہیں کرتےمیرے اکثر تھریڈ کا کوئی جواب ہی نہیں دیتا
کوئی بات نہیں
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-11-08, 03:33 PM   #6
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

اقتباس:
بہت اچھا ہے بھائی
دل چھوٹا نہیں کرتےمیرے اکثر تھریڈ کا کوئی جواب ہی نہیں دیتا
کوئی بات نہیں
کون نہیں دیتا، میں‌تو تقریبا ہر تھریڈ‌ہی پڑھتا ہوں لیکن کبھی کبھی زیادہ مصروف ہوتا ہوں اس لیے رات کو فارغ ہوکر ہی پڑھتا ہوں‌پھر
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (12-11-08)
پرانا 12-11-08, 03:34 PM   #7
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

خانانی اینڈ کالیا والی پوسٹ کا جواب دیا
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (12-11-08), عدنان دانی (26-02-10)
پرانا 12-11-08, 04:23 PM   #8
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

کہا نا جب میں مصروف ہوتا ہوں تو بروقت جواب نہیں‌دے پاتا۔ جب فارغ ہوتا ہوں تو تمام پوسٹس اور تھریڈ پڑتا ہوں
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (12-11-08)
پرانا 28-11-08, 05:10 PM   #9
Member
اجنبی
 
احمد غزنوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 33
کمائي: 1,879
شکریہ: 111
25 مراسلہ میں 74 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

بھائی بہت شکریہ آپ نے عمدہ معلومات شیئر کیں خبر کی تعریف کے حوالے سے۔ کچھ اضافہ میں‌ بھی کرنا چاہوں گا، کہ خبر کی جامعیت کے لئے ضروری ہے کہ اس میں‌ ان چھ سوالات کے جوابات موجود ہوں:‌
کون
کیا
کب
کہاں
کیسے
کیوں

مثال کے طور پر خبر ہے:
بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ (کون) نے ممبئی واقعات میں‌ بالواسطہ پاکستان کو ملوث قرار دیا ہے(کیا)۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام (کب) کو نئی دہلی (کہاں) میں‌ قوم سے ایک خطاب میں‌ انہوں‌ نے کہا کہ دہشت گردوں‌ کی جڑیں‌ ملک سے باہر ہیں‌ (کیسے)۔

واضح‌ رہے کہ اس طرح کے الزام کا یہ پہلا موقع نہیں‌ ہے، اس سے قبل بھی بھارت میں‌ پیش آمدہ ایسے واقعات کے الزامات پاکستان پر لگائے جاتے رہے ہیں (کیوں)۔
احمد غزنوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے احمد غزنوی کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (28-11-08), دین محمد وطن پال (10-12-10), عامرشہزاد (27-02-10), عارف اقبال (25-02-10)
پرانا 28-11-08, 06:07 PM   #10
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

پسند کرنے اور معلومات فراہم کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ
کیا آپ کا تعلق میڈیا سے ہے ؟؟؟
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد غزنوی (28-11-08)
پرانا 28-11-08, 06:25 PM   #11
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

دنیا میں رونما ہو نے والا ہر واقعہ خبر ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-11-08, 07:27 PM   #12
Member
اجنبی
 
احمد غزنوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 33
کمائي: 1,879
شکریہ: 111
25 مراسلہ میں 74 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
پسند کرنے اور معلومات فراہم کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ
کیا آپ کا تعلق میڈیا سے ہے ؟؟؟

آپ کا بھی شکریہ بھائی

پہلے باقاعدہ تھا، اب بے قاعدہ ہے۔ ۔۔ بات کچھ یوں‌ ہے کہ جب پاکستان میں‌ تھا، تو بعض ہفت روزوں‌ اور روزنامہ امت سے کچھ عرصہ وابستہ رہا تھا، ایک محدود تعداد میں‌ مضامین بھی لکھے، لیکن اب چونکہ وطن سے باہر ہوں، (سعودیہ میں)‌ تو بس اتنا ہے کہ کبھی کبھار کوٕئی مضمون لکھ لیا کرتا ہوں۔
احمد غزنوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے احمد غزنوی کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (30-11-08), عامرشہزاد (27-02-10), عارف اقبال (25-02-10)
پرانا 30-11-08, 12:47 AM   #13
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خبر کی تعریف

یہ تو اچھی بات ہے لیکن آپ کوشش کیا کرےاور اگر ہوسکے تو اپنے مضامین یہاں شیئر کریں
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (02-12-08)
پرانا 25-02-10, 07:20 AM   #14
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,135
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب!
اس معلوماتی تھریڈ پر میری جانب سے مُباکباد قبول کیجیئے!
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (15-03-10)
پرانا 25-02-10, 07:20 AM   #15
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,135
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب!
اس معلوماتی تھریڈ پر میری جانب سے مُباکباد قبول کیجیئے!
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پسند, ڈکشنری, واقعات, وزیر, نظر, موقع, ممکن, متوقع, معلوم, آج, اللہ, الزام, انگریزی زبان, انسان, استاد, اعلیٰ, جواب, خبر, رات, شام, عقل, علی, صحافی, صحافت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::: حدیث کی تعریف اور اقسام کا تعارف ::::: آپ کے سوال اور ان کے جواب ابن یعقوب اقسام حدیث 16 24-05-10 10:03 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 0 28-10-09 10:28 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 3 12-10-09 02:53 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger