واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-09-09, 09:16 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,623
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے

کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے

کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے
تو شاید ہم بھی اپنا راستہ تبدیل کر لیتے

اگر ہم واقعی کم حوصلہ ہوتے محبت میں
مرض بڑھنے سے پہلے دوا تبدیل کر لیتے

تمہارے ساتھ چلنے پر جو دل راضی نہیں ہوتا
بہت پہلے ہم اپنا فیصلہ تبدیل کر لیتے

تمہیں ان موسموں کی کیا خبر ملتی اگر ہم بھی
گھٹن کے خوف سے آب و ہوا تبدیل کر لیتے

تمہاری طرح جینے کا ہنر آتا ، تو پھر شاید
مکان اپنا وہی رکھتے ، پتا تبدیل کر لیتے

وہی کردار ہیں تازہ کہانی میں ، جو پہلے بھی
کبھی چہرہ ، کبھی اپنی قبا تبدیل کر لیتے

جدائی بھی نہ ہوتی ، زندگی بھی سہل ہو جاتی
جو ہم اک دوسرے سے مسئلہ تبدیل کر لیتے

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہم بول اٹھے ورنہ
گواہی دینے والے واقعہ تبدیل کر لیتے

بہت دھندلا گیا یادوں کی رم جھم میں دلِ سادہ
وہ مل جاتا تو ہم یہ آئینہ تبدیل کر لیتے

شاعر سلیم کوثر
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کوثر, محبت, آئینہ, خبر, دل, راستہ, زندگی, سہل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چترا سنگھ: چلو بانٹ لیتے ہیں محمدعدنان غزلیں ہی غزلیں (صرف آڈیو) 5 04-09-11 11:49 AM
قرآن کے سائے میں جیتے ہوئے۔ ۔۔ ۔ عبداللہ حیدر فضیلیت قرآن 2 05-07-11 08:49 PM
ایک چہرے پر کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ ایکسٹو دلچسپ اور عجیب 1 16-02-11 01:28 PM
پِیر دغادیتے ہیں میاں شاہد جوش 0 05-07-08 01:37 PM
نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 5 26-09-07 09:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger