واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


میرے بس میں ہو تو کبھی کہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-09-07, 10:48 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میرے بس میں ہو تو کبھی کہیں

میرے بس میں ہو تو کبھی کہیں

میرے بس میں ہو تو کبھی کہیں
کوئی شہر ایسا بساؤں میں
جہاں فاختاؤں کی پھڑپھڑاہٹ سے نغمہء رازِ حیات میں
جھنجھناتی سانسوں کی جھانجھریں جو چھنک اُٹھیں
تو دھنک کے رنگوں میں بھیگ جائیں حواس تک
جہاں چاند ماند نہ ہو کبھی ، جہاں چاندنی کی رِدا بنے
میری بانجھ دھرتی کے باسیوں کا لباس تک
جہاں صرف حکمِ یقیں چلے ، جہاں بے نشاں ہو قیاس تک
جہاں آدمیت کے نطق و لب پہ ، نہ شہرِ یار کا خوف ہو
جہاں سرسرائے نہ آدمی کی رگوں میں کوئی ہراس تک
جہاں وہم ہو نہ دلوں میں وہم کا سہم ہو
جہاں سچ کو سچ سے ہو واسطہ
جہاں جگنو کو ہوا دکھاتی ہو راستہ
جہاں خوشبوؤں سے بدلتی رُت کو حسد نہ ہو
جہاں پستیوں سے بلندیوں کو بھی قد نہ ہو
جہاں خواب آنکھوں میں جگمگائیں تو۔۔۔۔۔
جسم و جاں کے سبھی دریچوں میں تیرگی کا گزر نہ ہو
کوئی رات ایسی بسر نہ ہو کہ ، بشر کو اپنی خبر نہ ہو
جہاں داغ داغ سحر نہ ہو
جہاں کشتیاں ہوں رواں دواں ۔۔ تو سمندروں میں بھنور نہ ہو
جہاں برگ و بار سے اجنبی کوئی ، شاخ کوئی شجر نہ ہو
جہاں چہچہاتے ہوئے پرندوں کو ، بارشوں کے عذاب کا کوئی ڈر نہ ہو
میرے بس میں ہو تو کبھی کہیں کوئی شہر ایسا بساؤں میں
جہاں برف برف محبتوں پہ غمِ جاں کا اثر نہ ہو
راہ و رسمِ دنیا کی بندشیں غمِ ذات کے سبھی ذائقے
سمے کائنات کی تلخیاں کسی آنکھ کو بھی نہ چھو سکیں
جہاں میری سانس کی تازگی ، تیری چاہتوں کے کنول میں ہو
تیرا حسن میری غزل میں ہو ، جہاں کائنات کی اِ ک صدف
شب و روز کے کسی پل میں ہو
جہاں نوحہء غمِ زندگی ، میری ہچکیوں سے عیاں نہ ہو
جہاں لوھِ خاک پہ عمر بھر ، کسی بے گناہ کے خون کا
کوئی داغ ، کوئی نشاں نہ ہو
کوئی شہر ایسا کبھی کہیں بساؤں میں
جہاں دھوپ چھاؤں گلے ملیں
جہاں بانجھ رُت میں بھی گُل کھلیں
جہاں چاہتوں کے ہجوم میں ، کبھی گیت امن کے گاؤں میں
جہاں زندگی کا رِجز پڑھوں ، جہاں بے خلل گنگناؤں میں
جہاں موج موج کی اوٹ میں تو کرن بنے ، مسکراؤں میں
میرے بس میں ہو تو کبھی کہیں
کوئی شہر ایسا بساؤں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(محسن نقوی )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
Amir (01-10-07), ایس اے نقوی (31-05-09), رضی (31-05-09)
پرانا 29-09-07, 11:36 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میرے بس میں ہو تو کبھی کہیں

جہاں چاہتوں کے ہجوم میں ، کبھی گیت امن کے گاؤں میں
جہاں زندگی کا رِجز پڑھوں ، جہاں بے خلل گنگناؤں میں

واہ کیا بات ہے محسن نقوی صاحب کی
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
Amir (01-10-07), ایس اے نقوی (31-05-09), رضی (31-05-09)
پرانا 02-10-07, 01:24 PM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرے بس میں ہو تو کبھی کہیں

بہت شکریہ جناب آپ دونوں کا
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (31-05-09), رضی (31-05-09)
پرانا 30-05-09, 10:42 PM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 3
کمائي: 175
شکریہ: 0
2 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھت خوب واہ کیا بات ھے
zahid235 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
zahid235 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (31-05-09)
پرانا 31-05-09, 03:26 AM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
میرے بس میں ہو تو
میرے بس میں ھو تو بات تو یہاں ہی ختم ہو جاتی ہے۔
خرم بھائی بہت عمدہ شئیرنگ ہے۔ مجھے یہ پرھ کے اقبال کی وہ نظم یاد آگئ ایک آرزو اگر وہ بھی یہاں لگا دیں تو کیا بات ہے
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
کرن, اجنبی, بھائی, حسن, خون, خبر, رات, زندگی, شہر, غزل, صدف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جواس حال میں فوت ہو جائے کہ نہ تو جہاد میں شریک ہوا اور نہ کبھی دل میں خیال پیدا ہوا۔ میاں شاہد صحیح المسلم 4 25-02-11 03:04 PM
ملا نہیں اذان رقص جن کو ،کبھی تو وہ بھی شرار دیکھو خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 2 15-01-11 02:22 PM
سبز شاخیں کبھی ایسے تو نہیں چیختی ہیں Shani شعر و شاعری 0 08-11-08 06:34 PM
صدر چاہیں بھی تو افتخار چوہدری کو چیف جسٹس نہیں بنا سکتے، لطیف کھوسہ ابن جلال خبریں 0 13-09-08 09:45 PM
ابھی تو عشق میں ایسا بھی حال ہونا ہے محمدعدنان شاعری اور مصوری 11 30-09-07 02:25 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:05 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger