واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


قصرِ سحر میں ہوں کہ کسی شب کدے میں ہوں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 01:31 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default قصرِ سحر میں ہوں کہ کسی شب کدے میں ہوں

قصرِ سحر میں ہوں کہ کسی شب کدے میں ہوں

قصرِ سحر میں ہوں کہ کسی شب کدے میں ہوں
آشوبِ زندگی! میں عجب مخمصے میں ہوں

کیوں جرم بے گناہی پہ دیتا ہے قید سخت
فردِ عمل تو دیکھ‘ میں کس قاعدے میں ہوں

تو میرے خال و خد کبھی پہچان کے تو دیکھ
آئینہ ساز! میں بھی ترے آئینے میں ہوں

اتنا نہ حد سے بڑھ کہ تجھے دُکھ ہو بعد میں
میں عاقبت شناس ہوں اور حوصلے میں ہوں

کچھ تو بتا اے ذہن حقیقت شناس دہر
حلقہ بگوش وہم میں کس سلسلے میں ہوں

وہ شورشیں تو دکھ کی لحد میں اُتر گئیں
زندہ اگرچہ چشم یقیں دیکھنے میں ہوں

چاہے میں تیرے دکھ کی تلافی نہ کر سکوں
لیکن شریکِ غم تو ترے سانحے میں ہوں

آنکھوں میں رَت جگوں کی تھکن ہی انڈیل دے
تشنہ خلش نہ رکھ کہ ترے میکدے میں ہوں

کن لغزشوں پہ منظر عبرت نظر ہوا
سنگِ رہ تماشہ‘ یہ کس سلسلے میں ہوں

احمد یہ اور بات تھکن سے ہے چور جسم
مصروف خاکِ خوابِ سکوں چھاننے میں ہوں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-01-10), راجہ اکرام (23-01-10), عروج (04-10-10)
پرانا 27-01-10, 05:46 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شاعری پوسٹ کی ھے آپ نے بھائی۔۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-10-10, 08:53 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,837
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں عاقبت شناس ھوں اور حوصلے میں ھوں۔ ًواہ ً
عروج آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پہچان, ھوں, پوسٹ, ھے, قید, چور, اچھی, جرم, حوصلے, زندگی, شناس, شاعری, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
باجوڑ ایجنسی میں شرپسندوں نے 4 قبائلوں کو ذبح کر دیا ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:10 AM
اسلام آباد میں ہائی کورٹ کا قیام، پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کیلئے پنشن، ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری کی عمر میں کمی، آئینی ترمی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:46 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 09:27 AM
وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:00 AM
پی سی او ججوں کو معزول ججوں کی رہائش گاہیں الاٹ کردی گئیں خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 09:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger