| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
عجب پاگل سی لڑکی ہے شاعر عاطف سعید
عجب پاگل سی لڑکی ہے مجھے ہر خط میں لکھتی ہے مجھے تم یاد کرتے ہو؟ تمھیں میں یاد آتی ہوں؟ مری باتیں ستاتی ہیں مری نیندیں جگاتی ہیں مری آنکھیں رلاتی ہیں دسمبر کی سنہری دھوپ میں اب بھی ٹہلتے ہو کسی خاموش رستے سے کوئی آواز آتی ہے؟ ٹھٹہرتی سرد راتوں میں تم اب بھی چھت پہ جاتے ہو فلک کے سب ستاروں کو مری باتیں سناتے ہو کتابوں سے تمھارے عشق میں کوئی کمی آئی یا میری یاد کی شدت سے آنکھوں میں نمی آئی عجب پاگل سی لڑکی ہے مجھے ہر خط میں لکھتی ہے جوابااس کو لکھتا ہوں مری مصروفیت دیکھو سحرسے شام آفس میں چراغ عمر جلتا ہے پھر اس کے بعد دنیا کی کئی مجبوریاں پاؤں میں بیڑی ڈال رکھتی ہیں مجھے بے فکر، چاہت سے بھرے سپنے نہیں دکھتے ٹہلنے، جاگنے، رونے کی فرصت ہی نہیں ملتی ستاروں سے ملے عرصہ ہوا ناراض ہوں شاید کتابوں سے شغف میرا ابھی ویسے ہی قائم ہے بس اب اتنا ہوا ہے میں انھیں عرصہ میں پڑھتا ہوں تمھیں کس نے کہا پگلی تمھیں میں یاد کرتا ہوں؟ کہ میں خود کو بھلانے کی مسلسل جستجو میں ہوں تمھیں نہ یاد آنے کی مسلسل جستجو میں ہوں مگر یہ جستجو میری بہت ناکام رہتی ہے مرے دن رات میں اب بھی تمھاری شام رہتی ہے مرے لفظوں کی ہر مالا تمھارے نام رہتی ہے تمھیں کس نے کہا پگلی مجھے تم یاد آتی ہو؟ پرانی بات ہو جو لوگ اکثر گنگناتے ہیں انھیں ہم یاد کرتے ہیں جنھیں ہم بھول جاتے ہیں عجب پاگل سی لڑکی ہو مری مصروفیت دیکھو تمھیں دل سے بھلاؤں تو تمھاری یاد آئے نا! تمھیں دل سے بھلانے کی مجھے فرصت نہیں ملتی اور اس مصروف جیون میں تمھارے خط کا اک جملہ تمھیں میں یاد آتی ہوں مری چاہت کی شدت میں کمی ہونے نہیں دیتا بہت راتیں جگاتاہے مجھے سونے نہیں دیتا سو اگلی بار اپنے خط میں یہ جملہ نہیں لکھنا! عجب پاگل سی لڑکی ہے، مجھے پھر بھی یہ کہتی ہے مجھے تم یاد کرتے ہو؟ تمھیں میں یاد آتی ہوں؟
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
|
|
|
|
| پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (31-05-09) |
|
|
#4 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, com, flash, height, پاگل, لوگ, لڑکی, چاہت, جلتا, دل, شام, عشق |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی | گلاب خان | خبریں | 0 | 28-02-11 06:13 AM |
| ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر | یاسر عمران مرزا | SEO and Marketing | 15 | 28-11-10 01:55 AM |
| پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی | جاویداسد | خبریں | 0 | 18-08-10 10:28 PM |
| آئی سی ایل میںپاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل | محمدعدنان | کرکٹ | 1 | 16-04-08 11:27 AM |
| لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 07-12-07 09:27 AM |