واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


سنگِ نظر سے ٹوٹے ہوئے آئنے تو دیکھ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 01:01 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,568
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سنگِ نظر سے ٹوٹے ہوئے آئنے تو دیکھ

سنگِ نظر سے ٹوٹے ہوئے آئنے تو دیکھ

سنگِ نظر سے ٹوٹے ہوئے آئنے تو دیکھ
ان کی طرف بھی ایک نظر ہو سکے‘ تو دیکھ

شاید میں تیرے دھیان میں پھر سے اُبھر سکوں
میں اجنبی سہی‘ مجھے پہچان کے تو دیکھ

کس کس ادا سے چھانی ہے صحرائے شب کی خاک
آنکھوں میں رتجگوں کے نئے زاویے تو دیکھ

کتنے دُکھوں کے سامنے سینہ سپر ہوں میں
ناواقفِ نشاطِ الم! حوصلے تو دیکھ

کن لذتوں کے در نہ کھلے ہم پہ کیا کہیں
یہ غم کسی کی ذات سے تجھ کو ملے تو دیکھ

کچھ دن تو تجربات کے شعلوں پہ دل جلا
میری طرح سے دہر میں کچھ سانحے تو دیکھ

وارفتگیٔ شوق عجب مرحلوں میں ہے
جذبِ طلب کے پھیلے ہوئے سلسلے تو دیکھ

کن خواہشوں کا گرم لہو زیب خاک ہے
میں جن سے ہو کے آیا ہوں وہ راستے تو دیکھ

ہم اہلِ دل سے ترکِ مراسم کا دُکھ نہ پوچھ
شاخِ شجر سے ٹوٹ کے پتا گرے تو دیکھ

آئینۂ وفا ہے‘ سراپا خلوص ہے
احمد کے ساتھ چند گھڑی بیٹھ کے تو دیکھ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-08-08, 07:16 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 3,516
کمائي: 46,700
شکریہ: 6,494
2,510 مراسلہ میں 6,102 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سنگِ نظر سے ٹوٹے ہوئے آئنے تو دیکھ

شاید میں تیرے دھیان میں پھر سے اُبھر سکوں
میں اجنبی سہی‘ مجھے پہچان کے تو دیکھ


آپ کا انتخاب بہت اچھا ہے۔
Attached Thumbnails
frames-174-copy-jpg  
__________________
“جو لوگ دوسروں کے دلوں کو کانٹوں سے زخمی کرتے ہیں ان کے اپنے اندر کیکر اگے ہوئے ہوتے ہیں،وہ چاہے یا نہ چاہے ان کے وجود کو کانٹا ہی بننا ہوتا ہے-وہ پھول نہیں بن سکتے”- عمیرہ احمد
محمد یاسرعلی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پہچان, وفا, نظر, اجنبی, جواب, دل, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گھریلو ٹوٹکے زارا گھریلو ٹوٹکے 1 12-11-11 04:04 AM
کارآمد ٹوٹکے زارا گھریلو ٹوٹکے 0 12-02-11 08:26 PM
دل ٹوٹے ٹوٹے ہو گیا :پرویز مشرف جاویداسد خبریں 11 05-12-10 04:24 PM
مفید گھریلو ٹوٹکے زارا گھریلو ٹوٹکے 0 30-10-10 01:36 PM
آسان گھریلو ٹوٹکے Real_Light گھریلو ٹوٹکے 5 07-11-09 04:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger