| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,568
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زلفِ نگارِ درد کا سایہ نہ تھا کبھی
یہ وہ لباس ہے کہ جو پہنا نہ تھا کبھی یادوں کا کارواں بھی گزرتا نہیں کوئی دشتِ وفا میں اتنا تو تنہا نہ تھا کبھی محرومیوں کی دھوپ میں جلتے ہوئے بدن حد نگاہ تک تو یہ صحرا نہ تھا کبھی کیا بات ہو گئی ہے بتا ظرفِ آبرو! اس تیرہ خاکداں سے تو جھانکا نہ تھا کبھی یہ اور بات ہے کہ تری جستجو تو تھی اے دردِ شادماں! تجھے دیکھا نہ تھا کبھی تم ڈھونڈتے ہو شہر میں جس کو گلی گلی ایسا گیا ہے جیسے وہ رہتا نہ تھا کبھی کچھ تو کہو اے دیدہ ورو کیا ہوا اسے بے پیرہن تو روح کو دیکھا نہ تھا کبھی کس تمکنت کے ساتھ ہے کانٹوں پہ محو خواب پھولوں کی سیج پہ بھی جو سویا نہ تھا کبھی احمد یہ اب سے پہلے تو ابر نشاطِ درد پلکوں سے اتنا ٹوٹ کے برسا نہ تھا کبھی |
|
|
|
| خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا | فہیم نواز خان (09-01-08) |
![]() |
| Tags |
| وفا, شہر, صحرا |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جو بھی تھا کیا تھوڑا تھا ؟ | طاھر | دیس ہوئے پردیس | 22 | 26-08-10 03:03 AM |
| ہنساتا تھا مجھ کو، تو پھر رُلا بھی دیتا تھا | محمدعمر | شعر و شاعری | 2 | 14-11-09 10:35 AM |
| ترے جیسا میرا بھی حال تھ ،ا نہ سکون تھا نہ قرار تھا | The Great | شعر و شاعری | 0 | 27-08-09 12:25 PM |
| فاصلے ایسے بھی ہوں گےیہ کبھی سوچا نہ تھا | The Great | شعر و شاعری | 0 | 26-08-09 12:18 PM |