واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


دُکھوں میں ضبط کی زنجیر تو پہن لوں گا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 01:25 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دُکھوں میں ضبط کی زنجیر تو پہن لوں گا

دُکھوں میں ضبط کی زنجیر تو پہن لوں گا

دُکھوں میں ضبط کی زنجیر تو پہن لوں گا
میں اپنا سر کسی دہلیز پر نہ رکھوںگا

میں تیرے قرب کے تسکین بخش پہلو میں
یہ ایک رات تو کیا ساری عمر جاگوں گا

میں اپنا دُکھ نہ سناؤں گا شہر والوں کو
ترے وقار کی اے دوست لاج رکھوں گا

وہ ایک شخص بھی اخلاص سے تہی نکلا
وفا کی سرد ترازو میں کس کو تولوں گا

شکستِ شیشۂ دل سے تو موت بہتر ہے
کوئی بتائے کہ کب تک یہ زہر چاٹوں گا

میں ایک شعلۂ احساس ہوں‘ اے شہر سکوت!
دماغ و دل بھی ہوئے منجمد تو بولوں گا

یہ تیرے ماتھے پہ تازہ شکن جو اُبھری ہے
اسی لکیر کے گرداب سے میں اُبھروں گا

ترے لبوں کے تبسم کے سرخ پتھر پر
میں اپنی روح کے لرزیدہ ہونٹ رکھ دوں گا

وہ میرے پاس بھی آ کر ستائے گا احمد
میں اُس سے دور بھی رہ کر دُعائیں ہی دوں گا
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (17-09-10)
جواب

Tags
موت, دوست, دل, رات, شہر, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جان جوکھوں میں پڑی ھو تو غزل ھوتی ھے The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 01:21 PM
آنکھوں میں ستارے تو کئی شام سے اترے The Great احمد فراز 0 28-08-09 10:21 PM
اب تو اس طرح میری آنکھوں میں خواب آتے ہیں The Great احمد فراز 0 28-08-09 01:54 PM
ہجر کی آنکھوں سے آنکھیں تو ملاتے جائیں جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 1 04-01-09 05:52 PM
سوچا تو میرا عکس تھا آنکھوں میں تمہاری محمدعدنان شاعری اور مصوری 9 03-12-07 06:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger