واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


حادثوں میں رہتا ہے چہرہ لالہ گوں اپنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 01:39 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default حادثوں میں رہتا ہے چہرہ لالہ گوں اپنا

حادثوں میں رہتا ہے چہرہ لالہ گوں اپنا

حادثوں میں رہتا ہے چہرہ لالہ گوں اپنا
حوصلے کا آئینہ ہے دلِ زبوں اپنا

تیرا دھیان بھی جیسے کعبۂ تقدس ہو
تیرے بعد بھی رکھا ہم نے سرنگوں اپنا

رخشِ وصل کی باگیں دستِ شوق کیا تھامے
فصلِ انبساط آگیں حال ہے زبوں اپنا

فاصلوں کی دوپہریں رنگ رُخ اُڑاتی ہیں
خون خشک کرتا ہے دور رہ کے کیوں اپنا

عقل بیٹھ جاتی ہے تھک کے جب دوراہے پر
کام آ ہی جاتا ہے جذبۂ جنوں اپنا

تجھ پہ بار کیوں گزرا میری چپ کا سناٹا
تو جو خود سے مخلص ہے میں نہ ساتھ دوں اپنا

ذہن غم کی راہوں میں راستہ سجھاتا ہے
ہر نفس ’’وفا دشمن‘‘ پاسبان ہوں اپنا

بے سکون سچائی‘ جھوٹ کی علامت ہے
معتدل ہی رہتا ہے قلزم دروں اپنا

ترکِ ربط باہم پر یہ تعلقِ خاطر
رات وہ فسردہ تھا‘ دُکھ ہوا فزوں اپنا

تیغ بادِ بدخوئی ظرف سے پشیماں ہے
ضبطِ غم کے مقتل میں کر رہا ہوں خوں اپنا

مجھ کو اس کی مٹی بھی زندگی سے پیاری ہے
خوفِ قہر رُسوائی! شہر چھوڑ دوں اپنا

دشتِ روح کی دلدل ہے بدن کی تاریکی
اے لہو کی خوش فہمی! کیا سراغ دوں اپنا

رنگ و بوئے گلزارِ صبح کی ضمانت ہوں
کشتِ ذہن تازہ کو دے رہا ہوں خوں اپنا

بندشِ لبِ نغمہ فن کی سرد چھاؤں میں
مصلحت کی چھینی سے بت تراش لوں اپنا

کتنی خاک چھانی ہے پھر بتاؤں گا احمد
پہلے دُکھ کے صحرا میں دن گزار لوں اپنا
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فن, آئینہ, جھوٹ, حال, خوش, راستہ, زندگی, شہر, غم, صبح, صحرا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہوں عدالت میں انکشاف کروں گی، عابدہ حسین گلاب خان خبریں 2 17-12-10 02:11 AM
تھانوں اور ٹارچرسیلوں میں بند کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،آصف زرداری خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 11:47 AM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger