واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


تیرے نخرے (مزاحیہ شاعری)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-07-09, 09:13 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,622
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تیرے نخرے (مزاحیہ شاعری)

تیرے نخرے (مزاحیہ شاعری)

تیرے نخرے اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
جو پھر بھی ڈانٹ کھا تا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

تمہارا مال کھانے کی سہولت چھن گئی جب سے
کما کہ اب جو لاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

تمہارے عشق میں شوگر(زیابدطیس) ملی ہے مجھ کو بدلے میں
کریلے اب جو کھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ہے کھارا اس قدر پانی تمہارے گھر کے نلکے کا
میں پینے جب بھی آتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

گئی ہے جب سے وہ میکے عجب ہی حال ہے اپنا
میں کھانا خود پکاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ازل سے مجھ کو لاحق ہے یہ مرض لادوا یارو
کہ آنسو جب بہاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

تیری اماں کے ڈر سے میں، تجھے شاپنگ کراتا ہوں
مگر جب بل چکاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

مجھے ماموں پکارے ہے، میری معشوق کا بیٹا
اُسے گودی اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

یہ دل کا درد ہے شاید، جو آ پہنچا ہے گھٹنوں میں
قدم اک بھی اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ہے وہ دوست لیکن، نہاتا بس ہے عیدوں پر
جو ملنے اس کو جاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

طریقے نت نئے مجھ پر، وہ ظالم آزماتے ہیں
میں تھانے جب بھی جاتاہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
مزاحیہ, حال, دوست, شاعری, ظالم, عشق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں تو لفظ لفظ تیری تیری ذات ہوں زارا شعر و شاعری 1 12-02-11 08:53 AM
گھریلو صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گیس کی بو ہو تو بجلی کے بٹن آن نہ کریں گلاب خان خبریں 1 08-01-11 01:29 PM
کرپٹ افسران کے خلاف شکنجہ تیار کرنے کی تیاری جاویداسد خبریں 1 27-07-10 01:14 PM
بے احتیاطی یا تیز رفتاری کا نتیجہ مسافر دلچسپ اور عجیب 3 02-10-09 02:03 PM
تفتیشی ٹیم کو موت کی وجہ جاننے سے آگے کا اختیار نہیں، برطانوی ہائی کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 08:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger