واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


تو بے سبب ہے مری ذات سے خفا‘ کچھ سوچ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 01:41 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,568
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تو بے سبب ہے مری ذات سے خفا‘ کچھ سوچ

تو بے سبب ہے مری ذات سے خفا‘ کچھ سوچ

تو بے سبب ہے مری ذات سے خفا‘ کچھ سوچ
ہے اس خرابے میں دل کس کا آئنہ‘ کچھ سوچ

دماغ پر ہے مسلّط سکوت سا کچھ‘ سوچ
ہے شام ہی سے یہ دل کیوں بجھا بجھا‘ کچھ سوچ

خفا نہ ہو کہ کڑی دوپہر میں آیا ہوں
میں تنہا کیسے یہ لمحے گزارتا‘ کچھ سوچ

تھا جس کی لو سے منور یہ خواہشوں کا مکاں
وہ اک چراغ بھی تو نے بجھا دیا‘ کچھ سوچ

یہ اجتناب‘ یہ خط فاصلے کا کیسے کھنچا
وہ جذبہ ختم بھلا کیسے ہو گیا‘ کچھ سوچ

تو جس کے پیار کو اپنی اَنا پہ تیاگ آیا
وہ رات تجھ سے زیادہ اُداس تھا‘ کچھ سوچ

بس اک نحیف سا جھونکا‘ بہارِ عہد سکوں!
ہرے درختوں کی شاخیں جھکا گیا‘ کچھ سوچ

تھا چاروں اور کڑی رنجشوں کی دھوپ کا دشت
میں کس کے پیار کی چھاؤں میں بیٹھتا‘ کچھ سوچ

وہ ماں کہ جس نے تلاطم سپرد مجھ کو کیا
میں اس کے خواب سے کیسے گلے ملا‘ کچھ سوچ

وہ باغ جس کی نمو میں رچا ہے میرا لہو
میں اپنے ہاتھوں سے کیسے اُجاڑتا‘ کچھ سوچ

نجانے کتنی ہواؤں کا زخم خوردہ ہے
وہ ایک پتا زمیں پر جو آگرا‘ کچھ سوچ

دروغ گوئی حقیقت کو ڈھانپ لیتی ہے
خلوص دل سے بیاں کر وہ واقعہ‘ کچھ سوچ

یہ کس زمین پہ رکھی تھی شہر کی بنیاد
دُکھوں کا شور فصیلوں میں رچ گیا‘ کچھ سوچ

وہ آدمی کہ دلاسہ دیا تھا تو نے جسے
فسردہ ریت پہ خوابوں کی سو گیا‘ کچھ سوچ

مرے مکان کے باہر بھی تیرگی تھی محیط
میں کیسے تجھ کو دریچے سے جھانکتا‘ کچھ سوچ

یہ اور بات کہ تھا پرکشش مگر احمد
وہ اجنبی تھا‘ اُسے کیسے روکتا‘ کچھ سوچ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ماں, آدمی, اجنبی, دل, رات, شہر, شور, شام, عہد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چراغِ راہ بجھا ہے تو سوچتا ہوں میں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 1 02-12-09 10:41 AM
تو پھر کیا سوچا تم نے؟ wajee شعر و شاعری 1 22-10-09 09:34 PM
اک روز کوئی تو سوچے گا زبیر شعر و شاعری 3 17-08-07 01:49 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger