واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری

شعر و شاعری شعر و شاعری

ترانہ اردو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-09-07, 12:47 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,564
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ترانہ اردو

ترانہ اردو

محمد عرفان

ترانہ اردو

سب سے اچھی سب سے میٹھی، سب سے سہانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
فقرہ فقرہ اکبرِ اعظم مصرع مصرع نور جہاں
بیجا پور، میسور سے تا کشمیر ہیں جس کے نام و نشاں
لہجہ لہجہ تاج محل ہے، شاہ جہانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
اس میں سب پھولوں کی خوشبو، سب پھولوں کی رنگت ہے
سب قدموں کی چاپ ہے اس میں، سب قوموں کی سنگت ہے
ہندستان کی کوکھ سے جنمی، ہندستانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
عید کرسمس ہولی دوالی، سب تہوار ہمارے ہیں
آنکھ کی ٹھنڈک دل کی رونق یہ سارے نطّارے ہیں
سچّے پرکھوں کا ورثہ ہے، سچّی بانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
صوفی سنتوں اور ولیوں نے اس کا باغ لگایا ہے
خسرو جیسے فنکاروں نے اس کا ساز بجایا ہے
بھکتی کال کے دوہوں والی، پریم دوانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
اردو ہے دشمیش کی بولی، اردو امرت دھارا ہے
اردو کا جو لفظ ہے گویا نانک کا گرودوارا ہے
گیان سریتا کہلاتی ہے، بڑی گیانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
عشق و وفا کے قومی نغمے اردو گاتی آئی ہے
عشق و وفا کے نام پہ اردو دھوم مچاتی آئی ہے
عشق و وفا جتنے ہیں پرانے اتنی پرانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
ملتی ہے اوراقِ غزل میں روز گلابوں کی مانند
بند کھلی آنکھوں میں اردو پیار کے خوابوں کی مانند
ایک حقیقت ایک فسانہ ایک کہانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
اردو اک تحفہ ہے نرالا اردو اک گلدستہ ہے
اردو ہے تہذیب کی منزل اردو سچّا رستہ ہے
سب کے من کو جیت چکی ہے وہ من مانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
آجائے جس وقت زباں پر زور دکھا کر رہتی ہے
نفرت سے ٹکرائے تو دیوار گراکر رہتی ہے
ایک تلاطم، ایک سمندر، ایک روانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
اردو بھاشا ایک خزانہ آزادی کی بولی کا
اردو نے ہی توڑ کیا تھا انگریزوں کی گولی کا
آزادی کی لڑائی لڑی ہے، وہ مردانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
اردو اپنا جینا مرنا، اردو کھانا پیناہے
اردو اپنی روزی روٹی اردو خون پسینہ ہے
اردو اپنا رزق ہے، اپنا دانہ پانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
دنیا والو! اس کو بھلانا، اس کو مٹانا کھیل نہیں
بن اردو کے دل والوں میں کوئی محبت میل نہیں
اردو سب سے پیاری زباں ہے سب کی زبانی اردو ہے
جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (07-11-10), محمد عاصم (14-11-10), عارف اقبال (07-11-10), عبدالقدوس (14-11-10)
پرانا 07-11-10, 09:55 PM   #2
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,135
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
اچھی شیرنگ ھے آپ کی ۔۔۔۔
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-11-10, 11:58 PM   #3
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,135
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جگ میں لاکھوں لاکھ زبانیں، اردو رانی اردو ہے
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, green, size, ھے, وفا, ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔, لاکھوں, محبت, اردو, تاج, ترانہ اردو, جگ, جیت, خون, دل, رانی, شکریہ, شیرنگ, غزل

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger