| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() |
بھری بہاروں کے ذرد پتّو:
خزاں کے خودساختہ، شگوفو: اداس رستوں میں ، دُکھتی آنکھوں میں ریت بنکر چمکتی دُھوپو: میرے وطن کے سفید پوشو: مجھے بُلا لو: مجھے بُلا لو کہ تم میں رہ کر: تمہاری صُبحوں کا کرب چھو کر: سکون پاؤں : تمہارے ہمراہ، کاروانِ رہِ تمنّا میں چلتا جاؤں: تمھارا مجھ سے، یہ کون سا ہے عجیب رشتہ، عجیب ناطہ: یہ کون سے درد کی کڑی ہے: جو ہر رگِ خوں میں آ پڑی ہے: یہ کیا کشش ہے، جو میرے دل کو: بدن کی گہرائیوں سے چُن کر: رگیں دُھنک کر: وفا کی پُر کار اُنگلیوں میں لپیٹتی ہے: میرے سمندر کو: اپنے مرکز کی تیرگی میں سمیٹتی ہے: یہ جھونپڑوں کے چراغ مُجھ کو: بدیس کے پُر سکون گھر کی: حسین، پُر نُور راہداری میں: روشنی کیوں دکھا رہے ہیں: مجھے یہ کیسے بُلا رہے ہیں: اُجاڑ رستوں پہ ٹھوکروں سے بھری زمیں پر: مگر وہیں پر، وہیں کہیں پر: وہ اک جگہہ ہے: جہاں میرے درد کا مداوا: مجھے نہ پاکر، کبھی کا رُوپوش ہو چکا ہے: کسی گلی میں سفید مسند پہ سو چُکا ہے: یہ وہ جگہہ ہے: جہاں گھرے بادلوں کے ساۓ میں: گڑگڑاتے مہیب لشکر میں: دینِ حق کا علم اُڑاتا: خود اپنے ہی خون میں نہاتا : میں ابنِ قاسم کے ساتھ آیا: کبھی کسی کوہ کی گُپھا سے: سکُون، عرفان اور تصوّف، کی روشنی آنکھ آنکھ بانٹی :کبھی جمہورِ یقیں سے تھک کر: بھٹک بھٹک کر: حیات کے خارزار صحرا کبھی غلا می کے وار جھیلے: کبھی بغاوت کے گیت گاۓ کبھی عداوت کا زخم کھایا کبھی وفا کے سُراغ پاۓ: : کبھی لگی راستے میں ٹھوکر : کبھی کسی گھر سے پھول برسے : کبھی کسی چھت سے آۓ پتّھر: کبھی اسی سرزمیں میں ہنس کر: نثار بیٹا کوئ کیا ہے: کبھی اسی خاکداں مین رو کر: محبّتوں کو بُھلا دیا ہے: یہیں لُٹے ہیں حسین سپنے: یہیں کٹے ہیں رفیق اپنے: یہیں میرے بھائ بس بس رہے ہیں : یہیں میرے دوست جی رہے ہیں: میں کیوں نہ اس دیس کو صدا دوں: میں اس لہُو کو کہاں چُھپا دوں: میں یہ لہُو کب چُھپا سکوں گا:
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC] |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() |
بہت نوازش ہے آپ کی
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پھول, جواب, خون, دوست, دل, صدا |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کیا آپ جو کچھ دیکھتے ہیں اسپر یقین کرتے ہیں یا پھر جو یقین رکھتے ہیں اسی کی طرح دیکھتے ہیں؟ | Nasiwise | عمومی سائنس | 111 | 06-10-11 04:36 PM |
| اگر آپ اپنا نام رکھتے تو کوں سا رکھتے | پیاسا | گپ شپ | 46 | 28-05-11 10:58 PM |
| لاپتہ لوگوں کا سال 2011 | قاسم شاہ | گپ شپ | 0 | 02-03-11 01:53 PM |
| 'مینوں کی پتہ۔۔' | فیصل ناصر | سیاست | 6 | 04-09-09 06:03 PM |
| سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-04-08 03:58 AM |