واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


اے دل کے محرم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-10-08, 05:55 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,141
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile اے دل کے محرم

اے دل کے محرم


السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ


اے دل کے محرم


اک فقط تُو ہی اس کی

اگلی پچھلی ساری حکایات جانتا ہے

ظاہر ، پوشیدہ سارے راز جا نتا ہے ۔

کیو ں ؟ کیسے ؟ اور کب ؟

سب سوالوں کے جواب جانتا ہے ۔

پھر تو یہ بھی جانتا ہو گا ،،،

کہ
کیوں اور کیسے

نا ممکن ، ۔۔ ممکن

اور ممکن ۔۔ نا ممکن ہو جاتا ہے

کیوں سیدھی سادھی زندگی میں

اچانک طوفان آجاتا ہے ۔

کیوں جھیل سے ٹھہرے جذ بوں میں

اک ذرا سے جھونکے سے

ہل چل سی ہو جاتی ہے۔

کیوں ؟

جس رخ ہم چلنا نا چاہیں اس سمت

کا دروازہ کھل جاتا ہے ؟

جن لوگوں کو کچھ پروا نہ ہو

کیوں ان کے دیوانے ہو جاتے ہیں؟

کیوں اپنوں کا دل دکھا کر

خود کو گھائل کر لیتے ہیں؟

یہ کیسی تیری چالیں ہیں

یہ کیسی تیری باتیں ہیں ؟

یہ کیسا تیرادھندا ہے

کیا تُو اک گورکھ دھندا ہے ؟

میں تو تیری بندی ہوں

جیسے تیسے کر کے بس

تجھ سے پریم جتاتی ہوں

پھر مجھ سی نا چیز ہستی کا

ایسا کڑا امتحان کیوں ؟

میری ہوشمندی کو

مدھوشی کا گمان کیوں؟

جہاں کچھ اپنا نہ ہو

ایسا نیا آسمان کیوں‌؟

دیکھ مجھے آگہی دے کر

پھر سے یوں سوال نہ دے

میں نے دنیا دیکھ لی ساری

پھر یہ نیا جہان کیوں ؟

دل کے محرم

میرے دل میں رہ کر بھی

مجھ سے یہ احتراز کیوں ؟

کیا پھر مجھ سے خطا ہوئی ہے؟

کیا تو

پھر سے رُوٹھ گیا ہے ؟

اور تجھے منانے کا یہ کوئی نیا اسباب ہے ؟

اگر بات یہی ہے آخر تو

پھر مجھے آزما نہ

میں تو یوں بھی تیری رضا کی

متلاشی ہوں ، صبج شام ۔۔۔ سردی گرمی ۔۔۔دھوپ اور چھاوں

تیرے گن گاتی ہوں ۔

تو روٹھے یا نہ روٹھے

تجھ کو منانے کی ایک فکر میں

گھلتی رہتی ہوں ۔۔۔۔

جو پہلے ہی راکھ ہو اس کو پھر

جلانا کیا ؟

جو آزمایا جا چکا ہو

اس کو پھر آزمانا کیا ؟

اچھا جو بھی ہو

جیسا بھی ہو

بس اک بات کا مجھ کو یقین دلا

کہ تیری چاہت کے سلسلے تو

مجھے چھوڑ نہ جایئں گے؟

ان دھندلے دھندلے رستوں پر

تیرے دیے

کچھ جگنو

ہاتھ سے چھوٹ نہ جایئں گے ؟

__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
Shani (07-11-08), ابن جلال (18-10-08)
پرانا 18-10-08, 06:17 PM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اے دل کے محرم

بہت شکریہ ۔ اچھی شیئرنگ ہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-10-08, 11:08 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مقام: In Front Of My Computer
مراسلات: 507
کمائي: 2,935
شکریہ: 105
144 مراسلہ میں 266 بارشکریہ ادا کیا گیا
عقرب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عقرب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اے دل کے محرم

اے مرغی چور
اک فقط تو ہی اس مرغی کو
چرانا جانتا ہے
اس کی حرکتیں تک بھانپتا ہے
کیوں ؟ کیسے؟ اور کب؟
سب گروں کو پہچانتا ہے
پھر تو یہ بھی جانتا ہو گا
کیوں؟ کیسے ؟
پیچنا ۔ خریدنا
خریدنا بیچنے سے مشکل ہو جاتا ہے
کیوں ایک دم سے مرغی کا
ریٹ بڑھ جاتا ہے
اک طوفان آجاتا ہے
کیوں اس کو خریدنا
بساط سے باہر ہو جاتا ہے
کیوں ؟
جب بھی بازار کا رخ کریں
اس کا ریٹ ہواوں سے باتیں کرتا ہے ؟
وہ جوا اس کی پرواہ نہیں کرتے
اور کہتے ہیں
گھر کی مرغی دال برابر
ان سے اس کا کیا رشتہ ہو جاتا ہے؟
کیوں ان کے گھر رہ کر
خود کو خؤش سمجھتی ہے ؟
یہ سب تیرا ہی کام ہے
اور تو اپنا کام خوب جانتا ہے
اے مرغی چور ۔۔۔۔۔
عقرب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
گمان, چاہت, ممکن, اللہ, امتحان, جوا, جواب, دل, زندگی, شام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger