واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


Swine Flu سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-05-09, 12:15 AM   #1
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 16,925
شکریہ: 3,117
983 مراسلہ میں 1,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Question Swine Flu سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟

Swine Flu سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟

’’سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟

’’سوائن فلو‘‘ بظاہر تو سانس کی نالی کی عام بیماریوں ہی کی طرح کی بیماری ہے۔ جیسے انسان انفلوئنزا میں مبتلا ہوتے ہیں، ویسے ہی دوسرے جاندار ، مثلاً سؤر بھی ہوتے ہیں یعنی ایک سے دوسرے میں وائرس کی منتقلی کی شرح کہیں زیادہ ہوتی ہے لیکن اِس سے موت واقع ہو جانے کے واقعات زیادہ نہیں ہوتے۔

ایسے میں سوال یہ ہے کہ آخر وہ کیا چیز ہے، جو موجودہ وائرس کو اتنا خطرناک بناتی ہے؟ جیسا کہ فلو کے کسی بھی اور وائرس میں دیکھنے میں آتا ہے، ’’سوائن فلو‘‘کی ساخت بھی مسلسل بدلتی رہتی ہے۔ اگر کسی سؤر میں ایک ساتھ ’’سوائن فلو، ’’برڈ فلو‘‘ اور انسانوں کے وائرس بھی ہوں، تو اُس کے جسم میں جینز ایک دوسرے کی جگہ لیتے رہتے ہیں۔ اِس عمل میں وائرس کی ایک ایسی نئی قسم وجود میں آ سکتی ہے، جس میں جانور اور انسان کے وائرس، دونوں کی خصوصیات موجود ہوں۔

’’سوائن فلو‘‘ بڑی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ یہ وائرس سؤر سے براہِ راست انسان میں (لیکن انسان سے سؤر کو بھی) منتقل ہو سکتا ہے۔ اب تک اِس طرح کی انفیکشن کے واقعات زیادہ تر سؤروں کے ساتھ انسانوں کے براہِ راست رابطے کے نتیجے میں سامنے آئے۔ تاہم میکسیکو کے کیسز کو دیکھنے کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ یہ بیماری اب انسان سے انسان کو منتقل ہو رہی ہے۔ عام انفلوئنزا کی طرح یہ بیماری بھی کھانسی اور چھینکوں کے ذریعے دوسرے انسان کو منتقل ہو رہی ہے۔

علامات
اِس کی علامات بھی عام انفلوئنزا کی طرح ہیں: یعنی بخار، تھکاوٹ کا احساس، کھانے پینے سے دل اُچاٹ ہو جانا اور کھانسی۔ کچھ مریضوں کو زکام بھی ہو جاتا ہے، یا گلے میں درد اور متلی بھی ہونے لگتی ہے۔ تاہم عام انفلوئنزا کے باعث ’’سوائن فلو‘‘ میں دست اور متلی کی کیفیات زیادہ شدید ہو سکتی ہیں۔

علاج
عالمی ادارہء صحت کی ڈائریکٹر مارگریٹ چن کے مطابق یہ بیماری ایک وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ اِس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ زیادہ تر انسانوں میں وائرس کی اِس نئی قسم کے خلاف قوتِ مدافعت نہ ہو۔ یہ فلو کتنا خطرناک ہے، ماہرین کے خیال میں اِس کا اندازہ آنے والے چند دنوں میں ہو جائے گا۔

اب تک اِس مرض کے خلاف حفاظتی ٹیکے کا بھی امکان نہیں ہے۔ عام حفاظتی ٹیکے اِس وائرس کے خلاف بے اثر ہیں جبکہ کوئی نئی ویکسین ابھی تیار نہیں ہوئی۔ خاص طور پر امریکہ میں ایسی ویکسین تیار کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Attached Thumbnails
swine-flu-virus-microscop-view-jpg  
Attached Images
    
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
مباح (13-06-09)
پرانا 03-05-09, 05:37 AM   #2
Senior Member
 
ماسٹر مقسود's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 244
کمائي: 5,308
شکریہ: 243
175 مراسلہ میں 383 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میکسیکو میں گزشتہ دنوں 1985 کے تباہ کن زلزلہ کے بعد پہلی مرتبہ فٹبال لیگ کے میچ پبلک کے بغیر ہوئے ۔ بڑے بڑے سٹیڈیموں میں صرف کھلاڑی گراونڈ میں دوڑتے نظر آتے تھے ۔ اور 70، 80 ہزار سیٹیں خالی تھیں ۔
ماسٹر مقسود آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (03-05-09), مباح (13-06-09), طارق راحیل (23-06-09)
پرانا 03-05-09, 01:26 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 16,925
شکریہ: 3,117
983 مراسلہ میں 1,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مقصود صاحب آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے سوائن فلو سے منسلک اور گوشے کی طرف وضاحت فرمائی
Real_Light آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
مباح (13-06-09)
پرانا 03-05-09, 01:52 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (03-05-09), مباح (13-06-09)
جواب

Tags
color, flu, Pig, swine flu, واقعات, وائرس, نظر, موت, موجودہ, منتقلی, Virus, انسان, امریکہ, خلاف, زلزلہ, علاج, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
... یہ تصور ،یہ پھرتی اور مہارت ۔۔۔۔ جوتا پھینکنے کی خیالی تصویر جاویداسد خبریں 3 04-02-11 12:17 PM
اعظم سواتی نے ذاتی خریدا گیا سامان اور گفٹ وزارت کے دفتر کیلئے ہی وقف کردیا گلاب خان خبریں 1 16-12-10 06:51 AM
تیزی سے پھیلتا ہوا پولیو اور حکومتی دعوے ابن جلال خبریں 0 11-10-08 03:33 PM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 09:46 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 09:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger