|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
دل / قلب کی دھڑکن کے رک جا نے کو توقفِ قلب (cardiac arrest) کہتے ہیں، جبکہ توقف (tawaqquf) کسی بھی شئے کے موقوف ہوجانے یا رک جانے یا arrest کو کہا جاتا ہے۔ یہ صور تحال تين وجہ سے ہو سکتی ہے ۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ www.tariqraheel.blogspot.com |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
1. لا انقباض قلب (cardiac asystole) --- دل میں کسی قسم کی کوئی حرکت نہیں ہوتی اور ECG پر صرف سیدھی لائن رہ جاتی ہے۔ اس کو defibrillate نہیں کرتے بلکہ صرف CPR کرتے رہتے ہیں اور ہر تین سے پانچ منٹ بعد ایک ایک ملی گرام adrenaline اور atropine لگاتےہیں. اس سے بہتری نہ ہونے پر pace maker استعمال کیا جاتا ہے.
2. بطینی رجفان (ventricular fibrillation) --- اس میں دل کے عضلات بے ترتیب سکڑتے پھیلتے ہیں جسکی وجہ سے خون آگے پمپ نہیں ہو پاتا۔ اس کو defibrillate کرتے ہیں. 3. بینبص بطینی سرعت قلب (pulseless ventricular tachycardia)--- اس حالت میں دل اتنا تیز دھڑکتا ہے کہ اس میں نہ خون بھر پاتا ہے نہ اسکو آرام کرنے کا موقع ملتا ہے اور اسکی طاقت کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ اس کو بھی defibrillate کرتے ہیں. یہاں اس بات کا ذکر اھم ہے کہ بطینی سرعت قلب (ventricular tachycardia) کی دوسری قسم میں نبض غائب نہیں ہوتی اور اسے زوال رجفان (defibrillate) کی بجائے اسکی متعاصر تقویم قلب (synchronized cardioversion) کی جاتی ہے۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
ECG سے صاف (fine) یا کج (coarse) رجفان (fibrillation) اور بینبص بطینی سرعت قلب کا پتہ چل جاتا ہے ۔ اسے ٹھیک کرنے کےلئے صدمۂ سج (DC Shock) دیا جاتا ہے۔ توقف قلب کے دوران مندرجہ بالا تينوں صورتحال ایک دوسرے میں تبدیل ہو سکتی ہیں ۔ بغیر ECG یا مُراقِب قلب (cardiac monitor) کے تينوں میں فرق نہیں کیا جا سکتا اور تينوں صورتوں میں نبص (pulse) غائب ہو جا تی ہے ۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
اسکی سببیات (aetiology) میں بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں مثلاً دل کی بیماریاں ( ہارٹ اٹیک وغیرہ) اور مختلف دوائیں جیسے adrenaline اور noradrenaline وغیرہ مگر تخدیر (anesthesia) کے دوران اسکا خطرہ بالکل طبعی (normal) دل پر بھی بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ بے ہوشی کی دوائیں ، آکسیجن کی کمی ،کاربن ڈائ آکسائڈ CO2 کی زیادتی ، برقپاشوں (electrolytes) کی کمی بیشی (مثلا پوٹاشیم کی زیادتی) ، خون کا زیادہ بہہ جانا یا کم فشارخون (acute hyptotension) ، جسم کے درجۂ حرارت کا بہت گر جانا ، بجلی کا جھٹکہ لگنا ، ڈوبنا وغیرہ اسکی وجہ ہو سکتی ہیں ۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
توقف قلب کے دوران نبض غائب ہو جاتی ہے۔ گردن پر سباتی نبص (carotid pulse) اور ران پر فخذی نبض (femoral pulse) بھی نہیں ملتی ۔ دل کی دھڑکن کی آواز نہیں آتی اور آنکھوں کی حدقہ یا پتلی (pupils) پھیل جاتی ہے ۔ اگر کوئی تازہ زخم ہے (مثلا ً آپریشن کا زخم ) تو اس سے شریانی نزف (arterial bleeding) نہیں ہوتی ، وریدی نزف (venous bleeding) البتہ ہو سکتی ہے ۔ سانس رک جاتی ہے اور مریض کا رنگ نیلا پڑ جاتا ہے جسے زراق (cyanosis) کہتے ہیں ۔
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
توقف قلب کے بعد انسان 7-8 سیکنڈ کے اندر بے ہوش ہو جاتا ہے اور چند منٹوں میں اسکا دماغ مر جاتا ہے ۔ جسکے بعد اسکا ٹھیک ہونا ناممکن ہو جاتا ہے اس لئے علاج فوراً شروع کرنا چاہئے۔ ظاہر ہے کہ کوئ طبیب مدد کے لیے اتنی جلدی نہیں آ سکتا اس لیے ایسے مریض کی مدد وہی شخص کرے جو اس وقت وہاں موجود ہو یعنی ہر شخص کو قلبی رئوی احیاء (CPR) سے واقفیت ہونی چاہیے چاہے اس کا پیشہ کچھ بھی ہو. اس طرح وہ کسی دن اپنے کسی قریبی دوست یا عزیز کی جان بچا سکتا ہے.
علاج کا ہدف یہ ہے کہ دماغ تک آکسیجن والا خون پہنچتا رہے جسکے لئے دو کاروائیاں ضروری ہیں ۔ |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
1. پھیپھڑوں میں آکسیجن پہنچانا Pulmonary Ventillation
2. دل کو مصنوعی طریقے سے پمپ کرنا Cardiac Compression or Cardiac Massage عا م طور پر Cardiac Arrest کی تشخیص و علاج کےلئے ABC کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ۔ * A یعنی Airway کیا سانس کے راستے میں کوئی رکاوٹ ہے ؟ مثلا ً زبان کا پیچھے گر کر سانس کا راستہ روک دینا ۔ حلق میں قے شدہ ما دہ Vomitus یا خون ہونا وغیرہ * B یعنی Breathing کیا سانس رک چکا ہے ؟ * C یعنی Circulation کیا گردن کی نبض غائب ہے ؟ اگر Airway کھلا ہونے کے با وجود سانس نہیں چل رہا اور گردن پر بھی نبض نہیں مل رہی تو مصنوعی سانس دینا اور Cardiac Massage کرنا فوراً شروع کر دینا چا ہئے ۔ اسی دوران بلند آواز سے دوسروں کو صورتحال کی اطلاع دینی چاہئے تا کہ مزید افراد مدد کے لئے آسکیں ۔ مدد آنے کے بعد ECG یا Cardiac Monitor کے ذریعے دل کا Rhythm معلو م کرنا چا ہئے یعنی آیا یہ Asystole ہے یا Fibrillation۔ اسی دوران اگر I/V Line نہیں ہے تو I/V Canulla لگا دینا چا ہئے تا کہ دوائیں اور مایعات دئے جا سکیں۔ عام طور پر ایسے مریضوں کو Atropine Adrenaline اور Sodium Bicarbonate کے انجکشن لگائے جاتے ہیں ۔ کبھی کبھی Calcium بھی لگا تے ہیں ۔ اگر Pulseless Ventricular Tachycardia یا Fibrillation ہے تو 100-360 Joule کا DC shock دینا چاہئے ۔ ویسے تو مصنوعی سانس Umbu Bag اور ماسک کی مدد سے بھی دیا جا سکتا ہے مگر Endotracheal tube کی مدد سے زیادہ بہتر اور آسان ہوتا ہے ۔ اگر سہولتیں میسر نہ ہوں تو منہ سے منہ لگا کر اور مریض کی نا ک بند کر کے اسکے سینے میں ہوا بھرنی چاہئے ۔ اگر Resuscitation کےلئے دو آدمی مو جود ہوں تو ایک آدمی Cardiac Massage کرے اور دوسرا ہر پانچ Chest Compression کے بعد ایک سانس دے ۔ لیکن اگر صرف ایک شخص Resuscitate کر رہا ہے تو وہ ہر Compression 15 کے بعد دو دفعہ سانس دے ۔ اکثر اوقا ت 10-20منٹ کے Resuscitation سے دل دوبارہ دھڑکنا شروع کر دیتا ہے اور نبض Pulse دوبارہ محسوس کی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر اکثر مریضوں کو بلڈ پریشر سنبھالنے والی دوائیں ( ڈرپ ميں ملا کر) مثلاً Dopamine, Dobutrex, Noradrenaline وغیرہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
قلبی رئوی احیاء
دل / قلب کی دھڑکن کے رک جا نے (cardiac arrest) کے بعد فوراً جو علاج کیا جاتا ہے اسے قلبی رئوی احیاء کہتے ہیں ، انگریزی میں اسکو cardio pulmonary resuscitation اور اسکا اختصار اوائل الکلمات کی مناسبت سے CPR کیا جاتا ہے۔ |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
1. بنیادی حیاتی امداد (BLS)
2. متقدم قلبی حیاتی امداد (ACLS) بنیادی حیاتی امداد بنیادی حیاتی امداد کو انگریزی میں Basic life support) BLS) کہا جاتا ہے اور یہ ابتدائی مرحلہ ہوتا ہے جسے ہر شخص سیکھ سکتا ہے اور یہ ہرجگہ انجام دیا جا سکتا ہے۔ اس دوران مریض کو مصنوعی سانس دیا جاتا ہے اور سینے کو دل کے مقام کے نزدیک ایک منٹ میں اسی سے سو 80-100 دفعہ تقریباً پانچ سینٹی میٹر دبایا جاتا ہے (چھوٹے بچوں میں 1-2 سینٹی میٹر). اس دوران کوئی دوا یا خاص آلات (سوائے AED کے ) استعمال نہیں ہوتے البتہ سادہ آلات مثلا plastic airway, umbu bag اور mask استعمال کیا جا سکتا ہے یا آکسیجن دی جا سکتی ہے۔ گردن کے مہروں کی حفاظت کے لیئے cervical کالر لگانا اور ٹوٹی ہوئ ہڈیئوں کو splint لگا کر immobilize کرنا بھی BLS کا حصہ ہیں. BLS کا مقصد ACLS شروع ہونے تک مریض کوبچانے کی کوشش کرنا |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
متقدم قلبی حیاتی امداد
متقدم قلبی حیاتی امداد کو انگریزی میں Advanced cardiac life support) ACLS) کہا جاتا ہے یہ دراصل BLS کا ہی تسلسل ہے۔ یہ مرحلہ وہ لوگ انجام دے سکتے ہیں جو طب کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور ECG پڑھنا جانتے ہیں. اس دوران * سانس کی نالی میں endotracheal tube ڈال دی جاتی ہے * سانس دینے کے لئے umbu bag یا مُنفّسہ (ventilator) استعمال کیا جاتا ہے. * ورید میں کینولا لگایا جاتا ہے * اگر ضرورت ہے تو دل کو بجلی کے جھٹکے لگائے جاتے ہیں (جسے ازالۂ رجفان (defibrillation) کہتے ہیں) اور مختلف دوايں دی جاتی ہیں. اسی دوران cardiac arrest کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اوراسکےمطابق جس علاج کی ضرورت ہو وہ بھی شروع کر دیا جاتا ہے۔ ویسے تو مزیل رجفان (defibrillator) کا استعمال ACLS کا حصہ ہے کیونکہ اسکےلیئے ECG پڑھنے کی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے جو میڈیکل سے وابستہ لوگ ہی کر سکتے ہیں مگر آجکل ایسی آٹومیٹک مشینیں دستیاب ہیں جو یہ کام خودبخود کرکے مریض کو صحیح وقت پر DC shock دے سکتی ہیں۔ انہیں خودکار مزیل رجفان خارجی (automated external defibrillator) یا AED کہا جاتا ہے اور چونکہ انکا استعمال عام آدمی بھی سیکھ سکتا ہے اس لیئے انکا استعمال BLS کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ چونکہ ازالۂ رجفان (defibrillation) جتنا جلد کیا جائے اتنے ہی مریض کے زندہ بچنے کےامکانات بڑھ جاتے ہیں اس لیئے اسے adrenaline لگانے اور endotracheal tube ڈالنے سے بھی پہلے کیا جاتا ہے. AED کے استعمال سے CPR کےنتایج بہت بہتر ہو گئے ہیں. |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| automated, external, لوگ, موقع, معلوم, آپریشن, آدمی, انسان, بچوں, جلد, خون, دوست, دل, راستہ, شخص, علاج, عزیز, صورتحال, صلاحیت, صاف, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|