واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


نئے جین کی دریافت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-09-07, 03:43 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نئے جین کی دریافت

نئے جین کی دریافت

برطانوی سائنسدانوں کے مطابق اندھے پن کی وجہ بننے والے ایک نئےجین کی دریافت سے ہزاروں لوگوں کی بینائی بچائی جا سکے گی۔
لیڈز یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے اس عیب دار ڈی این اے کوڈ کا پتہ چلایا ہے جو کہ پردہ بصارت کی ایک موروثی بیماری کا باعث ہے۔

اس ٹیم کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے ڈاکٹروں کو آنکھ میں موجود خون کے خلیوں کے بڑھ جانے سے پیدا ہونے والے اندھے پن کو سمجھنے اور اس کے علاج میں مدد ملے گی۔

یہ تحقیق انسانی جینیات سے متعلق ایک امریکی جریدہ میں شائع ہوئی ہے۔

ڈاکٹروں نے اس سلسلے میں Fevr نامی موروثی بیماری کے شکار لوگوں کا مطالعہ کیا۔

اس بیماری میں آنکھ میں موجود خون کے خلیات کی بڑھوتری عام انداز سے نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں مریض اندھے پن کا شکار ہو جاتا ہے۔

سائنسدان پہلے ہی کروموسوم 11 کے ایک جین کی نشاندہی کر چکے ہیں جوfevr کا سبب بنتا ہے۔

لیکن لیڈز یونیورسٹی کے ڈاکٹر کارمل ٹومز اور ان کے ساتھیوں کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ یہ جین Fevr کی تمام اقسام کی وجہ نہیں ہے۔ مزید تحقیق
سے مزید ایک جین کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو کہ باقی کی اقسام کا باعث ہے۔

تحقیق کرنے والوں کے مطابق اگرچہ یہ ایک بہت کم پائی جانے والی بیماری ہے لیکن اس دریافت کے نتائج بہت دور رس ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ اس دریافت سے ذیابیطس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اندھے پن اور عمر کے ساتھ ساتھ کم ہونے والی بینائی جیسی بیماریوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔ یہ دونوں بیماریاں مغربی دنیا میں اندھے پن کی بنیادی وجوہات ہیں۔

مورفیلڈ ہسپتال کے ڈاکٹر اینڈریو ویبسٹر نے کہا کہ’ یہ ایک اہم دریافت ہے کیونکہ اس دریافت سے اندھےپن کی وجوہات کی نشاندہی ہوئی ہے‘۔
چاچا کمال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-11-07, 07:03 PM   #2
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مراسلات: 40
کمائي: 35
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 7 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئے جین کی دریافت

ماشاء اللہ بہت خوب بھائی جان کیا بات ہے۔۔۔
صلا ح الدین مینگل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ممکن, اللہ, بھائی, خون, دریافت, ذیابیطس, علاج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:19 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger