|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,183
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
موسم سرما اختتام پذیر ہونے کے بعد موسم بہار پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے ۔ یہ موسم ہمارے ہاں مارچ اپریل میں ہوتا ہے ۔ دن اور رات برابر ہیں ۔ ہر سو پھولوں کی مہک ہے ۔ باغوں میں چہل پہل نظر آتی ہے اور ایک عجب خوش گواری کا احساس ہوتا ہے ۔ مگر اس کے باوجود بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے لیے موسم تبدیل ہونے کے ایام اور خصوصا موسم بہار بڑا اذیت ناک ہوتا ہے ۔ الرجک دمے کے مریض ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں ۔
دمہ : دنیا میں اس وقت ایک سے ڈیڑھ کروڑ افراد دمے جیسے موذی امراض کا شکار ہیں اور ان کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے ۔ مگر جن لوگوں کو الرجک دمہ ہے ان کے لیے یہ خوشگوار موسم ناشگواری کا پیغام لیے آتا ہے کیونکہ بہار کے ایام ان کے لیے وبال بن جاتے ہیں ۔ سانس لیتے وقت شدید مشکل پیش آتی ہے ۔ دم گھٹتا ہے ، اور سینے میں جکڑن محسوس ہوتی ہے ۔ کبھی کھانسی ہوتی ہے اور زور لگا کر سانس خارج کرنا پڑتا ہے ۔ جوں جوں موسم بہار ختم ہوتا اور گرمی اپنا اثر دکھانا شروع کرتی ہے ایسے لوگوں کی طبیعت بحال ہوتی جاتی ہے ۔ الرجک دمہ : الرجک دمہ ہر عمر کے فرد کو ہو سکتا ہے ۔ الرجک دمہ کسی خاص چیز کی الرجی سے ہوتا ہے ۔ جس چیز سے الرجی ہو کر دمہ ہوتا ہے اسے حساسیہ یا الرجن ( Allergen ) کہتے ہیں ۔ مثلا گائے کا گوشت ، دودھ ، چاول وغیرہ کیونکہ بعض افراد کو ان کے باعث الرجک دمہ ہو جاتا ہے ۔ دودھ پیتے بچے کو گھر کے اندر کی اشیاءسے الرجی ہو جاتی ہے ۔ مثلا بستر ، دریوں ، قالین ، صوفوں کے گردوغبار ، جانوروں کے پر وغیرہ ۔ اسی طرح سرد ہوا ، خشک موسم ، ماحولیاتی اور فضائی آلودگی ، فضا میں دھویں اور گیسوں اور مرطوب آب و ہوا سے بھی حساس افراد کو الرجک دمہ ہو جاتا ہے ۔ موسم بہار میں الرجک دمہ : موسم بہار میں پھلوں ، گھاس اور پودوں کا زیرہ فضا میں شامل ہو جاتا ہے ۔ اس طرح یہ باریک ذرے ( بیرونی مادے ) سانس کے ذریعے سے پھیپھڑوں میں پہنچ کر سوزش اور ورم پیدا کرتے ہیں جس سے سانس کی نالیاں تنگ ہونے سے سانس گزرنے میں وقت ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ موسم کا سرد خشک ہونا بھی اس کا سبب بن جاتا ہے ۔ اس طرح سے بیرونی مادوں سے ہونے والا دمے کو الرجک دمہ کہتے ہیں ۔ جو یہ موسم ختم ہونے اور فضا کے صاف ہونے سے ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ احتیاطی تدابیر : صبح نماز فجر کے بعد کھلے میدان آدھے گھنٹے تک لمبے لمبے سانس لیجئے ۔ گھر کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں ۔ گردوغبار سے محفوظ رہیں ۔ کھٹی تیل والی اشیاءسے احتیاط کریں ۔ مقوی غذاؤں کا استعمال زیادہ کریں ۔ دوائی تدبیر : استاذ المکرم شہید پاکستان حکیم حافظ محمد سعید نے کافی مریضوں کو یہ نسخہ تجویز کیا اور راقم نے بھی اسے معمول مطب بنا رکھا ہے ۔ یہ کافی موثر ثابت ہوتا ہے ۔ تخم میتھی ( میتھی دانے ) چھ گرام ، خولنجان چھ گرام ، برگ تلسی چھ گرام ، تینوں چیزیں آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر نہار منہ پندرہ یوم پی لیں ۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, لوگ, نماز, نظر, آلودگی, خوش, خصوصی, رات, صاف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ::::::: اپنے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مدد کیجیے ::::::: | عادل سہیل | عقیدہ رسالت | 16 | 23-08-11 01:39 AM |
| بھروسہ | فیصل ناصر | قہقہے ہی قہقے | 10 | 28-04-11 06:39 PM |
| ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم,,,,لاؤڈ اسپیکر…ڈاکٹرعامرلیاقت حسین | آبی ٹوکول | عمومی بحث | 2 | 31-03-11 08:11 PM |
| حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام | چیتا چالباز | اخلاق و آداب | 6 | 19-10-10 05:41 PM |
| سب سے بڑے قائد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم | عبداللہ حیدر | عقیدہ رسالت | 6 | 11-03-09 12:35 AM |