| شعبہ طب شعبہ طب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
شمارندہ (اردو و فارسی: شمار کرنے والا. انگریزی: Computer) یا حاسب (عربی: حساب یا گنتی کرنے والا) دراصل ایک ایسے آلے کو کہا جاتا ہے جو مہیّا کی گئی ہدایات کی فہرست (یعنی برنامج یا program) کے مطابق بیانات (data) پر استعمل (manipulation) کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آج کی زندگی میں شمارندے کی حیثیت عمومی مقاصد میں استعمال ہونے والے ایک ایسے پرزے (tool) کی ہے جو کہ بنیادی طور پر ایک خورد عامل (microprocessor) پر انحصار کرتا ہے۔ یہاں عمومی مقاصد سے مراد شمارندے کے شعبہ زندگی کے مختلف آلات میں استعمال سے ہے ، کیونکہ آج شمارندہ نہ صرف ایک ذاتی شمارندے (PC) میں بلکہ گھریلو بجلی کے آلات اور صنعتی اور دفتری مقامات سمیت ہر جگہ پاۓ جانے والے آلات میں کسی نہ کسی طور پر موجود ہوتا ہے۔ ذاتی شمارندے کا ایک منفجر (ایکسپلوڈڈ) نمونہ : 1. تظاہرہ (ڈسپلے) 2. تختۂ ام (مدربورڈ) 3. سی پی یو (مائکروپروسیسر) 4. پرائمری اسٹوریج (آر اے ایم) 5. توسعی بطاقے (ایکسپینشن کارڈز) 6. قوت رسانہ (پاور سپلائی) 7. بصری قرص (آپٹیکل ڈسک) 8. سیکنڈری اسٹوریج (ہارڈ ڈسک) 9. کلیدی تختہ (کی بورڈ) 10. فارہ (ماؤس)
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ www.tariqraheel.blogspot.com |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
ذاتی شمارِندہ (انگریزی: Personal computer، عربی:شخصی حاسب)، ایک ایسا شمارندہ ہے جس کی قیمت، جسامت اور اہلیت اِس کو افراد کے لئے مفید بناتی ہے، اور خصوصاً صارف کے براہِ راست اِستعمال کے لئے مقصود ہوتا ہے، جبکہ شمارند اور صارف کے درمیان کوئی عامل حائل نہ ہو.
آجکل کے ذاتی شمارِندہ تین اقسام کے ہیں: میزی شمارندہ (Desktop Computer)، آغوشیہ (Laptop) اور لوحی شمارِندہ (Tablet PC). سب سے عام عملیاتی نظام (Operating System) مائیکروسافٹ وِنڈوز، میکنتاش عملیاتی نظام اور لینکس ہیں. ایک ذاتی شمارِندہ گھریلو شمارِندہ یا دفتری شمارِند ہوتا ہے جو کہ اکثر مقامی شبکہ (Local Area Network) سے منسلک ہوتا ہے. ذاتی شمارِندہ کی منفرِد خصوصیت یہ ہے کہ اِس کو بیک وقت صرف ایک صارِف اِستعمال کرسکتا ہے. |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
آغوشیہ، آغوشی شمارندہ یا محمولی شمارندہ ایک ایسا شمارندہ ہوتا ہے جسے با آسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاسکتا ہے.
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
مُراقِب (monitor) کا لفظ کئی مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ یہاں اسکے صرف چیدہ چیدہ وہ استعمالات دیۓ گۓ ہیں جو کہ اس لفظ کی کلمہ نویسی یعنی مانیٹر کی صورت میں اردو میں رواج پاچکے ہیں۔ اسکے مزید استعمالات کے لیۓ کوئی لغت ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔
* شمارندہ یا کمیپیوٹر کے ڈسپلے (مانیٹر) کے لیۓ دیکھیۓ شمارندی تظاہرہ (Computer display) * طبی اختراعات میں اسکے استعمال کے لیۓ دیکھیۓ طبی مراقب (Medical monitor) * مدرسہ (اسکول) کی کسی جماعت کا وہ طالبعلم جسکو ہم جماعتوں پر نگراں بنایا گیا ہو وہ بھی مانیٹر کہلاتا ہے دیکھیۓ عریف * کسی تجربہ گاہ یا مختبر میں استعمال کیۓ جانے والی بعید نما کے جیسی اختراع کے لیۓ دیکھیۓ منظرہ مراقب (Video monitor) |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
تختۂ ام
اسکو انگریزی میں Motherboard کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات اسکے لیۓ تختہ نظامی (system board) یا تختہ استدلال (logic board) کے الفاظ بھی استعمال کیۓ جاتے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
مرکزی عملی اکائی
مرکزی عملی اِکائی شمارند کا ایک حصہ ہے جو شمارندی برنامجات اور معلومات و مواد پر عمل درآمد کرتا ہے. شمارندہ میں زیادہ تر کام یہی حصہ سرانجام دیتا ہے. دوسرے اختراعات اور آلات کی تضبیط بھی یہی حصہ کرتا ہے. مرکزی عملی اِکائی کو انگریزی میں Central Processing Unit کہاجاتا ہے. لیکن عموماً اِسے مختصر کرکے CPU استعمال ہوتا ہے. سی.پی.یو یا مرکزی عملی اِکائی اصل میں باہم مربوط متعدد عملی اِکائیوں کا مجموعہ ہوتا ہے جس میں سے ہر اِکائی مرکزی عملی اکائی یا سی.پی.یو کے ایک عمل کا ذمہ دار ہوتا ہے. معیاری سی.پی.یو میں وہ عملی اکائیاں ہوتی ہیں جو مصنع لطیفی ہدایات (software instruction) کی تشیرح اور اُن پر عمل کرتی ہیں، حسابات و موازنات انجام دیتی ہیں، منطقی فیصلے کرتی ہیں (تعین کرتی ہیں کہ آیا ایک بیان صحیح ہے یا غلط)، معلومات کو عارضی طور پر ذخیرہ کرتی ہیں اور سی.پی.یو کو باقی ماندہ شمارندہ سے رابطہ رکھنے کے قابل بناتی ہیں. |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
اولیہ ذخیرہ (Primary Storage)، جو کہ آج کل یادداشت (Memory) کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مواد ذخیرہ خانہ ہے جس پر شمارِند کو بلاواسطہ دَسترس ہوتی ہے. مرکزی عملی اِکائی (Central Processing Unit) لگاتار اوّلیہ ذخیرہ میں موجود ہدایات کو پڑھتا اور اُن پر عمل درآمد کرتا رہتا ہے. مواد، جو کہ سرگرمئ عمل ہوتا ہے، بھی اولیہ ذخیرہ میں ہم آہنگ انداز میں ذخیرہ کیا جاتا ہے.
تصادفی تقربی یادداشتہ (Random Access Memory) ایک پُرزہ ہے جو کہ شمارِندی مواد (Data) کی زخیرہ اندوزی کے لئے اِستعمال ہوتا ہے. تصادفی تقربی یادداشتہ، اوّلیہ ذخیرہ کی ایک قسم ہے. |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
فارہ
وکیپیڈیا سے (فارہ (شمارندہ) سے رجوع مکرر) Jump to: navigation, search ایک تکنیکی کنایہ جو شمارکنندہ کے ایک لازمی جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اِسے (mouse) کہا جاتا ہے ۔ جو کہ سٹین فورڈ تحقیقی ادارے نے ۱۹۶۳ میں ایجاد کیا۔ داییں ہاتھ کو اِس پر رکھ کر ہلاییں، تو دو۔محور کی حرکت شمارندہ یا کمپیوتر کے معاً نیہ یا معاون (monitor) پر ایک تیر کی صورت ميں دیکھی جا سکتی ھے۔ (بائیں ہاتھ کے لیے موزوں فارہ بھی دستیاب ہیں)۔ |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
رقمی
DIGITAL * وضاحت : digit = انگلی ، اسی سے اعداد کا مفہوم نکلا یعنی انگلیوں سے 10 تک گننا، جو وسیع ہوکر شمارندہ کی اعدادی بنیاد سے ہوتا ہوا آج برقیات میں جدید استعمال digital تک پہنچا |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
مائکروسافٹ
امریکی مصنع لطیف کمپنی جو ونڈوز عملیاتی نظام بنانے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کمپنی کے پاس دنیا میں زیادہ تر شمارندہ پر استعمال ہونے والے عملیاتی نظام پر اجارہ داری ہے۔ اس کے ملازمین کی تعداد76,000 سے زیادہ ہے جو 102مختلف ممالک میں کام کرتے ھیں (ان ملازمین کی کثیر تعداد امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ریڈمنڈ میں مقیم ہے)۔ کمپنی کی سالانہ فروخت 44.28 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کے عملیاتی نظاموں میں ونڈوز کا عملیاتی نظام شامل ہے جس کا نیا اخراجہ (version) بنام ونڈوز وسٹا کا حال ہی میں اجراء کیا گیا ہے۔ |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
مائیکروسافٹ ونڈوز
ایک عملیاتی نظام جو مائیکروسافٹ نامی امریکی کمپنی تیار کرتی ہے۔ مائیکروسافٹ ونڈوز کئی خاندانون والا مصنع لطیفی عملیاتی نظامات (software operating systems) کا نام ہے جسے مائیکروسافٹ نے بنايا ہے. مائکروسافٹ نے پہلا عملیاتی نظام ونڈوز (Windows) کے نام سے نومبر 1985ء مين متعارف کروايا جب ترسیمی سطح البین ((graphical user interfaces (GUIs) کا رحجان بڑھ رہا تھا. |
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() |
ونڈوز وسٹا
ذاتی شمارندہ کے لئے مائیکروسافٹ کارپوریشن کا بنایا ہوا وِسٹا عملیاتی نظام مائیکرو سافٹ نے طویل عرصے کے بعد اپنے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کانیا ورژن ونڈوز وسٹا کے نام سے جاری کر دیا۔ یہی آپریٹنگ سسٹم پہلے لانگ ہارن کے کوڈ نام سےجاری کیا گیا تھا۔ نام کی تبدیلی کی وضاحت کر تے ہوئے مائیکروسافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ محض مقبولیت حاصل کرنے کا انداز ہے (ہو سکتا ہے وہ شگون وغیرہ پر یقین رکھتے ہوں) وسٹا کا یہ بی ٹا ایک ورژن ہے مائیکروسافٹ کے ذرائع کے مطابق اس کا فائنل ورژن اگلے سال کے آغاز میں جاری کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق ڈاٹ نیٹ کی سہولت کا حامل یہ آپریٹنگ نظام ونڈوز 95 کے بعد مائیکروسافٹ کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہو گا جومائیکروسافٹ کی گرتی ساکھ کوسنبھالا دے گا۔وسٹا کی بنیاد ڈاٹ نیٹ پر رکھی گئی ہے جس نے پروگرامنگ کے انداز کو بدل دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ وسٹا کسی دوسرے آپریٹنگ نظام سے پندرہ گنا تیزی سے چلے گا۔ونڈوز وسٹا بہت سی ایسی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی گئیں ہیں جو کہ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔کچھ کا مختصر تعارف درج ذیل ہے۔ * 1 Winfs * 2 Aero * 3 Avalon * 4 Palladium * 5 Microsoft Office 12 Winfs ایک نیا فائل نظام ہے جو ڈیٹا بیس کی طرز کا ہے۔یعنی اس سے ہارڈ ڈسک پر ڈیٹا نہایت منظم انداز میں رکھاجا سکے گا۔ Aero ونڈوز وسٹا کا نیا سہ جہتی (تھری ڈی) انٹرفیس جس کی بنیاد ڈاٹ نیٹ پر رکھی گئی ہے۔ Avalon ڈاٹ نیٹ کی اے۔پی۔آئیز جن پر ائیرو کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ Palladium ونڈوز وسٹا کو وائرسوں اور غیر قانونی پروگراموں سے محفوظ رکھنے کے لیے نیا حفاظتی نظام۔ Microsoft Office 12 اس کے علاوہ مائکروسافٹ کے مقبول کاروباری پروگرام Office کے نئے ایڈیشن Microsoft Office 12 میں بھی ڈرامائی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ آفس کا نیا ورژن 95 کے ورژن سے یکساں مختلف ہوگا اور اس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
لینکس
لینکس ٹکس Tux پینگوئن کا عکس جو لیری عوینگ نے 1996 میں بنایا، اب یہ لینکس کے ماسکوٹ کا لوگو ہے Company/ developer: مختلف کمپنیاں اور اشخاص OS family: یونکس کی طرز پر Latest stable release: 2.6.17.9 (kernel) عجمہ / ۱۸ اگست ، ۲۰۰۶ Kernel type: Monolithic License: جنرل پبلک لاسنس Working state: جاری و ساری لینکس شمارندہ کے لیے ایک آزاد مصدر عملیاتی نظام ہے۔ آج دنیا میں دوسرا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا عملیاتی نظام ہے۔ اس کو لکھنے، بڑھانے اور ترویج دینے کا بیڑا رضاکاروں کی ایک جماعت نے اٹھایا ہؤا ہے۔ یہ کوئی باقاعدہ جماعت نہیں مگر ایک آزاد خیال اور آزاد چال ٹولہ ہے جس میں کوئی بھی شمولیت اختیار کر سکتا ہے۔ یہ بیان کردہ رضاکارانہ صورت حال ماضی میں تو درست تھی مگر اب حقیْت یہ ہے کہ یہ کام زیادہ تر ایسی کمپنیوں کے ملازمین سرانجام دیتے ہیں جو (کمپنیاں) اپنی تجارت میں آزادمصدر مصنع لطیف کو مفید سمجھتی ہیں۔ صحیح معنوں میں لینکس صرف اس عملیاتی نظام کے عجمہ کا نام ہے۔ مگر عموماً اب "لینکس" سے مراد پورا نظام لیا جاتا ہے۔ * 1 ابتدائی تاریخ o 1.1 ابتدائی اہم سنگ میل * 2 استعمال * 3 ڈسٹرو * 4 میزی GUI ابتدائی تاریخ لینکس کا موجد فنلینڈ کا سویڈن نژاد باشندہ ہے، جس کا نام لینس ہے۔ لینس نے یہ نظام لکھنے کا کام فنلینڈ یونیوسٹی میں زمانہ طالب علمی کے دوران عملیاتی نظام کا مضمون پرھنے کے دوران کھیل تماشے کے طور پر کیا تھا۔ لینس کا مقصد اسے اپنے اور دوستوں کے استعمال میں لانے کا تھا۔ یہ 1991 کا سال تھا اور ذاتی شمارندہ پر مائکروسافٹ کے ڈاس نامی عملیاتی نظام کا راج تھا۔ چونکہ لینس کمپوٹر پر شمارندہ کھیل کھیلنے کا رسیا تھا اس نے یہ خیال رکھا کہ لینکس شمارندہ پر "ڈاس" کی بنائی فائلیں لکھ پڑھ کی صلاحیت رکھے۔ اس طرح لینکس شروع سے ہی "ڈاس" کے ساتھ ڈیٹا کے تبادلہ کی اہل ہو گیا۔ اگرچہ ذاتی شمارندہ کا مصنع کثیف بہت طاقتور ہو چکا تھا مگر گھٹیا "ڈاس" عملیاتی نظام کی وجہ سے شمارندہ کی پوری صلاحیت استعمال نہیں ہو پا رہی تھی۔ یہ صورتحال ماہرین کے لیے ناقابل برداشت تھی۔ ان ماہرین کی خواہش تھی کہ کمپوٹر پر یونکس جیسا طاقتور نظام میسر آ جائے۔ مگر یونکس کئی کمپنیوں کے درمیان بٹا ہؤا تھا اور ان کی آپس میں لڑائی مار کٹائی کی وجہ سے مائکروسافٹ کے مقابلے میں نہیں آ رہا تھا۔ یہ انٹرنیٹ پر یوزنیٹ کا زمانہ تھا۔ ہالینڈ کے ایک پروفیسر ٹیننبام نے minix نامی عملیاتی نظام لکھا تھا جو یونکس کی طرح تھا مگر بہت محدود اہلیت رکھتا تھا۔ اس نظام کی یوزنیٹ پر ایک برقی فہرست تھی جس پر اس نظام کے خصائل پر بحث ہوتی تھی۔ لینکس کی بھی اپنی برقی فہرست تھی مگر minix کی فہرست پر بھی لینکس کی بحث ہوتی تھی۔ ایک دن ٹیننبام کو یہ دیکھ کر تاؤ آ گیا کہ بہت سے مراسلات لینکس کے متعلق ہیں، اور اس نے لینس اور لینکس کو خوب لتاڑا۔ کہا کہ لینکس ایک monolithic عملیاتی نظام ہے اور monolithic کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اب microkernel کا زمانہ آ رہا ہے اور یہ کہ لینس اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔ لینس کو بھی غصہ آ گیا اور اس نے minix کے خلاف شعلہ بیانی کی۔ بڑے بڑے ماہرین نے آ کر لینس کے کام کو سراہا۔ اس واقعہ کے بعد بہت سے لوگوں نے لینس کی مدد شروع کر دی اور لینکس بہت تیزی سے بڑھنے لگا۔ خوش قسمتی سے عجمہ کے علاوہ نظام کی دوسری ضروریات (کمپائلر، ایڈیٹر، شیل، وغیرہ) پہلے سے GNU پراجیکٹ کی وجہ سے موجود تھے۔ GNU رچرڈ سٹالمین کی اختراع تھا اور یہ آلات یونکس کی طرز پر بنائے گئے تھے۔ تو سب چیزیں ملا کر پورا "لینکس" عملیاتی نظام بن گیا۔ آنے والے برسوں میں لینکس نے دن دگنی رات چگنی ترقی کرتے ہوئے یونکس کی مارکیٹ تقریباً ختم کر دی۔ لینس نے لینکس عجمہ کی تعمیر میں کئی جدتیں پیدا کیں۔ شروع سے لینکس ftp کے زریعہ فراہم کیا گیا۔ رضاکاروں کی آزاد جماعت جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی تھی مگر انٹرنیٹ اور یوزنیٹ سے آپس میں منسلک تھی، کو سلیقے سے ایک مقصد کے لیے کام کرنے میں ماہرانہ قیادت فراہم کی۔ لوگوں کی بھیجی ہوئی بگز کی اصلاح بخوشی کوڈ میں ڈال دیتا۔ جب کوئی لینکس میں نیا کوڈ ڈالنے کے لیے لینس کو بھیجتا تو لینس عجمہ کے ڈیزاین کا جائزہ لیتا کہ اسے اس میں ڈالنے کا کیا بہترین طریقہ ہے، اور اگر ضروری ہوتا تو عجمہ کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتا تا کہ کوڈ خوبصورت رہے اور کوڈ سویاں نہ بن جائے۔ لینس آج بھی لینکس عجمہ کے جنگل کا بادشاہ ہے۔ لینکس ٹریڈمارک اس کے پاس ہے۔ کوئی بھی تبدیلی لینس کی مرضی سے ہی کی جا سکتی ہے۔ لینکس جنرل پنلک لاسنس کے تحت فراہم کیا جاتا ہے۔ ابتدائی اہم سنگ میل * اکتوبر ء۱۹۹۱، لینکس عجمہ ورژن 0.02 * دسمبر ۱۹۹۱ء، لینکس عجمہ میں Virtual memory کو سہارا * جنوری ۱۹۹۲ء، لینکس عجمہ 0.12 * مارچ ۱۹۹۲ء، لینکس عجمہ 0.95 * مئی ۱۹۹۲ء، لینکس عجمہ 0.96a، (ایکس) X ونڈوز کو سہارا * اکتوبر ۱۹۹۲ء، لینکس عجمہ میں TCP/IP کی شروعات * مارچ ۱۹۹۴ء، لینکس عجمہ 1.0 استعمال اس وقت لینکس کا زیادہ تر استعمال معیل مارکیٹ میں ہے۔ گوگل جیسی کمپنی اپنے ہزاروں کمپوٹروں کے باغ لینکس پر چلاتی ہے۔ میزی شمارندہ پر بھی لینکس کا استعمال بڑھ رہا ہے مگر مائکروسافٹ ونڈوز کا زور نہیں ٹوٹ سکا۔ اس کے علاوہ ثبتشدہ نطام اشیا میں بھی لینکس استعمال ہو رہا ہے۔ کچھ سال پہلے IBM نے لینکس کی حمایت شروع کی جس سے لینکس کو تجارتی استعمال میں بہت تقویت ملی ہے۔ ڈسٹرو لینکس عملیاتی نظام کو تقسیم مختلف کمپنیاں کرتی ہیں۔ ان تقسیم جات کو اشیا کو ڈسٹرو کہا جاتا ہے۔ کچھ مشہور ڈسٹرو یہ ہیں: * ریڈ ہیٹ * سلیکوئیر * ڈیبین * ابنتو * سوسے میزی GUI اس وقت لینکس پر دو مخطط صارفی سطح البین مقبول ہیں: * KDE |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| computer, cpu, data, desktop, software, system, فروخت, گوگل, ونڈوز, ڈاٹ, واشنگٹن, متعارف, آج, انٹرنیٹ, اردو, بہترین, حال, خوش, زندگی, سال, شہر, صلاحیت, صارف, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Idiots on the computer | ابو عمار | گپ شپ | 4 | 17-10-10 11:33 AM |
| Computer of Stone Age | محمدعدنان | دلچسپ اور عجیب | 4 | 19-09-09 11:47 AM |
| شمارندی حُمہ (computer virus) | طارق راحیل | شعبہ طب | 0 | 27-12-08 05:03 PM |
| خلیہ (عربی: خلية. فارسی: یاخته. انگریزی: Cell) | طارق راحیل | شعبہ طب | 0 | 27-12-08 04:47 PM |
| Old computer ads | ابو عمار | دلچسپ اور عجیب | 3 | 15-06-08 06:41 PM |