واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب

شعبہ طب شعبہ طب

حیات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-12-08, 11:34 PM   #1
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default حیات

حیات

زندگی کیا ہے؟ مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، حیات کی مختلف انداز میں تعریف کرتے ہیں جو کہ اس مضمون میں مختصرا درج تو کی جائیں گی مگر اصل میں اس مضمون کا متن زندگی کی سائنسی توجیہ یا باالفاظ دیگر یوں کہ لیں کہ اسکی حیاتیاتی اور طبی نقطہ نظر سے وضاحت تک محدود رہے گا۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-12-08, 11:36 PM   #2
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حیات

علمی تعریف

حیاتیات کے نقطہ نظر سے زندگی، تمامتر حیوی (vital) مظاہر کے ایک جسم میں جمع ہوجانے کا نام ہے۔ اور چونکہ تمام جانداروں کی بنیادی اکائی خلیہ ہوتی ہے لہذا یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ تمام افعال جو کہ ایک خلیہ انجام دیتا ہے ، ملکر حـیـات کہلاتے ہیں۔ بات کو مزید گہرائی میں لے جایا جاۓ تو حیاتی کیمیاء یہ بتاتی ہے کہ تمام خلیات بھی مزید چھوٹے سالمات یا molecules سے ملکر بنتے ہیں جو کہ ایک خاص ترتیب میں آجائیں تو وہ افعال انجام دیتے ہیں کہ جو کوئی اور سالماتی ترتیب (غیرنامیاتی ترتیب) نہیں دے سکتی اور یہی سالمات کا آپس میں مربوط ہونا زندگی ہے۔ پھر بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ سالمات کی بنیادی اکائی چونکہ جوہر (atom) ہیں اور جوہر کائنات میں پاۓ جانے والے مادے کی خالص شکل ، عنصر (element) ، کا وہ چھوٹے سے چھوٹا ذرہ ہوتا ہے جو کہ گو بنیادی ذرہ تو نہیں ہوتا مگر اس عنصر کے تمام خواص کو اپنے اندر رکھتا ہے جس سے اسکا تعلق ہو، اور یہاں جوہر کی منزل پر آکر اگر ان سائنسی معلومات کے گھوڑوں کو واپس الٹا زندگی کیطرف دوڑایا جاۓ تو ان جوہروں سے حیات تک کا سفر مختصرا یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ ؛ جوہر(یا عناصر) آپس میں ایک خاص ترتیب پاکر سالمات (یا مرکبات ، بطور خاص نامیاتی مرکبات) بناتے ہیں اور پھر یہ سالمات آپس میں ملکر خلیات بناتے ہیں، خلیات ایسے اجسام ہوتے ہیں کہ جو بے شمار پیچیدہ کیمیائی تعملات کو آپس میں منظم طریقے سے چلا سکتے ہیں اور انہی تعملات کا ایک نتیجہ خلیات کے اندر ایک برقی جُہد (electrical potential) کا پیدا ہوجانا ہے ، یہ جہد اور دیگر تعملات ملکر خلیے کے اندرونی اور بیرونی ماحول کے درمیان ایک استتباب (homeostasis) کی کیفیت پیدا کرکہ خلیہ کو زندگی بخشتے ہیں اور ثانوی نتیجہ کے طور پر اس جاندار (پودا یا جانور) کو بھی کہ جس کے یہ خلیات ہوں۔
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-12-08, 11:36 PM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حیات

عریف بہ زبان سہل

سادہ الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ کوئی جسم جو کہ روزمرہ زندگی کے ایسے افعال انجام دیتا ہے کہ جو وہ اجسام جنکو غیرجاندار کہا جاتا ہے انجام نہیں دے سکتے ، مثلا حرکت، غذا کھانا ، اپنی نسل پیدا کرنا ، نشونما وغیرہ ، تو وہ زندہ کہلاتا ہے۔ بنیادی طور پر چند ایسے خواص ہوتے ہیں جو کہ صرف حیاتی اجسام سے ہی منسلک کیۓ جاسکتے ہیں ، ان میں اوپر بیان کردہ افعال کے ساتھ ساتھ حیاتی تنظیم (organization) اور ردعمل (irritability) بھی شامل ہیں۔ کرہ ارض پر پاۓ جانے والے جانداروں میں جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ایک بات مشترک ہے ، وہ یہ کہ یہ تمام بنیادی طور پر عناصر سے ملکر بنے ہیں اور ان میں کاربن، آکسیجن ، آبگر اور نائٹروجن وغیرہ شامل ہیں۔ زندگی کی یہ تعریف نامیاتی حیات کے لیۓ تو مکمل طور پر قابل عمل ہے مگر چند صورتیں ایسی بھی ہیں کہ جہاں اس تعریف کا دائرہ وسیع کرنا پڑتا ہے مثلا وائرس اور دیگر متبادل حیاتیات کے مظاہر۔
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-12-08, 11:37 PM   #4
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حیات

اسلامی نقطہ نظر

زندگی کی علمی تعریف کے بیان میں ذکر آچکا ہے کہ زندگی بنیادی طور پر جوہروں (باالفاظ دیگر عناصر) سے ملکر بنی ہے اور یہ بات عیاں ہے کہ مٹی یعنی گِل اور پانی ، خواہ وہ سمندر میں ہو ، پہاڑوں پر یا خشکی پر تمام عناصر اسی میں پاۓ جاتے ہیں (گو انکا تناسب مختلف جگہوں پر مختلف ہوسکتا ہے)۔ اور مٹی اور پانی میں ان عناصر یا جوہروں کی موجودگی ، مٹی کو اس قابل بناتی ہے کہ اگر مناسب حالات مہیا کیۓ جائیں تو اس سے نیکلیوٹائیڈ اور RNA کی تخلیق کے عمل کو تحریک کیا جاسکتا ہے (جریدہ سائنٹیفک امریکن میں شائع ہونے والا مارٹن اور فجی کاوا کا تحقیقی مقالہ)

قرآن میں متعدد آیات میں زندگی کی بناوٹ میں مٹی اور پانی کے شامل ہونے کا ذکر وضاحت سے آیا ہے ، حوالے کے طور پر چھٹی سورہ الانعام کی آیت دو ذیل میں درج کی جارہی ہے

هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٍ ثُمَّ قَضَى أَجَلاً وَأَجَلٌ مُّسمًّى عِندَهُ ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُونَ

وہی تو ہے جس نے پیدا کیا تم کو مٹی سے پھر مقرر کردی (زندگی کی) ایک مدت اور ایک (دوسری) مدت (قیامت) اور بھی ہے جو مقرر ہے اللہ کے نزدیک اسکے باوجود تم شک میں مبتلا ہو

* مزید آیات
o سورت السجدہ آیات پانچ تا نو
o سوہ الرحمن آیت چودہ
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-12-08, 11:37 PM   #5
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حیات

مظاہر ِحیات

گو کہ زندگی کے مختلف نقطۂ نظر کے حوالے سے حیات کی بھی مختلف تعریفیں پیش کی جاسکتی ہیں مگر چند ایسے بنیادی اور حیاتیاتی خواص بھی موجود ہیں کہ جو بلاشک و شبہ صرف اور صرف حیات میں ہی ظاہر ہوتے ہیں

* استِتباب ، یعنی خلیات کے اندر باالفاظ دیگر جاندار میں ہونے والے کیمیائی تعملات (جنکو مجموعی طور پر استِقلاب کہا جاتا ہے) میں توازن جسکی وجہ سے درون خلیہ (intra cellular) اور بیرون خلیہ (extra cellular) فضاؤں میں ایک موزوں تناسب قائم ہوتا ہے اور اندرونی ماحول میں اسی تناسب کو استتباب (homeostasis) کہا جاتا ہے۔
* منظمہ ، یعنی حیات کی بنیادی اکائیوں (خلیات) کی ایک منظم ترتیب ، اسکو منظمہ یا organization کہا جاتا ہے۔
* استِقلاب ، یعنی جاندار میں ہونے والے کیمیائی تعملات جو کہ غیرنامیاتی اور نامیاتی مرکبات کے زریعے نئے مرکبات تالیف کرتے ہیں اور اس دوران توانائی بھی تیار ہوتی ہےجو کہ حیات کے لیۓ لازمی ہے ، اس عمل کو استقلاب یا metabolism کہتے ہیں۔
* اسکے علاوہ بھی کثیر التعداد مظاہر ایسے ہیں جو کہ زندگی کے ساتھ منسلک ہیں مثلا، نشونما، تلاوم یا adaptation ، تولید، تحریک اور حرکت منعکسہ وغیرہ۔
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
extra, وائرس, نظر, مکمل, اللہ, اسلامی, زندگی, سفر, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger