واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > شاعر مشرق علامہ اقبال

شاعر مشرق علامہ اقبال شاعر مشرق علامہ اقبال کا احوال زندگی اور ان کی شاعری کے متعلقہ معلومات اور شاعری کے مجموعے

علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-11-07, 12:26 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

السلام علیکم

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح قلم تیرے ہیں
علامہ محمد اقبال(ر) پاکستان کے قومی شاعر ہیں آپ۔ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال حساس دل و دماغ کے مالک تھے آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے اور مسلمانان عالم اسےبڑی عقیدت کے ساتھ زیر مطالعہ رکھتے اور ان کے فلسفے کو سمجھتے ہیں۔ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ ان کے کئی کتابوں کے انگریزی ، جرمنی ، فرانسیسی، چینی ، جاپانی اور دوسرے زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ جس سے بیرون ملک بھی لوگ آپ کے متعرف ہیں۔ بلامبالغہ علامہ اقبال ایک عظیم مفکر مانے جاتے ہیں۔

تو دوستوں اسی سلسلے میں ہم نے ایک مقابلہ رکھا ہے جس میں صرف اور صرف اقبال صاحب کی شاعری سے انتخاب پیش کیاجائے گا
پہلے دوسرے اور تسرے نمبر پر آ نے والوں کو انعام دیا جائے گا
یاد رکھ صرف اقبال صاحب کا ہی کلام ہونا چاہے مقابلے کی آخری تاریخ 9 نومبر ہو گی
اس مقابلے کے جج
رضی الدین رضی صاحب
عدنان بھائی
خرم شہزاد خرم (فوٹو ٹیک 81)

اگر 13 نومبر تک فیصلہ ناکیا گیا تو اس کا فیضلہ پھر
ایم اے ساگر صاحب
مژگان صاحبہ
اور زلفقار بھائی (zullu )
کرئے گے
تو دیکھتے ہیں کون کیا پوسٹ کرتا ہے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (09-11-11)
پرانا 01-11-07, 01:54 PM   #2
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

خرم بھائی بہت اچھا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جناب آپ کی طرف سے تو جناب مجھے تو آپ نے جج بنا دیا جبکہ میں اس کے اہل ہرگز نہ ہوں۔

اور جناب بطور جج کیا میں اس مقابلہ میں حصہ لے سکتا ہوں؟
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:00 PM   #3
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

چلیں جی خرم بھائی آپ بتائیں یا نہ بتائیں ۔
میری طرف سے پہل ہو رہی ہے جناب

کیا عشقِ ایک زندگی مستعار کا
کیا عشق پائدار سے ناپائدار کا

وہ عشق جس کی شمع بجھا دے اجل کی پھونک
اس میں مزا نہیں تپش و انتظا کا

میر بساط کیا ، تب و تاب یک نفس
شعلے سے بے محل ہے اُلجھنا شرار کا

کر پہلے مجھ کو زندگی جاوداں عطا
پھر ذوق و شوق دیکھ دلِ بے قرار کا

کانٹا وہ سے کہ جس کی کھٹک لازوال ہو
یارب وہ درد ، جس کی کسک لازوال ہو
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:01 PM   #4
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

گیسوائے تاب دار کو اور بھی تاب دار کر

گیسوائے تاب دار کو اور بھی تاب دار کر
ہوش و خرد شکار کر ، قلب و نظرشکار کر

عشق بھی ہو ہجاب میں ، حسن بھی ہو حجاب میں
یا تو خود آشکار ہو یا مجھے آشکار کر

تو ہے محیطِ بے کراں ، میں ہوں ذرا سی آبجو
یا مجھے ہمکنار کر یا مجھے بے کنار کر

میں ہوں صدف تو تیرے ہاتھ میرے کہر کی آبرو
میں ہوں خزف تو ، تو مجھے گوہرِ شاہوار کر

نغمہ نو بہار اگر میرے نصیب میں نہ ہو
اس دم نیم سوز کو طائرک بہار کر

باغِ بہشت سے مجھے حکمِ سفر دیا تھا کیوں
کارِ جہاں دراز ہے اب میرا انتظار کر

روزِ حساب جب مرا پیش ہو دفترِ عمل
آپ بھی شرمسار ہو ، مجھ کو بھی شرم سار کر
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:02 PM   #5
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

اگر کج رو ہیں انجم ، آسماں تیرا ہے یا میرا

اگر کج رو ہیں انجم ، آسماں تیرا ہے یا میرا
مجھے فکرِ جہاں کیوں ہو ، جہاں تیرا ہے یہ میرا

اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے الامکان خالی
خطا کسی کی ہے یارب الامکاں تیرا ہے یہ میرا

اسے صبح ازل انکار کی جرات ہوئی کیونکر
مجھے معلوم کیا ، وہ رازداں تیرا ہے یہ میرا

محمد بھی تیرا جبریل بھی ، قران بھی تیرا
مگر یہ حرفِ شریں ترجماں تیرا ہے یہ میرا

اسی کوکب کی تابانی سے ہے تیرا جہاں روشن
زوالِ آدم خاکی زیاں تیرا ہے یا میرا
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:02 PM   #6
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

میری نوائے شوق سے شورِ حریمِ ذات میں

میری نوائے شوق سے شورِ حریمِ ذات میں
غلغلہ ہائے الاماں بت کدہ صفات میں

حور و فرشتہ ہیں اسیر میرے تخلیات میں
میری نگاہ سے خلل تیری تجلیات میں

گرچہ ہے میری جستجو دیر و حرم کی نقش بند
میرے فغاں سے رستخیز کعبہ و سومنات میں

گاہ مری نگاہِ تیز چیر گئی دل ِ وجود
گاہ الجھ کے رہ گئی میرے توہمات میں

تو نے یہ کیا غضب کیا مجھ کو بھی فاش کر دیا
میں ہی تو ایک راز تھا سینہء کائینات میں
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:03 PM   #7
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

جنھيں ميں ڈھونڈتا تھا آسمانوں ميں، زمينوں ميں
وہ نکلے ميرے ظلمت خانہء دل کے مکينوں ميں

حقيقت اپني آنکھوں پر نماياں جب ہوئي اپني
مکاں نکلا ہمارے خانہء دل کے مکينوں ميں

اگر کچھ آشنا ہوتا مذاقِ جبہہ سائي سے
تو سنگِ آستانِ کعبہ جا ملتا جبينوں ميں

کبھي اپنا بھي نظارہ کيا ہے تو نے اے مجنوں؟
کہ لیلٰی کي طرح تو خود بھي ہے محمل نشينوں ميں

مہينے وصل کے گھڑيوں کي صورت اڑتے جاتے ہيں
مگر گھڑياں جدائي کي گزرتي ہيں مہينوں ميں

مجھے روکے گا تو اے ناخدا کيا غرق ہونے سے
کہ جن کو ڈوبنا ہو ، ڈوب جاتے ہيں سفينوں ميں

چھپايا حسن کو اپنے کليم اللہ سے جس نے
وہي ناز آفريں ہے جلوہ پيرا نازنينوں ميں

جلا سکتي ہے شمع کشتہ کو موج نفس ان کي
الہي! کيا چھپا ہوتا ہے اہل دل کے سينوں ميں

تمنا درد دل کي ہو تو کر خدمت فقيروں کي
نہيں ملتا يہ گوہر بادشاہوں کے خزينوں ميں

نہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کي ، ارادت ہو تو ديکھ ان کو
يد بيضا ليے بيٹھے ہيں اپني آستينوں ميں

ترستي ہے نگاہ نا رسا جس کے نظارے کو
وہ رونق انجمن کي ہے انھي خلوت گزينوں ميں

کسي ايسے شرر سے پھونک اپنے خرمن دل کو
کہ خورشيد قيامت بھي ہو تيرے خوشہ چينوں ميں

محبت کے ليے دل ڈھونڈ کوئي ٹوٹنے والا
يہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہيں نازک آبگينوں ميں

سراپا حسن بن جاتا ہے جس کے حسن کا عاشق
بھلا اے دل حسيں ايسا بھي ہے کوئي حسينوں ميں

پھڑک اٹھا کوئي تيري ادائے 'ما عرفنا' پر
ترا رتبہ رہا بڑھ چڑھ کے سب ناز آفرينوں ميں

نماياں ہو کے دکھلا دے کبھي ان کو جمال اپنا
بہت مدت سے چرچے ہيں ترے باريک بينوں ميں

خموش اے دل! ، بھري محفل ميں چلانا نہيں اچھا
ادب پہلا قرينہ ہے محبت کے قرينوں ميں

برا سمجھوں انھيں مجھ سے تو ايسا ہو نہيں سکتا
کہ ميں خود بھي تو ہوں اقبال اپنے نکتہ چينوں ميں
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:03 PM   #8
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

ترے عشق کي انتہا چاہتا ہوں
مري سادگي ديکھ کيا چاہتا ہوں

ستم ہو کہ ہو وعدہء بے حجابی
کوئي بات صبر آزما چاہتا ہوں

يہ جنّت مبارک رہے زاہدوں کو
کہ ميں آپ کا سامنا چاہتا ہوں

ذرا سا تو دل ہوں ، مگر شوخ اتنا
وہي لن تراني سُنا چاہتا ہوں

کوئي دم کا مہماں ہوں اے اہلِ محفل
چراغِ سحر ہوں ، بجھا چاہتا ہوں

بھري بزم ميں راز کي بات کہہ دي
بڑا بے ادب ہوں ، سزا چاہتا ہوں
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:04 PM   #9
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

کيا سناتا ہے مجھے ترک و عرب کي داستاں
مجھ سے کچھ پنہاں نہيں اسلاميوں کا سوز و ساز

لے گئے تثليث کے فرزند ميراثِ خليل
! خشتِ بنيادِ کليسا بن گئي خاکِ حجاز

! ہوگئي رسوا زمانے ميں کلاہِ لالہ رنگ
! جو سراپا ناز تھے، ہيں آج مجبورِ نياز

لے رہا ہے مے فروشانِ فرنگستاں سے پارس
وہ مےء سرکش، حرارت جس کي ہے مينا گداز

حکمتِ مغرب سے ملت کي يہ کيفيت ہوئي
ٹکڑے ٹکڑے جس طرح سونے کو کر ديتا ہے گاز

ہوگيا مانندِ آب ارزاں مسلماں کا لہو
مضطرب ہے تو کہ تيرا دل نہيں دانائے راز

گفت رومي ہر بنائے کہنہ کآباداں کنند
مي نداني اول آں بنياد را ويراں کنند؟

''ملک ہاتھوں سے گيا ملت کي آنکھيں کھل گئيں''
! حق ترا چشمے عطا کردست غافل در نگر

موميائي کي گدائي سے تو بہتر ہے شکست
مورِ بے پر! حاجتے پيش سليمانے مبر

ربط و ضبطِ ملتِ بيضا ہے مشرق کي نجات
ايشيا والے ہيں اس نکتے سے اب تک بے خبر

پھر سياست چھوڑ کر داخل حصارِ ديں ميں ہو
ملک و دولت ہے فقط حفظِ حرم کا اک ثمر

ايک ہوں مسلم حرم کي پاسباني کے لئے
! نيل کے ساحل سے لیکر تا بخاکِ کاشغر

جو کرے گا امتيازِ رنگ و خوں مٹ جائے گا
! ترک خرگاہي ہو يا اعرابئ والا گہر

نسل اگر مسلم کي مذہب پر مقدّم ہوگئي
! اڑ گيا دنيا سے تو مانندِ خاکِ رہگزر

تا خلافت کي بِنا دنيا ميں ہو پھر استور
لا کہيں سے ڈھونڈ کر اسلاف کا قلب و جگر

اے کہ نشناسي خفي را از جلي ہشيار باش
! اے گرفتارِ ابوبکر و علي ہشيار باش

عشق کو فرياد لازم تھي سو وہ بھي ہو چکي
! اب ذرا دل تھام کر فرياد کي تاثير ديکھ

تو نے ديکھا سطوتِ رفتارِ دريا کا عروج
موجِ مضطر کس طرح بنتي ہے اب زنجير ديکھ

عام حرّيت کا جو ديکھا تھا خواب اسلام نے
! اے مسلماں آج تو اس خواب کي تعبير ديکھ

اپني خاکستر سمندر کو ہے سامانِ وجود
! مر کے پھر ہوتا ہے پيدا يہ جہانِ پير ديکھ

کھول کر آنکھيں مرے آئينہء گفتار ميں
! آنے والے دور کي دھندلي سي اک تصوير ديکھ

آزمودہ فتنہ ہے اک اور بھي گردوں کے پاس
! سامنے تقدير کے رسوائي تدبير ديکھ

مسلم استي سينہ را از آرزو آباد دار
ہر زماں پيشِ نظر، لايُخلِفُ المِيعَاد دار
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:05 PM   #10
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

بندہء مزدور کو جا کر مرا پيغام دے
خضر کا پيغام کيا، ہے يہ پيامِ کائنات

اے کہ تجھ کو کھا گيا سرمايہ دارِ حيلہ گر
! شاخِ آہو پر رہي صديوں تلک تيري برات

دستِ دولت آفريں کو مزد يوں ملتي رہي
اہلِ ثروت جيسے ديتے ہيں غريبوں کو زکات

ساحرِ اَلمُوط نے تجھ کو ديا برگِ حشيش
! اور تو اے بے خبر سمجھا اسے شاخِ نبات

نسل، قوميت، کليسا، سلطنت، تہذيب، رنگ
’خواجگي’ نے خوب چن چن کے بنائے مُسکِرات

کٹ مرا ناداں خيالي ديوتاؤں کے ليے
سُکرکي لذت ميں تو لٹوا گيا نقدِ حيات

مکر کي چالوں سے بازي لے گيا سرمايہ دار
انتہائے سادگي سے کھا گيا مزدور مات

اٹھ کہ اب بزمِ جہاں کا اور ہي اندازہے
مشرق و مغرب ميں تيرے دور کا آغاز ہے

ہمتِ عالي تو دريا بھي نہيں کرتي قبول
! غنچہ ساں غافل ترے دامن ميں شبنم کب تلک

نغمہء بيدارئ جمہور ہے سامانِ عيش
قصّہء خواب آورِ اسکندر و جم کب تلک

آفتابِ تازہ پيدا بطنِ گيتي سے ہوا
! آسماں! ڈوبے ہوئے تاروں کا ماتم کب تلک

توڑ ڈاليں فطرتِ انساں نے زنجيريں تمام
دورئ جنت سے روتي چشمِ آدم کب تلک

باغبانِ چارہ فرما سے يہ کہتي ہے بہار
زخمِ گل کے واسطے تدبير مرہم کب تلک؟

کرمکِ ناداں طوافِ شمع سے آزاد ہو
! اپني فطرت کے تجلي زار ميں آباد ہو
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:05 PM   #11
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

آبتاؤں تجھ کو رمزِ آيہء 'اِنَّ المَلُوک'
سلطنت اقوامِ غالب کي ہے اک جادوگري

خواب سے بيدار ہوتا ہے ذرا محکوم اگر
پھر سلا ديتي ہے اس کو حکمراں کي ساحري

جادوئے محمود کي تاثير سے چشمِ اياز
ديکھتي ہے حلقہء گردن ميں سازِ دلبري

خونِ اسرائيل آجاتا ہے آخر جوش ميں
توڑ ديتا ہے کوئي موسٰي طلسم سامري

سروري زيبا فقط اس ذاتِ بے ہمتا کو ہے
حکمراں ہے اک وہي باقي بتانِ آزري

از غلامي فطرتِ آزاد را رسوا مکن
تا تراشي خواجہءِ از برہمن کافر تري

ہے وہي سازِ کہن مغرب کا جمہوري نظام
جس کے پردوں ميں نہيں غير از نوائے قيصري

ديوِ استبداد جمہوري قبا ميں پائے کوب
تو سمجھتا ہے يہ آزادي کي ہے نيلم پري

مجلسِ آئين و اصلاح و رعايات و حقوق
! طبِ مغرب ميں مزے ميٹھے اثر خواب آوري

گرميء گفتارِ اعضائے مجالس الاماں
! يہ بھي اک سرمايہ داروں کي ہے جنگِ زرگري

اس سرابِ رنگ و بو کو گلستاں سمجھا ہے تو
آہ! اے ناداں قفس کو آشياں سمجھا ہے تو
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:06 PM   #12
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

برترِ از انديشہء سود و زياں ہے زندگي
! ہے کبھي جاں اور کبھي تسليمِ جاں ہے زندگي

تو اسے پيمانہ امروز و فردا سے نہ ناپ
! جاوداں پيہم دواں، ہر دم جواں ہے زندگي

اپني دنيا آپ پيدا کر اگر زندوں ميں ہے
! سِرِّ آدم ہے ضميرِ کن فکاں ہے زندگي

زندگاني کي حقيقت کوہکن کے دل سے پوچھ
! جوئے شير و تيشہ و سنگِ گراں ہے زندگي

بندگي ميں گھٹ کے رہ جاتي ہے اک جوئے کم آب
اور آزادي ميں بحرِ بے کراں ہے زندگي

آشکارا ہے يہ اپني قوّتِ تسخير سے
گرچہ اک مٹّي کے پيکر ميں نہاں ہے زندگي

قلزمِ ہستي سے تو ابھرا ہے مانندِ حباب
اس زياں خانے ميں تيرا امتحاں ہے زندگي

خام ہے جب تک تو ہے مٹّي کا اک انبار تو
! پختہ ہو جائے تو ہے شمشير بے زنہار تو

ہو صداقت کے ليے جس دل ميں مرنے کي تڑپ
پہلے اپنے پيکرِ خاکي ميں جاں پيدا کرے

پھونک ڈالے يہ زمين و آسمانِ مستعار
اور خاکستر سے آپ اپنا جہاں پيدا کرے

زندگي کي قوّتِ پنہاں کو کر دے آشکار
تا يہ چنگاري فروغِ جاوداں پيدا کرے

خاکِ مشرق پر چمک جائے مثالِ آفتاب
تا بدخشاں پھر وہي لعلِ گراں پيدا کرے

سوئے گردوں نالہء شب گير کا بھيجے سفير
رات کے تارں ميں اپنے رازداں پيدا کرے

! يہ گھڑي محشر کي ہے تو عرصہء محشر ميں ہے
! پيش کر غافل عمل کوئي اگر دفتر ميں ہے
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:07 PM   #13
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

کيوں تعجب ہے مري صحرا نوردي پر تجھے؟
يہ تگا پوئے دمادم زندگي کي ہے دليل

اے رہينِ خانہ تو نے وہ سماں ديکھا نہيں
! گونجتي ہے جب فضائے دشت ميں بانگِ رحيل

ريت کے ٹيلے پہ وہ آہو کا بے پروا خرام
! وہ حضر بے برگ و ساماں، وہ سفر بے سنگ و ميل

وہ نمودِ اخترِ سيماب پا ہنگام صبح
! يا نماياں بامِ گردوں سے جبينِ جبرئيل

وہ سکوتِ شامِ صحرا ميں غروبِ آفتاب
! جس سے روشن تر ہوئي چشمِ جہاں بينِ خَليل

اور وہ پاني کے چشمے پر مقامِ کارواں
! اہلِ ايماں جس طرح جنت ميں گردِ سلسبيل

تازہ ويرانے کي سودائے محبت کو تلاش
! اور آبادي ميں تو زنجيريء کشت و نخيل

پختہ تر ہے گردشِ پہيم سے جامِ زندگي
! ہے يہي اے بے خبر رازِ دوامِ زندگي
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:07 PM   #14
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

ساحلِ دريا پہ ميں اک رات تھا محوِ نظر
گوشہء دل ميں چھپائے اک جہانِ اضطراب

شب سکوت افزا، ہوا آسودہ، دريا نرم سير
! تھي نظر حيراں کہ يہ دريا ہے يا تصويرِ آب

جيسے گہوارے ميں سو جاتا ہے طفلِ شير خوار
! موج مضطر تھي کہيں گہرائيوں ميں مستِ خواب

رات کے افسوں سے طائر آشيانوں ميں اسير
! انجمِ کم ضو گرفتارِ طلسمِ ماہتاب

ديکھتا کيا ہوں کہ وہ پيکِ جہاں پيما خضر
جس کي پيري ميں ہے مانندِ سحر رنگِ شباب

کہہ رہا ہے مجھ سے اے جويائے اسرارِ ازل
! چشمِ دل وا ہو تو ہے تقديرِ عالم بے حجاب

دل ميں يہ سن کر بپا، ہنگامہء محشر ہوا
ميں شہيدِ جستجو تھا، يوں سخن گستر ہوا

اے تري چشمِ جہاں بيں پر وہ طوفاں آشکار
جن کے ہنگامے ابھي دريا ميں سوتے ہيں خموش

'کشتيء مسکين، و 'جانِ پاک' و 'ديوارِ يتيم،
علمِ موسٰي بھي ہے تيرے سامنے حيرت فروش

چھوڑ کر آبادياں رہتا ہے تو صحرا نورد
زندگي تيري ہے بے روز و شب و فردا دوش

زندگي کا راز کيا ہے؟ سلطنت کيا چيز ہے؟
اور يہ سرمايہ و محنت ميں ہے کيسا خروش؟

ہو رہا ہے ايشيا کا خرقہء ديرينہ چاک
! نوجواں اقوامِ نَو دولت کے ہيں پيرايہ پوش

گرچہ اسکندر رہا محرومِ آبِ زندگي
! فطرتِ اسکندري اب تک ہے گرم ناؤنوش

بيچتا ہے ہاشمي ناموسِ دينِ مصطفٰي
! خاک و خوں ميں مل رہا ہے ترکمانِ سخت کوش

! آگ ہے، اولادِ ابراہيم ہے، نمرود ہے
کيا کسي کو پھر کسي کا امتحاں مقصود ہے؟
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 01-11-07, 02:08 PM   #15
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علامہ اقبال ڈے (شاعری مقابلہ)(صرف انتخاب) 9 نومبر تک

عظمتِ غالب ہے، اک مدّت سے پيوندِ زميں
مہدئ مجروح ہے شہرِخموشاں کا مکيں

توڑ ڈالي موت نے غربت ميں مينائے امير
چشمِ محفل ميں ہے اب تک کيف صہبائے امير

! آج ليکن ہمنوا! سارا چمن ماتم ميں ہے
! شمعِ روشن بجھ گئي، بزمِ سخن ماتم ميں ہے

بلبلِ دلّي نے باندھا اس چمن ميں آشياں
ہمنوا ہيں سب عنادل باغِ ہستي کے جہاں

! چل بسا داغ آہ! ميّت اس کي زيبِ دوش ہے
! آخري شاعر جہان آباد کا خاموش ہے

! اب کہاں وہ بانکپن! وہ شوخيِ طرزِ بياں
آگ تھي کافور پيري ميں جواني کي نہاں

تھي زبانِ داغ پر جو آرزو ہر دل ميں ہے
ليليِ معني وہاں بے پردہ، ياں محمل ميں ہے

اب صبا سے کون پوچھے گا سکوتِ گل کا راز؟
کون سمجھے گا چمن ميں نالہء بلبل کا راز؟

تھي حقيقت سے نہ غفلت فکر کي پرواز ميں
آنکھ طائر کي نشيمن پر رہي پرواز ميں

اور دکھلائيں گے مضموں کي ہميں باريکياں
اپنے فکرِ نکتہ آرا کي فلک پيمائياں

تلخيء دوراں کے نقشے کھينچ کر رلوائيں گے
يا تخيّل کي نئي دنيا ہميں دکھلائيں گے

اس چمن ميں ہوں گے پيدا بلبلِ شيراز بھي
سينکڑوں ساحر بھي ہوں گے، صاحبِ اعجاز بھي

اٹھيں گے آزر ہزاروں شعر کے بت خانے سے
مے پلائيں گے نئے ساقي نئے پيمانے سے

لکھي جائيں گي کتابِ دل کي تفسيريں بہت
ہوں گي اے خوابِ جواني! تيري تعبيريں بہت

ہوبہو کھينچے گا ليکن عشق کي تصوير کون ؟
اٹھ گيا ناوک فگن، مارے گا دل پر تير کون ؟

اشک کے دانے زمينِ شعر ميں بوتا ہوں ميں
تو بھي رو اَے خاکِ دلّي! داغ کو روتا ہوں ميں

! اے جہان آباد اے سرمايہء بزمِ سخن
! ہوگيا پھر آج پامالِ خزاں تيرا چمن

وہ گلِ رنگيں ترا رخصت مثالِ بو ہوا
آہ! خالي داغ سے کاشانہء و اردو ہوا

تھي نہ شايد کچھ کشش ايسي وطن کي خاک ميں
وہ مہِ کامل ہوا پنہاں دکن کي خاک ميں

اٹھ گئے ساقي جو تھے، ميخانہ خالي رہ گيا
يادگارِ بزمِ دہلي ايک حالي رہ گيا

آرزو کو خون رلواتي ہے بيدادِ اجل
مارتا ہے تير تاريکي ميں صيّادِ اجل

کھل نہيں سکتي شکايت کے ليے ليکن زباں
ہے خزاں کا رنگ بھي وجہِ قيامِ گلستاں

ايک ہي قانونِ عالمگير کے ہيں سب اثر
بوے گل کا باغ سے، گل چيں کا دنيا سے سفر
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
ہنگامہ, قران, مقابلہ, محبت, معلوم, آج, اللہ, بھائی, تلاش, ترک, حسن, خبر, خرم, دل, زندگی, سفر, شاعری, عشق, صفات, صبح, صبر, صحرا, صدف, صداقت, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger