| شاعروں کی بیٹھک اپکی اپنی شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Member
اجنبی
|
محترم احباب
آداب و سلام ِ مسنون میں آج تک صرف عروسِ غزل کی زلفوں سے کھیلتا رہا، موصوفہ کبھی ناراض ہوجاتی ہیں تو کبھی ملتفت، خیر۔۔ کلپنا دیوی پچھلے کئی دنوں سے مفقود الخبر تھیں اسی فرقت میں ایک نظم سرزد ہوگئی، جسے آپ کی اعلیٰ ادبی بصارتوں کی نذر کررہا ہوں، اس امید کہ ساتھ کہ آپ احباب اپنی گراں قدر رائے سے سرفراز فرمائیں گے۔ منتظر: محمد محمود مغل ’’ خوش خواب‘‘ میں کسی گود میں زیرِ خوابیدگی جانے کب تک رہا دفعتاً اک صدا العطش العطش، الاماں الاماں میری نیندوں کے خیمے اڑا لے گئی و ہ صدا جیسے نقّارے کی چوب تھی میں نے آنکھیں ملیں دھند چھٹنے لگی چار جانب سفر ، ابتدا، ابتلا گردنوں کو جھکائے کھڑے با ادب میری جانب کنکھیوں سے دیکھا کیے ابتلا مجھ سے آکر ملی اور میں ابتدا سے ملا ،پھر سفر سے ملا حکم سا کچھ ہُوا،اب چلو ! میں نے پوچھا، کہاں؟ زادِ راہ ساتھ لوں؟ حکم صادر ہو ا ،بس چلو! خیر میں چل پڑا کچھ قدم ہی چلا تھا کہ اک آئینہ راہ میں مل گیا تھا شباہت گزیدہ ، تحیّر فروش ایک بے چہرگی کے سفر میں مگن ہم قدم ہوگیا راستے میں کئی مقبرے بھی ملے نارسائی کسی روح کے بھیس میں بے یقینی، گماں بھی ملے راہ میں میں ، کہ چلتا رہا۔ وہ بھی چلتے رہے پھول ، قوسِ قزح،تتلیاں بھی ملیں ایک ظلمت کدہ بھی سرِ رہ ملا میرے قدموں پہ سر رکھ کے رونے لگا اس سے پہلے کہ میں اس سے کچھ پوچھتا مجھ سے کہنے لگا ،مجھ کو بھی لے چلو خیر! ہم چل پڑے اور چلتے رہے تین ہمجولیاں ایک برگد کی ڈالی پہ پینگیں بڑھاتی ملیں کچھ شکستہ حروف اور لہجے ملے پارسائی ، تعرض ، وفا ، تمکنت رتجگے، نیم خوابی، فغاںدر فغاں اک ادھوری خوشی ،وصل بھی ، ہجر بھی ایک سونی کلائی ، حنا بھی ملی دسترس بھی ملی اور اماں بھی ملی ایک سہما ہوا لمس بھی مل گیا بھوک ، غربت کی اٹھکیلیاں بھی ملیں راستے میں مجھے ریگزار ِجنوں بھی ملا ایک دمساز اور اک خرد آشنا فہم و دانش ملے اور پندار بھی چاکِ دامن کا موسم،رفو کے ببول اک چمن بھی ملا ، باغباں بھی ملا راہبر ، راہزن، نقدِ جاں اور نشاط سیم و زر بھی ملے ، بے دلی سے ملے ساتھ دینے کو بس ساتھ چلتے رہے میں بھی چلتا رہا دفعتاً ایک جانب سے آئی صدا زندگی آگئی زندگی آگئی زندگی کیا تھی جیسے ہو کوئی دلہن جیسے رنگین موسم کی کوئی پھبن جانے کیوں میرے سینے میں اٹھی چبھن میری قسمت میںچلنا لکھا تھا میں چلتا رہا دن ڈھلا رات کروٹ بدلنے لگی سب تھکے ہارے ، پژمردہ چہروں کے ساتھ اپنی اپنی تھکن اوڑھے چلتے رہے میں بھی چلتا رہا چاند بدلی کی چلمن میں تاروں کے ساتھ رات بھر منہمک گفتگو میں رہا میں بھی سرگوشیاں ان کی سنتا رہا رات ڈھلنے لگی،’’ہم‘‘ بھی تھکنے لگے تارے سونے لگے ایک تارہ میرا ہمسفر رہ گیا دور افق سے کوئی آ رہا تھا ادھر (وہ کدھر رہ گیا) اک کرن اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے میں بھی جلدی سے آگے بڑھا اس طرف اس طرف روشنی تھی ۔۔ مگر روشنی صرف خوش خواب آنکھوں کی زینت بنی (م۔م۔مغل) |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے م۔م۔مغل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,144
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بہت خوب بھیا ،،،،،،،، ''رات ڈھلنے لگی،’’ہم‘‘ بھی تھکنے لگے" بہت ہی اچھی کوشش ہے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بہت اچھی شاعری ہے جناب
شکریہ شئیر کرنے کا |
|
|
|
|
|
#4 | |
|
Member
اجنبی
|
اقتباس:
آداب کیسی ہو بھئی اور کہاں کہاں نہیں ہو تم؟ بہر کیف بہت شکریہ ، بس تمہاری دعائیں اور حوصلہ درکار ہے ۔۔۔ ایک بار پھر بہت شکریہ تمہار بھائی م۔م۔مغل |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Member
اجنبی
|
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کافی اچھی نظم لکھی ہے اپ نے--- اگر اپ تسلسل کے ساتھ لکھتے ہیں تو شاعروں کی بیٹھک میں اپ -کے لیے ایک الگ سے سیکشن بنایا جا سکتا ہے-
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | م۔م۔مغل (04-04-08) |
|
|
#7 |
|
Member
اجنبی
|
بہت بہت شکریہ جناب
اس قدر حوصلی افزائی کیلئے ممنون ہوں۔ ایک بار پھر شکریہ۔ م۔م۔مغل |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لیکن میری بات کا جواب تو اپ نے ابھی بھی نہیں دیا ہے
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Member
اجنبی
|
جناب جناب (معافی چاہتاہوں کہ آپ کے اسمِ گرامی سے ناآشنا ہوں)
میری کوشش تو یہی ہے کہ میں بزم میں تواتر سے حاضری دیتا رہوں۔ میں دیگر کئی سائٹس پر موڈریٹر کے فرائض بھی انجام دے رہا ہوں۔۔ اور دو ایک سائٹس کا ایڈ من بھی ہوں۔۔ فرصت کے لمحات میں یہاں حاضر ہوتا رہتاہوں۔ اور انشا اللہ حاضر رہوں گا بھی آپ ضرور الگ سے تھریڈ بنا دیجئے میں اس کرم فرمائی کیلئے ممنو ن و متشکر رہوں گا۔ نیاز مند م۔م۔مغل |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
----- طرز بیان پیچیدہ ہے جسکی وجہ سے چاشنی کم ہے۔ حزن اور مایوسی ہے جو لکھنے والے کے میلان طبع کی عکّاسی ہے۔
|
|
|
|
|
|
#11 | |
|
Member
اجنبی
|
اقتباس:
آداب وسلامِ مسنون آپ کی جانب سے برقی مکتوب نظر نواز ہوا۔ بے لاگ تبصرے کیلئے صمیم ِقلب سے ممنون و متشکّر ہوں۔ جیسا کہ میں واضح کرچکا ہوں یہ میری پہلی نظم ہے ، یقینا اس میں بیسیوںاغلاط بھی ہوں گی ، رہی بات طرزِ بیان کی پیچیدگی کی تو جناب میں ابھی محض مشق کے مرحلے سے گزررہا ہوں۔ ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔ مجھے آپ سے ہم کلام ہو کر جو خوشی میسر آئی ہے انٹرنیٹ کی محفلوں میں آج تک میسر نہیں آئی۔ مجھے امید ہے آپ آئندہ بھی اپنی محبت ، شفقت اور دعائوں میں یاد رکھیئےگا۔ اس دعا کے ساتھ کہ باری تعالیٰ جملہ احباب بشمول آپ کے، اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے مالامال فرمائے (آمین) نیاز مشرب م۔م۔مغل (کراچی، پاکستان) |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے م۔م۔مغل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم م م مغل صاحب آپ کی یہ نظم پہلے بھی میری نظر سے گزری ہے مجھے تو بہت اچھی لگی ہے بہت خوب کمال کی نظم ہے جاری رکھے آپ کی باقی شاعری کا بھی انتظار رہے گا شکریہ
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
| خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا | م۔م۔مغل (08-04-08) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 268
کمائي: 266
شکریہ: 1
68 مراسلہ میں 89 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا لکھا ہے
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Member
اجنبی
|
بہت بہت شکریہ سحر ۔۔
اس درجہ پزیرائی کیلیے ۔۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, فورمز, ہمسفر, کمال, کرن, پاکستان, وفا, قدم, نظر, م۔م۔مغل, آج, اللہ, اردو, اردو فورمز, اسلام, اعلیٰ, جواب, حنا, خوش, رات, سفر, شاعری, شاعروں کی بیٹھک, غزل, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ََِِ"" اپنا وزن کم کریں "" | مژگان | فیشن اور بیوٹی ٹپس | 29 | 01-01-12 03:34 AM |
| انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" | Hashims | Search Engines | 8 | 02-09-11 03:24 PM |
| اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" | عادل سہیل | اسلام اور معاشرہ | 17 | 23-02-11 08:37 PM |
| "کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا | حیدر | خبریں | 6 | 11-10-10 04:49 PM |
| کراچی میں پولیس کا "ناکے پہ ناکہ "اور ڈاکو ں کا "ڈاکے پہ ڈاکہ"جاری | جاویداسد | خبریں | 0 | 01-10-10 06:38 PM |