واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شاعروں کی بیٹھک



شاعروں کی بیٹھک اپکی اپنی شاعری


زندگی سے ڈرتے ہو؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-12-08, 08:30 PM   #1
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,188
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,126 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default زندگی سے ڈرتے ہو؟

زندگی سے ڈرتے ہو؟

زندگی سے ڈرتے ہو؟
زندگی تو تم بھی ہو
زندگی تو ہم بھی ہیں

آدمی سے ڈرتے ہو؟
آدمی تو تم بھی ہو
آدمی تو ہم بھی ہیں

آدمی زباں بھی ہے
آدمی بیاں بھی ہے
اس سے تم نہیں ڈرتے

حرف اور معانی کا رشتہ ہے آہوں سے
آدمی ہے وابستہ
آدمی کے دامن سے زندگی ہے وابستہ
اس سے تم نہیں ڈرتے

ان کہی سے ڈرتے ہو؟
جو ابھی نہیں آئی
اس گھڑی سے ڈرتے ہو؟

پہلے بھی گزرے ہیں
دور نارسائی کے بےریا خدائی کے
پھر بھی یہ سمجھتے ہو ہیچ آرزو مندی
یہ شبھ زباں بندی
ہے راہ خداوندی
تم مگر یہ کیا جانو
لب گر نہیں ہلتے
ہاتھ جگ اٹھاتے ہیں
ہاتھ جگ اٹھاتے ہیں، راہ کا نشاں بن کر
نور کی زباں بن کر
ہاتھ بول اٹھتے ہیں صبح کی اذاں بن کر

روشنی سے ڈرتے ہو؟
روشنی تو تم بھی ہو
روشنی تو ہم بھی ہیں

شہر کی فصیلوں پر
دیوی کا جو سایہ تھا پاک ہو گیا آخر
رات کا لبادہ بھی چاک ہو گیا آخر
خاک ہو گیا آخر
اژدھام انساں سے فرد کی نوا آئی
ذات کی سدا آئی
راہ شوق میں جیسے
راہ رو کا خوں لپکے
اک نیا جنوں لپکے

آدمی چھلک اٹھے
آدمی ہنسے دیکھو
شہر پھر بسے دیکھو
تم ابھی سے ڈرتے ہو؟

Last edited by چیتا چالباز; 24-12-08 at 09:53 PM.
چیتا چالباز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-10-09), فیصل ناصر (28-12-08), محمد الیاس (28-12-08), محمدعدنان (28-02-11), عبدالقدوس (28-12-08)
پرانا 28-12-08, 09:59 PM   #2
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,291
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: زندگی سے ڈرتے ہو؟

دیوی کس کے کہنے پہ
جوہری کھپاتی تھی
اک قدیر کی قدرت
لے کے جا تھماتی تھی
دیوی جا چکی اب تو
فیصدی سے ڈرتے ہو
فی صدی تو تم بھی ہو
بے بسی سے ڈرتے ہو

اک خدا ہے عالم کا
اس سے تم نہیں ڈرتے
کام اک پیمبر کا (ص)
تم کبھی نہیں کرتے
تیرا وقت آئے گا
کیوں ابھی سے ڈرتے ہو

آدمی ہنسے دیکھو
آدم بسے دیکھو
تم سبھی سے ڈرتے ہو۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-12-08), چیتا چالباز (28-12-08), عبدالقدوس (28-12-08)
پرانا 28-12-08, 10:47 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,126
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: زندگی سے ڈرتے ہو؟

نون میم راشد صاحب کی یہ شاعری واقعی کمال کی ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-12-08, 10:52 PM   #4
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,188
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,126 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: زندگی سے ڈرتے ہو؟

الیاس صاحب آپ بھی اچھی شاعری کر لیتے ہیں

کچھ فرمایا ہو تو پیش کیجیئے
چیتا چالباز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس (29-12-08)
پرانا 29-12-08, 01:25 AM   #5
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,291
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: زندگی سے ڈرتے ہو؟

شکریہ جناب سعود ناصر صاحب۔ اس شاعروں کی بیٹھک میں میری شاعری کے شوشے بھی ہیں جو پچھلے صفحوں پر ہیں۔ آپ ساتھی قلم پر کچھ غزلیں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ان کے بارے میں اپنی آراء بھی چھوڑئے گا۔ شکریہ
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, پاک, خدا, دیکھو, زندگی, شاعری, شاعروں کی بیٹھک, عالم, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شادی کس کی مرضی سے ہو؟ خرم شہزاد خرم گپ شپ 73 02-02-11 07:16 PM
سال کا آخری دن: ہمارا طرز عمل کیا ہو؟ راجہ اکرام اپکے کالم 3 31-12-09 04:08 PM
اے نوجوان کس انقلاب کی بات کرتے ہو؟ گوہر سیاست 0 15-09-09 11:48 PM
کیا ہوا سب کو؟ حسن مغل گپ شپ 33 11-12-08 05:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger