|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
آج آپ کے سامنے ایک عجیب شاعر کا قدرے مختصر سا تعارف کرؤاں گا۔
کراچی کے ایک علاقے کورنگی میںہمارے کچھ دوستوں نے جن کا رُجحان بائیں بازو کی طرف تھا، ایک تنظیم بنام "سندھ عوامی سنگت" کے نام سے بنائی ہوئی تھی۔ اس کے روح رواں جناب منظر عابدی "مرحوم" تھے۔ طے یہ پایا کے ایک مشاعرہ کروایا جائے اور جناب خالد علیگ صاحب کو بطور مہمان بُلوایا جائے۔ چناچہ تیاریاں طے پاگئیں اور وقت مقررہ پر علاقے میں واقع ایک جگہ جو کے کسی زمانے میںباڑا ہوا کرتا تھا، میںمشاعرے کا پنڈال بنا دیا گیا۔ آنے والوں میںجناب معراج محمد خالد، جناب خالد علیگ "مرحوم" سمیت علاقے کے کافی معززین شامل تھے۔ شاعر اپنی باری پر آتے رہے اور شعر سُنا کر داد پاتے رہے، وھیں مجھ خاکسار نے بھی ایک غزل پیش کی تھی۔ بہرحال القصہ مختصر ابھی جونیئر شعرا اپنا کلام سُنا چکے تھے اور قدرے سینیئر شعرا آ رہے تھے۔ صدر صاحب کے اسٹیج پر آنے میں ابھی وقت تھا۔ اتنے میںمیںنے دیکھا کے جناب منظر عابدی صاحب نے ایک شاعر کا نام پکارا اور اعلان کیا کے "اب آپ کے سامنے جناب انعام الرحمن، خیال صاحب اپنا کلام پیش کریں گے" میں نے دیکھا کے ایک میلے سے کپڑوں میںملبوس مفلوک الحال سا شخص ہاتھ میں ایک بجھی ہائی سگریٹ کا ٹکڑا پکڑے اسٹیج کی طرف جا رہا ہے۔ میں نے یہ بھی نوٹ کیا کے حاضرین میںموجود بعض افراد کی بھوئیں چڑی ہوئیں تھیں۔ بہرحال وہ شخص اسٹیج پر چڑھا اور اُس نے دیگر افراد کو ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا اور مائک کے سامنے بیٹھ گیا۔میںنے اپنے ایک قریبی دوست اشفاق کی طرف دیکھا کے کیا تم اِسے جانتے ہو؟ اُس نے نفی میں سر ہلا دیا۔ اُدھر اسٹیج پر دیکھے انعام الرحمن نے حاضرین پر ایک نگاہ ڈالی اور اور پہلا مصرعہ پڑھا " آئینہ دیکھ اپنی ہی صورت سے ڈر گیا" پہلا مصرعے ہی نے کئی ذھنوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا، پڑھنے کا انداز بھی شاندار تھا، زبان پرگرفت بھی مظبوط تھی۔ اُس نے پھر پڑھا، " آئینہ دیکھ اپنی ہی صورت سے ڈر گیا تہذیب کی حدوں سے جو تھوڑا اُدھر گیا" حاضرین کے منہ سے واہ واہ کی آوازیں نکلنے لگیں، اُس نے اگے پڑھا اور شعر اس طرح مکمل کیا، " آئینہ دیکھ اپنی ہی صورت سے ڈر گیا تہذیب کی حدوں سے جو تھوڑا اُدھر گیا اک چیخ تھی جو گونج گئ سارے شہر میں اک شخص تھا جو خود کو بچانے میںمر گیا" آخری مصرعہ پڑھتے ہی پنڈال میںآگ سی لگ گئی ہر طرف سے واہ واہ کی آوازیں آ رہی تھیں، یہاںتک کے خود صدر مشاعرہ بھی جھوم رہے تھے جناب معراج محمد صاحب بھی زور زور سے سر ہلا رہے تھے۔کچھ نوجوانوںنے "ونس مور" کہنا شروع کردیا۔ میںنے دیکھا کے وہ شخص آخری مصرعہ پڑھ کر اسٹیج کی سیڑھیاں اُتر کر پندال سے باہر جا رہا تھا۔ کئی لوگوں نے اُسے آوازیں دے کر اُسے روکنا چاھا مگر وہ نہ رُکا، وہ جا چکا تھا، تقریبا تمام افراد پنڈال کے دروازے کی طرف دیکھ رہے تھے وہ جاننا چاہتے تھے کے کیا ہوا؟ اُس نے آگے کیوں نہ پڑھا؟ وہ کیاںچلا گیا؟ میں نے منظر عابدی کی طرف دیکھا وہ پان کھا رہے تھے منہ سے کچھ نہ بولے۔صدر مشاعرہ جناب خالد علیگ صاحب "مرحوم" اپنی جگہ سے کھڑے ہوچکے تھے اُن کا کہنا تھا کے "اتنے اچھے شعر کے بعد کچھ نہیں کہا جاسکتا" مشاعرہ ختم ہوا! یہ تھا انعام الرحمن "خیال" سے میرا پہلا تعارف! بعد میںمعلوم ہوا کے وہ ایک سید زادہ تھا شومئی قسمت چرس اور پھر بعد میں شاید ہیرؤین کی لعنت گلے پڑھ گئی تھی۔ پڑھے لکھے خاندان سے تعلق تھا کئی بار علاج کروایا گیا، مگر نا جانے کس بات کا غم تھا کے اُسے بھلانے کے لیئے وہ پھر اس موت کو گلے لگا لیتا۔ بلاآخر گھر والوں نے بھی اُسے اُس کے حال ہر چھوڑ دیا۔ جو لوگ اُس کے حال سے واقف تھے وہ کھبی کھبی کچھ پیسوں سے اُس کی مدد کردیتے تھے۔پیسے لے کر وہ ہر ایک سے یہی کہتا "اُدھار لے رہا ہوں، جلد ہی دے دوں گا" دینے والا جانتا تھاکے یہ "جلد" کبھی نہیںآئے گا۔ نوٹ: میری رہائش تبدیل ہوگئ ہے۔ اب معلوم نہیںوہ کہاں ہیں۔ Last edited by shafresha; 27-03-09 at 07:54 AM. وجہ: ایک لفظ کی تصیح/اضافہ |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (22-03-09), مرزا عامر (04-10-10), ام غزل (23-03-09), راجہ اکرام (03-10-10), رضی (30-10-10), سعود (26-04-09), شاہ جی 90 (04-10-10), عبدالقدوس (04-10-10), عبداللہ آدم (03-10-10), عروج (16-09-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اچھی شئیرنگ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہےکہ آپ دوبارہ ان سے مل کر مزید معلومات سے آگاہ کریں گے
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا | راجہ اکرام (03-10-10), شاہ جی 90 (04-10-10) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
جناب پاکستانی صاحب بپسندیدگی کا شکریہ!
مجھے یقین ہے کے آپ نے اس خوب صورت شعر کا بھرپور لطف اُٹھایا ہوگا۔ میرا خیال میں یہ شعر خود انعام الرحمن پر پورا اُترتا ہے۔ جس شخص کے خود کو بچانے کی کوشش میں مر جانے کا ذکر ہے وہ شاید "خود انعام الرحمن " ہی ہے۔ کوشش کروں گا اُن سے رابطہ کرسکوں۔ والسلام |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (22-03-09), ام غزل (23-03-09), راجہ اکرام (03-10-10), سعود (26-04-09), عبداللہ آدم (03-10-10), عروج (16-09-10) |
|
|
#4 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
چند لائنوں سے اندازہ ہورہا ہے کے ظالم بلا کی شے ہے / تھا ہیروئین سے یاد آیا میں تو کبھی استعمال نہیں کی لیکن میرا آئیڈیا ہے کے یہ انسانی ذہن پر ایسا ہی اثر ڈالتی جیسے کھلاڑیوں پر ممنوعہ ادویات عوام الناس کا جملہِ بالا سے متفق ہونا ضروری نہیں |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
فیصل میری جان! حیرت کی بات تو یہ ہے کے فنون لطیفہ مثلاً شاعری، اداب، مصوری وغیرہ کا اچھا کام حالت نشے میں ہی کیا گیا ہے اور یہ بات تاریخ کے بے رحم صفحات پر رقم ہے۔
تنبیہ: عوام الناس کا جملہِ بالا سے متفق ہونا ضروری نہیں! |
|
|
|
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ذرا دھیان سے فروغ منشیات کی کوئی دفعہ نا لگ جائے کہیں
![]()
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | چیتا چالباز (23-03-09), ام غزل (23-03-09), راجہ اکرام (03-10-10), شاہ جی 90 (04-10-10), عبداللہ آدم (03-10-10), عروج (16-09-10) |
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
نہیںیار اب تو یقین سا ہو چلا ہے۔ جناب منتظمین صاحب آ کر نصیحتیں فرما کر گئے ہیں!
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہممم
تو یہی وجہ ہے میرے بھائی کی اداسی کی
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے بھائی بہت ہی اچھی تحریر ہے ،اللہ آپ کو خوش رکھے۔اور ان کو بھی جن کا زکر آپ نے کیا ۔
شکریہ۔ |
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,189
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,126 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہاں تو جن چیزوں کا تذکرہ ہے وہ
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
"یہاں تو جن چیزوں کا تذکرہ ہے وہ"
جی ہاںہمیںپتہ ہے وہ چیزیں مُنکرات و مکروہات میں شمار کی جاتیں ہیں مگر کم بخت سچ تو پھر سچ ہی ہے نا! |
|
|
|
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ارے بھائی سعود "جن" سے ام غزل کی مراد انعام الرحٰمن ہیں
وہ جن نہیں
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
ویسے وہ اپنی شاعری یا کم از کم ان اشعار کی بنیاد پر "جن" سے کم نہیں۔
ویسے بائی دا وے ناصر، یہ "سعود ناصر" بھائی آپ کے رشتے میںکچھ لگتے ہیں کیا؟ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, Poet, poetry, پوسٹ, پاکستانی, لطیفہ, مکمل, موت, معراج, آئینہ, آج, اچھا کام, انعام, بھائی, تعارف, جواب, جلد, رشتے, شہر, شاندار, شخص, شعر, ظالم, علاج, غم, غزل, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|