واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


گیلانی کی افتخار سے ملاقات، ’خوشخبری کی نوید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-02-10, 05:35 AM   #1
Senior Member
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,123
شکریہ: 12,555
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default گیلانی کی افتخار سے ملاقات، ’خوشخبری کی نوید

گیلانی کی افتخار سے ملاقات، ’خوشخبری کی نوید

گیلانی کی افتخار سے ملاقات، ’خوشخبری کی نوید


بدھ, 17 فروری, 2010, 20:20 GMT


وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بدھ کو خوشخبری سُنیں گے۔
انہوں نے یہ بات منگل کی شب سپریم کورٹ کے سبکدوش ہونے والے جج جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کے اعزاز میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے دیے گیے عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک سب کا ہے اور تمام اداروں کو مل کر ملک کے استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں میں تصادم نہیں چاہتی اور جو لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک کے دو ستونوں عدلیہ اور مقننہ تصادم کی طرف جا رہے ہیں وہ میری (وزیر اعظم) کی سپریم کورٹ میں موجودگی سے اندازہ لگالیں کہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے جب صحافیوں نے یہ پوچھا کہ اُن کی ملاقات کب اور کہاں ہو رہی ہے تو وہ مُسکرا دیے اور کہا کہ پہلے کسی سوال کا جواب دیا ہے
۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپریم کورٹ میرا گھر ہے اور میں خود چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا وہ یہاں پر سیاست کرنے کے لیے نہیں بلکہ چیف جسٹس کو کھانے کی دعوت دینے کے لیے آئے ہیں۔

جب وزیر اعظم سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کی سپریم کورٹ اور جسٹس ثاقب نثار کو لاہور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفکیشن واپس لے گی تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

صحافیوں نے پوچھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی جس پر سپریم کورٹ کے سینیئر جج جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کھانے پینے سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی
۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے جب صحافیوں نے یہ پوچھا کہ اُن کی ملاقات کب اور کہاں ہو رہی ہے تو وہ مُسکرا دیے اور کہا کہ پہلے کسی سوال کا جواب دیا ہے۔

صحافیوں نے پوچھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی جس پر سپریم کورٹ کے سینیئر جج جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کھانے پینے سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

وزیر اعظم شیڈول کے بغیر سپریم کورٹ میں ہونے والی اس تقریب میں پہنچے تو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے علاوہ تقریب میں موجود وکلاء سے بھی ہاتھ ملایا۔

وزیر اعظم کی چیف جسٹس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے جج خلیل الرحمن رمدے کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائئے میں شرکت سے عدلیہ اور مقننہ کے درمیان اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کے معاملے پر پیدا ہونے والے تناؤ میں کمی واقع ہوگی
مبصرین
تقریب میں موجود وکیل رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا عشایے میں شرکت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور مقننہ کے درمیان بظاہر ہونے والے اختلافات کی وجہ سے پوری قوم کھچاؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی عشایے میں شرکت کسی کی جیت اور کسی کی ہار نہیں ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عشایے کے دوران وزیر اعظم چیف جسٹس کو عدلیہ کے احترام سے متعلق اپنے قصے سُناتے رہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی چیف جسٹس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے جج خلیل الرحمن رمدے کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائئے میں شرکت سے عدلیہ اور مقننہ کے درمیان اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کے معاملے پر پیدا ہونے والے تناؤ میں کمی واقع ہوگی ۔


گیلانی کی افتخار سے ملاقات، ’خوشخبری کی نوید‘
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-02-10), فرحان دانش (18-02-10)
پرانا 17-02-10, 07:56 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 427
کمائي: 9,115
شکریہ: 139
313 مراسلہ میں 771 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاں عوام عوامی حکومت سے 2 سال سےخوشخبریاں ہی تو سن رہے ہیں ۔ ایک اور سن لیں گے۔
شریف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-02-10, 03:56 PM   #3
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,012
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ڈرون حملوں ، قبائیلوں کی پکڑ دھکڑ ، مدرسوں کو بہانے سے گرانا ، قومی خزانہ کو ہڑپ کرنے اور امریکہ کی غلامی میں بھر پور تیزی لانے کی " خوشخبری " سنانے جارہے ہیں‌۔۔ اور کیا ۔
__________________
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-02-10, 04:14 PM   #4
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,291
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دو باتیں‌ ہو سکتی ہیں؛
1- زرداری نے منّت کرنے کے لئے اپنا نمائیندہ قاضی القضاہ کو بھیجا ہے کہ کُچھ تم ڈھیلے ہو جاؤ کچھ ہم ہو جاتے ہیں اور کُچھ لالچ بھی قاضی صاحب کو دی جائیگی ۔
2 - دونوں‌ مل کر زرداری کو برطرف کرنے کا فیصلہ کریں‌ گے۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-02-10, 11:27 PM   #5
Senior Member
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,123
شکریہ: 12,555
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

یہ خوشخبریاں عوام کے لئے نہیں ہوتیں بلکہ دوسرے سیاست دانوں کے لئے ہوتی ہیں۔

مثلاً عدلیہ کی بحالی وہ پہلی خوشخبری تھی سیاست دانوں کے لئے، اب جو خوشخبری ھے وہ تیسری بار وزیر اعظم کی شرط یا 58 ٹو۔بی وغیرہ وغیرہ یہی ہو سکتی ہیں اور کوئی نہیں تو اس کا فائدہ عوام کو نہیں بلکہ سیاست دانوں کو ہی ھے۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس (17-02-10)
پرانا 18-02-10, 08:28 AM   #6
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,012
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاید وہ خوشخبری یہ ہو،
بجلی کی قیمتوں میں یکم مارچ سے 15 فیصد اضافہ کئے جانے کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے اپنے قیام کے 13 سال میں اپنی نوعیت کا واحد اضافہ ہے ، یہ اضافہ فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے ہوگا
۔
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-02-10, 11:18 AM   #7
Senior Member
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,123
شکریہ: 12,555
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سیاست دان منہ دیکھتے رہ گئے

دوسری پارٹیوں کے سیاست دان منہ دیکھتے رہ گئے چیف جسٹس اور پیپلز پارٹی میں معاملات تہہ پا گئے جس پر صدر صاحب نے ٹی وی میں کہا ھے کہ ضرورت سے زیادہ بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ھے، باقی سب ٹھنڈے ہو گئے۔

-----------------------------------------------------


عدلیہ کی سفارشات تسلیم، نوٹیفکیشن جاری



وزیر اعظم گیلانی اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے درمیان بدھ کی شام کو ملاقات ہوئی تھی

پاکستان کی وزارت قانون اور انصاف نے بدھ کو رات گئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سفارشات کے مطابق سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں
کلِک عدالتی آمریت کی طرف بڑھ رہے ہیں: عاصمہ جہانگیر

کلِک عدالتی معاملات طے ہونا خوکلِک ش آئند ہے: جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد

وزارت انصاف اور قانون کی طرف سے یہ نوٹیفکیشن وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے کلِک درمیان وزیر اعظم ہاؤس میں بدھ کی شام کو ایک ملاقات کے بعد جاری کیئے گئے۔

سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ میں مستقل جج تعینات کیا گیا ہے جبکہ جسٹس خلیل الرحمان رمدے کو ایڈہاک جج مقرر کیا ہے۔

جسٹس خلیل الرحمان رمدے حال ہی میں سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

توقع ہے کہ سپریم کورٹ میں تعینات کیے جانے والے یہ جج جمعرات کو ہی اپنا حلف اٹھا لیں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ان سے حلف لیں گے۔

ان کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ستر کے قریب خالی آسامیوں پر اکتس ججوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں بائیس اور نو ججوں کو سندھ ہائی کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس نوٹیفیکشن کے جاری ہونے کے بعد وکلاء تنظیموں نے اپنا احتجاج بھی ختم کردیا ہے اور عدالتوں کے بائیکاٹ کی اپیل واپس لے لی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اعلان کیا تھا کہ بدھ کی رات کو ایک نئے نوٹیفیکیشن کے تحت جسٹس ثاقب نثار کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کر دیا جائے گا جبکہ خواجہ شریف بدستور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے یہ اعلان بدھ کی شام پونے سات بجے چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ ایک طویل ملاقات کے بعد کیا تھا۔کلِک
جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے سپریم کورٹ کے اُس بینچ کی سربراہی کر رہے تھے جس نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طرف سے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے اسے کلعدم قرار دیا تھا۔

اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی میں تاخیر کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواستوں کی سماعت جسٹس میاں شاکراللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ جمعرات کو کرے گا
جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد سترہ ہو جائے گی جبکہ جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کی سپریم کورٹ میں بطورایڈہاک جج تعیناتی کے بعد عدالت عظمی میں ایڈہاک ججوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ جسٹس غلام ربانی بھی سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

عدلیہ کی سفارشات تسلیم، نوٹیفکیشن جاری


’عدالتی معاملات طے ہونا خوش آئند ہے‘


سندھ ہائی کورٹ کے ایک سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ جسٹس ناصر زاہد اسلم نے پاکستان کے وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے درمیان ملاقات اور عدالتی معاملات بحسن و خوبی طے ہونے کو تو خوش آئند قرار دیا تاہم انھوں نے موجودہ حالات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا معاملات کو اس نہج پر آنا ہی نہیں چاہیے تھے۔ بلکہ مشاورت کے ذر یعے پہلے ہی طے ہوجانے چاہیے تھے۔

سپریم کورٹ پاکستان
بی بی سی اردو سروس ے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا پاکستان مقننہ اور عدلیہ کے درمیان محاذ آرائی کا اب مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پارلیمان اور عدلیہ دونو ں ہی ریاست کے بڑے ، آزاد اور بنیادی ستون ہیں اور اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی کہ عدلیہ کو مقننہ سے آزاد ہونا چاہیے تاہم نوبت یہاں تک نہ پہنچے۔

کلِک عدالتی آمریت کی طرف بڑھ رہے ہیں: ایڈووکیٹ عاصمہ جہانگیر

انھوں نے کہا سپریم کورٹ نے ابتک جو فیصلے کیے ہیں ان میں عدالت کا پلہ واضح طور بھاری نظر آرہا ہے۔ ’جب تک بنیادی قضیے کو طے نہیں کیا جاتا اس قسم کے تنازعات بار بار اٹھتے رہیں گے۔‘

پالیمان کو آئین میں جلد از جلد آرٹیکل 177 میں ترمیم کر کے جوڈیشیل کمیشن تشکیل دینا چاہیے۔ جب تک ایسا نہیں کیا جائیگا اس وقت تک عدالت عالیہ کو مقننہ پر برتری حاصل رہیگی۔
ریٹائرڈ جسٹس ناصر اسلم زاہد
انھوں نے کہا پاکستان اس وقت گونا گوں مسائل میں جکڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت اور دیگر ملکی مسائل کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جاری ہے۔ ’ایسے حالات میں اس قسم کی محاذ آرائی سے ملک مزید مشکلات کا شکار ہو جائیگا۔‘

جسٹس ناصر زاہد اسلم نے کہا کہ اسی طرح کے تنازعات ماضی میں بھی اٹھتے رہے ہیں جن سے بچنے کے لئے دونوں بڑی جماعتوں نے میثاق جمہوریت نامی ایک دستاویز میں ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار طے کیا تھا۔

انہوں کہا کہ اس طریقہ کار پر عملدرآمد کے لیے پالیمان کو آئین میں جلد از جلد آرٹیکل 177 میں ترمیم کر کے جوڈیشیل کمیشن تشکیل دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایسا نہیں کیا جائیگا اس وقت تک عدالت عالیہ کو مقننہ پر برتری حاصل رہیگی۔

واضح رہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی یعنی میثاق جمہوریت پر پاکستان پیپلز پارٹی کی چییر پرسن بے نظیر بھٹو اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف نے 2006 میں لندن میں دستخط کیے تھے۔ یہ دستاویز دونوں جلا وطن سابق وزرائے اعظموں کے ماضی کے تلخ تجربات کی پس منظر میں کئی برسوں کے رابطوں اور صلاح مشوروں کا نتیجہ تھا۔

دستاویز کے مطابق ایک عدالتی کمیشن عدالت عالیہ کے ججوں کی تقرری سفارشات کرے گا۔ جبکہ حتمی منظوری عدلیہ کے لیے بنائی گئی سو ارکان پر مشتمل ایک پالیمانی کمیٹی دیگی۔ جس میں سرکاری بینچوں اور حزب اختلا ف کی مساوی نمائیندگی ہوگی۔

’عدالتی معاملات طے ہونا خوش آئند ہے‘
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, pakistan, کورٹ, کوشش, گھر, پہلے, وزیر, لوگ, نثار, میڈیا, موقع, ملک, اعلیٰ, جیت, جواب, جاوید اقبال, خلیل, خلاف, سپریم, سیاست, عوام, عدلیہ, عدالت, عدالتوں, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سکیورٹی وجوہات، حکام کا ریمنڈ ڈیوس کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے پر غور گلاب خان خبریں 0 25-02-11 07:01 AM
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 04:44 AM
سوات، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے باعث 10 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق گلاب خان خبریں 0 27-08-10 03:15 AM
محبت، محبت، محبت، کیا ہے یہ محبت؟؟؟ ابو کاشان گپ شپ 13 04-04-08 09:51 AM
جاوید ہاشمی کی بینظیر سے ملاقات، آمریت کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger