واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


چودھری اعتزاز احسن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-09, 07:55 AM   #1
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default چودھری اعتزاز احسن

چودھری اعتزاز احسن

چودھری اعتزاز احسن

اعتزاز احسن

چودھری اعتزاز احسن پاکستان کے نامور وکیل اور سیاستدان بیرسٹر ان لاء چودھری اعتزاز احسن 27 ستمبر 1945ء کو مری ، ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم کے لیے ایچی سن کالج لاہور اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے۔ بعد ازاں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ چلے گئے ۔ کیمبرج سے واپسی پر اعتزاز احسن نے سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت کی ۔ انہوں نے اس وقت کے فوجی ڈکٹیٹر جنرل ایوب خان کی حکومت کے خلاف شدید تنقید کی ۔ پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلے اور واحد طالب علم تھے جنہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود ملازمت حاصل کرنے سے انکار کر دیا ۔ان کا موقف تھا کہ وہ کسی فوجی حکومت میں ملازمت نہیں کر سکتے ۔



* 1 سیاست
* 2 وکالت
* 3 مصنف


سیاست

انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 70 کی دہائی میں اس وقت کیا جب گجرات سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری انور سماں کو قتل کر دیا گیا۔ یہ مارچ 1975 کی بات ہے۔ ان کی نشست پر چودھری اعتزاز احسن بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ انہیں صوبائی کابینہ میں اطلاعات اور منصوبہ بندی اور ترقی ملی۔

1977 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پاکستان قومی اتحاد کی تحریک چلی تو لاہور میں وکلا کی ایک ریلی پر پولیس فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تو اعتزاز احسن نے احتجاجاً وزارت سے استعفی دے دیا۔ نتیجتاً پیپلز پارٹی کی قیادت نے انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا۔

جنرل ضیا الحق نے ایوان اقتدار پر قبضہ کیا تو اعتزاز احسن تحریک بحالی جمہوریت کے سرگرم رکن بن گئے۔ انہوں نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس دوران متعدد بار گرفتار ہوئے۔ انہیں سیاسی قیدی قرار دے کر بغیر کوئی مقدمہ چلائے جیل میں رکھا۔1988 میں اعتزاز احسن لاہور سے پیپلز پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1990ء میں وہ ایک بار پھر قومی اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم 1993 کے انتخابات میں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ وہ سابق پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں مختلف اوقات میں داخلہ ، قانون و انصاف ، نارکوٹکس کنٹرول ، تعلیم کے وزیر رہے۔ 1994 میں وہ پاکستانی سینٹ کے رکن بنے ۔ انہیں قائد ایوان منتخب کیا گیا۔ 1996 سے 1997 تک وہ قائد حزب اختلاف کے منصب پر فائز رہے۔ 2002ء کے انتخابات میں پیپلز کے ٹکٹ پر لاہور اور بہاولنگر میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے جیت گئے۔

وکالت

وہ سریم کورٹ کے سیئیر وکیل ہیں انہوں نے دو سابق وزرائے اعظم بے نظیر بھٹو اور میاں محمد نواز شریف کے مقدمات لڑے ۔ جمہوریت کے لیے خدمات کی بنیاد پر انہیں پاکستان کے تمام جمہوریت پسند طبقات میں غیر معمولی قدر و منزلت حاصل ہے۔ 9 مارچ 2007 کو پرویز مشرف کی صورت میں پاکستان کی فوجی ڈکٹیٹر شپ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس افتخار چودھری کو برطرف کیا تو اعتزاز احسن نے اس فیصلے کو چیلنج کیا۔ مسٹر جسٹس خلیل الرحمن رمدے کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل بینچ نے اس کیس کی سماعت کی اعتزاز احسن کے دلائل نے اپنا آپ منوا لیا اور معزز عدالت نے پرویز مشرف کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس کو بحال کردیا۔

تفصیلی مضمون فوجی تاخت 2007ء

3 نومبر 2007ء کو فوجی آمر پرویز مشرف کے "ہنگامی حالت" کے اعلان کے بعد آپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران انہیں قید تنہائی اور بدترین تشدد سے گزارا گیا۔[حـوالـہ درکار]

نتیجتاً امریکی سینٹ کے 33 ارکان نے جنرل پرویز مشرف کو خط لکھا اور اعتزاز احسن کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں پوری دنیا میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بعد میں گھر پر نظربند کر دیا۔ عید کے موقع پر تین دن کے لیے رہائی ملی، مگر اس مدت میں دوبارہ اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔[1] کہا جاتا ہے کہ حراست کے کے دوران حکومت کی طرف سے انہیں پیش کش کی گئی کہ ججز کی بحالی کی تحریک سے الگ ہو جائیں تو انہیں رہا کیا جاسکتا ہے تاہم انہوں نے اس پیشکش کو پائے حقارت سے ٹھکرا دیا۔[حـوالـہ درکار]

31 جنوری 2008ء کو آپ نظربندی توڑ کر باہر آ گئے جس کے بعد ان کے نظربندی کے احکامات واپس لے لیے گئے۔[2] مگر پھر دوبارہ نظربند کر دیا گیا۔

بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد آپ کا نام پیپلز پارٹی کی سربراہی کے لیے بہت سے حلقوں نے تجویز کیا مگر قیادت بینظیر کے بیٹے اور خاوند کو منتقل کر دی گئی۔[3]


2008ء کے عام انتخابات میں انہوں نے حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعدازاں انہوں نے وکلا کے قومی کنویشن کی طرف سے انتخابی بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ وکلا کا موقف تھا کہ مشرف کے زیر سایہ انتخابات جائز نہیں۔

اعتزاز احسن ہمہ پہلو شخصیت کے حامل ہیں۔ وہ سیاست دان کے علاوہ انسانی حقوق کے علمبردار بھی ہیں۔ وہ ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے بانی اور نائب صدر ہیں۔ متعدد عالمی اداروں نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان دونوں وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔

مصنف

اعتزاز احسن مصنف بھی ہیں۔ ان کی کتاب ’’سندھ ساگر اور قیام پاکستان‘‘ پہلے انگریزی اور پھر اردو میں شائع ہوئی۔ اسی طرح وہ ’’ڈیوائیڈڈ بائی ڈیموکریسی ‘‘ میں لارڈ میگھنڈ ڈیسائی کے ساتھ شریک مصنف ہیں۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
کورٹ, کالج, پولیس, پاکستان, پاکستانی, پسند, وزیراعظم, نواز شریف, مقابلہ, منتقل, منصوبہ, امتحان, اردو, اسلام, بے نظیر, تعلیم, جیل, جیت, خلاف, خان, سپریم, عید, عدالت, عزت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شہباز اور اعتزاز کے کاغذات جمع محمدعدنان خبریں 0 06-05-08 03:22 AM
لاہور :اعتزاز احسن کے گھر باہر احتجاجی مظاہر ہ ،نظر بند ی ختم کر نے کا مطالبہ عبدالقدوس خبریں 0 04-02-08 07:27 AM
اعتزاز احسن کی نظر بندی کے خلاف ان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:34 PM
اعتزاز ایک بار پِھر گرفتار چاچا کمال خبریں 0 21-12-07 01:23 PM
اعتزازاحسن کی رہائی کیلئے سرگرم انسانی حقوق کے دوامریکی کارکن گرفتار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 09:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger