| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,796
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان ایک خوش نصیب ملک ہے ساری دنیا اس کی فکر کرتی ہے ۔ جب جمہوریت نہیں ہوتی دنیا کوشش کرتی ہے جمہوریت قائم ہوجائے۔ اور جب نہیں ہوتی تو جنرلوں کو بلا بلا کر پوچھا جاتا "یہ کیا ہورہا ہے "
امریکہ تو عسکریت پسندوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بنوں تک آ کر میزائل مار دیتا ہے۔( دشمن اس پر احتجاج بھی کرتے ہیں لیکن اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے ) آخر دوست جو ٹھیرا صدر امریکہ تو کئی بار کراچی کا نام بھی لے چکے ہیں کسی دن ہوسکتا ہے وہاں بھی دوچار میزائل آگریں۔ پاکستان کے مقدر بے حد اچھے ہیں کہ اس کے ہر معاملے کو دوسرے دلچسپی سے دیکھتے ہیں ہر وقت مدد کیلئے تیار رہتے ہیں پچھلے دنوں معاشی بحران تھا فوراً کتنے ہی ملک جمع ہوگئے اور اپنے آپ کو پاکستان کے دوستوں کا نام دیا ان سے کچھ ملا تو نہیں لیکن دوستی زیادہ اہم ہوتی ہے وہ فائدے کیلئے نہیں کی جاتی۔ امریکہ نے ہر دور ہر زمانے ہر حال میں پاکستان کی مدد کی ہے ۔ البتہ انڈیا حملہ کرے تو امریکی بحری بیڑوں ایندھن ختم ہوجاتا پاکستان میں عوام کی حکومت ہو یا فوج برسراقتدار ہو امریکہ اپنی محبت وشفقت اور تعاون کا ہاتھ الگ نہیں کرتا( قبائیلیوں کو مارنے میں ) ۔ہم نے بہت سی ایسی گاڑیاں بھی دیکھی ہیں جن پر امریکہ کا ہاتھ پاکستانی ہاتھ سے مصافحہ کرتا نظر آتا تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دوستی پکی ہے۔ ( یہ اسٹیکر بھی امریکہ میں ہی چَھپتے ہیں ) پاکستان میں سب سے زیادہ امریکہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ سکول کے بچوں کو چھوٹی کلاسوں میں امریکن دودھ مفت پلایا جاتا ہے( اور لنچ میں امریکی برانڈ کے برگر جو ماں باپ دلاتے ہیں ) کالج میں وہ تعلیم کے علاوہ امریکہ کی یونیورسٹیوں کے پتے adaress تلاش کرتے رہتے ہیں تاکہ داخلہ حاصل کرسکیں عام آدمی صبح سے شام تک امریکی سفارتخانے کے چکر لگاتا رہتا ہے کسی بہانے ایک بار ویزا لگ جائے پھر وہ ہوں گے اور امریکہ دروغ بر گردن راوی جعلی ویزا بھی پندرہ بیس لاکھ روپے کا بازار میں ملتا ہے عوام کی ایک بڑی تعداد امریکہ جانے کی خواہشمند ہے۔اور ویزا لاٹری بند ہونے کے باوجود دھڑادھڑ فارم بھر کر بھیجے جاتے ہیں شاید غلطی سے ہی نام آجائے سنا ہے امریکہ کے جھنڈے پر جو پچاس ستارے ہیں ان کی چمک دمک پاکستانیوں کو اسی طرف زیادہ کھینچتی ہے۔ انسان نے ہمیشہ چاند تاروں کی تمنا کی ہے ۔ پاکستان میں امریکی ڈالر کی بڑی قدرومنزلت ہے یہاں یہ سب سے زیادہ سرچڑھایا جاتا ہے شاید اسکی وجہ یہ ہو کہ امریکی ڈالر پر لکھا ہے ”ہم اللہ پر یقین رکھتے ہیں“۔ پاکستان میں امریکہ کی ساختہ اشیاءکی بڑی مانگ ہے کچھ شہروں میں تو باقاعدہ امریکہ کے نام سے سامان بنایا جاتا ہے اس پر صرف یہ فرق ہوتا ہے کہ ”امریکہ جیسا“ لکھا ہوتا ہے پھر بھی اس کی بہت قدرومنزلت ہے۔ امریکہ کو پاکستان کی جتنی فکر لاحق رہتی ہے اتنی تو یہاں کے محب وطن رہنماؤں کو بھی نہیں اس لئے امریکی عہدیدار باقاعدہ دورہ کرکے تسلی دیتے ہیں ”بے فکر رہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں“، کچھ دشمن اسکو امریکی مداخلت کا نام بھی دیتے ہیں پاکستان سے امریکی دوستی کی اہمیت کا اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے سال جب امریکی انتخابات ہوئے تو صدارتی امیدواروں نے اپنی تقاریر میں سب سے زیادہ پاکستان ہی کا ذکر زیادہ کیا۔ جب معاشی بحران ہو اتو پاکستان کے صدر نے امریکہ سے سو ارب ڈالر مانگے جس کے جواب میں امریکہ نے فوراً آئی ایم ایف کو ہدایت کی ”رقم مہیا کردی جائے“ اور انہوں نے پاکستان کی درخواست سے پہلے ہی اربوں ڈالر کا قرضہ منظور کرلیا پاکستان کے وزیراعظم نے اس قرض کے حاصل کرنے پر اپنے ملک کو خوش نصیب قرار دیا (یہ حقیقت ہے کہ ادھار بھی مقدر سے ملتا ہے۔) پاکستان کے ایٹم بم کی حفاظت کی امریکا کواتنی فکر ہے کہ کئی مرتبہ پیشکش کی ہے اسے اٹھا کر ہم اپنے ہاں ہی لے جاتے ہیں اور اسکے خالق کو بھی پاکستانی بھی امریکہ سے شدید محبت کرتے ہے جس کا اظہار تقریباً ہرہفتے ہوتا ہے جب امن اور امان بگڑے، روزگار کم ہو تو لوگ چند گھنٹے انتظار کرتے ہیں امریکہ مدد کرے گا جب ایسا نہیں ہوتا تو وہ غصہ کرنے لگتے ہیں مخالف نعرے لگانے لگتے ہیں امریکی صدر کے پتلے اور جھنڈے جلانے لگتے ہیں یہ بھی محبت کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔ انسان اسی سے لڑتا ہے جس سے دوستی ہوتی ہے اسی سے ناراض ہوتا ہے جس سے توقع ہوتی ہے بشکریہ ---------------------------------------------------- تدوین و اضافہ قمر علی عباسی ----------------------------------------------- ۔ فیصل ناصر Last edited by فیصل ناصر; 14-10-10 at 05:59 PM. |
|
|
|
| 22 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | dxbgraphics (25-06-11), shafresha (31-03-09), فرحان دانش (17-01-10), ھارون اعظم (25-06-11), وسیم (31-03-09), چیتا چالباز (05-04-09), ملک بھائی (24-05-09), منتظمین (31-03-09), مرزا عامر (02-10-10), ایکسٹو (31-03-09), ایس اے نقوی (28-05-11), ام غزل (30-03-09), احمد نذیر (20-06-11), باسط (01-02-10), حیدر (11-10-10), حضرت بنگش (15-12-09), راشد احمد (25-05-09), رضی (24-05-09), سحر (16-04-09), عامرشہزاد (15-01-10), عبدالسلام (26-02-11), عروج (30-09-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کیا کہوں ۔۔۔۔، کچھ کہہ نہیںپا رہی ہوں۔
بہرحال ، بہت ہی فکرانگیز تحریر ہے۔ شکریہ۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,184
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جلد ہی اسکو بھی سرورق کی زینت بنا دیا جائے گا۔ کچھ املاء کی غلطیاں درست کر لیں۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,796
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت شکریہ سرورق پر ڈالنے کا
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 37
مراسلات: 75
کمائي: 1,092
شکریہ: 65
38 مراسلہ میں 66 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ھوٰے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!AMERICA
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,796
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دوست جو ہوا ہمارا اور ہم بھی اتنے بڑے دل کے مالک ہیں کہ دوستوں کو ناراض کرنا تو ہماری فطرت میں ہی نہیں ہے۔خیر ہے 15 16 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے تو کیا ہے وہ اپنے ہیں مگر دوست کو ناراض بھی تو نہیں کر سکتے۔اور پھر ایسا دوست کہ ہر موقع پر ہماری مدد کرتا ہے ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے دلوا دیتا ہے ۔
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی صاحب شوق ہے تو شروع ہو جاؤ ۔
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
کھاں لکھوں کیا جھاں مراسلہ لکھتے ھیں وھی شروع ہوجاؤں یا کوئ الگ صفح ھے دیکھو یار ھنسنا مت مجھ پر کوی ماں کے پیٹ سے تھوڑی سیکھکر آتا ھے پھر مثلاً blogوغیرہ پر سے لکھوں plz help me & donot mind i m new
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,184
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آصف بھائی اگر تو اپ اسی موضوع کے متعلق کچھ لکھنا چاہ رہے ہیںتو یہاں پر ہی لکھنا شروع کر دیں۔ اگر اپکا ارادہ کچھ دوسرے موضوعات پر لکھنا ہے تو پھر الگ سے موضوع شروع کر لیں۔ یہاں سب ایک دوسرے سے محبت کرنے والے اور مدد کرنے والے ہیں۔
ویسے اپ شعبہ تدریس میں جا کر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آصف میں آپ اپنے موضوع کے متعلقہ فارم پر جائیں اور وہاں نیا موضوع شروع کر لیں اور اگر آپ کسی موجودہ موضوع پر لکھنا چاہیں تو اسی تھریڈ میں لکھیں۔
|
|
|
|
| رضی کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (10-10-10) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی امریکیوں کو ھم کیا کہ سکتے ھے وھی ھی تو جو ہمارے بد بخت وہ سوری منہ سے غلطی سے سچ نکل گیا کمبخت وہ نو صرف بد بختوں کے بینک accounts کی بلنس بڑھا رھے ھے بد کو پڑاجائے نہ
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,796
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ بنگش بھائی
کیسے ہیں ؟ کافی عرصہ کے بعد چکر لگایا اتنی لمبی غیر حاضری پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فارم, کالج, کراچی, پاک, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, لوگ, نظر, مفت, ماں, محبت, آدمی, ایٹم بم, اللہ, امریکہ, احتجاج, بھائی, بچوں, تلاش, تعلیم, جلد, دوست, ستارے, صدارتی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| دوستی | زارا | گپ شپ | 3 | 30-01-11 12:10 PM |
| نادان کی دوستی | shafresha | بچوں کے لیے کہانیاں | 2 | 01-09-10 02:33 AM |
| دوستی...............!!! | ایس اے نقوی | عمومی بحث | 41 | 07-10-09 11:51 PM |
| دوستی کا فرق۔ | وسیم | گپ شپ | 19 | 13-01-09 01:48 PM |
| دوستی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ | یحیٰی | دلچسپ اور عجیب | 0 | 02-11-08 10:22 PM |