واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-01-08, 11:15 PM   #1
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,346
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

ایک دستی بم میں پاکستان کے قومی جھنڈے کی ڈرامائی منظر کشی کرتے ہوئے دنیا کے مستند ترین میگزین ’’دی اکنامسٹ‘‘ نے پاکستان کو دنیا کی خطرناک ترین جگہ قرار دیا ہے۔
یہ میگزین، جو آزادیء اظہار، آزادی تجارت بلکہ ہر طرح کی آزادی کا علمبردار تصور کیا جاتا ہے، نے اپنی رپورٹ میں‌کہا ہے کہ قرہ ارض پر مختلف ملکوں کے درمیان خطرناک ترین ملک کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے مقابلہ جاری تھا اور بےنظیر بھٹو کے قتل کے بعد پاکستان نے خود کو اس ٹائٹل کے لیے حقدار ثابت کردیا ہے۔
میگزین کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے کی گئی یہ منظر کشی جڑواں سمجھے جانے والے شہروں لندن اور واشنگٹن کے علاوہ مغرب کے ان ممالک کو بھی سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کردیا ہے جنہوں نے پاکستان میں سابق فوجی جرنیل اور موجودہ صدر پرویز مشرف کو ملک پر حکمرانی کرنے کا لائسنس دے دیا ہے۔
میگزین نے اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کے لیے کئی حوالہ جات پیش کئے ہیں۔ ان میں سے ایک حوالے میں‌ کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے حملے کے خطرات اور الرٹ جاری کرنے کے باوجود دہشت گرد حملے ہوسکتے ہیں اور ایسے میں فوجی ہیڈکوارٹرز کا شہر راولپنڈی بھی محفوظ نہیں ہے۔
دوسری وجہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھی ایسی ہیں جن سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ سنی شیعہ تفریق، سندھی، پنجابی، مہاجر اور پشتونوں کے درمیان کشیدگی اور شمالی علاقہ جات میں پاکستانی طالبان کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیگر خطرات میں شامل کیا گیا ہے۔

جس میگزین سے میں نے یہ رپورٹ نکالی ہے اس کا ٹائٹل پیج قارئین کے لیے حاضر ہے۔
Attached Images
 
شیخ ہمدان آف لائن ہے   Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (05-01-08)
پرانا 04-01-08, 11:47 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 30
مراسلات: 531
کمائي: 5,589
شکریہ: 856
276 مراسلہ میں 493 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

یہ سب پاکستان کا امیج ورلڈ میں خراب کرنے کے لئے ہے جوزف بھائی پاکستان ابھی بھی بہت بہتر ہے۔پہلے بی بی کو پاکستان میں بھیجتے ہیں پھر قتل کرتے ہیں اور بعد میں پراپوگنڈا کرتے ہیں۔
ویسے مجھے بہت افسوس ہے یہ بات قابلِ فخر نہیں ہے قابلِ مزمت ہے جو ہم اس طرح ہر جگہ پوسٹ کر رہے ہیں ہم اپنے ملک کو خود ہی بدنام کر رہے ہیں جوزف بھائی آُپ بہت اچھی انفارمیشن دیتے ہیں لیکن پاکستان کے "خلاف"
کیا پاکستان میں کوئی بھی اچھا کام نہیں ہو رہا ؟
اگر ہو رہا ہے تو کبھی اس کو بھی پوسٹ کریں
شکریہ
ملک بھائی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ملک بھائی کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (10-01-08), خرم شہزاد خرم (11-01-08), عرفان حیدر (07-01-08)
پرانا 04-01-08, 11:57 PM   #3
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,346
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

جناب ملک بھائی،
اگر پاکستان میں ایک بھی اچھا کام ہو رہا ہوتا تو میں‌ ضرور پوسٹ کرتا لیکن افسوس!!!
خیر اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اب بھی پہلے سے بہتر ہے تو اسے ثابت کریں، دوسرے جو بھی پاکستان میں اچھا کام ہو رہا ہے اس کی مثال بھی دیں۔
ویسے میرے خیال سے اس میں آپ کو مایوسی ہوگی۔ جناب کہنے کی باتیں الگ ہوتی ہیں لیکن جب پریکٹیکل فیلڈ میں آئینگے تو آپ کو پتا چلے گا۔
شیخ ہمدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (10-01-08), عبدالقدوس (10-01-08)
پرانا 06-01-08, 11:16 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 30
مراسلات: 531
کمائي: 5,589
شکریہ: 856
276 مراسلہ میں 493 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

ہو سکتا ہے جوزف بھائی آپ ٹھیک کہہ رہے ہوں۔لیکن میرا مطلب یہ نہیں تھا جو آپ نے سمجھ لیا ہے پاکستان ابھی تک کائم ہے اس کا مطلب ہے ابھی تک کہیں نہ کہں کچھ نہ کچھ اچھا ضرور ہو رہا ہے۔ویسے آپ تو ماشاللہ بہت اچھے جرنلسٹ ہیں آپ سے بہتر کون جانتا ہے۔
میں نے تو صرف اس لیئے لکھا تھا کہ جو لوگ یہ پوسٹ کر رہے ہیں "گورے" ان کا اصل مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے اور ہمیں ان کی تائید نہیں مزمت کرنا چاہیے۔ اور رہی بات آپ کی آپ کے سینے مٰیں تو حبالوطن "دل" ہے۔
ملک بھائی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-01-08, 10:13 AM   #5
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,155
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

کیا واقعی پاکستان میں ایسا لگتا ہے۔ مجھے تو یقین نہیں آرہا ۔۔۔۔!
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-01-08, 04:54 PM   #6
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,142
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,430 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

سلام،
بے فکر رہیں جوزف صاحب ہم آپکی یہ حسرت بھی پوری کردیں گے۔
اور رہی امریکہ کی بات تو بھئی جو اپنا وعدہ ایک بحری بیڑے کا پورا نہ کرسکا، جو صومالیہ میں سربیا میں فلسطین میں انسانوں (مسلمان اس لیے نہیں بولوں گا کیوں کہ امریکہ کہ لیے ہر وہ شخص خطرہ ہے جو سچ بولتا ہے) کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہا ہے۔ افغانستان ہو یا عراق جدھر اسکی مرضی چاہے دھندھناتا پھرتا ہے۔ دوسرے ممالک ہو ایٹم بم بنانے سے روکتا ہے اور خود بم گراتا ہے (ناگاہ ساکی اور ہیروشیما) خود لاکھوں معصوم لوگوں کا قتل کرتا ہے اور جب اسکا ایک بھی امریکی یا اسرائلی مر جائے تو ڈھنڈورا پیٹتا ہے۔
وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 10-01-08, 07:06 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,683
شکریہ: 0
344 مراسلہ میں 656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

محترم،

آپکے فورم پربعض ممبران کی جانب سے بے نظير کے قتل کو "امريکی سازش" قرار دينے پر بحيثيت پاکستانی مجھے کوئ خاص حيرت نہيں ہوئ۔ بدقسمتی سے بحيثيت ايک قوم پچھلی دو دہاہيوں سے اپنے ہر مسلۓ کا ذمہ دار ہم بل واسطہ يا بلاواسطہ امريکہ کو ہی قرار ديتے آۓ ہيں۔ ہم يہ زمينی حقيقت کيوں بھول رہے ہيں کہ پاکستان ميں دہشت گردی ايک مسلم حقيقت ہے۔ پچھلے چند ماہ ميں دہشت گردی کے واقعات ميں ہلاک ہونے والوں ميں پاکستان کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ بغير کسی مذہبی اور سياسی تفريق کے شامل ہيں۔ ايک دہشت گرد تنظيم کے ترجمان کا يہ بياں کہ "ہم عورتوں پر حملہ نہيں کرتے" يقينآ ان خاندانوں کے ليے ايک نئ خبر ہو گا جن کی عورتيں اور بچے دہشت گردی کے واقعات ميں لقمہ اجل بن چکے ہيں۔ ايک طرف تو ہم امريکہ پر يہ الزام لگاتے ہيں کہ وہ پاکستان کو کمزور کر کے اس کے ايٹمی اساسوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ليکن يہ بھول جاتے ہيں کہ جو چيزپاکستان کو کمزور کر رہی ہے وہ دہشت گردی اور اس کے نتيجے ميں پيدا ہونے والی بے چينی کی فضا ہے نا کہ امريکی حکومت جو کہ اب تک حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے ليے کئ ملين ڈالرز کی امداد دے چکی ہے۔ اگر امريکہ کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہوتا تو اس کے ليے دہشت گردوں کی کارواۂياں ہی کافی تھيں، امريکہ کو اپنے 10 بلين ڈالرز ضائع کرنے کی کيا ضرورت تھی۔

جہاں تک ايٹمی اساسوں کے حوالے سے تشويش کا سوال ہے تو ميڈيا کی قياس آرائيوں اور اخباری تبصروں سے ہٹ کر ميں آپ کی توجہ امريکی سينيٹ کی ہوم لينڈ سيکيورٹی کے چيرمين جوزف ليبرمين کے اس بيان کی طرف دلواتا ہوں

"پاکستان کے ايٹمی اساسے محفوظ ہاتھوں ميں ہيں۔ ہم نے پرويز مشرف پر زور ديا ہے کہ وہ ملک ميں جمہوری انتخابات کا عمل يقينی بنائيں اور پاکستان کو دی جانے والی امداد کو صاف اور شفاف انتخابات سے مشروط قرار ديا ہے۔"


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
Fawad آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-01-08, 10:24 PM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

فواد صاحب میں‌نے کچھ دوسرے فورمز پر بھی اپکی پوسٹس دیکھی ہیں اور تقریبا تمام جگہوں پر اپ نے خود کو امریکن گورنمنٹ کا نمائندہ قرار دیا ہے۔ مجھے اپکے نظریات اور وفاداریوں سے کوئی مسائل نہیں ہیں- لیکن میں یہ ضرور چاہوں گا کہ اپ اپنا ایک تفصیلی تعارف پیش کر دیں اور اس دعوی کی تصدیق کے لیے مواد کہ اپ واقعی ہی امریکن گورنمنٹ کے تحت کام کرتے ہیں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
پرانا 11-01-08, 12:48 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,683
شکریہ: 0
344 مراسلہ میں 656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

محترم،

يہ سچ ہے کہ ميں امريکن اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ليے کام کرتا ہوں ليکن اس کا يہ مطلب نہيں ہے کہ ميں کسی امريکی ايجينڈے پر کام کر رہا ہوں اور اس کا ثبوت يہ ہے کہ ميں ہر فورم پر باقاعدہ اپنا تعارف کروا کر گفتگو ميں شامل ہوتا ہوں۔ ايک بات اور، ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے ميں مختلف موضوعات پر امريکی خارجہ پاليسی کے حوالے سے اصل حقاۂق بيان کرتا ہوں۔ ليکن ميرا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہيں ہوتا۔

آپ اور ميں يہ بات اچھی طرح سے جانتے ہيں کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک ميں زیادہ تر بحث و مباحثہ محض قياس اور جذباتيت پر مبنی ہوتا ہے۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ کے حوالے سے اپنے کردار کی مزيد وضاحت کے ليے ميں آپ کو کچھ مثاليں ديتا ہوں۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے اخبارات ميں بے نظير بٹھو کے حوالے سے ايک خط شاہع ہوا تھا جس ميں انھوں نے مبينہ طور پرايک امريکی سينيٹر پيٹر گيلبرتھ سے مدد کی اپيل کی تھی۔ حقيقت يہ ہے کہ پيٹر گيلبرتھ کبھی امريکی سينيٹر تھے ہی نہيں۔ اس خط کی حقيقت جاننے کے ليے ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم نے پيٹر گيلبريتھ سے براہراست رابطہ کيا اور اصل حقاۂق مختلف فورمز پر پيش کيے۔ اسی طرح امريکی وزيردفاع رابرٹ گيٹس کے ايک حاليہ بيان کو بنياد بنا کر بہت سے فورمز پر يہ تاثر دينے کی کوشش کی گئ کہ امريکہ پاکستان کے ايٹمی اساسوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ڈيجيٹل آؤت ريچ ٹيم نے اس حوالے سے يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے رابرٹ گيٹس کے اصل بيان کی کاپی حاصل کی اور اس کی روشنی ميں لوگوں کو ايک بےبنياد پراپيگينڈہ سے آگاہ کيا۔

3 نومبر کو جب ملک ميں ايمرجنسی لگی تو يو ايس اسٹيٹس ڈيپارٹمنٹ کے طرف سے ايک بيان آيا کہ "پاکستان دہشت گردی کے خلاف امريکہ کا ناگزير اتحادی ہے"۔ ميں اور آپ اس بات سے اچھی طرح سے واقف ہيں کہ يہ بيان پاکستانی ميڈيا پر اس طرح سے پيش کيا گيا "صدرمشرف دہشت گردی کے خلاف امريکہ کے ناگزير اتحادی ہيں"۔

يہ کچھ مثاليں ہيں جس ميں محض پراپيگينڈہ کی بنياد پر بہت سے ايشوز کو اچھالا گيا۔

ميں ايک مرتبہ پھر يہ وضاحت کر دوں کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کا کام امريکی خارجہ پاليسی کا دفاع کرنا نہيں بلکہ اس کی صحيح وضاحت کرنا ہے تاکہ منفی پراپيگنڈے کی بجاۓ صحت مند بحث کی جا سکے۔

آپ اگر چاہيں تو سی – اين – اين کی ويب ساءيٹ پر ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے بارے ميں دکھائ جانے والی ويڈيو ريپورٹ ديکھ سکتے ہيں۔ اس کے ليے سی-اين-اين کی ويب سائٹ پر ويڈيو سيکشن ميں ڈيجيٹل آؤٹ ريچ کے نام سے تلاش کريں۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
Fawad آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Fawad کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (11-01-08), محمدعدنان (11-01-08)
پرانا 11-01-08, 12:59 AM   #10
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

فواد صاحب فورمز کا مقصد ہی ایک برابری کی بنیاد پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کا ذریعہ فراہم کرنا ہے۔ مجھے اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ اپ کا مقصد کیا ہے۔ اپ اپنا موقف پیش کریں اور دوسروں تک سچائی پہنچائیں اور دوسروں کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اگر کچھ صیح لگے تو "اپنے دوسروں" تک پہنچانے کی کوشش کریں۔
اپ نے ڈیجٹل آوٹ ریچ کا ایک اچھا تعارف کروا دیا ہے۔ لیکن اس سے اس بات کی وضاحت نہی ہوتی کہ اپ واقع ہی اس پلیٹ فارم کے لیے کام کرنے کے مجاز ہیں۔

میری اس پوسٹ کا ایک واضح مقصد یہ ہے کہ بعض پالیسی معاملات میں جب ابہام پایا جائے تو فورمز کے اراکین کے پاس ایک معتبر ذریعہ ہو گا جس کے ذریعے وہ اپنے افکار کو "صیح" نہج پر مرتب کر سکیں‌ گے۔

فورمز کے قواعد کے مطابق ہم کبھی بھی اراکین سے ایسی معلومات کے بارے میں نہیں کہتے ہیں۔ اور اپ سے بھی یہ معلومات اپ کی شخصیت کو فورمز پر مزید "معتبر" کرنے کے لیے ہیں۔ اگر اپ ان معلومات کو باہم نہ پہنچانا چاہیے تو بھی اپ اپنی پوسٹس جاری رکھ سکتے ہیں لیکن پھر شائد ایک عام شیخی خورے اور اپ میں کوئی فرق نہ ہوگا۔۔

اگر اپ کو میری کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔


والسلام
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-01-08, 01:17 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,683
شکریہ: 0
344 مراسلہ میں 656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

محترم،

آپ کے فورم پر کسی ويب ساۂٹ کا لنک دينے کے ليے 50 پوسٹس کی پابندی ہے ورنہ ميں ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے حوالے سے آپ کو ويب ساۂيٹ کا لنک دے ديتا۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہيں تو مجھے يو-ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ای ميل پر پيغام بيجھ کر اس بات کی تصديق کر سکتے ہيں کہ ميں يو-ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ليے کام کرتا ہوں۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
Fawad آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-01-08, 09:33 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,683
شکریہ: 0
344 مراسلہ میں 656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک بن گیا

محترم،

اب سے کچھ عرصہ پہلے تک يہ کہا جاتا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کا مسلۂ نہيں ہے اور ہم محض امريکہ کی جنگ لڑ رہے ہيں۔ ليکن وقت گزرنے کے ساتھ يہ بات ثابت ہو گئ ہے کہ ہميں اس حقيقت کو ماننا پڑے گا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت نہ صرف ہمارے ملک ميں موجود ہے بلکہ اس کی جڑيں اب ہمارے قباۂلی علاقوں سے نکل کر شہروں تک پہنچ چکی ہيں۔ ياد رکھيے کہ خود کش حملہ آور نہ تو امريکہ کے پاس ہيں، نہ ہی پاکستانی فوج کے پاس ہيں اور نہ پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کے کارکن اس قسم کے حملوں کی صلاحيت رکھتے ہيں۔ يہ تو اس سوچ کی پيداوار ہيں جو ہر صورت ميں "مارو اور مارتے چلے جاؤ" کی پاليسی پر کاربند ہيں۔ انتہا پسند اور دہشتگرد تنظيميں نہ تو کسی سياسی سوچ اور ڈاۂيلاگ پر يقين رکھتی ہيں اور نہ ہی ان کی طرف سے آج تک عوامی بھلاہی اور بہتری کے ليے کوئ منشور يا پروگرام سامنے آيا ہے۔ انکی کارواۂياں صرف ہمارے ملک تک محدود نہيں ہيں بلکہ برطانيہ، اسپين، الجزاءر سميت ساری دنيا ميں ان کے حملے بغير کسی تفريق کے جاری ہيں۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک ميں ابھی تک انتہا پسندی کی حقيقت کو تسليم نہيں کيا گيا۔ کبھی ہم امريکہ کو مورد الزام ٹھراتے ہيں، کبھی فوج کو، کبھی حکومت کو اور کبھی کسی سياسی جماعت کو۔ حالانکہ اگر آپ خود کش حملوں کے اعداد وشمار ديکھيں تو يہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ ان حملوں ميں غير ملکيوں سے لے کر حکومتی عہديداروں، فوج، سياسی اور مذہبی جماعتوں اور عام عوام، غرض يہ کہ ہر مکتب فکر کے لوگوں کو بلا تفريق نشانہ بنايا گيا ہے۔ ياد رکھيےکہ انتہا پسندی کی سوچ اور دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
Fawad آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (11-01-08)
جواب

Tags
فورمز, فارم, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, قواعد, لوگ, لندن, موجودہ, مقابلہ, مسائل, معذرت, ایٹم بم, اچھا کام, امریکہ, بھائی, تعارف, جواب, خون, خلاف, دل, طالبان, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 13-12-09 12:55 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:03 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 0 19-08-07 02:17 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger