واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-08-08, 10:55 PM   #1
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,346
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک

پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک

سارک ممالک میں کئے جانے والے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان خطے میں‌ واحد ملک ہے جہاں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے عوض صارفین سے سب سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صارفین سے 33 فیصد، بھارت میں 12 اعشاریہ 40 فیصد، بنگلہ دیش میں 15 فیصد، سری لنکا میں 17 اعشاریہ 5 فیصد جبکہ نیپال میں 23 فیصد ٹیلی کام ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں‌ 15 فیصد ٹیکس کو بڑھا کر 21 فیصد کرنے سے صارفین شدید متاثر ہونگے اور اس بات کا وسیع امکان ہے کہ رواں مالی سال میں ٹیلی فون سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 8 سے 9 فیصد کمی واقع ہوگی اور صورتحال یہ ہوگی کہ دور دراز کے علاقوں میں‌ جہاں صرف فون لائنز ہی چلتی ہیں اور موبائل فونز کا استعمال نہیں‌ ہوتا، وہاں‌ غریب طبقہ براہِ راست ٹیکس کے جال میں پھنس جائے گا۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ فون کے استعمال کے حوالے سے ایسے غریب صارفین کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی ہوگی۔

بڑھتے ہوئے کنزیومر بیس کی وجہ سے گزشتہ چار سال کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں‌ 100 فیصد ترقی ہوئی تاہم زیادہ ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہونے سے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کا استعمال کم ہوگا نتیجہ یہ نکلے گا یہ حکومت کی آمدنی میں بھی کمی واقع ہوگی جبکہ ٹیلی فون اور موبائل سیلولر کمپنیاں اپنے آپریشنز کو بھی کم کردیں گی۔

اس وقت دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹیلی فون اور موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 80 ملین ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 ملین کے قریب ہے۔ فون کمپنیاں‌ ایسی صورتحال میں صارفین کی تعداد بڑھا کر 100 ملین کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ملک کے دور دراز علاقوں میں‌ سروسز پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے دور دراز کے ان علاقوں، جن میں‌ اکثریت یا پھر یہ کہا جائے کہ تمام کے تمام علاقے دیہی ہیں، میں رہنے والے غریب صارفین ٹیکس بھاری ٹیکس ادا نہ کرسکیں گے جس سے ٹیلی کام سیکٹر کی وسعت کا خواب پورا نہیں‌ ہو پائے گا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون صارفین پر یہ ٹیکس عائد کرنے کی بجائے حکومت کے لیے بہتر یہ تھا کہ وہ اسٹاک مارکیٹس یا براہِ راست امیر ترین طبقے پر ٹیکس عائد کرتی۔اس حوالے سے مقامی تاجروں‌ کا کہنا ہے کہ 100 روپے کے ٹیلیفون کارڈ (چاہے وہ موبائل فون کا ہو یا لینڈ لائن کا) پر 33 فیصد ٹیکس نا انصافی ہے۔
شیخ ہمدان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا
حسنین ایوب (27-10-10), رضی (09-03-09)
جواب

Tags
کارڈ, پاکستان, موبائل, منصوبہ, معلوم, امیر, سال, سری لنکا, صورتحال, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 04:12 AM
سیلاب ٹیکس سندھ کے پرائیویٹ سکولز سے 5ہزار سے ایک لاکھ روپے وصول کرنے کی تجویز گلاب خان خبریں 0 30-10-10 06:12 AM
خکومت کی پٹرول پر 39 فیصد فی لیٹر ٹیکس وصولی شریف خبریں 1 02-02-10 03:14 PM
پاکستانی حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین پر ٹیکس لگائے گی کنعان خبریں 2 02-09-09 04:32 PM
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 09:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger