| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 8
کمائي: 22
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Musharaf Stop Dividing Pakistan
نیویارک میں رہنے والے پاکستانیوں نے پاکستان میں ہنگامی حالات کے نفاذ کیخلاف اقوام متحدہ کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا ہے جس میں شرکت پاکستان کی بڑی اپوزیشن پارٹیوں اور گروپوں کی بھی تھی۔ ایمرجنسی پر خصوصی کوریج پاکستان کے لیےامریکی امداد پر نظرِ ثانی انتخابات شیڈول کے مطابق: اٹارنی جنرل جمعرات کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے میں پاکستانی حزب مخالف کی پارٹیوں کے امریکہ میں کارکنوں سمیت پاکستانی مردوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام خیبر سوسائٹی نے کیا تھا۔ ’گو مشرف گو‘، ’امریکہ ڈکٹیٹر مشرف کی حمایت بند کرے‘، ’اقوام متحدہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں مدد کرے‘، اور ’رہا کرو، رہا کرو چیف جسٹس اور ججز رہا کرو، عدلیہ بحال کرو، پاکستان رہا کرو‘ کے نعرے وہاں موجود اور گزرنے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ مظاہرین ایمرجنسی کے خاتمے اور جمہوریت اور میڈیا کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے خیبر سوسائٹی، عوامی نیشنل پارٹی کے سرخپوش کارکنوں اور پاکستان پختون ملی عوامی اتحاد کے کارکنوں نے ’پچتونوں کا قتل عام پاکستان میں بند کرو‘ کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کے کارکنوں کی اچھی خاصی تعداد تھی جن میں خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے رنگا رنگ احتجاجی نعروں کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے جنرل پرویز مشرف کے کارٹون اور مشرف سرکار کے ہاتھوں معزول اور نظر بند چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی تصاویر کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کے ڈاکٹر لقمان، خیبر سوسائٹی کے ڈاکٹر جمشید اور زمان آفریدی ، ایڈووکیٹس فار ہیومن رائٹس پاکستان کے رانا رمضان نے خطاب کیا۔ پاکستانیوں کے اس جمہوریت نواز اور مشرف مخالف مظاہرے میں مقامی امریکی تنظیموں کے کارکنوں نے بھی ،بقول انکے، پاکستانیوں سے یکجہتی کے طور پر شرکت کی جن میں انٹرنیشنل ایکشن سینٹر، اور ورلڈ ورکرز پارٹی کے کارکنان شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان یو ایس اے فریڈم فورم کے شاہد کامریڈ بھی شریک تھے۔ سیعد شفقت اور کرن خالد ایشیا سوسائٹی نے پاکستان میں بحران کے موضوع پر پروگرام منعقد کیا مظاہرین نے پاکستان میں ایمرجنسی کے خاتمے، فوجی صدر جنرل مشرف کی اقتدار اور فوجی عہدے سے سبکدوشی، آئين اورعدلیہ کی بحالی کے مطالبات کے ساتھ اقوام متحدہ سے جمہوریت کی بحالی میں مدد کے مطالبات پر مبنی قرار دادیں بھی پیش کیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے بعد سے نیویارک اور مختلف امریکی شہروں میں ہر روز مظاہرے اور مذاکرے جاری ہیں۔ صرف نیویارک شہر میں جمعرات کی صبح مشہور غیر سرکاری تنظیم ایشیا سوسائٹی میں پاکستان میں بحران کے موضوع پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں نظر بند ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چئر پرسن عاصمہ جہانگير نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ان کے علاوہ صحافی نجم سیٹھی، ایاز امیر، اور زاہد جمیل نے جبکہ نیویارک میں پروفیسر سعید شفقت، سینئر فیلو کاؤنسل آف انٹرنیشنل ریلیشرز ، انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے رابرٹ ٹیمپلر بھی شریک ہوئے۔ دریں اثناء واشنگٹن میں ورلڈ سندھی انسٹیٹیوٹ سمیت انسانی حقوق کے گروپ وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ ایک احتجابی مظاہرہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ اور طالبات بوسٹن میں منظم کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز نیویارک میں انسانی حقوق اور تنظیم انا کی سرگرم کارکن بازہ روحی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ پاکستان میں ایمرجنسی کیخلاف پاکستانی قونصل خانے کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے جا رہی ہیں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فورم, کرن, ڈاٹ, واشنگٹن, نواز شریف, اقوام متحدہ, امریکہ, اردو, تصاویر, خواتین, خصوصی, رمضان, صبح, صحافی, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جیو کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف لاہور میں صحافیوں کی احتجاجی ریلی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 15-12-07 09:36 AM |
| میڈیا پر پابندیوں کیخلاف راولپنڈی اسلام آبادمیں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 07-12-07 09:25 AM |
| گرفتار صحافیوں کے اعزاز میں پروگرام‘ میڈیا کی آزادی کیلئے فلک شگاف نعرے | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 23-11-07 10:22 AM |
| سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 20-11-07 10:08 AM |
| جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-11-07 06:34 PM |