واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


'مینوں کی پتہ۔۔'

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-09-09, 09:47 PM   #1
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default 'مینوں کی پتہ۔۔'

'مینوں کی پتہ۔۔'

ان دنوں پاکستان میں میڈیائی بلونگڑے کے آگے ایک نئی گیند اچھال دی گئی ہے یعنی ایم کیو ایم کے خلاف انیس سو بانوے کا آپریشن فوج نے اپنی مرضی سے شروع کیا تھا یا اس وقت کے سیاسی وزیرِ اعظم نواز شریف کو اعتماد میں لے کر کیا گیا تھا۔

جو زندہ ہیں کہہ رہے ہیں۔۔۔ 'صدر غلام اسحاق خان مرحوم، جنرل آصف نواز مرحوم یا جام صادق علی مرحوم سے جا کر پوچھو۔۔ مینوں کی پتہ۔۔'
مینوں کی پتہ! یہ وہ جادوئی فقرہ ہے جو ہر سیاستدان، جرنیل اور ویلے انٹیلی جنس افسر اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ کی ڈھال ہے۔
جی کشمیر میں انیس سو اڑتالیس میں قبائلی کس نے بھیجے۔۔ 'مینوں کی پتہ۔۔۔ جنرل اکبر خان یا قائدِ اعظم سے پوچھیں۔'
انیس سو پینسٹھ میں آپریشن جبرالٹر کس نے شروع کیا۔ 'فلاں نے کیا، فلاں نے کیا، فلاں نے کیا۔' اور آپ؟؟ 'میں۔۔ میں تو اس وقت ملک میں تھا ہی نہیں، مینوں کی پتہ۔'
اور اکہتر میں مشرقی پاکستان؟ 'یقیناً بھٹو تھا، مجیب تھا، نیازی تھا، ٹکا خان تھا، یحیی تھا، اندرا تھی، اروڑا تھا۔۔۔ میں، میں تو اس وقت بیت الخلا میں تھا۔۔۔ مینوں کی پتہ۔۔'
اور بھٹو کی پھانسی؟ 'صاف ظاہر ہے ضیا تھا، چشتی تھا، تارا مسیح تھا، میرا کیا لینا دینا میں تو اس وقت سوات میں چھٹیاں گزار رہا تھا۔۔'
اور ضیا الحق کی موت ؟ 'جنرل بیگ سے پوچھیں، اعجاز الحق سے پوچھیں، ریگن سے پوچھ لیں۔۔ میں تو بہاولپور گیا ہی نہیں۔ مینوں کی پتہ!!'
اور کرگل؟ نواز شریف کہہ رہے ہیں، مینوں کی پتہ، مشرف کہہ رہے ہیں، مینوں کی پتہ۔ آپ کیا کہتے ہیں؟ 'تو پھر یقیناً سردار عبدالقیوم نے فوج بھیجی ہوگی ان سے معلوم کریں۔۔۔'
اور بے نظیر کا قتل؟ 'دیکھیں جی اس میں یا تو بیت اللہ ملوث تھا، یا پھر راولپنڈی میونسپلٹی والے ملوث ہیں، جنہوں نے واردات کے دو گھنٹے کے اندر جائے وقوعہ کو دھو ڈالا۔۔۔ میں تو ان دنوں بیمار شمار تھا، میرا ہاتھ کیسے ہوسکتا ہے۔ قسمے خدا دی!'
اور یہ رویہ صرف سیاستدان، جرنیل، ویلے انٹیلی جنس افسر یا ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہی کا نہیں۔ آپ سڑک پر نکل کر اس موٹر سائیکل سوار اور کار ڈرائیور کا مکالمہ سنیں جن کی ابھی ابھی ٹکر ہوئی ہو۔ 'تم تھے'، 'نہیں تم غلط سمت سے آرہے تھے'، 'نہیں تمہیں گاڑی نہیں چلانی آتی'، 'میرا کیا قصور!' 'اوئے تم تھے!' آپ جمع ہونے والی بھیڑ میں کسی راہ گیر سے پوچھیں قصور کس کا تھا؟ وہ کندھے اچکا کر دوسرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہے گا 'اس سے پوچھیں، اس نے مجھ سے پہلے یہ حادثہ دیکھا'۔ آپ دوسرے سے پوچھتے ہیں تو وہی جواب ملتا ہے۔۔ 'مینوں کی پتہ۔ اس سے پوچھیں۔۔'
اس اجتماعی رویے کے تناظر میں کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ پاکستان میں جن جن عمارات اور پہاڑیوں پر جلی حروف میں 'ایمان، اتحاد، تنظیم' لکھا ہوا ہے، اسے کھرچ کر زیادہ بڑے حروف میں لکھوا دیا جائے:
'مینوں کی پتہ!'

وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-09-09), ام طلحہ (04-09-09), تفسیر حیدر (04-09-09), حیدر (03-09-09), حسنین ایوب (04-09-09), راجہ اکرام (04-09-09)
پرانا 03-09-09, 12:53 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اُنا نوں سب کچھ پتہ ہے!
جناں نے کم کیتا ہے
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
تفسیر حیدر (04-09-09), راجہ اکرام (04-09-09)
پرانا 03-09-09, 07:56 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,433
شکریہ: 50,033
10,117 مراسلہ میں 31,996 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ پاکستان میں جن جن عمارات اور پہاڑیوں پر جلی حروف میں 'ایمان، اتحاد، تنظیم' لکھا ہوا ہے، اسے کھرچ کر زیادہ بڑے حروف میں لکھوا دیا جائے:
'مینوں کی پتہ!'

وسعت اللہ خان
'۔۔۔۔۔مینوں کی پتہ!۔۔۔۔۔۔'
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), فیصل ناصر (04-09-09), ام طلحہ (04-09-09), تفسیر حیدر (04-09-09), راجہ اکرام (04-09-09)
پرانا 04-09-09, 02:40 AM   #4
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
اُنا نوں سارا کچھ پتہ اے!
جناں نے کم کیتا اے
تمہاری پنجابی بہتر ہوتی جارہی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), تفسیر حیدر (04-09-09), حسنین ایوب (04-09-09), راجہ اکرام (04-09-09)
پرانا 04-09-09, 09:14 AM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
تمہاری پنجابی بہتر ہوتی جارہی ہے
آفس میں‌کام کرنے والے پیون سے پوچھ کر لکھا ہے۔
ویسے سمجھ میں‌لیتا ہوں!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (04-09-09)
پرانا 04-09-09, 10:56 AM   #6
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا تو اس کالم پر کچھ تبصرہ کرنا۔۔ ہے۔۔۔
لیکن کیا لکھنا ہے۔۔
مینوں کی پتہ۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-09-09, 06:03 PM   #7
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نوٹس
مینوں کی پتہ۔۔'
کہنے والوں کا شمار سیاہ ستدانوں اور سول و فوجی بیروکریٹ میں کیا جائے گا







فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, پاکستان, نواز شریف, موٹر سائیکل, موت, معلوم, آپریشن, اکبر, ایم کیو ایم, اللہ, بے نظیر, جواب, جام, خلاف, خان, خدا, سردار, علی, عمارات, غلام, غلط, صاف, صادق, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا آپ جو کچھ دیکھتے ہیں اسپر یقین کرتے ہیں یا پھر جو یقین رکھتے ہیں اسی کی طرح دیکھتے ہیں؟ Nasiwise عمومی سائنس 111 06-10-11 04:36 PM
اگر آپ اپنا نام رکھتے تو کوں سا رکھتے پیاسا گپ شپ 46 28-05-11 10:58 PM
لاپتہ لوگوں کا سال 2011 قاسم شاہ گپ شپ 0 02-03-11 01:53 PM
سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM
بھری بہاروں کے ذرد پتّ زبیر شعر و شاعری 2 21-06-07 01:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger